اللہ تعالی ان کی قربانیوں کو کبھی ضائع نہیں کرے گا ۔ پیغام بنام جماعت احمدیہ امریکہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بنام جماعت احمد یہ امریکہ
اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو کبھی ضائع نہیں کرے گا
پیغام بنام جماعت احمد یہ امریکہ
پیارے بھائیو اور بہنو!
بسم
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مخلصین
میں نے امریکہ میں پانچ مشن خریدنے کی جو تحریک کی تھی، اس کے نتیجہ میں بہت سے مخا
نے حیرت انگیز مثالی قربانیوں کے مظاہرے کئے ہیں اور میرے دل سے دعا ئیں لوٹی ہیں۔میں آپ کو
یقین دلاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں
کو کبھی ضائع نہیں کرے گا۔صرف اس دنیا ہی میں نہیں ، اس دنیا
میں بھی ان کو بے حساب جزاء دے گا اور سات پشت تک ان کی نسلیں اپنے ان مخلص آبا ؤ اجداد کی قربانیوں
کا انعام پاتی رہیں گی۔لیکن یہ سب انعام ایک طرف اور اللہ کا پیارا ایک طرف اللہ کے پیار کے مقابل پر
ان انعامات کی کوئی بھی قیمت نہیں۔اگر کسی کے مقدر میں وہ ساعت سعد آ جائے کہ اس کی کسی قربانی پر اس
کے مولی کے پیار کی نظر پڑ جائے، جو اسے ہمیشہ کے لئے اپنا بنا لے اور اپنا کہہ دے تو وہ خوش نصیب یہ
والہانہ نعرہ لگانے کا حق رکھتا ہے کہ
فزت برب الكعبة
رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہو گیا، کعبہ کے رب کی قسم میں کامیاب ہو گیا۔مجھے یقین ہے کہ ایسے بہت سے خوش نصیب آج جماعت احمدیہ امریکہ میں بھی موجود ہوں
گے۔ان غیر معمولی قربانی کرنے والوں کے سوا کچھ ایسے لوگ بھی ضرور ہوں گے ، جو سخت مالی
مشکلات کا شکار ہیں اور شدید خواہش کے باوجود حسرتوں کے سوا کچھ پیش نہیں کر سکتے۔ان کے حق میں بھی
کے حق میں
465
پیغام بنام جماعت احمد یہ امریکہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
میری دعا ہے کہ اللہ ان کے اخلاص پر رحمت اور شفقت کی نظر ڈالے اور ان کے حالات درست فرما دے
اور ان کو بھی خدمت دین کی راہوں پر آگے بڑھ بڑھ کر اپنی حسرتیں نکانے کی توفیق دے۔ان دوگروہوں کے سوا ایک بھاری تعداد ایسے احمدیوں کی بھی ہے، جو غافلانہ نظر سے ان
قربانیوں کو دیکھ رہے ہیں اور طوفانوں کی موجوں سے کھیلنے کی جرات نہیں۔ہاں سبک ساران ساحل بن کر
ان نبرد آزما مجاہدین کا نظارہ کرنے پر ہی اکتفا کر رہے ہیں۔یہ گروہ بالخصوص آج میرا مخاطب ہے۔میں نے تمام امریکہ کے چندہ دہندگان کی فہرست کا بالاستیعاب مطالعہ کیا ہے۔اور اس نتیجہ پر
پہنچا ہوں کہ اگر ہر چندہ دہندہ، جو بڑے بڑے وعدے پیش نہیں کر سکتا ، 3,800 ڈالر پیش کر دے تو سلسلہ
کی سب فوری ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔اور امریکہ کے اقتصادی حالات میں یہ کوئی ایسا بوجھ نہیں ، جو
اٹھایا نہ جاسکے۔لہذا اگر تمام چندہ دہندگان یہ فیصلہ کر لیں کہ وہ تین ہزار آٹھ صدڈالر کا نہ صرف وعدہ کریں
گے بلکہ آئندہ چند ماہ کے اندر تمام رقم ادا کر کے فارغ ہو جائیں گے تو یہ ایک بڑا نیکی کا کام ہوگا۔موجودہ صورت یہ ہے کہ صرف وعدوں کے ٹارگٹ میں کمی ہی پریشانی پیدا نہیں کر رہی بلکہ
وصولی کی رفتار بھی اتنی ست ہے کہ اس رفتار پر تو اگلے دس سال میں بھی یہ رقم پوری ہوتی نظر نہیں آتی۔پس
ان دونوں امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ، میں نے یہ حل نکالا ہے کہ
1۔ہر امریکن چندہ دہندہ کوشش کرے کہ 3,800 ڈالر سے کم چندہ نہ لکھوائے۔2 کل چندہ دہندگان کی اکثریت اس چندہ کو یکمشت ادا کر دے۔3۔جن کو یکمشت ادا کرنے کی توفیق نہیں، وہ خود اپنا جائزہ لے کر جماعت کو مطلع کریں کہ زیادہ سے
زیادہ کتنی ادائیگی آئندہ تین ماہ کے اندر کر سکتے ہیں اور بقیہ کتنی مقسطوں میں کریں گے۔گویا صرف وعدے
لکھوانے پر اکتفانہ ہو، ساتھ ہی ادا ئیگی کا گوشوارہ بھی تیار ہو جائے۔4۔جن مخلصین نے 25,000 یا زائد کا وعدہ کیا ہے، وہ کوشش کریں کہ جلد از جلد 10,000
ڈالر نقد ادا کر دیں اور بقیہ ڈیڑھ سال میں۔بہر حال ان کے لئے بھی ضروری ہوگا کہ اپنی ادائیگی کے
منصوبہ سے جماعت کو آگاہ کریں۔کیونکہ اس تخمینہ کے بغیر کہ ہمیں آئندہ دو، تین سال میں کتنی کتنی رقوم
ملیں گی ، ہم کوئی کارآمد منصو بہ نہیں بنا سکتے۔5۔جن کا دس ہزار کا وعدہ ہے، وہ کم از کم پانچ ہزارڈالر نقد ادا کریں اور بقیہ آئندہ ڈیڑھ سال میں۔6۔جن کا پانچ ہزار کا وعدہ ہے، وہ کم از کم تین ہزار آٹھ سوڈ الرفوری ادا کریں۔تا کہ اوسط معیار
پر پورے اتر آئیں۔466
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
پیغام بنام جماعت احمدیہ امریکہ
7۔جو احباب و خواتین کم از کم مقررہ وعدہ کرنے سے بھی قاصر ہیں، ان پر کوئی حرف نہیں۔بلکہ
ان کی حالت دعا کی محتاج ہے۔اللہ تعالیٰ ان پر بھی فضل فرمائے۔اور اگر مالی مشکلات حائل ہیں تو مشکلات
دور فرمائے۔اگر دلوں پر گا نھیں ہیں تو وہ گانٹھیں کھول دے اور راہ خدا میں خرچ کرنے کے حوصلے بخشے۔ایسے احباب کو بھی حتی المقدور حصہ لینے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے اور یہ کوشش بھی کہ اگر صرف ہزار کا وعدہ
ہی کر سکتے ہیں تو یکمشت ادا کر کے کم از کم ادائیگی ہی میں مسابقت لے جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو بہترین اور مقبول قربانی کی توفیق بخشے اور آپ کی توفیق کو بڑھاتا چلا جائے۔سعادات دارین عطا کرے اور ہر قسم کی مشکلات اور دکھوں سے نجات بخشے اور آپ پر راضی ہو۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
( مطبوعه روزنامه الفضل 22 جون 1983ء)
467