دنیا کی عارضی اور بے کیف لذات سے اپنے دامن کو آلودہ نہ ہونے دیں ۔ پیغام پر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ منعقدہ پاکستان6,7 اگست 1983ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ
دنیا کی عارضی اور بے کیف لذات سے اپنے دامن کو آلودہ نہ ہونے دیں
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ منعقدہ 7, 6 اگست 1983ء
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
میرے عزیز خدام واطفال!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ کہ مجالس خدام الاحمدیہ اور مجالس اطفال الاحمدیہ
برطانیہ 6 اور 7 اگست کو ہانسلو میں اپنا نواں اجتماع منعقد کر رہی ہے۔خدا تعالیٰ اس اجتماع کو بہت برکت
بخشے اور آپ سب کو ، جو اس میں شامل ہو رہے ہیں، یہ توفیق عطا فرمائے کہ آپ اس سے زیادہ سے زیادہ
استفادہ کر سکیں۔مجھے امید ہے کہ اجتماع کے ان بابرکت ایام میں آپ دعاؤں پر بہت زور دیں گے اور خدا
تعالی کی مدد اور نصرت کے طالب ہوں گے۔اس موقع پر میں برطانیہ میں بسنے والے تمام خدام اور اطفال کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ
خالص اور حقیقی اسلام ایک بہت بڑی آسمانی دولت اور عظیم نعمت ہے۔ہم خوش نصیب ہیں کہ خدا تعالیٰ نے
بغیر ہمارے کسی استحقاق کے ہمیں اس عظیم آسمانی نعمت سے بہرہ ور ہونے کا موقع عطا فرمایا ہے۔خدا تعالیٰ
ہمیں یہ توفیق بھی بخشے کہ ہم اپنے رب کے اس عظیم احسان کا شکر بجالا سکیں اور اپنی زندگیوں میں قرآنی
تعلیمات کو جاری کر کے دائمی خوشحالی اور ابدی نجات کے وارث ہو سکیں۔دین اسلام کا مقصد کیا ہے؟ یہی کہ ہم اپنے خالق و مالک جی و قیوم اور قادر و تو انا خدا کی شناخت
کر لیں اور اس سے ایک زندہ اور زندگی بخش تعلق قائم کریں کہ یہی ہماری زندگی کا مقصود اور منتہا اور یہی
ہماری پیدائش کی اصل غرض و غایت ہے۔یہی وہ رشتہ ہے، جسے جوڑنے کے لئے تمام مذاہب دنیا میں قائم
485
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہوئے۔اور یہی وہ تعلق ہے، جس کے قیام کے لئے تمام انبیاء علیہم السلام دنیا میں بھیجے گئے۔حضرت مسیح
موعود و مہدی معہود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔انبیاء علیہم السلام کے دنیا میں آنے کی سب سے بڑی غرض اور ان کی تعلیم اور
تبلیغ کا عظیم الشان مقصد یہ ہوتا ہے کہ تالوگ خدا تعالیٰ کی شناخت کریں۔اس
زندگی سے، جو انہیں جہنم اور ہلاکت کی طرف لے جاتی ہے اور جس کو گناہ آلو زندگی
کہتے ہیں، نجات پائیں“۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 11)
پھر اپنی بعثت کے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔وہ کام جس کے لئے خدا نے مجھے مامور فرمایا ہے، وہ یہ ہے کہ خدا میں اور اس
کی مخلوق کے رشتہ میں جو کدورت واقع ہوگئی ہے، اس کو دور کر کے محبت اور اخلاص
سے تعلق کو دوبارہ قائم کروں“۔یکھر لاہور صفحہ 34 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 180)
پس آپ جو سیح اخر الزمان علیہ السلام کی جماعت میں شامل ہیں اور خود کو آپ کے جان نثار
غلاموں میں شامل کرتے ہیں، اپنے نفوس کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ آپ نے کس حد تک اس زندگی بخش
تعلق کے قائم کرنے لئے کوشش کی ہے؟ اور پیار اور محبت سے اخلاص کے اس رشتہ کو جوڑنے کے لئے
آپ نے کیا سعی کی ہے؟
ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہمارا خداوہ ہے، جس نے اپنی کامل قدرت سے ہر ایک چیز کو بنایا۔اس کی قدرت
عجیب عظمت اپنے اندر رکھتی ہے، جس کے بغیر کوئی چیز وجود نہیں پکڑتی۔اور جس کے سہارے کے بغیر اس عالم
کی کوئی چیز قائم نہیں رہ سکتی۔ہمارا خدا بے شمار قدرتوں والا اور بے شمار حسن و احسان والا ہے۔پس ہمیں چاہئے
کہ ہم اس از لی اور ابدی خدا کے حضور جھکیں اور اپنے تمام ارادوں اور اپنی تمام خواہشات کو اس کی مرضی اور اس
کے ارادہ کے تابع کر کے اس سے مدد اور نصرت کے طالب ہوں۔وہی ہے، جو اپنی بارگاہ کی طرف ہماری
رہنمائی کر سکتا ہے۔اور اس کے اذن کے بغیر کوئی اس کے دربار میں رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔پس اس موقع پر میں آپ سب کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے خالق و مالک رب کی
قدر پہچانیں اور اس کے ساتھ پیارا اور محبت، اخلاص اور فدائیت اور صدق اور صفا پر مبنی ایک نہ ٹوٹنے والا
486
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ
رشتہ جوڑیں، اس کی قدرتوں کے جلووں سے اپنی آنکھوں کو بینا اور اپنے دلوں کو منور کریں، اس کی صفات
میں خود کو رنگین کرنے کی کوشش کریں۔وہی ہماری دولت ہے اور اس میں ہماری بقا ہے۔یا د رکھیں کہ اس سے ملنے اور اس کے ساتھ رشتہ جوڑنے میں ہی اصل لذت ہے۔اس لذت۔کے مقابل پر دنیا اور اس کی تمام لذات بیچ اور بے کیف ہیں۔پس اس دنیا کی عارضی اور بے کیف لذات
سے اپنے دامن کو آلودہ نہ ہونے دیں کہ یہ اصل حقیقی لذات سے غافل کر دیتی ہیں۔اور اپنے ذوق بلند
کریں اور اپنے مذاق کی اصلاح کے لئے سعی کریں۔ہر خوبی اور ہر بھلائی، ہر حسن اور ہر خوبصورتی ہمارے رب میں پائی جاتی ہے۔اور وہی تمام
لذات کا سرچشمہ ہے۔پس اسی میں اپنی لذات تلاش کریں۔اس سے ملنے کے لئے اپنے جسم اور جان کی
تمام قوت کے ساتھ کوشش کریں۔کیونکہ یہ دولت لینے کے لائق ہے، اگر چہ جان دینے سے ملے اور یہ عمل
خریدنے کے لائق ہے، اگر چہ تمام وجود کھونے سے حاصل ہو۔والسلام
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
مطبوعه روزنامه الفضل 13 ستمبر 1983ء)
487