داعی الیٰ اللہ بن جاؤ اور دنیا کو مسیح پاک کا پیغام پہنچا دو ۔ پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ برطانیہ منعقدہ 4 جون 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ برطانیہ
داعی الی اللہ بن جاؤ اور دنیا کو مسیح پاک کا پیغام پہنچا دو
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ برطانیہ منعقدہ 04 جون 1983ء
دیار غرب میں بسنے والے میرے عزیز انصار بھائیو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مکرم محترم شیخ مبارک احمد صاحب امیر و مشنری انچارج نے یہ اطلاع بھجوائی ہے کہ انگلستان
میں مجلس انصار اللہ کا اجتماع جون میں منعقد ہو رہا ہے۔انھوں نے اس مبارک اجتماع کے لیے پیغام
بھیجوانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس اجتماع میں شامل ہونے والے اور بوجہ
مجبوری شامل نہ ہو سکنے والے بھی پر اپنے فضلوں کی موسلا دھار بارش نازل فرمائے۔آمین
الحمد للہ کہ ذیلی تنظیمیں بھی بیرونی ممالک میں دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہیں اور اپنے فرائض کو
پہچان رہی ہیں۔چالیس سال سے زائد عمر کے احمدیوں کی اس
تنظیم کا نام انصار اللہ ، حضرت مصلح موعود
نے تجویز فرمایا تھا۔اور یہ آپ جانتے ہیں کہ اس نام کے ساتھ جانثاری اور فدائیت کی روایات وابستہ
ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنی پاک کتاب میں فرماتا ہے:۔فَلَمَّا أَحَسَّ عِيسَى مِنْهُمُ الْكُفْرَ قَالَ مَنْ اَنْصَارِى إِلَى اللهِ
قَالَ الْحَوَارِيُّوْنَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ أَمَنَّا بِاللَّهِ
وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ
(ال عمران: 53)
کہ جب خدا کے ایک بندے نے اپنی قوم سے انکار کا خطرہ محسوس کیا تو اپنے مخلص ساتھیوں کو یہ
کہہ کر آواز دی که من انصاری الی اللہ “ کہ کون ہے، جو آج محض اللہ کی خاطر میرا مددگار بنے کو تیار
ہے؟ اس کے جواب میں مخلصین نے یہی نعرہ بلند کیا کہ نحسن انصار اللہ “۔اور یہ جواب ان کا خدا پر
پختہ ایمان کی وجہ سے تھا۔اور پھر انہوں نے اپنے عمل سے گواہی دی کہ نحن انصار الله۔انھوں نے اپنی
گردن اطاعت خدا کی رضا کی چھری کے نیچے رکھ دی۔واشهد با نا مسلمون کا یہی مفہوم ہے کہ ان کا
461

پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ برطانیہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
عمل ان کے قول کی تائید کرتا تھا۔اس زمانہ میں جب ہر طرف کفر جوش پر تھا اور اعدائے اسلام زور دکھا
رہے تھے۔مامور زمانہ نے فرمایا:۔هر طرف کفر است جوشاں ہمچو افواج یزید
دین حق بیمار و بیکس ہیچو زین العابدین
مامورزمانہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ، ہم نے نحن انصار اللہ کا نعرہ بلند کیا۔اس لیے ہمیں
انہی روایات کو زندہ کرتا ہے، جو روایات انصار اللہ کے ساتھ وابستہ ہیں۔انصار مدینہ کے ایثار، جانثاری
سے اسلامی تاریخ بھری پڑی ہے۔احد کی وادی گواہ ہے کہ کس طرح انصار نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عقبہ
ثانیہ میں ہونے والے عہد کو نبھایا۔اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ سند پائی:۔فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ
میرے عزیز انصار بھائیو! اس قربانی کی توفیق ملتی ہے، حقیقی ایمان اور کامل یقین ہے۔ایسا
،ایمان، جو ہماری زندگیوں کو بدل کر رکھ دے۔اگر احمدیت کی کشتی میں سوار ہونے کے بعد ہم ان آداب کو
ملحوظ نہیں رکھتے ، جو اس کشتی کے نگہبان نے تجویز کیے تھے تو ہم آج دجالیت، دہریت اور مادیت کے
ہلاکت خیز طوفانوں سے بچ نہیں سکتے۔اس زمانہ کے مامور سید نا حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:۔بیا بشتاب
سوتے
کہ ایں کشتی ازاں
کہ میری اس
کشتی یعنی پاک تعلیم کی طرف جلد آؤ کہ یہ کشتی رب عظیم کے منشاء سے بنی ہے۔اور
جو اس
کشتی کا حقیقی سوار نہیں ہوگا، اسے آپ نے بے نصیب اور بدقسمت کہا ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔و الله کہ ہمچو کشتی نوحم ز کردگار
بے دولت آنکه دوریما از لنگرم
کہ خدا کی جانب سے میں نے نوح کی طرح کشتی بنائی ہے اور جو اس کے لنگر سے دور رہے گا،
وہ بد نصیب ہوگا ، اسے کوئی طوفان سے بچا نہیں سکتا۔اس کشتی کے معمار نے اس میں سوار ہونے والوں کو فرمایا ہے اور یہ فرمان انصار کے لئے عمر کے
لحاظ سے زیادہ قابل توجہ ہے۔23
ایک ذرہ بدی کا بھی قابل پاداش ہے۔وقت تھوڑا ہے اور کار عمرنا پیدا۔تیز
قدم اٹھاؤ کہ شام نزدیک ہے۔جو کچھ پیش کرنا ہے، وہ بار بار دیکھ لو۔ایسا نہ ہو کہ کچھ
462

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ برطانیہ
رہ جائے اور زیاں کاری کا موجب ہو۔یاسب گندی اور کھوٹی متاع ہو، جوشاہی
دربار میں پیش کرنے کے لائق نہ ہو۔کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 26 )
پس جلد جلد قدم اٹھاؤ کہ خدا کے انعامات تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔خدا کی رضا کا حصول مقصود
ہے تو جیبوں میں کھرے سکے رکھو کہ کھوٹے سکے اس کے دربار میں قابل قبول نہیں۔اور یہ یقین رکھو کہ اس
قا در خدا کے وعدے پورے ہو کر رہیں گے۔دنیا کی طاقت اس تقدیر میں روک نہیں بن سکتی۔پس قوت
یقین میں ترقی کرو کہ مامور زمانہ فرماتے ہیں:۔یقین ہی وہ دیوار ہے، جس پر شیطان چڑھ نہیں سکتا۔نیز فرماتے ہیں:۔اے خدا کے طالب بندو! کان کھولو اور سنو کہ یقین جیسی کوئی چیز نہیں۔یقین ہی
ہے، جو گناہ سے چھڑاتا ہے۔یقین ہی ہے، جو نیکی کرنے کی قوت دیتا ہے۔یقین
ہی ہے، جو خدا کا عاشق صادق بناتا ہے۔کیا تم گناہ کو بغیر یقین کے چھوڑ سکتے ہو؟ کیا
تم جذبات نفس سے بغیر یقینی بجلی کے رک سکتے ہو؟ کیا تم بغیر یقین کے کوئی تسلی پاسکتے
ہو؟ کیا تم بغیر یقین کے کوئی کچی تبدیلی پیدا کر سکتے ہو؟ کیا تم بغیر یقین کے کوئی سچی
خوشحالی حاصل کر سکتے ہو؟“
کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 66)
انصار ! عمر اور تجربہ کے لحاظ سے آپ کا فرض ہے کہ آپ آنے والی نسل کی اچھی تربیت کریں،
ان کے لئے نیک نمونہ بنیں۔آپ کو یہ فکر دامن گیر رہنی چاہیے کہ آپ احمدیت کی امانت امین ہاتھوں میں
سونپ رہے ہیں۔داعی الی اللہ بن جاؤ اور دنیا کو سیح پاک کا یہ پیغام پہنچا دو۔ہر دروازہ کھٹکھٹاؤ اور کہو کہ
مامور زمانہ کہ یہ الفاظ سن لو۔آپ فرماتے ہیں:۔مبارک وہ جس نے مجھے پہچانا۔میں خدا کی سب راہوں میں سے آخری راہ
ہوں اور میں اس کے سب نوروں میں سے آخری نور ہوں۔بدقسمت ہے وہ، جو مجھے
چھوڑتا ہے، کیونکہ میرے بغیر سب تاریکی ہے۔کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحه 61)
463

پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ برطانیہ
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
پس دنیا کو یہ پیغام دے دو کہ اگر ہلاکت خیز طوفانوں سے بچنا چاہتے ہو تو اس زمانہ کے نوح کی
کشتی میں سوار ہو جاؤ۔ہر طرف ہلاکت منہ کھولے ہے۔یہی اور صرف یہی ایک امن کی راہ ہے۔تامخلوق
خالق سے اپنا رشتہ استوار کر لے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم داعی الی اللہ بن
جائیں۔ہم اس کشتی کے حقیقی سوار بن جائیں۔آمین ، اللهم آمین۔والسلام
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
( مطبوعه روزنامه الفضل 04اکتوبر 1983ء)
464

آج 10 میں سے 10 باقی