اب ہم پر فیصلہ کن جہاد کی ساعت سعد آنے عالی ہے ، اس لیے تیار ہو جاؤ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سوئٹزر لینڈ
اب ہم پر فیصلہ کن جہاد کی ساعت سعد آنی ہے، اس لیے تیار ہو جاؤ
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سوئٹزر لینڈ منعقدہ 27,28 اگست 1983ء۔پیارے حاضرین جلسه
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جماعت احمد یہ سوئٹزر لینڈ کی مجلس عاملہ نے اپنے ملک میں پہلے جلسہ سالانہ کے انعقاد کے موقع
پر مجھ سے پیغام بھیجنے کی خواہش کی ہے۔سوعزیزان ! یادر ہے کہ جماعت احمدیہ میں سالانہ جلسوں کا جو مفید نظام رائج ہو چکا ہے، اس کی
بنیاد مامور زمانہ حضرت مسیح موعود نے 27 دسمبر 1892ء میں قادیان دارالامان کی مبارک بستی میں رکھی
تھی۔جس کے پہلے جلسہ سالانہ 1892ء میں 75 مخلصین شریک ہوئے تھے۔آج یہ بیج ایک تناور درخت
بن چکا ہے۔مرکز ربوہ میں اس جلسہ کی حاضری اب ڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔اور دنیا میں متعدد
ممالک میں اس کا انعقاد ہو رہا ہے۔اس سال 1982ء میں مرکز میں منعقد ہونے والے جلسہ سالانہ میں
پاکستان اور بھارت کے علاوہ 16 ممالک سے 97 مندوبین شریک ہوئے۔یو کے سے آنے والے متعدد
مہمان، جو اپنے عزیزوں کے ہاں ٹھہرے، وہ اس کے علاوہ تھے۔فالحمد للہ علی ذالک۔اور یہ خدا کی تقدیر
ہے کہ یہ تعداد بڑھتی جائے گی۔انشاء اللہ العزیز
ہمارا جلسہ سالانہ کسی طاقت یا شان و شوکت کے اظہار کے لئے نہیں ہے۔اس کی غرض کو حضرت
مسیح موعود نے خود واضح فرما دیا ہے۔آپ نے فرمایا :۔دو۔اس جلسہ کی اغراض میں سے بڑی غرض تو یہ ہے کہ تاہر ایک مخلص کو بالمواجہ دینی
فائدہ اٹھانے کا موقع ملے اور ان کے معلومات وسیع ہوں۔اور خدا تعالیٰ کے فضل و
توفیق سے ان کی معرفت ترقی پذیر ہو۔پھر اس کے ضمن میں یہ بھی فوائد ہیں کہ اس
ملاقات سے تمام بھائیوں کا تعارف بڑھے گا اور اس جماعت کے تعلقات اخوت
استحکام پذیر ہوں گے۔ماسوا اس کے کہ اس جلسہ میں یہ بھی ضروریات میں سے ہے
519

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سوئٹزرلینڈ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کہ یورپ اور امریکہ کی دینی ہمدردی کے لیے تدابیر حسنہ پیش کی جائیں۔کیونکہ اب
سیر ثابت شدہ امر ہے کہ یورپ اور امریکہ کے سعید لوگ اسلام کے قبول کرنے کے
لئے تیار ہورہے ہیں۔ہولا زم ہے کہ اس جلسہ پر ، جو کئی بابرکت مصالح پر مشتمل
ہے، ہر ایک ایسے صاحب ضرور تشریف لاویں، جوز ادراہ کی استطاعت رکھتے
ہوں۔اور مکر رکھا جاتا ہے کہ اس جلسہ کو معمولی انسانی جلسوں کی طرح خیال نہ
کریں۔یہ وہ امر ہے، جس کی خالص تائید حق اور اعلائے کلمہ اسلام پر بنیاد ہے۔اس سلسلہ کی بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے اور اس کے لیے
قو میں تیار کی ہیں، جو عنقریب اس میں آملیں گی۔کیونکہ یہ اس قادر کا فعل ہے، جس
کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔عنقریب وہ وقت آتا ہے بلکہ نزدیک ہے کہ اس
مذہب میں نہ نیچریت کا نشان رہے گا، نہ نیچر کی تفریط پسند اور اوہام پرست مخالفوں
کا۔نہ خوارق کے انکار کرنے والے باقی رہیں گے اور نہ ان میں بے ہودہ اور بے
اصل اور مخالف قرآن روایتوں کو ملانے والے اور خدا تعالی اس امت وسط کے لئے
بین بین کی راہ زمین پر قائم کر دے گا۔وہی راہ، جس کو قرآن لا یا تھا، وہی راہ ، جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو سکھلائی تھی۔وہی ہدایت، جو ابتداء
سے صدیق اور شہید اور صلحاء پاتے رہے۔یہی ہوگا، ضرور یہی ہوگا۔جس کے کان
سننے کے ہوں سنے۔مبارک وہ لوگ ، جن پر سیدھی راہ کھولی جائے“۔(اشتہار 7 دسمبر 1892ء)
سواے عزیزو! جلسہ سالانہ کے اس بنیادی مقصد کو ہمیشہ مدنظر رکھو۔اور یہ بھی یادر ہے کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق تبلیغ و اشاعت اسلام کا کام بلا د مغرب میں عرصہ سے شروع
ہو چکا ہے۔اور اب ہم پر فیصلہ کن جہاد کی ساعت سعد آنی ہے۔اس لیے تیار ہو جاؤ۔یہ کوئی معمولی کام
نہیں تبلیغ کے لیے جہاں دلائل و براہین عقل و نقل کی ضرورت ہے، وہاں اعلیٰ کردار اور نیک نمونہ کی بے
حدضرورت ہے۔مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں شہداء کا خطاب دیا ہے۔فرماتا ہے:۔وَكَذَلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ
وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا
(البقرة:144)
520

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سوئٹزرلینڈ
کہ اے مسلمانو! ہم نے تمہیں اعلیٰ درجہ کی امت بنایا ہے۔تا کہ تم دوسرے لوگوں کے نگران ہو
اور یہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تم پرنگران ہو۔شاہد کا مفہوم ہے کہ اپنے عمل سے لوگوں کو نیکی اور ہدایت کی طرف بلائے۔ہم داعی الی اللہ تبھی
بن سکتے ہیں، جب ہمارا قول اور عمل لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دیتا ہو۔پس اپنے اندر نیک تغیر پیدا
کریں تا حضرت مسیح موعود کے قول کے مطابق جلسہ سالانہ میں شریک ہونے والے مشاہدہ کریں۔اور ان میں اگر خدا تعالیٰ چاہے تو کسی برہان یقینی کے مشاہدے سے کمزوری اور
ضعف اور کسل دور ہو اور یقین کامل پیدا ہو کر ذوق و شوق اور ولولہ عشق پیدا ہو جائے“۔میں اپنے پیغام کو حضرت مسیح موعود کے اس دعائیہ کلمات پر ختم کرتا ہوں، جو آپ نے جلسہ
سالانہ میں شرکت کرنے والوں کے لیے فرمائے۔کہ ہر ایک صاحب، جو اس لکھی جلسہ کے لیے سفر اختیار کریں، خدا تعالیٰ ان کے
ساتھ ہو اور ان
کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم فرمائے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے
حالات ان پر آسان کر دیوے اور ان کے ہم وغم دور فرمائے اور ان کو ہر یک تکلیف
سے مخلصی عنایت کرے اور ان کی مرادات کی راہیں ان پر کھول دیوے۔اور روز
آخرت میں اپنے ان بندوں کے ساتھ ان کو اٹھا دے، جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا
اختتام سفران کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔اے خدا! اے ذوالمجد والعطاء اور رحیم اور مشکل
کشایه تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا
فرما کہ ہر ایک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔آمین ثم آمین۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
مرسله وکالت تبشیر ربوہ
( مطبوعه روزنامه الفضل (07 نومبر 1983ء)
521

آج 10 میں سے 10 باقی