تن من دھن کی بازی لگا کر ہر فرد تک اسلام کا پیغام پہنچائیں ۔ پیغام پر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ امریکہ منعقدہ 12 تا 14 اگست 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ
تن من دھن کی بازی لگا کر ہر فرد تک اسلام کا پیغام پہنچائیں
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ امریکہ منعقدہ 12 تا 14 اگست 1983 ء |
92
میرے لئے یہ بات بہت خوشی کا باعث ہے کہ آپ اپنا بیسواں سالانہ کنونشن 12 تا 14
اگست 1983ء منعقد کر رہے ہیں۔میری طرف سے آپ دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔اللہ تعالیٰ اس کنونشن کو
شاندار کامیابی عطا فرمائے اور آپ کو اس موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی توفیق بخشے کہ آپ ریاست ہائے
متحدہ امریکہ خود اور اس کے گردو نواح کے ممالک میں اسلام کی ترقی کے لئے ایک مؤثر پلان بنا سکیں۔آپ پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے کہ آپ نے احمدیت کے پیغام یعنی حقیقی اسلام کو اپنے
عظیم ملک کے لوگوں تک پہنچانا ہے۔اور یہ اسی وقت ایک مؤثر اور کامیاب طریق سے ظہور پذیر ہوگا، جبکہ
آپ خود اس سلسلہ کے اغراض و مقاصد اور اسلامی نظریہ سے بخوبی واقف ہوں گے۔میں یہاں حضرت مسیح
موعود اور مہدی معہود حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کی تحریرات سے ایک اقتباس پیش کرنا چاہتا ہوں۔خدا تعالیٰ نے جو اس جماعت کو بنانا چاہا ہے تو اس سے یہی غرض رکھی ہے کہ وہ
حقیقی معرفت ، جو دنیا میں گم ہو چکی ہے اور وہ حقیقی تقوی وطہارت، جو اس زمانہ میں
نہیں پائی جاتی، اسے دوبارہ قائم کرے۔عام طور پر تکبر دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔علماء
اپنے علم کی شیخی اور تکبر میں گرفتار ہیں۔فقراء کو دیکھو تو ان کی بھی حالت اور ہی قسم کی
ہورہی ہے۔ان کو اصلاح نفس سے کوئی کام ہی نہیں رہا۔ان کی غرض و غایت صرف
جسم تک محدود ہے۔اس لئے ان کے مجاہدے اور ریاضتیں بھی کچھ اور ہی قسم کے
ہیں، جیسے ذکرارہ وغیرہ۔جن کا چشمہ نبوت سے پتہ نہیں چلتا۔میں دیکھتا ہوں کہ دل
کو پاک کرنے کی طرف ان
کی توجہ ہی نہیں۔صرف جسم ہی جسم باقی رہا ہوا ہے۔جس
میں روحانیت کا کوئی نام ونشان نہیں۔یہ مجاہدے دل کو پاک نہیں کر سکتے اور نہ کوئی
حقیقی نور معرفت کا بخش سکتے ہیں۔پس یہ زمانہ اب بالکل خالی ہے۔نبوی طریق
جیسے کہ کرنے کا وہ بالکل ترک کر دیا گیا ہے اور اس کو بھلا دیا گیا ہے۔اب اللہ تعالیٰ
چاہتا ہے کہ وہ عہد نبوت پھر آجاوے اور تقوی وطہارت پھر قائم ہو اور اس کو اس نے
اس جماعت کے ذریعہ چاہا ہے“۔489

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
مندرجہ بالا اقتباس سے یہ امر صاف طور پر واضح ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کے آنے کی سب
سے اہم غرض یہ ہے کہ انسانوں کا تعلق اپنے خالق خدا سے قائم ہو جائے۔اور ان میں ایک روحانی انقلاب
بر پا کر دیا جائے۔ایک ایسا انقلاب، جو کہ قبول کرنے والوں کی زندگی میں ایک مکمل تبدیلی پیدا کر دے۔انہیں راستی پر قائم کر دے۔دلوں کو پاکیزگی بخشے اور متقی انسان بنا دے۔اس لئے میرے بھائیو اور بہنو! آپ نے اپنی زندگیوں میں اسلام کی تمام اخلاقی اور روحانی
اقدار پیدا کرنی ہیں۔تا کہ آپ بے داغ، پاکیزہ اور مفید وجود بن کر کامیاب اور حقیقی اسلامی زندگی کا قابل
رشک نمونہ بن جائیں۔آپ میں سے ہر ایک کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم ہو کہ یہی روحانیت کا نچوڑ
ہے۔آپ وہ ہیں کہ جنہیں اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے تمام دنیا کے لوگوں میں سے چن لیا ہے۔تاکہ
آپ با تمام اخلاص و انکساری پوری جدو جہد کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بن جائیں۔اور
آپ کا بے عیب اخلاق اور ذاتی نمونہ تمام دنیا کے لئے ایک زندہ مثال بن جائے۔اس لئے آپ کو اس
اسلامی انقلاب کے ظہور کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنا ہوگا۔اور آپ انتہائی انکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ
کے حضور جھکتے ہوئے اس کی مدد حاصل کرنے کے لئے دعا کرتے رہیں۔آپ اپنے دلوں میں یہ بات
مضبوطی سے راسخ کر لیں کہ یقینی طور پر احمدیت کا مستقبل بہت شاندار ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے ذریعہ جو درخت لگایا ہے، تو میں اس کے سایہ کے نیچے پناہ لینے پر مجبور ہو جائیں گی۔احمدیت کے مستقبل کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اور اقتباس آپ کے سامنے پیش کرتا
ہوں۔آپ فرماتے ہیں:۔وو۔۔۔خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری
محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا۔اور سب
فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم و معرفت
میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب
کا منہ بند کر دیں گے۔اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی اور یہ سلسلہ زور سے
بڑھے گا اور پھولے گا، یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جائے گا۔بہت سی روکیں پیدا
ہوں گی اور ابتلاء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو
پورا کرے گا۔اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں
گا، یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔سواے سننے والو!
490

تحریک جدید - ایک الٹی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد بیامریکہ
ان باتوں
کو یا درکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا
کلام ہے، جو ایک دن پورا ہوگا۔اسلام کے عروج اور تمام دیگر ادیان پر غلبہ کے بارہ میں یہ پیشگوئی ایک صدی پہلے کی گئی تھی اور
اس ایک صدی کے دوران احمدیت نے دن دگنی اور رات چگنی ترقی کی ہے۔اور بہت سے نئے علاقوں
میں داخل ہو چکی ہے۔اب دنیا پر اسلام کی تعلیمات کی سچائی اور معقولیت آشکارا ہورہی ہے۔جب حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اپنا مشن دنیا کے سامنے پیش کیا، اس وقت وہ تن تنہا تھے۔ان کے ظہور کے وقت
اسلام ایک انتہائی مجبوری اور کسمپرسی کی حالت میں سے گزر رہا تھا۔مجبوری اور کمزوری کی اس حالت میں
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا:۔وو
قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں
گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا، نہ کند ہو گا۔جب تک دجالیت کو پاش پاش
نہ کر دے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی توحید ، جس کو بیابانوں کے رہنے والے
اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔اس پیشگوئی کے بعد سے تغیر کی ایک تازہ ہوا تمام عالم میں چل رہی ہے۔تمام ادیان پر اسلام
کے غلبہ کے دن قریب ہیں اور اسلامی فتوحات اور ترقیات افق عالم پر روشن ہو رہی ہیں۔لیکن یہ حقیقت ہم
پر عظیم ذمہ داریاں بھی عائد کرتی ہے۔کام بہت ہی مشکل ہے اور صرف اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی پورا ہو
سکتا ہے۔آپ کا منتہائے نظر بہت بلند ہے اور آپ کی ذمہ داری بھی بہت سخت ہے۔یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اسلام کا پیغام باحسن طریق اور اعلیٰ حکمت کے ساتھ دوسروں تک
پہنچائیں۔رسم ورواج اور تمدن کا فرق اسلام کا پیغام پہنچانے کی راہ میں حائل نہ ہو۔اسلام میں تبلیغ ایک
بہت ہی بڑی نیکی ہے۔اس بارہ میں میری آپ کو یہی نصیحت ہے کہ آرام سے نہ بیٹھیں اور تن من دھن کی
بازی لگا کر اپنے ملک کے ہر ایک فرد تک اسلام کا پیغام پہنچانے میں مصروف ہو جائیں۔آخر میں میری آپ سے یہ گزارش ہے کہ آپ اپنے مالی قربانی کے معیار میں تبدیلی پیدا کریں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 10 جولائی 1903ء کو اخبار الحکم میں ایک پیغام شائع فرما کر انتہائی
مؤثر رنگ میں جماعت کو اس ذمہ داری کے ادا کرنے کی طرف متوجہ فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔دنیا میں آج کل کون سا سلسلہ ہوا ہے یا ہے، جو خواہ دنیوی حیثیت سے ہے یا
دینی که بغیر مال چل سکتا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ہر ایک کام اس لئے کہ عالم
491

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد بی امریکہ
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔اسباب ہے، اسباب سے ہی چلایا ہے۔پھر کس قدر بخیل و ممسک وہ شخص ہے کہ جو
ایسے عالی مقصد کی کامیابی کے لئے ادنی چیز مثل چند پیسے خرچ نہیں کرسکتا پس
میں تم میں سے ہر ایک کو، جو حاضر یا غائب ہے، تاکید کرتا ہوں کہ اپنے بھائیوں کو
چندہ سے باخبر کرو۔ہر ایک کمزور بھائی کو بھی چندہ میں شامل کرو۔یہ موقع ہاتھ آنے
کا نہیں۔کیسا یہ زمانہ برکت کا ہے کہ کسی سے جانیں مانگی نہیں جاتیں اور یہ زمانہ
66
جانوں کے دینے کا نہیں بلکہ فقط مالوں کے بقدر استطاعت خرچ کرنے کا ہے۔اس لئے میرے بھائیو اور بہنو! آپ مالی قربانی میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی
کوشش کریں اور یہ ذمہ داری کما حقہ ادا کریں۔میں نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ جماعت کا ہر برسر
روزگار فرد، جو کہ موصی نہیں ہے، وہ اپنی آمدن کا 16\1 حصہ پیش کرے۔یہ آپ کے ماہانہ چندہ کا مقررہ
معیار ہے۔لیکن اگر آپ کے مالی حالات اجازت نہیں دیتے اور مقررہ معیار سے کم ادا کرنے پر آپ مجبور
ہوں تو اپنے امیر صاحب کی معرفت آپ اجازت حاصل کریں، جو کہ آپ کو مل جائے گی۔لیکن جنہوں نے
وصیت کی ہوئی ہے، انہیں ہر صورت اپنے عہد کے مطابق اپنی آمدن کا1/10 تا 1/3 حصہ ادا کرنا ہے۔اپنے ماہانہ چندوں کے علاوہ آپ کو اس طرف بھی متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ حسب توفیق آپ امریکہ
میں پانچ مشنز کے قیام کے لئے جو فنڈ جمع کیا جارہا ہے، اس میں بھی شمولیت اختیار کریں۔میری پہلی اپیل پر
امریکہ نے بہت حوصلہ افزار عمل دکھایا ہے۔صاحب استطاعت احباب نے جو وعدہ جات لکھوائے ہیں، وہ
بہت ہی قابل تعریف ہیں۔لیکن مجھے توقع ہے کہ ہر ایک احمدی اپنی انتہائی استطاعت کے مطابق اس تحریک
میں شامل ہوگا۔اپنی جماعت کے مخلص اور فعال احباب سے میں امید رکھتا ہوں کہ پہلے سے بڑھ کر مالی قربانی
کا مظاہرہ کریں گے۔حال ہی میں، میں نے ہر ایک فرد جماعت سے گزارش کی ہے کہ کم از کم 3800 ڈالرز
اس فنڈ میں دے۔مجھے یقین ہے کہ میری توقعات سے بڑھ کر آپ اس میں حصہ لیں گے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کو یہ عزم عطا فرمائے کہ آپ اسلام کی خاطر اللہ کے مددگار بنتے
ہوئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے ہوں، اللہ تعالیٰ آپ کو ایسی قربانی پیش کرنے کی توفیق دے، جو کہ
اس کی جناب میں قابل قبول ہو۔آمین۔492
والسلام
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
مطبوعه روزنامه الفضل 03اکتوبر 1983ء)

آج 10 میں سے 10 باقی