ہر طرف آواز دینا ہے ہمارا کام آج ۔ پیغام پر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیڈا منعقدہ 30 , 31 جولائی 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیڈا
ہر طرف آواز دیتا ہے ہمارا کام آج
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیڈا منعقدہ31, 30 جولائی 1983ء
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
مسیح پاک کے درخت وجود کی سرسرانے والی سبز شاخو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عزیزم مکرم منیر الدین صاحب شمس امیر و مشنری انچارج کے خط سے معلوم ہوا کہ جماعت ہائے
احمدیہ کینیڈا کا چھٹا جلسہ سالانہ امسال انشاء اللہ 30 اور 31 جولائی کو منعقد ہوگا۔فالحمد للہ علیٰ
ذالک و بارک الله فی سعیکم
اس موقع پر پہلی بات ، جس کی طرف میں آپ
کو توجہ دلانا چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ ہمارے جلسہ
سالانہ کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مبارک ہاتھوں سے رکھی گئی تھی۔اس جلسہ کی غرض اکٹھے ہو کر
ذکر الہی ، دعائیں کرنا ، خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کا علم حاصل کرنا اور ان پر عمل
کرنا ہے۔یہ ایک خالص دینی اجتماع ہے، اس لئے ان دنوں کو خالصة لوجہ اللہ بسر کریں۔دوسرا امر، جس کی جانب میں توجہ دلانا چاہتا ہوں، وہ یہ ہے کہ قریباً 3 کروڑ کی آبادی میں ابھی آپ کی
تعداد 3 ہزار کے قریب ہے۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد کے موجب ہمارا کام یہ ہے:۔ہر طرف آواز دیتا ہے ہمارا کام آج
جس کی فطرت نیک ہے آئے گا وہ انجام کار
تین کروڑ تک ہم نے احمدیت کے پیغام کو پہنچانا اور اس کی غرض و غایت کو ان کے ذہن نشین کرنا
ہے۔یہ بھی ممکن ہے، جب ہر احمدی داعی الی اللہ بن جائے۔اپنی بے بضاعتی کو سامنے رکھیے اور اپنے کام
477

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیڈا
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
کی عظمت کا تصور ذہن میں لائے تو ایک ہی عملی صورت ہو سکتی ہے کہ خدا کے حضور گر جائیں، اس سے مدد
چاہیں۔اور ہر شخص اصلاح وارشاد کا فرض ادا کرے۔جب احمدیت کی اشاعت خدا کی تقدیر مبرم ہے تو
کیوں نہ ہم اپنی تدابیر کو خدا کی تقدیر سے ہم آہنگ کریں۔اپنے فرض اور کام کی عظمت کو سامنے رکھیں او
اس کے حصول کے لئے سر توڑ کوشش کریں۔اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہر احمدی داعی الی اللہ
اور
بن جائے۔تبلیغ ہر احمدی کا فریضہ ہے اور اس میں غفلت ہوگی تو ہم خدا کے حضور جوابدہ ہوں گے۔تیرا امر، جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ خدا کی تقدیر آپ کو ایسی جگہ لے گئی
ہے، جہاں رزق کی فراوانی ہے۔یہ خدا کا ایک فضل ہے۔اور اس کے فضل اور نعمت کا قولی اور عملی شکر یہ لازم
ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔آمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
کہ خدا کی نعمت کا شکریہ ادا کرو اور شکر ادا کرنے والوں سے اس کا وعدہ ہے،
لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ
کہ اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں اپنی نعمت تمہیں مزید عطا کروں گا۔اور عملی شکر کے دو طریق آپ
کو بتانا چاہتا ہوں۔ایک دیانتداری سے لازمی چندوں کی با شرح ادا ئینگی۔حقوق العباد کو ادا کرتے ہیں تو حقوق اللہ کو بھی ذوق و شوق سے ادا کریں۔مجھے یہ خوشکن خبریں
باہر سے آ رہی ہیں کہ جماعتوں نے اپنے بجٹ کو دو گنا یا تین گنا کر دیا۔فالحمد لله وجزاهم الله۔دوسرے اپنے ملک میں مساجد اور مشن ہاؤسز کی تعمیر کریں۔سلسلہ احمدیہ کے قدیمی بزرگ حضرت مفتی محمد صادق صاحب فرماتے ہیں کہ حضرت اقدس نے
مجھے نصیحت فرمائی کہ میں جہاں جاؤں، جماعت کو مسجد بنانے کی طرف توجہ دلاؤں کہ اس میں جماعت کی
ترقی اور استحکام ہے۔اس بارہ میں قربانی کے لحاظ سے کینیڈا کے احباب جماعت، امریکہ سے کوسوں پیچھے ہیں۔عزیز احمد یو! اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر برکتوں سے بھر جائیں تو خدا کے نام پر اس کے
گھر تعمیر کیجئے کہ مسجد بنانے والوں سے خدا کا وعدہ ہے۔من بنى لله مسجد أبنى الله له بيتافى الجنة۔جو خدا کے لئے مسجد تعمیر کرے گا، اللہ جنت میں اس کا گھر تعمیر کرے گا۔478

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیڈا
جنت یعنی خدا کی رضا آپ کو نصیب ہوگی۔خدا کی تقدیر آپ کو باہر اس لیے لے گئی ہے تا ان کی
ملکوں میں احمدیت پھیلے۔خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا یہ پودا وہاں بھی پروان چڑھے۔اس لئے اپنی صفوں میں
مکمل اتحاد اور یگانگت پیدا کریں۔ہر ایک اپنے بھائی کے گناہ معاف کر دے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم فداہ ابی و امی کا ارشاد ہے:۔له
المسلم أخو المسلم لا يخذله
مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، اسے بے سہارہ نہ چھوڑے، اپنے بھائی کو رسوا نہ کرے۔ایک
دوسرے سے احسان کا سلوک کرے۔احسن كما احسن اللہ الیک۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔نیکی میں آپ کو ترقی عطا فرمائے۔اس کا فضل ہمیشہ آپ کے شامل ہو۔میں آپ کے لئے دعا کرتا رہتا ہوں، آپ احمدیت کے لئے دعائیں کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری
دعاؤں کو قبول فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
مطبوعه روز نامه الفضل کیکم نومبر 1983ء، بحوالہ احمدیہ گزٹ کینیڈا جولائی اگست 1983 صفحہ 9تا12)
479

آج 10 میں سے 10 باقی