جن کا مولا اللہ ہو جائے ان کو لازماً فتح عطا ہوتی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اگست 1983ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اگست 1983ء
پوری ذمہ داری کے ساتھ بڑھنے لگے۔پھر محسوس ہوا کہ سب ذمہ داریاں ادا کرنے کے باوجود بھی ہم میں
طاقت نہیں، کام بہت زیادہ ہے۔پھر نظر نے ڈھونڈا تو پتہ چلا کہ ہماری وسعتیں تو دراصل خدا کی طرف
ہیں۔اس سمت میں کھلے ہوئے ہیں راستے وسعتوں کے۔اس سمت میں آگے بڑھے تو ایک بہت ہی پیارا
مضمون نظر آیا۔ہر قدم پر مغفرت ہے، بخشش ہے ، خطاؤں کی معافی ہے اور محبت اور پیار کا سلوک ہے۔اور
بالآخر خدا کہتا ہے کہ تم تعلق مجھ سے رکھ لو، میری طرف جھکنا سیکھ لو۔بس یہ میں تمہیں کہتا ہوں، پھر میری
وسعتیں تمہاری وسعتیں ہو جائیں گی۔پھر تم اس مقام پر کھڑے ہو گے کہ کہو کہ
أنتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ
کہ اے خدا! اب بات تو یہیں ختم ہوتی ہے کہ ہمارا دوست تو ہے اور جس کا تو دوست ہو، اس
کے مقدر میں شکست کیسی ؟ جس کو تیری طاقتیں نصیب ہو جائیں، وہ کسی اور کے در سے کیوں مدد مانگے ؟
کیوں کسی اور طرف جھکے اور کہے کہ ہمارے فلاں معاملہ میں ہماری مدد کرو؟ وہ تو صرف تجھ سے مانگے گا اور
اس بات پر ناز کرے گا کہ اللہ ہمارا مولا ہے۔لیکن اس مقام پر پہنچنے کے لئے انسان
کو اپنے نفس کی تربیت
کرنی پڑتی ہے۔اور اس مقام پر کھڑے ہونے کے لئے اپنے رب سے ایک گہری سچائی کا تعلق رکھنا پڑتا
ہے۔ایک گہری محبت اور عشق کا تعلق اپنے رب سے رکھنا پڑتا ہے۔ورنہ خالی منہ سے مولانا کہ دینے سے
بات بنتی نہیں۔کیونکہ ولایت کا مضمون دو طرفہ ہے۔آپ جب تک خدا کا دوست نہ بنا چاہیں یا خدا کی
طرف دوستی کا ہاتھ نہ بڑھائیں، خدا آپ کا مولا نہیں بن سکے گا، نہ بنے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس مضمون کا شاہکار ہیں۔سب سے زیادہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنے رب سے دوستی کا حق ادا کیا۔اور سب سے زیادہ اللہ آپ کا دوست بنا۔اسی لئے سورۃ محمد میں جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر ہے، خدا تعالیٰ نے اس مضمون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:۔ذلِكَ بِاَنَّ اللهَ مَوْلَى الَّذِينَ امَنُوا وَ اَنَّ الْكَفِرِينَ لَا مَوْلَى لَهُمْ
که محمد مصطفی نے تمہیں یہ مضمون سکھا دیا ہے۔أَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا
اللہ ایمان لانے والوں کا مولا بن جاتا ہے۔وَأَنَّ الْكَفِرِيْنَ لَا مَوْلَى لَهُمْ
اور جو انکار کرنے والے ہیں، ان کا کوئی مولا ہی نہیں۔تو مولا والے ہی فتح پائیں گے، ان
لوگوں پر جن کا مولا کوئی نہیں ہے۔اسی لئے فرمایا: یہ دعا کرو کہ
515
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اگست 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
أَنْتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ
کہ تو ہمارا مولا بن چکا ہے اور کافروں کا مولا کوئی نہیں۔اس لئے لازمی نتیجہ نکلنا چاہئے کہ ہمیں
فتح نصیب ہو۔مثلاً جنگ بدر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کومدد کی بڑی شدید ضرورت تھی۔313 کمزور
صحابہ کا جن کے پاس ہتھیار بھی پورے نہیں، ان میں بیمار اور بوڑھے بھی تھے اور بچے بھی شامل تھے، جو
ایڑیاں اٹھا اٹھا کر جوان بن کر بیچ میں داخل ہوئے تھے۔لیکن ایڑیاں اٹھانے سے تو قد اونچے نہیں ہو جایا
کرتے اور نہ انسان جوان ہو جاتا ہے۔اس کمزوری کی حالت میں عرب کا ایک مشہور پہلوان، جو فنون
حرب کا چوٹی کا ماہر سمجھا جاتا تھا، وہ آیا اور اس نے کہا کہ میں بھی مسلمانوں کی طرف سے شامل ہو کر اہل مکہ
کے خلاف لڑنا چاہتا ہوں۔اس کی کچھ دشمنیاں تھیں، جو اتارنا چاہتا تھا۔اب وہ شخص جس نے خدا کو مولانہ
بنایا ہو، وہ شخص جس کا کامل تو کل اپنے رب پر نہ ہو ، وہ یہ جواب دے ہی نہیں سکتا ، جو حضرت محمد مصطفی صلی
اللہ علیہ وسلم نے دیا۔آپ نے صحابہ سے فرمایا: اس کو واپس کر دو۔مجھے خدا کے معاملہ میں کسی مشرک کی
ضرورت نہیں ہے۔کتنی شدید ضرورت تھی۔عام حالات میں انسان خوش ہو جاتا ہے، الحمد للہ ایک مدد گار مل
گیا ہے۔اور نفس یہ بھی بہانہ بنالیتا ہے کہ خدا نے بھیجا ہے، مین ضرورت کے وقت چیز آئی ہے، خدا نے
بھیجی ہوگی۔لیکن وہ کامل موحد، جو تو کل کے مضمون کو جانتا تھا، جو جانتا تھا کہ خدا کے سوا میرا کوئی مولی نہیں
ہے، اس نے یہ جواب دیا کہ نہیں ، مجھے کسی مشرک کی ضرورت نہیں۔یہ وہ مضمون ہے، جس تک پہنچنے کے لئے سچائی کی ضرورت ہے، تقویٰ کی ضرورت ہے۔بچے
دل سے آپ اپنے رب کے بنیں گے تو وہ مولیٰ بنے گا۔اگر منہ کی باتیں ہوں گی تو نہیں بنے گا۔دوستی کے
حق ادا کرنے کوئی مشکل نہیں ہیں۔خدا سے پیار کا تعلق بڑھانا پڑے گا۔اور یہ آسان منزلیں ہیں، جیسا کہ
میں نے بیان کیا، یہ ساری دعا ئیں ہمیں بتا رہی ہیں، یہ نہایت ہی آرام دہ سفر ہے۔عفو سے مغفرت میں
آپ داخل ہوئے، پھر رحم میں داخل ہو گئے اور آخر پر مولیٰ کہہ کر سارا بوجھ ہی خدا پر ڈال دیا۔اس سے
زیادہ بھی کوئی آسان سفر ہو سکتا ہے۔لیکن بد قسمت ہے انسان، جو یہ سفر بھی اختیار نہیں کرتا۔اس میں جذبات کا رخ خدا کی طرف
موڑنا پڑتا ہے، بچے پیار کا تعلق اپنے رب سے پیدا کرنا پڑتا ہے، اس سے سچی محبت کرنی پڑتی ہے، اس کو
اپنے وجود پر غالب کرنا پڑتا ہے۔جب تک یہ باتیں نصیب نہ ہوں، اس وقت تک یہ سفر بظاہر آسان
ہونے کے باوجود بھی انسان اختیار نہیں کر سکتا۔اس لئے اپنی ذمہ داریوں کو لوظ رکھیں۔بے انتہا کام ہیں۔516
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمود : 26 اگست 1983ء
ناممکن ہے کہ جماعت اپنی ان طاقتوں سے، جو بظاہر اس کی سرشت میں خدا کے علاوہ ہیں ، ان طاقتوں کے
ذریعہ وہ دنیا میں ان ذمہ داریوں
کو ادا کر سکیں۔نوے سال ہو گئے ، اس ملک میں یا اس برصغیر میں جماعت
کو قائم ہوئے اور اپنی طاقتیں ، جن میں خدا کے بہت سے فضل شامل ہیں، وہ ملا کر بھی آج ہماری یہ کیفیت
ہے کہ اس ملک میں ہمیں اپنے آپ کو مسلمان کہنے کا حق نہیں دیا جارہا۔تو اگر بنارکھیں گے اپنی طاقتوں پر تو
کچھ بھی نہیں کر سکیں گے۔اس لئے ہمیں اپنے رب کی طرف زیادہ متوجہ ہونا پڑے گا۔زیادہ پیار اور محبت کا
تعلق پیدا کرنا پڑے گا۔جتنی کثرت کے ساتھ اہل اللہ پیدا ہوں گے، ہم ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل
ہوتے چلے جائیں گے۔مولا کے مقابل پر اللہ نے ولی کا لفظ رکھا ہے۔بندوں کے لئے اس کے مقابل پر
ولی کا لفظ آتا ہے۔خدا ان کا مولا ہوتا ہے، جو اپنے رب کے ولی ہوتے ہیں۔اس لئے آپ کو ولی ہونا
پڑے گا۔آپ میں سے ہر ایک ایسا ہو کہ اسے یقین ہو کہ خدا میرا دوست ہے اور وہ مجھ سے پیار کرتا ہے۔اگر یہ ہو جائے تو پھر آپ دیکھیں کہ سارے کام خود بخود کس تیزی سے ہونے لگیں گے۔ہماری الٹی بھی
سیدھی ہو جائیں گی ، ہماری خطائیں بھی نیک نتائج پیدا کریں گی ، ہمارے نسیان بھی ان لوگوں سے زیادہ
عظیم الشان کام دکھائیں گے، جو اپنے فرائض کو بھولتے نہیں ہیں ، ہماری ہر بات سیدھی ہوتی چلی جائے
کیونکہ ہمارا مولا اللہ ہوگا اور جن کا مولا اللہ ہو جائے ، ان کو لازماً کافروں پر فتح عطا ہوتی ہے۔اللہ
تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 14 ستمبر 1983ء)
517