اپنی زندگیوں کے مقصود کو پانے کے لیے سیرت طیبہ کا مطالعہ اور پیروی کریں
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ اڑیسہ
اپنی زندگیوں کے مقصود کو پانے کے لئے سیرت طیبہ کا مطالعہ اور پیروی کریں
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ اڑیسہ منعقدہ 21، 22 مئی 1983ء
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
عزیز بھائیو اور بہنو!
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ جماعت ہائے احمد یہ اڑیسہ اپنا انیسواں سالانہ جلسہ
مورخہ 21، 22 مئی 1983ء کو کیرنگ میں منعقد کر رہی ہے۔خدا تعالی اس جلسہ کو بہت برکت بخشے اور
آپ سب کو ، جو اس میں شریک ہورہے ہیں، اپنی رحمتوں سے وافر حصہ عطا فرمائے۔آمین
خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوقرآن کریم میں تمام مومنوں کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا
ہے۔اور فرمایا ہے کہ نجات کے طالبوں اور رضائے الہی کے متلاشیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ آنحضر
صلی اللہ علیہ وسلم
کے نقش قدم پر چلیں۔اور آپ کی پیروی اور اطاعت کریں اور آپ کی طرز زندگی کے موافق
اپنی زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا طرز زندگی اور آپ کے اخلاق و
عادات وہ پیمانہ ہیں، جن کے مطابق آپ کے ہر ماننے والے کے اخلاق کو پر کھا جائے گا اور اس کے عادات و
اطوار کو جانچا جائے گا۔اور آپ کی پیروی، آپ کے قدم پر قدم مارنا ہی وہ راستہ ہے، جو انسان کو نجات کا مستحق
اور خدا تعالیٰ کی رضا کا حقدار بناتا ہے۔اور یہی وہ راہ ہے، جو انسان کو ظلمت سے نکال کر روشنی میں لاتی ہے اور
انسان کے سینہ و دل کو پاک وصاف کر کے خدا تعالیٰ کے نور کو قبول کرنے کے لئے تیار کرتی ہے۔پس ہم ، جو اپنے آپ کو آپ کے ماننے والوں میں شامل کرتے ہیں اور خود کو مسلمان کہتے ہیں
اور آپ کی امت میں سے ہونے کے دعویدار ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم آپ کے اسوہ حسنہ کو ہمیشہ اپنے
449
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ اڑیسہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
سامنے رکھیں اور زندگی کے مختلف ادوار میں آپ کے کردار اور عمل کا جائزہ لے کر آپ کے طریق اور آپ
کے اوصاف اور آپ کے اخلاق کو اپنی زندگیوں میں جاری کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں رہیں۔یہ وہ طلح
نظر ہے، جو ہر احمدی مسلمان کے ہمیشہ پیش نظر رہنا ضروری ہے۔اور اسی کے حصول کے لئے ہر احمدی
مسلمان کو اپنی اپنی استعدادوں کے مطابق سعی کرنی چاہئے۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں فرمایا ہے:۔إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ
اور یہ حقیقت ہے اور ہم دو اور دو چار کی طرح اس بات کو ثابت کر سکتے ہیں کہ صرف آپ ہی کی
ذات بابرکات ہے، جو جامع صفات حسنہ ہے۔اور آپ ہی کا وجود مبارک، جو تمام اخلاق فاضلہ کا کامل
ترین نمونہ ہے۔کہیں آپ فصاحت بیانی سے ایک قوم کو حیران کرتے نظر آتے ہیں تو کہیں آپ کی
خاموشی گویائی کی طرح بولتی دکھائی دیتی ہے۔سخاوت پر آتے ہیں تو سونے کے پہاڑ بھی بخش دیتے ہیں اور
فقر اور غنا پر آتے ہیں تو تمام انسانی تاریخ میں آپ سا صاحب فقر نظر نہیں آتا۔ایک وقت آتا ہے کہ تیرو
تلوار کے ساتھ میدان جنگ میں بڑھ بڑھ کر شجاعت دکھاتے ہیں تو صبر کے وقت آپ کے صبر کے سامنے
صبر ایوبی پیچ نظر آتا ہے۔غرض کوئی ایسا خلق اور کوئی ایسا وصف نہیں ، جس کا اعلیٰ سے اعلیٰ اور کامل سے کامل
نمونہ آپ نے نہ دکھایا ہو۔آپ کی مثال تو ایک ایسے شجر سایہ دار کی ہے، جس کے گھنے سایہ میں بیٹھ کر
انسان اپنی ہر ضرورت پوری کرلے۔اور جس کا ہر جزو، اس کا پھول، اس کا پھل، اس کی چھال اور اس کے
پتے ہر چیز سفید اور سود مند اور راحت رساں اور سرور بخش ہو۔اگر ہم ، جو اپنے آپ کو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتے ہیں اور آپ
سے غلامی کی نسبت پر فخر کرتے ہیں حقیقی معنوں میں آپ کے غلام بننا چاہتے ہیں اور ان برکات سے فائدہ
اٹھانا چاہتے ہیں، جو آپ کی ذات بابرکات سے وابستہ ہیں اور اگر ہم وہ حسن اور خوبصورتی اپنے اندر پیدا
کرنا چاہتے ہیں، جو آپ کے حسن اور آپ کی خوبصورتی کا پرتو ہو اور اگر ہم اپنے خالق اور مالک کی رضا اور
اس کی خوشنودی اور اس کے پیار اور محبت کے خواہاں ہیں تو ہمارے سامنے ایک ہی راستہ ہے اور وہ
اطاعت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ ہے۔پس اس موقع پر کہ جماعت ہائے احمد یہ اڑیسہ کے بھائی اور بہنیں کیرنگ میں جمع ہیں، میں آپ
سے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی زندگیوں کے مقصود کو پانے کے لئے اور اپنے رب کے قرب کے حصول کے لئے
450
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ اڑیہ
اور اپنے خالق و مالک کی پیار اور محبت کی نظر کا مورد بننے کے لئے اپنے آقا و مولیٰ سید ولد آدم حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں اور کوشش کریں کہ آپ کی ہر حرکت اور ہر سکون اپنے آقا و مولی
صلی اللہ علیہ وسلم کے تتبع میں ہو۔اور زندگی کے مختلف ادوار اور مختلف حالات میں آپ کا طرز عمل اور کردار حتی
الوسع او حتی المقدور اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز عمل اور کردار کی پیروی میں ہو۔جب ہم ایک پختہ عزم
اور پکے ارادے کے ساتھ اس کے لئے جد جہد کریں گے اور آپ کے اخلاق کریمانہ کی روشنی میں اپنے اخلاق
سنوارنے کی کوشش کریں گے تو یقیناً خدا تعالیٰ ہماری طرف رحمت کے ساتھ رجوع کرے گا اور ہمارے دلوں کو
قوت اور ہمارے قدموں کو ثبات بخشے گا اور ہمیں اپنے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے اور آپ کی بتائی
ہوئی راہ پر گامزن ہونے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے گا۔اور تب ہی اپنے خالق و مالک کی نگاہ میں اپنی زندگی
کے مقصد کو پورا کرنے والے قرار پائیں گے اور تب ہی ہم آسمان پر حقیقی مسلمان لکھے جائیں گے۔اور اس دنیا
میں بھی اور آخرت میں بھی سچی خوشحالی اور دائمی فلاح کے حقدار ٹھہریں گے۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور اپنی رحمت کا سایہ آپ پر رکھے۔خدا تعالیٰ میرے ان الفاظ میں
برکت بخشے اور خدا کرے کہ یہ الفاظ آپ کے دلوں پر اثر کرنے والے اور آپ کی زندگیوں میں ایک پاک
تبدیلی پیدا کرنے کا موجب ہوں۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
مطبوعہ روزنامه الفضل 10 ستمبر 1983ء بحواله هفته روزه بدر 11 اگست 1983ء)
451