متی نصراللہ کا شور بلند کر دو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جون 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید- ایک الہی تحریک
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 جون 1983ء
نصر الله کاشور بلند کردو
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جون 1983ء
اس جماعت احمدیہ کے لئے خوشخبری ہے۔ان کے لئے بھی خوشخبری ہے، جن کی امنگیں
پوری کی جائیں گی اور جن کی التجاؤں کو اس رنگ میں قبول کیا جائے گا کہ اللہ ان کی پیش ہونے والی
قربانیوں کو قبول فرمالے گا، ان کی پیش کی جانے والی جانوں کو قبول فرمائے گا، ان کے پیش کئے ہوئے
گھروں کو قبول فرمائے گا، ان کے پیش کئے ہوئے عمر بھر کے اثاثوں کو قبول فرمائے گا۔لھم البشری،
ان کے لئے خوشخبری ہے۔فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ
وہ ان لوگوں میں شامل ہو گئے، جنہوں نے اپنی امنگوں کو پورا کر لیا۔اور ان کے لئے بھی
خوشخبری ہے، جن کے لئے خدا کی غیرت جوش میں آئے گی اور دنیا کو اس بات کی استطاعت نہیں ہوگی ،
اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ان کو مٹا سکے۔جس پہلو میں بھی ان کو کمزور کرنے کی کوشش کی
جائے گی ، وہ پہلے سے زیادہ بڑھ کر اور طاقتور ہو کر نکلیں گے۔یعنی خدا اپنے پورے جلال کا اظہار ان کے
لئے کرے گا۔پس ان کے لئے بھی خوشخبری ہے ، گھاٹے کا سودا تو نہ اس طرف ہے، نہ اس طرف۔پس ایسے مقابلے کے لئے ہم تیار ہیں۔ہم ان قوموں میں سے نہیں ہیں، جو بزدل ہوتی ہیں اور
مقابلے سے پیچھے ہٹ جاتی ہیں۔ہم ہر چیلنج کا جواب دیں گے ( انشاء اللہ ) اور ہر حملہ کا سامنا کریں گے۔لیکن ہمارے ہتھیار اور ہیں اور حق کے مخالفوں کے ہتھیار اور ہیں۔ان کا طرز کلام اور ہے اور ہمارا طرز کلام
اور ہے۔ان کی طحن مختلف ہے اور ہماری بلحن مختلف ہے۔وہ عناد اور بغض کی آگ جلانے کے لئے نکلیں گے تو
ہم محبت کے آنسوؤں سے اس آگ کو بجھائیں گے۔وہ دنیا کے تیر چلا کر ہماری چھاتیوں کو برما ئیں گے اور
ہم راتوں کو اٹھ کر گریہ وزاری کے ساتھ دعاؤں کے تیر آسمان کی طرف چلائیں گے۔پس اے احمدی! اس رمضان کو فیصلہ کن رمضان بنادو۔اس الہی جہاد کے لئے تیار ہو جاؤ۔مگر
تمہارے لئے کوئی دنیا کا ہتھیار نہیں ہے۔دنیا کے تیروں کا مقابلہ تم نے دعاؤں کے تیروں سے کرنا ہے۔471

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 جون 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
یہ لڑائی فیصلہ کن ہوگی۔لیکن گلیوں اور بازاروں میں نہیں، صحنوں اور میدانوں میں نہیں بلکہ مسجدوں میں اس
لڑائی کا فیصلہ ہونے والا ہے۔راتوں
کو اٹھ کر اپنی عبادت کے میدانوں کو گرم کرو اور اس زور سے اپنے خدا
کے حضور آہ و بکا کرو کہ آسمان پر عرش کے کنگرے بھی ہلنے لگیں۔مَتى نَصْرُ اللهِ
کا شور بلند کر دو۔خدا کے حضور گریہ وزاری کرتے ہوئے اپنے سینوں کے زخم پیش کرو، اپنے
چاک گریبان اپنے رب کو دکھاؤ اور کہو کہ اے خدا!
قوم کے ظلم سے تنگ آ کے مرے پیارے آج
شور محشر ترے کوچہ میں مچایا ہم نے
پس اس زور کا شور مچاؤ اور اس قوت کے ساتھ
مَتَى نَصْرُ اللهِ
کی آواز بلند کرو کہ آسمان سے فضل اور رحمت کے دروازے کھلنے لگیں اور ہر دروازے سے یہ
آواز آئے:۔أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ
أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ
أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ
سنو! سنو!! کہ اللہ کی مدد قریب ہے۔اے سننے والو! سنو کہ خدا کی مدد قریب ہے۔اے مجھے
پکارنے والو!! سنو کہ خدا کی مدد قریب ہے اور وہ پہنچنے والی ہے“۔مطبوعه روزنامه افضل 29 جون 1983ء)
472

آج 10 میں سے 10 باقی