براعظم آسٹریلیا میں سب سے پہلی احمدی مسلم مسجد کی بنیاد رکھی جانے والی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اگست 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 اگست 1983ء
براعظم آسٹریلیا میں سب سے پہلی احمد یہ مسلم مسجد کی بنیاد رکھی جانے والی ہے
خطبہ جمعہ فرموده 19 اگست 1983ء
وو
اب میں جس دعا کی تحریک کرنے لگا ہوں ، وہ اس سفر کے متعلق ہے، جو میں چند روز تک
اختیار کرنے والا ہوں۔اس سفر کے لئے خصوصیت سے دعائیں کریں۔آپ کو یہ معلوم کر کے خوشی ہوگی
کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کو یہ توفیق عطا فرمائی ہے کہ براعظم آسٹریلیا میں سب سے پہلی احمد یہ مسلم مسجد کی
بنیاد رکھی جانے والی ہے۔یہ براعظم آج تک باقاعدہ احمد یہ مشن سے خالی تھا۔اس سے قبل اور کوئی براعظم
ایسا نہیں تھا، جہاں جماعت احمدیہ کے ایک یا ایک سے زیادہ مشن قائم نہ ہو چکے ہوں۔صرف یہی باقی رہ
گیا تھا، انشاء اللہ تعالیٰ اس سال ہم یہ کہہ سکیں گے کہ جماعت کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے دنیا کے
تمام بر اعظموں میں مساجد اور مشن ہاؤس تعمیر کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔آسٹریلیا براعظم بھی ہے اور ملک بھی۔دونوں چیزیں یہاں اکٹھی ہو گئی ہیں۔لیکن میں براعظم
کے نقطہ نگاہ سے بات کر رہا ہوں۔ورنہ ملک تو بے شمار ایسے ہیں، جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتیں
قائم ہو چکیں ہیں۔اور جماعت یہاں بھی پہلے سے قائم ہے، صرف مسجد اور مشن ہاؤس کی کمی تھی، جو اب
انشاء اللہ تعالیٰ پوری ہو جائے گی۔یہ بہت ہی اہم ملک ہے۔کیونکہ مشرق اور مغرب کے درمیان یہ ایک قسم کا پل بنا ہوا ہے۔مشرق
میں ہوتے ہوئے بھی یہ ایک مغربی ملک ہے۔یہاں کے لوگوں کا مزاج باقی مغربی قوموں کے مقابل پر
زیادہ حوصلہ افزا ہے۔اور مذہبی ٹالرنس Tolerance ( رواداری ) ان میں بہت زیادہ ہے۔یہ ایک ایسا
ملک ہے، جہاں آپ کو کسی بھی نوعیت کے مذہبی فساد نظر نہیں آئیں گے۔کیونکہ ان سے متعلق یہ کہا گیا ہے
کہ وہ ایک لمبے تجربہ کی بناء پر اختلاف رائے کا وسیع حوصلہ رکھتے ہیں۔اس نقطۂ نگاہ سے جماعت احمدیہ
کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھا موقع ہے۔اس کے علاوہ بھی آئی لینڈ، جسے زمین کا کنارہ کہا جاتا ہے، وہاں بھی انشاء اللہ تعالی جانے کا
پروگرام ہے۔یہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے، جہاں سے ڈیٹ لائن Date line گزرتی ہے۔یعنی وہ فرضی
499

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 اگست 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جغرافیائی خط، جس پر آپ کھڑے ہو کر جتنی دفعہ چاہیں، ماضی یا مستقبل میں چلے جائیں۔ایک قدم پر لی
طرف رکھیں تو کل کی تاریخ اور ایک قدم ادھر رکھیں تو آج کی تاریخ آجائے گی۔گویا یہ وہ ملک ہے، جہاں
ماضی اور مستقبل کے افق مل رہے ہیں۔اگر چہ خط تو سمندروں پر سے ہر جگہ گزر رہا ہے لیکن ایک باقاعدہ آباد
ملک نبی ہی ہے، جہاں سے وہ خط گزرتا ہے۔اس لئے اسے خاص اہمیت حاصل ہے۔اور اسی نقطۂ نگاہ سے
اسے زمین کا کنارہ بھی کہا جاتا ہے۔کیونکہ زمین تو گول ہے، اس کا ویسے تو کوئی کنارا نہیں ہوسکتا۔ہاں جہاں
دن رات ملتے ہیں اور جہاں تاریخیں بدلتی ہیں، اس پہلو سے ایک کنارہ ضرور آجاتا ہے۔پس اس نقطہ نگاہ
سے اسے ہمارے علم کلام میں یہ اہمیت حاصل ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام ہوا کہ
میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔تو ظاہری معنوں میں بھی یہ ایک کنارہ ہے، جہاں اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو تبلیغ پہنچانے کی
توفیق عطا فرمائی۔اور اب میں بھی وہاں اسی نیت سے جارہا ہوں کہ جماعت کو منظم کروں اور وہ ایک نئی
روح اور نئے ولولے کے ساتھ بہت تیزی سے اس ملک میں روحانی لحاظ سے غالب آجائے۔لہذا بہت
کثرت سے دعاؤں کی ضرورت ہے۔کیونکہ جیسا کہ میں نے گزشتہ سفر میں تجربہ کیا تھا، ہماری ساری طاقت اور ہر کام کی بناء دعا پر
ہے۔جتنی کثرت سے لوگ اللہ تعالیٰ سے نہایت عاجزی، گریہ وزاری، محبت اور پیار کی اداؤں سے مانگیں
گے، اتنا ہی وہ عطا کرتا چلا جائے گا۔اس کے ہاں
کوئی کمی نہیں۔اس لئے احمدیوں کو ان دعاؤں میں لگ
جانا چاہئے۔ہر احمدی جو دعا کر بے گا، اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ ضرور فضل ظاہر فرمائے گا۔جتنی زیادہ
دعائیں ہوں گی ، اتنے ہی زیادہ وہ فضل فرمائے گا۔اس کے علاوہ بھی بعض ملک ہیں، جہاں اس سفر کے دوران کچھ عرصہ کے لئے قیام ہو گا۔مثلاً
ایک سنگا پور ہے ، وہاں انشاء اللہ تعالیٰ قیام کا خیال ہے۔اور پھر واپسی پر آخری قدم سیلون پر رکھ کر انشاء اللہ
تعالیٰ کراچی واپس آنا ہے۔پروگرام مختصر ہے، زیادہ لمبا نہیں۔تقریباً سوا مہینہ کا پروگرام ہوگا۔لیکن
مصروفیات بہت زیادہ ہیں۔ایسی جماعتیں، مثلاً مجھی اور آسٹریلیا والے روز روز یہ توقع نہیں رکھ سکتے کہ
خلیفة المسیح وہاں ان کے پاس پہنچے۔اس لئے ان کا رجحان اس موقع پر ویسا ہی ہوتا ہے، جیسے سونے
کے انڈے دینے والی بطخ کے متعلق ایک شخص کا رجحان تھا۔اس نے کہا یہ تو روز ایک انڈا دیتی ہے، اب
اتفاق سے قابو آئی ہوئی ہے، اسے ذبح کر کے سارے انڈے اکٹھے ہی کیوں نہ نکال لوں ؟ تو ایسی
500

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 اگست 1983ء
جماعتیں جہاں بہت دیر سے کوئی پہنچتا ہے، طبعا اور فطرتا ان میں یہ رجحان ہوتا ہے کہ خوب کام لیا جائے۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے ، کام سے تو میں بالکل نہیں ڈرتا۔لیکن جب غیروں میں بکثرت لیکچرز ہوتے ہیں تو
وہاں ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے۔کیونکہ میں اپنی ذات کے طور پر تو ان کے سامنے پیش نہیں ہورہا ہوتا
بلکہ جماعت احمدیہ کے نمائندہ کے طور پر پیش ہو رہا ہوں گا۔پس اللہ تعالیٰ سے بہت دعا کرنی چاہئے کہ وہ
مجھے اس نمائندگی کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آج ہی مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ بیرونی جماعتوں کی طرف سے بعض علمی لیکچرز رکھ دیئے گئے
ہیں۔ان کی تیاری کا تو وقت کوئی نہیں۔پرسوں یا ترسوں انشاء اللہ روانگی ہے۔اس لئے طبعی بات ہے کہ
ذہن میں کچھ فکر تو پیدا ہوتی ہے۔لیکن میرا گزشتہ تجربہ یہ ہے کہ اگر چہ پہلے بھی یہی حال تھا لیکن اللہ تعالی
نے اپنے فضل سے تو فیق عطا فرما دی تھی اور جب وہ وقت گزر گئے تو اتنے آسان اور ہلکے پھلکے نظر آئے ،
جیسے کوئی بوجھ ہی نہ تھا۔یہ بوجھ تو آپ سب نے میرے ساتھ مل کر اٹھانا ہے۔میں نے اکیلے نہیں اٹھانا۔کیونکہ میں اپنی ذات کا نمائندہ نہیں بلکہ جماعت احمدیہ کا نمائندہ ہوں۔پس بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہر پہلو سے اسے بابرکت بنائے اور اس کے ذریعہ اسلام کی
عظیم الشان فتوحات کی بنیادیں رکھی جائیں۔ایسے نئے دروازے کھلیں، جن سے بڑی شان کے ساتھ نئی
فتح کے علم بلند کرتی ہوئی جماعت احمد یہ نئے میدانوں میں نکل آئے اور نئی نئی تو میں فتح ہوں اور نئے نئے
دل مسخر کئے جائیں اور اس حال میں خدا تعالیٰ اس سفر کو ختم کرنے کی توفیق عطا فرمائے کہ سفر ختم ہورہا ہو
اور اسلام کی عظیم الشان فتوحات کا آغاز ہورہا ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(مطبوعہ روزنامہ الفضل 20 ستمبر 1983ء)
501

آج 10 میں سے 10 باقی