ربوہ کے چندہ جات میں اضافہ کی بڑی گنجائش موجود ہے ۔ خطاب فرمودہ 27 جولائی 1983ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 27 جولائی 1983ء
ربوہ کے چندہ جات میں اضافہ کی بڑی گنجائش موجود ہے
خطاب فرمودہ 27 جولائی 1983ء
لوکل انجمن احمد یہ ربوہ کے نو تعمیر شدہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر حضرت خلیفة الـ
الرابع رحمہ اللہ نے حسب ذیل خطاب فرمایا ہے۔حضور نے فرمایا:۔بھی ہم اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے اس عمارت کی تکمیل پر اکٹھے دعا کریں گے۔اس سے قبل
میں مختصر طور پر بعض باتیں بیان کرنا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ اس عمارت کو ہر لحاظ سے بابرکت بنائے اور جو
چھوٹا سا بیج بویا گیا ہے، اپنے فضل سے اس کی نشو و نما کے سامان بہم پہنچائے۔عمارتیں اپنی ذات میں کوئی
اہمیت نہیں رکھتیں لیکن ان عمارتوں کے سہارے تنظیموں کے کاموں کو استقلال اور استحکام ملتا ہے، سہولتیں
حاصل ہوتی ہیں۔اس لحاظ سے کسی تنظیم کے لیے اچھی عمارت کا ہونا بھی ضروری ہے۔کام میں بعض خلاء
جو عمارت
کی تعمیر سے پہلے محسوس نہیں ہوتے ، بعد میں از خود سامنے آجاتے ہیں۔اس طرح سے پہلے سے
کہیں بڑھ کر عمارت کی تعمیر کے بعد کام شروع ہو جاتا ہے۔جہاں تک ربوہ میں چندوں کی وصولی کا تعلق ہے، یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ 1974ء کے دور
ابتلاء کے بعد اس میں اتنا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے کہ اس پر جتنا بھی شکر کریں کم ہے۔اس کے شکر کا حق ادا
نہیں ہو سکتا۔تاہم میں نے جو جائزہ لیا ہے، اس کے مطابق ابھی بھی ربوہ میں اضافے کی بڑی گنجائش
ہے۔میں اس ضمن میں سرسری جائزہ کے علاوہ تفصیلی جائزہ بھی لیتارہا ہوں۔نام بنام سارے ربوہ کا جائزہ
تو نہیں لے سکا۔لیکن مختلف حلقوں کے چیدہ چیدہ لوگوں کا جائزہ لیا ہے۔اس سرسری جائزے سے بھی
معلوم ہوتا ہے کہ ربوہ میں اضافے کی بہت بڑی گنجائش موجود ہے۔جہاں تک کارکنان سلسلہ کا تعلق ہے،
وہ اپنی آمد نہ چھپاتے ہیں اور نہ چھپا سکتے ہیں۔لیکن جہاں آمد چھپانے کی گنجائش موجود ہے، وہاں خاصی
تعداد میں اسے چھپایا جا رہا ہے۔آمد چھپائیں نہیں ، اگر آپ کم چندہ ادا کرنا چاہتے ہیں تو کم ادا کریں۔جتنا حوصلہ ہے، اتنی ادا ئیگی کریں۔لیکن یہ تو ممکن نہیں کہ آپ کے بچے کالجوں اور یو نیورسٹیوں میں پڑھتے
ہوں اور آپ کے گھر کا معیار زندگی بڑا اعلیٰ ہو، رہن سہن آرام دہ ہو، اس کے باوجود آپ کی آمدنی ساٹھ
473
خطاب فرمودہ 27 جولائی 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
روپے ماہوار ہو۔یہ دھوکا نہ تو خدا کو دیا جا سکتا ہے اور نہ کسی پاگل سے پاگل آدمی کو۔یہ تو اپنے نفس کو دھوکا
دینے والی بات ہے اور بڑی بیوقوفی کی بات ہے۔جب اس معاملے میں چھٹی نہ تھی، اس وقت بھی حقیقت
چھپا کر جھوٹ بولنانا جائز تھا۔اب جبکہ کہہ دیا گیا ہے کہ جتنا دینا ہے دیں، مگر جھوٹ نہ بولیں تو اب تو سچائی
کو چھوڑ نا کسی قیمت پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔باہر کی جماعتوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے حیرت انگیز تبدیلیاں آرہی ہیں۔پاکستان میں بھی
اور بیرونی ممالک میں بھی۔باہر کے ممالک کا حال یہ ہے کہ شروع میں ایسی چٹھیاں آنی شروع ہوئیں کہ
پاکستان سے یہاں آنے کے بعد ابھی پوری طرح سیٹ نہیں ہوئے، قرضوں
کا بوجھ ہے، ہنگی ہے، اس لئے
کم چندہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔میں نے کہا: شوق سے اجازت لو۔مگر یہ اجازت کا خط ان تک
پہنچنے سے پہلے ان کا خط آگیا کہ ہم نے بڑی غلطی کی کہ کم چندہ دینے کی اجازت کا خط لکھ دیا۔اب ہم کو خدا
تعالیٰ نے حوصلہ اور طاقت دے دی ہے، ہم پورا چندہ ادا کریں گے۔ایسے لوگ بھی تھے، جنہوں نے لکھا
کہ بڑی تنگی ہے ، حالات خراب ہیں، چندہ میں کمی کی اجازت دی جائے۔مگر تھوڑی ہی دیر میں اللہ نے ایسا
فضل ان پر فرمایا کہ وہ نہ صرف لازمی چندے بلکہ طوعی چندوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے۔بہت
بڑی برکات ان کو مل رہیں ہیں۔آپ لوگ چندوں کا مطالبہ نہ کریں، سچائی کا مطالبہ کریں۔نفس کی سچائی کا اور جھوٹ نہ بولنے کا
مطالبہ کریں۔یہ اصل بات ہے، اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس بارے میں سسٹم کی اصلاح
کی بھی ضرورت ہے۔تاجروں کو براہ راست نہیں تو بالواسطہ ایسی صورت پیش آجاتی ہے کہ ان سے بات
کرو تو وہ کئی قسم کے اخراجات گنا دیتے ہیں کہ گھر کا اعلیٰ معیار تو تجارتی مصالح کی بناء پر ہے۔اس کے علاوہ
فلاں فلاں خرچ ہے۔اس طرح سے سو بہانے مل جاتے ہیں، جھوٹ بولنے کے۔ایسے لوگوں سے ہم یہ
کہتے ہیں کہ زیادہ تفصیل میں نہ جائیں، فی الحقیقت جو ان کا واجب الا دا چندہ بنتا ہے ، وہ ضرور ادا کریں اور
کہیں کہ سو بنتا ہے یا دوسو بنتا ہے، اتنا چندہ ادا کروں گا۔ایک اور بات یہ ہے کہ ربوہ کے حلقوں میں صد سالہ جوبلی کے چندوں میں بڑی کمی نظر آتی
ہے۔باقی جماعتوں کے سالانہ چندوں میں اور صد سالہ جوبلی کے چندوں میں ازخود ایک نسبت طے پاگئی
ہے۔لیکن ربوہ میں اس نسبت سے اس میں بہت کمی ہے۔ربوہ کا چندہ عام اور چندہ حصہ آمد کراچی کے
برابر ہے۔کراچی کا جوبلی کا چندہ ایک کروڑ ، چالیس لاکھ روپے ہے۔لیکن ربوہ کا صد سالہ جو بلی کا چندہ
474
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 27 جولائی 1983ء
صرف میں لاکھ ہے۔اب شاید کچھ بڑھ گیا ہو۔یہ تو کوئی نسبت ہی نہیں۔اور پھر ربوہ کے چند آدمیوں کا
جو بلی کا چندہ سات، آٹھ لاکھ روپے ہے۔باقی چندہ اہل ربوہ کا ہے۔اس ضمن میں کارکنوں سے غفلت
ہوئی ہے، صیح طور پر توجہ نہیں دلائی گئی۔اس کی طرف توجہ کریں۔دفتر اللہ تعالیٰ کے فضل سے خوش اسلوبی سے بن گیا ہے اور اس طرح سے آپ کا ایک اور قدم
آگے بڑھ گیا ہے لیکن آپ جتنے قدم آگے بڑھاتے ہیں، حسد پیدا ہورہا ہے۔ربوہ کے ماحول میں بعض
ایسے مخالف ہیں، جو اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح سے اللہ نے ان کو جو دیا ہے، اس کا بدلہ چر کے لگا کر
اتاریں۔ترقی تو ان سے رک نہیں سکتی، اس لئے وہ آج کل اس کوشش میں ہیں کہ چھوٹے چھوٹے بہانوں
سے فساد پیدا کریں۔اس ضمن میں احمدی نوجوانوں کو بار بار نصیحت بھی کی جاتی ہے، پھر بھی بعض نوجوان برداشت
نہیں کر سکتے اور جواب دے دیتے ہیں۔تمام دنیا کے حالات کے حوالے سے ایسی صورت حال میں
اشتعال آنا درست ہوتا ہے لیکن جماعتی نقطہ نظر سے ایسی صورت حال کے جواب میں چھوٹے سے چھوٹا
قدم اٹھانا بھی درست نہیں۔ربوہ میں ہم نے کسی قیمت پر بھی فساد پیدا نہیں ہونے دینا۔آج سب محلوں
کے صدر صاحبان یہاں جمع ہیں، میں ان سب کو پابند کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے محلے میں ایسے نو جوانوں کو
سمجھا ئیں، جو شتعل ہو جاتے ہیں۔ان پر پابندیاں لگائیں کہ وہ ایسے ابتلاء سے الگ ہو جائیں۔کسی
قیمت پر بھی اہل ربوہ کی طرف سے دشمنوں کو بہانہ نہیں ملنا چاہیے اور آپ اس ضمن میں جو کاروائی کریں،
اس کی اطلاع صدر عمومی کے توسط سے مجھے بھی دیں۔اللہ کے فضل سے اب آپ کا دفتر بن گیا ہے، اب کام کی رفتار میں تیزی آنی چاہیے اور آئندہ سال
یہ محسوس ہونا چاہیے کہ آپ کے کام میں ایک نئی چھلانگ لگائی گئی ہے۔آئیں اب مل کر دعا کر لیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 31 جولائی 1983 ء)
475