فاستبقوالخیرات . خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اپریل 1983ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
فاستبقوا الخيرات
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 15 اپریل 1983ء
خطبہ جمعہ فرمود و 15 اپریل 1983ء
وو
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَلِكُلِّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا
ہر قوم کا ایک نصب العین ہوا کرتا ہے، ایک مقصود اور مطلوب ہوتا ہے، جس کی وہ پیروی کرتی ہے۔فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَتِ
پس اے مسلمانو! تمہارے لئے میں یہ نصب العین مقرر کرتا ہوں کہ ہر اچھی بات میں ایک
دوسرے سے آگے نکل جاؤ۔کتنا عظیم الشان اور کتنا وسیع پروگرام ہے اور کتنے اعلیٰ مقاصد ہیں، اس پروگرام کے ہر حصے
کے۔یہاں یہ نہیں فرمایا گیا کہ صرف عبادتوں میں آگے نکل جاؤ یا صرف فلاں خوبی کو اختیار کرو اور اس میں
آگے نکلو۔بلکہ فرمایا کہ تمہارا نصب العین ہر خوبی میں آگے بڑھ جاتا ہے۔دیکھئے ایک نہایت مختصر بات میں
دنیا کی ہر بھلائی کو رکھ دیا گیا اور پھر اس بھلائی کے اعلیٰ رخ کو بیان کیا گیا اور اس میں سے بھی جو چوٹی کا
حصہ ہے ، وہ مسلمانوں کے لئے مقرر کیا گیا۔پس اس نقطہ نگاہ سے جماعت احمدیہ کے سامنے قرآن کریم نے جو منصوبہ رکھا ہے، وہ انسانی
زندگی کی ہر دلچپسی پر حاوی ہے۔وہ دین پر بھی حاوی ہے اور دنیا پر بھی حاوی ہے۔وہ معاشیات پر بھی حاوی
ہے اور اقتصادیات پر بھی حاوی ہے۔وہ تمدن پر بھی حاوی ہے اور تہذیب پر بھی حاوی ہے۔وہ حاوی ہے،
ہماری تجارت پر۔وہ حاوی ہے ، ہماری سائنس پر۔وہ حاوی ہے، ہماری صنعت اور حرفت پر۔اور وہ ہماری
کھیلوں پر بھی حاوی ہے۔غرضیکہ انسانی زندگی کی دلچسپی کا کوئی ایک پہلو بھی ایسا نہیں جو سوچا جا سکتا ہو اور
یہ آیت ایک مسلمان کو اس میں آگے بڑھنے کی تعلیم نہ دے رہی ہو۔وو
پس جماعت احمدیہ کو چاہئے کہ دنیا کے جس ملک میں بھی جماعت پائی جاتی ہے، وہاں کی
مقامی کھیلوں کو بھی فروغ دے اور ان کھیلوں کو بھی فروغ دے، جو اس وقت دنیا میں مسلم ہو چکی ہیں۔ہمیں
431
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اپریل 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
چاہئے کہ ہر کھیل میں باقی سب سے آگے بڑھیں۔اس لئے جو سلمہ کھیلیں ہیں، ان
کو بھی ہم نظر انداز نہیں کر
سکتے ہیں۔یہ درست ہے کہ آہستہ آہستہ کبڈی افریقہ میں بھی رائج ہو سکتی ہے، انڈونیشیا میں بھی رائج ہو سکتی
ہے۔بلکہ موسم کے لحاظ سے جہاں جہاں انسان اس کو قدرتی طور پر طبیعی طور پر کھیل سکتا ہے ، وہاں رائج ہو جانی
چاہئے۔لیکن جو مروجہ کھیلیں دنیا کو سلم ہو چکی ہیں، ہم ان کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے۔اور ان میدانوں میں بھی
وو
ہمیں لازم دوسروں کو شکست دینی ہوگی۔میری خواہش ہے کہ ہر کھیل میں مسلمان آگے بڑھیں“۔تمام دنیا کے احمدیوں کو چاہئے کہ جہاں جہاں کسی کھیل کا کوئی اچھا کھلاڑی موجود ہو، وہ
مجلس صحت مرکزیہ کو اطلاع دے تا کہ با قاعدہ نظم وضبط کے ساتھ ان کو مختلف ٹیموں میں ڈھالا جا سکے۔اور
پھر جہاں تک ممکن ہو، یہ کوشش کی جائے کہ ہر کھیل کی ایک احمدی ٹیم دنیا میں پیدا ہو جائے۔یہ درست ہے
کہ کھیلوں کا جو طریق اس وقت رائج ہے، اس کے لحاظ سے ہم انٹر نیشنل یعنی بین الاقوامی مقابلوں میں
احمدی ٹیم کے طور پر ان کو داخل نہیں کر سکتے۔لیکن اگر ہم ایسانہ بھی کر سکیں ، جب بھی یہ احساس کہ نہایت اعلیٰ
معیار کی ایک احمدی ٹیم تیار ہو چکی ہے، جو واقعہ دنیا کی صف اول کی ٹیموں میں شمار ہو سکتی ہے، ایک بہت
بڑی نعمت ہے۔یہ احساس ہمارے اندر اللہ تعالیٰ کی حمد کو اجاگر کرے گا اور اس کی حمد کی طرف توجہ پیدا
کرے گا۔ہم خدا کا شکر ادا کریں گے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں گے کہ آپ نے
ہمارے لئے کتنا شاندار صح نظر مقرر فرمایا۔اور پھر اس کی پیروی کی راہیں بھی ہم پر آسان کر دیں۔اور آج
ہم دنیا کو کہہ سکتے ہیں کہ فاستبقوا الخیرات کے طمح نظر کے پیش نظر ہم فلاں چیز میں سبقت لے گئے۔پھر بین الاقوامی مقابلوں میں جہاں میڈل ملتے ہیں، وہاں بیشک احمدی ٹیمیں داخل نہ ہوسکیں لیکن دنیا کی
کوئی کلب بھی کسی نام پر بھی اچھی ٹیموں
کو چیلنج کر سکتی ہے اور کھیل سکتی ہے۔اس طرح عملاً دنیا کے سامنے
ہم یہ ضرور ثابت کر سکتے ہیں کہ خواہ تم ہمیں میڈل دویانہ دو اور خواہ تمہاری کھیلوں کا نظام ہمیں بحیثیت
احمدی ٹیم کے (Recognise) یعنی تسلیم کرے یا نہ کرے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم کے یہ غلام اس میدان میں بھی دوسروں کے آگے نکل جائیں گے۔انشاء اللہ۔یہ وہ مقصد ہے، جسے ہم نے انشاء اللہ پورا کرنا ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، یہ صرف
ایک چھوٹا سا شعبہ ہے۔ہمیں تو ہر نیکی میں آگے بڑھنا ہے بلکہ نیکی کی ہر شاخ میں آگے نکلنا ہے۔اسی غرض
سے میں نے مجلس شوری میں توجہ دلائی تھی کہ ہمیں ٹریڈ اور انڈسٹری میں بھی تمام دنیا سے آگے نکلنا ہے،
سائنس میں بھی آگے نکلنا ہے۔اور پھر سائنس کے نتیجے میں جو انسان عملاً جو صنعتی ایجادات کرتا اور انڈسٹری
432
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اپریل 1983ء
قائم کرتا ہے، اس میں بھی جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ سب سے آگے نکلنا ہوگا۔چنانچہ اس
مقصد کے لئے فی الحال تحریک جدید میں ایک مرکزی سیل قائم کر دیا گیا ہے اور انشاء اللہ صد را مجمن احمدیہ میں
بھی قائم کیا جائے گا۔پھر وہ مشترکہ طور پر اس بات پر غور کریں کہ تمام دنیا کے احمدی صنعت کاروں کے دماغ
سے کس طرح استفادہ کیا جائے، تمام دنیا کے احمدی تاجروں کے دماغ سے کس طرح استفادہ کیا جائے اور
تمام دنیا کے احمدی سائنسدانوں کو اس طرف متوجہ کیا جائے کہ وہ صرف نظریاتی طور پر سائنسدان نہ رہیں بلکہ
ایسے فعال، سوچنے والے اور ہر وقت نئی چیزوں کی ایجاد میں منہمک سائنسدان بنیں۔جن کی قوت فکر کو
جماعت احمدیہ قوت عمل میں ڈھالے اور ان کی ایجادات سے استفادہ کرے۔اور جس طرح بعض قو میں مثلاً
جاپانی اپنے اعلیٰ اور لطیف فکر اور پھر اس فکر کے نتیجے میں اعلی صنعتیں پیدا کرنے کے لحاظ سے مشہور ہیں یا
امریکن یا یورپ کی دوسری قو میں جیسے جرمنی ہے، جو خاص طور پر ان صنعتوں میں آگے نکل آئی ہیں، اسی طرح
جماعت احمدیہ کے سائنسدان بھی احمدی سائنسدان کے لحاظ سے دنیا میں ایک نام پیدا کریں۔احمدی
ایجادات پر احمدیت کی ایسی چھاپ ہو، جس سے معلوم ہو کہ یہ چیز لازماً اپنی نوع میں بہترین ہے۔لیکن اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے دیانتداری کی بھی بہت ضرورت ہوا کرتی ہے۔کیونکہ
سائنسدان تو ایک ایجاد پیش کر دیتا ہے لیکن اگر صنعت کار دیانتدار نہ ہو تو وہ اس ایجاد کو ضائع بھی کر سکتا ہے اور اس
کا وقار کھو بھی سکتا ہے۔اور اپنی دیانتداری کی وجہ سے اس کا وقار بھی قائم کر سکتا ہے اور آگے بھی بڑھا سکتا ہے۔لیکن دیانتداری صرف اس میدان میں ہی ضروری نہیں بلکہ ہر دوسرے میدان میں بھی ضروری ہے۔کیونکہ
دیانتداری کے بغیر کوئی انسان کسی چیز میں بھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔یہ کھیل میں بھی ضروری ہے اور تجارت میں
بھی ضروری ہے۔اس لئے احمدی تجار کو بھی اور احمدی صنعت کاروں کو بھی اور احمدی سائنسدانوں کو بھی بلکہ ہر
میدان میں آگے بڑھنے کا ارادہ رکھنے والوں کو بھی لازماً اپنی دیانت کے معیار کو بڑھانا ہوگا“۔پس جب میں جماعت احمدیہ سے کہتا ہوں کہ وہ صنعت میں بھی سب سے آگے نکل جائے اور
تجارت میں بھی سب سے آگے نکل جائے اور اس مقصد کے لئے مرکز میں ایسے سیل قائم کئے جائیں، جہاں
ان سب کے تبادلہ خیالات کے لئے ایک مرکز قائم ہو اور ایک دوسرے سے استفادہ کا نظام قائم ہو تو یہ ہو نہیں
سکتا، جب تک جماعت کے دیانت کے معیار کو بھی اونچانہ کیا جائے۔اس لئے ہمارے سارے تجار کو چاہئے
کہ وہ لازماً ایک Devotion کے ساتھ، ایک وقف کی روح کے ساتھ اپنی دیانت کے معیار کو بلند کریں۔اسی
طرح تمام صنعتکاروں کو بھی چاہئے کہ اسی روح کے ساتھ صنعت میں اپنی دیانت کے معیار کو بلند کریں۔433
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اپریل 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
امر واقعہ یہ ہے کہ اگر ہم قرآنی ارشاد فاستبقوا الخیرات
کو ملحوظ رکھتے ہوئے محض اللہ ایسا کریں
گے، اگر ہمارا مقصود یہ ہوگا کہ اللہ کے حکم کے تابع ہم نے اسلام کا جھنڈا بلند کرنا ہے تو یہ درست ہے کہ
ہماری صنعتوں
کو بھی فائدہ پہنچے گا، ہماری تجارتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، ہماری طبابت کو بھی فائدہ پہنچے گا اور
ہماری اقتصادیات کا ہر شعبہ اس سے فائدہ اٹھائے گا۔لیکن سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اللہ ہم سے راضی
ہوگا، اللہ کی طرف سے ہماری کوشش کو بہت برکت کے پھل لگیں گے اور جب انسانی محنت کے ساتھ اللہ کی
رحمت شامل ہو جاتی ہے تو پھر دنیا کی کوئی قوم ایسے لوگوں کو شکست نہیں دے سکتی۔یہ ایک ایسا عنصر ہے، جو
آپ کو دنیا کی تجارتوں میں بھی نظر نہیں آتا صنعتوں میں بھی نظر نہیں آتا اور یہ علم طب میں بھی نہیں پایا جاتا۔یہ صرف اور صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ان غلاموں کو عطا ہوگا ، جو خدا کی خاطر کام کرتے ہیں اور
پھر دعاؤں کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے رہتے ہیں۔ان کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ غیر معمولی برکتیں عطا
فرماتا ہے۔یہ ہمارا روز مرہ کا تجربہ ہے لیکن دنیا کے عام انسان اس
کو سمجھ نہیں سکتے۔مثلاً ہمارے طبیب اور ڈاکٹر جو افریقہ میں کام کر رہے ہیں، وہ بکثرت ایسے واقعات پیش
کرتے رہتے ہیں کہ بظاہر دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے پڑھے ہوئے بہت بہتر طبیب موجود تھے، بظاہر
ان کے ہسپتالوں سے بہت بہتر ہسپتال بھی موجود تھے، جن پر حکومتوں کا کروڑ ہاروپیہ خرچ ہورہا تھا، اس
کے باوجود بڑی چوٹی کے مریض ، جن کو حکومت کے کارندے ہونے کے لحاظ سے وہاں مفت علاج میسر آ
سکتا تھا، وہ ان ہسپتالوں کو چھوڑ کر احمدی ہسپتالوں کی طرف مائل ہوئے۔وہ اعلیٰ ہسپتالوں کو چھوڑ کر ایک
چھوٹی سی کٹیا میں آگئے ، جہاں ایک میز پڑی ہوتی تھی، جہاں پوری طرح اوزار بھی مہیا نہیں تھے، جہاں
پوری طرح روشنی کا انتظام بھی نہیں تھا اور پوری طرح Disinfect کرنے کا انتظام بھی نہیں تھا۔انہوں
نے کہا کہ ہم احمدی ڈاکٹروں سے آپریشن کروائیں گے اور دوسرے ہسپتالوں میں نہیں کروائیں گے۔چنانچہ انہوں نے ایسی نوعیت کے کامیاب آپریشن کروائے، جن میں زندگی اور موت ایک بہت ہی باریک
دھاگے کے درمیان
لٹکی رہتی ہے۔بعض دفعہ ہمارے ڈاکٹروں نے تعجب سے پوچھا کہ تم یہ کیا کر رہے ہو؟
انہوں نے کہا: ہمیں یہ پتہ ہے کہ دنیاوی و جاہت اور دنیاوی سامان تو دوسرے ہسپتالوں میں ہیں لیکن شفا
آپ کے پاس ہے۔کیونکہ ہمیں یہی پتہ لگتا ہے کہ جتنے مریض آپ کے پاس آتے ہیں، وہ اللہ کے فضل
سے شفا پا جاتے ہیں لیکن دوسرے ہسپتالوں میں شفا کا یہ معیار
نہیں ہے۔اگر ظاہری اسباب کو دنیا کے کمپیوٹر میں ڈالا جائے تو یہ نتیجہ نہیں نکلنا چاہئے۔یہ نتیجہ اس لئے نکلتا
ہے کہ ہمارے ہاں اللہ کی رضا کا عصر داخل ہو جاتا ہے۔نیتیں نیک اور پاک ہیں، ان کے اندر خلوص ہے،
434
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اپریل 1983ء
اللہ کی رضا کی خاطر ہمارے ڈاکٹر باہر گئے ہیں اور اللہ کی خاطر وہاں کام کر رہے ہیں اور جب اللہ کی رضا کا
عصر بیچ میں داخل ہو جاتا ہے تو سارے نتائج کی کایا پلٹ جاتی ہے۔یہ چیز اتنی تفصیل کے ساتھ ہمارے
معاملات میں دخل دیتی ہے کہ اگر انسان کھلی آنکھوں کے ساتھ مطالعہ کرے تو اس کے لئے شک کی کوئی
گنجائش ہی باقی نہیں رہتی۔یہاں تک کہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی یہ چیز کار فرما نظر آتی ہے۔مثلاً کھیل
کے میدان میں میچ ہو رہا ہے اور احمدی ٹیم کو شکست ہو رہی ہو لیکن وہاں اچانک کا یا پلٹتی ہے، کیوں؟ اس
لئے کہ اللہ کی رضا کا عنصر بیچ میں داخل ہو جاتا ہے۔مجھے یاد ہے، ایک دفعہ بٹالہ میں ایک میچ ہو رہا تھا، ایک عیسائی ٹیم کے ساتھ احمدی ٹیم کا بڑے زور کا
مقابلہ تھا۔اور وہاں یہ Issue بن گیا کہ دیکھیں، مسلمان جیتے ہیں یا عیسائی ؟ عیسائی ٹیم کا دباؤ اتنا زیادہ تھا
کہ ہماری ٹیم جو بظاہر کمزور تھی ، وہ اس کا مقابلہ نہیں کر سکی تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے چونکہ اسلام کی خاطر ایک فضل
کرنا تھا، وہاں یہ بہانہ بن گیا، حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ڈلہوزی سے واپس
قادیان جاتے ہوئے وہاں سے گزر ہوا۔آپ کی نظر پڑی کہ ایک جگہ کوئی ہنگامہ سا ہے اور بہت سے احمدی
بھی وہاں موجود ہیں۔آپ نے موٹر ٹھہرائی اور دریافت فرمایا کہ کیا ہورہا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ حضور ! یہاں
تو بڑا سخت مقابلہ ہورہا ہے ، ہماری ٹیم شکست کھا رہی ہے اور یہ مقابلہ گویا اسلام اور عیسائیت کا مقابلہ بن گیا۔ہے، آپ دعا کریں۔چنانچہ حضرت صاحب نے سفر کو ٹال دیا اور آپ وہیں کھڑے ہو گئے اور فرمایا: میں دعا
کرتا ہوں۔حضور نے دعا کرائی اور دیکھتے دیکھتے کا یا پلٹ گئی اور احمدی کمزور کھلاڑی بھی مخالف ٹیم کے طاقتور
کھلاڑیوں پر غالب آنے لگے۔یہ کیا واقعہ ہوا تھا؟ ان کی جسمانی حالت میں تو کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی۔صرف اللہ کا ایک خاص فضل شامل حال ہوا، جس نے ظاہری مقابلے کے بالکل برعکس نتیجہ پیدا کیا۔پس جب آپ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر دیانتداری اختیار کریں گے تو فائدہ تو آپ کو ہی پہنچے گا۔وہاں بھی جیتی تو قادیان کی ٹیم تھی اور فائدہ بظاہر کھلاڑیوں کو پہنچا تھا۔لیکن اللہ کی محبت بھی حاصل ہوگئی۔اس
لئے جب اللہ کی رضا شامل ہو جائے گی تو احمدی تاجروں
کو ، احمدی صنعت کاروں کو اور احمدی سائنسدانوں
کو اور احمدی
وکلاء کو اللہ کا پیار نصیب ہو جائے گا۔جب وہ خدا کی رضا کی خاطر اس سے دعائیں مانگتے ہوئے ہر شعبہ کی زندگی
میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے تو خدا کا غیر معمولی فضل ان کے شامل حال ہوگا۔پھر یہ کوشش بھی کرنی ہے کہ پوری سخاوت کے ساتھ اپنے گر اور ہنر جماعت کو پیش کریں۔یہ وہ
آخری حصہ ہے، جس کی طرف میں خصوصیت سے توجہ دلانا چاہتا ہوں۔تاجروں کو یہ عادت ہوتی ہے کہ
435
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 15 اپریل 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ان
کو کوئی گر مل جائے یا کوئی اچھا موقع تجارت کا میسر آجائے تو وہ اسے اپنے تک محد و در کھتے ہیں اور کوشش
کرتے ہیں کہ کوئی اور اس میدان میں داخل نہ ہو۔ہمارے اطباء میں بھی یہ مرض پایا جاتا ہے۔لوگوں کو تو
شفا دیتے ہیں لیکن ان کو اپنے اس مرض کی شفا نہیں۔کوئی اچھا نسخہ ہاتھ آ جائے ، جس سے بنی نوع انسان کو
فائدہ پہنچتا ہے تو وہ دبا کر بیٹھ جاتے ہیں کہ یہ چٹکلا صرف ان سے ہی ملے گا۔اسی طرح ہمارے صنعتکاروں
میں بھی یہ بیماری ہے بلکہ ہمارے دوسرے شعبہ ہائے زندگی میں بھی یہ بیماری پائی جاتی ہے۔اس بیماری
کے ساتھ بعض صورتوں میں فرد کی ترقی کی ضمانت تو دی جاسکتی ہے لیکن قومی ترقی کی کوئی ضمانت نہیں
ہوتی۔بلکہ یہ علامت قومی تنزل کی ضمانت بن جاتی ہے۔چنانچہ آپ مشرق اور مغرب کی ترقیات کا مقابلہ
کریں یا تنزل اور ترقی کا مقابلہ کریں تو ایک بہت بڑا امر، جو کار فرما نظر آئے گا، وہ یہی ہے۔ہمارے ہاں
یہ بات رواج پکڑ گئی کہ جس کو کوئی علم ملا، اس نے سینہ بہ سینہ اپنی اولاد میں چلانا شروع کر دیا۔اور یہ سینہ بہ
سینہ کا محاورہ سوائے مشرق کے دنیا میں اور کہیں ملتا ہی نہیں۔عجیب و غریب محاورہ ہے۔اور لوگ بڑے فخر
سے کہتے ہیں کہ یہ راز سات پشتوں سے سینہ بہ سینہ ہمارے خاندان میں چلا آرہا ہے۔راز سینہ بہ سینہ تو آرہا
ہے لیکن ساری قوم کو دفن کر گیا۔مغرب نے اس کے برعکس اپنے علوم کو تر ویج دی ہے۔اگر کسی کے ہاتھ
چھوٹا سا نکتہ بھی آیا ہے تو اس نے اس کی تشہیر کی ہے اور تمام قوم کو اس میں شامل کیا ہے۔نتیجہ یہ نکلا کہ ہر فردا
کی دولت ساری قوم کی دولت بن گئی ، صرف اس کی ذاتی دولت نہ رہی۔اس طرح ہر فرد نے جو سیکھا، وہ
بھی اس کو مل گیا اور اس نے آگے دوسروں کو بھی عطا کیا۔37
پس نیکیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانا، وہ اعلیٰ مقصد ہے، جس کی طرف قرآن
کریم مسلمانوں کو بلاتا ہے۔اور جس کی طرف قرآنی ارشاد فاستبقوا الخیرات کے تابع میں تمام احباب
جماعت کو بلا رہا ہوں۔میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہ اپنے دیانت اور تقویٰ کے معیار کو
بلند رکھتے ہوئے محض خدا کی خاطر ہر بھلائی میں دنیا سے آگے نکل جائیں گے۔اور جتنا زیادہ آگے بڑھیں
گے، اتنا زیادہ دنیا پر خرچ بھی کریں گے۔آپ کی تو کوئی حد نہیں ہے۔آپ تو وہ قوم ہیں، جن کے امام کے
متعلق حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی کہ وہ ستاروں پر کمندیں ڈالنے والا ہوگا۔فرمایا۔لو كان الايمان عند الثريائناله رجال او رجلٌ من هؤلاء
( بخاری کتاب التفسیر تفسیر سورة الجمعة باب قوله تعالى واخرین مهم لنا الحقوا بهم
436
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اپریل 1983ء
کہ وہ تو اتنی عظیم ہمت والا انسان ہوگا، اتنی بلند جست ہوگی اس کی کہ اگر ایمان دنیا سے اٹھ کر
ثریا پر بھی پہنچ گیا تو وہ اسے کھینچ کر دوبارہ دنیا میں لے آئے گا۔پس جو امام اس شان کا ہو اور اتنی بلند ہمت
رکھنے والا ہو کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اس کو یہ خوشخبری دے رہے ہوں کہ ہاں تو جائے گا اور
آسمان کی بلندیوں سے بھی ایمان
کو کھینچ کر دوبارہ لے آئے گا، تیرے قدم ثریا پر پڑ رہے ہوں گے ، اس
کے ماننے والے، اس کے پیچھے چلنے والے ہیں ہم، اس لئے لازماً ہمیں اپنے ارادے بلند کرنے پڑیں
گے اور بلند ارادوں کے ساتھ اپنے اعمال کے معیار کو بھی بڑھانا ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا
فرمائے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 14 جولائی 1983ء)
437