جماعت احمدیہ کا مقابلہ نہ کسی ایک قوم سے ہے نہ کسی ایک زمانے سے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 27 مئی 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 مئی 1983ء
جماعت احمدیہ کا مقابلہ نہ کسی ایک قوم سے ہے، نہ کسی ایک زمانے سے
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 مئی 1983ء
آج قرآن کریم کی آیت (قلنا یانار کونی برداً وسلاماً علی ابراهیم ناقل) کی
صداقت کی سب سے بڑی گواہ جماعت احمد یہ اور دوسرے حصے کی بھی گواہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، جب
حضرت ابراہیم کی قوم نے کہا کہ اب ابراہیم کو آگ میں ڈالے بغیر چارہ نہیں رہا تب ہم نے کہا:۔يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَّا عَلَى ابْرُ هِيمَ
کہ اے آگ ! میرے ابراہیم پر ٹھنڈی ہو جا اور سلامتی بن جا اور امن کی جگہ بن جا۔وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْتُهُمُ الْأَخْسَرِينَ
انہوں نے بھی ایک تدبیر کی لیکن ہم نے ان
کی تدبیر کو الٹ دیا اور وہ گھاٹا پانے والوں میں سے ہو گئے۔پس جس جماعت نے قرآن کریم کی گواہی کے ایک حصے کو بڑی شان کے ساتھ پورا ہوتے
دیکھا ہے اور اس کے بعد کے حصے کو بھی بڑی شان کے ساتھ پورا ہوتے دیکھا ہے اور بار ہا ایسے واقعات
گزر چکے ہیں۔اس کو دنیا کی کون سی آگ ڈرا سکتی ہے؟ خواہ وہ ظاہری آگ ہو، تب بھی وہ آگ مسیح موعود
علیہ السلام کی غلام اور آپ کے غلاموں کی غلام بن کر رہے گی۔خواہ وہ باطنی آگ ہوا اور لفظ آگ معنوی طور
پر استعمال کیا گیا ہو، تب بھی میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ وہ آگ مسیح موعود علیہ السلام کی غلام اور آپ
کے غلاموں کی غلام بن کر رہے گی۔اور جس طرح پہلے ابراہیم پر آگ ٹھنڈی کی گئی تھی ، اس ابراہیم پر بھی
ٹھنڈی کی جائے گی۔یہ ایک ایسی اٹل حقیقت ہے، جس کو دنیا کی کوئی قوم بدل نہیں سکتی، کوئی حکومت تبدیل
نہیں کر سکتی۔تمام دنیا کی طاقتیں مل کر بھی اس
کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔دراصل یہ ایک جاری وساری حقیقت ہے، کوئی نئی چیز نہیں ہے۔جب سے آدم آئے اور جب
تک
اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہے، ہمیشہ یہی ہوتا آیا ہے اور یہی ہوتا رہے گا۔وہ لوگ جو خدا کے نام پر کوئی اعلان حق کرتے ہیں، ان کے لئے لازما آگ جلائی جاتی ہے۔اور لازما ان
کے لئے اس آگ کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے اور گلزار میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔یہ دو لفظوں میں سچائی اور جھوٹ
457

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 مئی 1983ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
کے مقابلے کی کہانی ہے، جسے قرآن کریم نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے واقعہ پر آخر پر نتیجہ نکال کر
ہمارے سامنے پیش کیا۔اس میں شک نہیں کہ دلائل یقینا سچائی کے ساتھ ہوا کرتے ہیں اور براہین قاطعہ ہمیشہ بچوں کے
ساتھ ہوا کرتی ہیں۔اور یہ دلائل مختلف شکلیں بناتے ہیں اور مختلف قوموں کے سامنے مختلف صورتوں میں
آتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ متنبہ کرنا چاہتا ہے کہ تم یہ نہ سمجھ لینا کہ چونکہ دلائل ہمارے ساتھ ہیں، اس لئے
دلائل کے زور پر ہم فتح پا جائیں گے۔جن قوموں سے تمہارا مقابلہ ہے، ان میں ایسی بھی ہیں، جو دلائل کو
نہیں مانیں گی۔وہ دلائل کے میدان میں جتنی زیادہ شکست کھائیں گی، اتنازیادہ ان کا غصہ بڑھتا چلا
جائے گا۔پس محض دلائل کے برتے پر تم اس دنیا میں زندہ نہیں رہ سکتے۔تمہیں لازما میری طرف جھکنا
پڑے گا اور مجھ سے تعلق بڑھانا پڑے گا۔کیونکہ ایسا وقت آنے والا ہے کہ تمہارے سارے دلائل بے کار
چلے جائیں گے اور تمہیں بچانہیں سکیں گے بلکہ برعکس نتیجہ پیدا کر دیں گے۔تمہارے دلائل دلوں کو نرم
کرنے کی بجائے انہیں اور زیادہ سخت کر دیں گے۔احساس خفت انتقام میں تبدیل ہو جائے گا۔تب صرف
میں ہوں، جو تمہیں بچا سکتا ہوں۔اس لئے دلائل پر انحصار نہیں کرنا، ہمیشہ میری ذات پر انحصار کرنا ہے،
میری طرف جھکنا ہے، مجھ سے تعلق جوڑنا ہے۔پس اس راز کو کسی احمدی کو کبھی نہیں بھلانا چاہیے۔آج ہمارا مختلف زمانوں سے مقابلہ ہے، کسی ایک زمانے سے مقابلہ نہیں ہے۔ایسی قومیں بھی
آج دنیا میں آباد ہیں، جن کے عقائد ان لوگوں جیسے ہیں، جنہوں نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام
سے مقابلہ کیا تھا۔ایسی قو میں بھی آباد ہیں ، جن کے عقائد ان لوگوں جیسے ہیں، جنہوں نے حضرت نوح علیہ
السلام سے مقابلہ کیا تھا۔ایسی قومیں بھی ہیں، جن کے اعمال حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم کے اعمال کی
طرح ہو گئے ہیں۔اور ایسی قومیں بھی ہیں جن کے اعمال لوط کی قوم کے اعمال کی طرح ہو گئے ہیں۔پس وقت آ گیا ہے کہ قرآن کی یہ پیشگوئی پوری ہو،
وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ
(المرسلات : 12)
کیونکہ آج سب نبیوں کی تو میں ہمیں مختلف خطہ ہائے ارض پر پھیلی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔عقائد کے لحاظ سے بھی وہ سارے باطل عقائد آج دنیا میں موجود ہیں، جو مختلف انبیاء کے زمانے میں پیدا
ہوتے رہے اور اعمال کے لحاظ سے بھی وہ سارے بد اعمال آج دنیا میں موجود ہیں، جو مختلف انبیاء کے
زمانے میں قوموں کو گندگی سے بھر دیتے رہے۔458

تحریک جدید- ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 مئی 1983ء
پس جماعت احمدیہ کا مقابلہ نہ کسی ایک قوم سے ہے، نہ کسی ایک زمانے سے۔ہم وہ ہیں، جن
کے اس زمانے کے امام کے متعلق فرمایا گیا:۔جرى الله في حلل الانبياء
( تذکر طبع چہارم ص (79)
کہ خدا کا پہلوان مختلف نبیوں کے لبادے اوڑھ کر آیا ہے۔اس کو کبھی ایک بدی کا مقابلہ کرنا
پڑے گا اور کبھی دوسری بدی کا۔اس وقت جتنی بھیا تک بدیاں اور تصورات ہمارے سامنے منہ کھولے
کھڑے ہیں، ان میں ہر قوم کے بد تصورات موجود ہیں اور ہر قوم کی بدیاں موجود ہیں۔موسیٰ علیہ السلام
کے مقابل پر دہریت کا اعلان کرنے والے بھی آج موجود ہیں۔اس لئے جہاں آپ کو ان سب بدیوں
سے نبرد آزما ہونا ہے، وہاں یہ یقین کامل بھی ہمیشہ رکھنا ہے کہ ان سب قوموں کا خدا آپ کے ساتھ ہے۔اس خدا سے تعلق جوڑیں کہ وہ سارے معجزات آپ کے حق میں رونما ہوں گے ، جو مختلف نبیوں کے حق میں
کبھی رونما ہو چکے ہیں۔جتنا خطرناک مقابلہ ہے، اتنا ہی شاندار انجام بھی آپ ہی کا ہے۔پس دعا کریں اور اللہ پر توکل کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔بہت ہی خوش قسمت ہے، وہ قوم جس کو
اس عظیم الشان کام کے لئے چنا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہو۔ہمیں ہر لحاظ سے وہ اپنے ساتھ رکھے۔اور اپنے پر توکل کرنے کے طریقے سکھائے۔وہ اسلوب سکھائے ، جس سے ہم خدا والے بن جائیں۔اور پھر
وہ ہر معاملے میں ہر دوسرے سے بڑھ کر ہمارے لئے غیرت دکھائے خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔( مطبوعه روزنامه الفضل 16 اکتوبر 1983ء)
459

آج 10 میں سے 10 باقی