اپنے مقام کی شناخت کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں ۔ پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت ہائے احمدیہ مغربی کینیڈا منعقدہ 22 مئی 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ مغربی کینیڈا
اپنے مقام کی شناخت کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت ہائے احمد یہ مغربی کینیڈا امنعقدہ 22 مئی 1983ء
عزیز بھائیو اور بہنو!
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ جماعت ہائے احمد یہ مغربی کینیڈا اپنا جلسہ سالانہ مورخہ
22 مئی 1983ء/1362ھش کو کیلگری میں منعقد کر رہی ہے۔خدا تعالیٰ اس جلسہ کو بہت بابرکت کرے
اور آپ سب کو ، جو اس جلسہ میں شریک ہیں ، اپنے فضلوں سے نوازے۔آمین
ایک بات جو آپ میں سے ہر ایک کو مد نظر رہنی ضروری ہے، یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح
موعود کے بابرکت ہاتھوں سے جماعت احمدیہ کا قیام اس غرض سے فرمایا تھا کہ تا ان کو ، جو اپنے حقیقی خالق
اور مالک سے دور ہیں، توحید خالص پر جمع کیا جائے۔اور ان سب کو ، جو مختلف مذاہب اور مختلف ادیان کے
ماننے والے ہیں، دین واحد کی طرف دعوت دی جائے اور انہیں اسلام کی حسین تعلیم سے روشناس کرائے۔حضرت سید ولد آدم خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کیا جائے۔یہی ایک احمدی
کی زندگی کا اولین مقصد ہے اور یہی ہماری جماعت کے قیام کی بنیادی غرض ہے۔اس نکتہ نظر سے آپ سب کا فرض ہے کہ آپ ان لوگوں کو ، جو کینیڈا میں آباد ہیں، حقیقی اسلام کی
طرف بلائیں اور انہیں اپنے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین پر جمع کرنے کے لیے کوشش
کریں۔کینیڈا میں آباد تمام لوگوں اور تمام اقوام تک خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچانا اور انہیں اسلام کے محاسن اور
قرآن پاک کے معارف سے آگاہ کرنا، ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔اور ہر بڑی ذمہ داری کو پورا
کرنے کے لیے مناسب تیاری ، ان تھک محنت اور طویل جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔453

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ مغربی کینیڈا
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پس آپ کے اس سالانہ جلسہ کے موقع پر میں آپ سب سے، جو اس جلسہ سالانہ میں شریک
ہیں اور آپ کے توسط سے کینیڈا میں آباد حضرت مسیح موعود کے تمام جاں شاروں سے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ
دین حق کی طرف بلانے کی اس عظیم مہم کے لیے اپنے آپ کو ، اپنے اہل خانہ کو اور اپنے بچوں
کو تیار کریں۔آپ میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ جائزہ لیں کہ کیا آپ خودان احکام اور تعلیمات پر عمل کر رہے ہیں۔جن کی طرف لوگوں کو بلانے کے لیے آپ اس جماعت میں داخل ہوئے ہیں؟ کیا آپ پورے یقین اور
سچے دل کے ساتھ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ آپ ایمان لے آئے ہیں؟ ایسا ایمان، جس کے ساتھ دنیا کی
ملونی اور نفسانی اغراض کا گند نہیں۔ایسا ایمان، جو نفاق یا بزدلی سے آلودہ نہیں۔ایسا ایمان، جو اطاعت اور
فرمانبرداری سے محروم نہیں۔کیا آپ صحت نیت اور صفائی قلب کے ساتھ یہ دعوی کر سکتے ہیں کہ آپ بچے
ایمان اور حقیقی پاکیزگی کے حصول اور گندی زندگی اور کا ہلا نہ اطوار سے نجات حاصل کرنے کے لیے اپنے
پورے دل اور پورے زور کے ساتھ کوشاں ہیں؟ کیا آپ پورے ایمان اور کامل یقین کے ساتھ یہ بات
کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے اپنے اندر ایک واضح، نمایاں اور پاک تبدیلی پیدا کرنے کے لیے جد و جہد شروع
کر دی ہے؟ کیا آپ پورے ارادے اور پختہ عزم کے ساتھ اپنے آقا و مولیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے
نقش قدم پر چلنے کے لیے خود کو تیار پاتے ہیں؟
یہ سب باتیں آپ کے سوچنے کی ہیں۔اور یہ سب سوال ایسے ہیں، جن کے جواب آپ اپنے
اندرونہ پر نظر کرنے سے ہی حاصل کر سکتے ہیں۔خدا کا مسیح اور اس زمانے کا مامور علیہ السلام ہم سے کیا
مطالبہ کرتا ہے اور کیسی تبدیلی اپنے اندر لانا چاہتا ہے، یہ وہ امر ہے، جس کے بارے میں ہمیں غور کرنا
چاہیے۔کیونکہ اس مطالبے کو پورا کرنے میں ہی ہماری کامیابی اور ہماری فلاح ہے۔اور اپنے نفوس میں
تبدیلی لانے کے بعد ہی ہم اس قابل ہو سکتے ہیں کہ آسمان پر امام آخرالزمان کی جماعت میں شامل سمجھے
جائیں۔اور تب ہی ہم حقیقی معنوں میں داعی الی اللہ کہلانے کے حقدار بن سکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود ہم سے کیا چاہتے ہیں اور ہمیں کیا دیکھنا چاہتے ہیں؟ اس سلسلے میں حضور نے اپنی
تحریرات میں بارہا ہماری راہنمائی فرمائی ہے۔تبلیغ رسالت میں اسی موضوع پر بحث کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔وہ ، جو اس سلسلہ میں داخل ہو کر میرے ساتھ تعلق ارادت اور مریدی کا رکھتے
609
ہیں، اس سے غرض یہ ہے کہ تاوہ نیک چلنی اور نیک بختی اور تقومی کے اعلیٰ درجہ تک پہنچ
جائیں اور کوئی فساد اور شرارت اور بد چلنی ان کے نزدیک نہ آسکے۔وہ پنجوقتہ نماز
454

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ مغربی کینیڈا
با جماعت کے پابند ہوں، وہ جھوٹ نہ بولیں، وہ کسی کو زبان سے ایذاء نہ دیں، وہ کسی
قسم کی بدکاری کے مرتکب نہ ہوں۔اور کسی شرارت اور ظلم اور فساد اورفتنہ کا خیال بھی
دل میں نہ لاویں۔غرض ہر ایک قسم کے معاصی اور جرائم اور تمام نفسانی جذبات اور
بے جا حرکات سے مجتنب رہیں۔اور خدا تعالیٰ کے پاک دل اور بے شر اور غریب
مزاج بندے ہو جائیں۔اور کوئی زہر یلا خمیر ان کے وجود میں نہ رہے۔اور تمام
انسانوں کی ہمدردی ان کا اصول ہو اور خدا تعالیٰ سے ڈریں اور اپنی زبانوں اور اپنے
ہاتھوں اور اپنے دل کے خیالات کو ہر ایک ناپاک اور فساد انگیز طریقوں اور خیانتوں
سے بچادیں۔اور چجوقتہ نماز کونہایت التزام سے قائم رکھیں اور ظلم اور تعدی اور نین اور
رشوت اور اتلاف حقوق اور بے جا طرف داری سے باز رہیں اور کسی بد صحبت میں نہ
بیٹھیں۔اور چاہیے کہ کسی مذہب اور کسی قوم اور کسی گروہ کے آدمی کو نقصان رسانی
کا ارادہ مت کرو۔اور ہر ایک کے لئے سچے ناصح بنو اور چاہیے کہ شریروں اور
بدمعاشوں اور مفسدوں اور بدچلنوں کو ہرگز تمہاری مجلس میں گزرنہ ہو اور نہ تمہارے
مکانوں میں رہ سکیں کہ وہ کسی وقت تمہاری ٹھوکر کا موجب ہوں گئے“۔تبلیغ رسالت جلد مفتم صفحه 42۔43)
جب تک ہم حضور کے ان ارشادات کے مطابق اپنی زندگیوں میں تبدیلی نہیں لاتے اور برائی
اور نفسانی خواہشات سے اپنا دامن نہیں چھڑاتے اور اس دنیا میں رہتے ہوئے اس دنیا سے کنارہ نہیں
کرتے ، اس وقت تک ہم دعوت الی اللہ کی اس عظیم مہم میں شمولیت کی لا انتہاء برکات سے حصہ نہیں پا
سکتے۔جب ہم مسیح پاک کے ان نصائح پر عمل کرنے کے لیے کمر ہمت کس لیں گے اور پورے ارادہ اور پختہ
عزم کے ساتھ آپ کے بتائے ہوئے راستہ پر گامزن ہو جائیں گے ، تب ہی ہم ان برکات کے حقدار بن
سکیں گے، جو موعود ادیان عالم کے جاں نثاروں کے لیے ازل سے مقدر کر دی گئی ہیں۔اور تب ہی ہم سید
ولد آدم سید الانبیاء رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا دعوی کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔اور تب
ہی ہم اپنے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان کے بے پایاں سمندر سے سیراب ہوسکیں گے۔اور تب
آسمانی روشنی ہمارے دلوں کو سکیت اور ہمارے قدموں کو ثبات بخشے گی اور ہماری زبانوں کو وہ قوت عطا
کرے گی، جو دلوں پر اثر کرنے والی اور سینوں کو کھولنے والی ہوگی۔455

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ مغربی کینیڈا
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پس اس موقع پر میں آپ سے یہی کہتا ہوں، اپنے مقام کی شناخت کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو
سمجھیں۔جس غرض کے لئے آپ اس جماعت میں داخل ہوئے ہیں، اس غرض کے حصول کے لیے
مناسب تیاری کریں۔اپنے خدا کے حضور جھکیں کہ اس کی مدد کے بغیر کوئی ارادہ پورا نہیں ہو سکتا اور اس کی
نصرت کے بدوں کوئی کوشش پھل نہیں لاسکتی۔اپنی راتوں کو زندہ کریں اور اپنے دانوں کو ذکر الہی سے روشن
تر بنا ئیں کہ یہی وہ راستہ ہے، جو فلاح اور کامیابی اور نجات اور خوشحالی کا راستہ ہے۔خدا تعالیٰ آپ کے
ساتھ ہو اور آپ کے نفوس اور اموال میں بہت برکت بخشے۔آپ اس دنیا میں بھی اس کی رضا کے مورد
ہوں اور دوسری دنیا میں بھی اس کے پیار کی نظریں آپ پر پڑیں۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
مرسله: وکالت تبشیر ربوه
مطبوعه روزنامه الفضل 20 اکتوبر 1983ء)
456

آج 10 میں سے 10 باقی