ہر نئی مسجد کی تعمیر پر ایک نئے عزم کے ساتھ ہمیں عبادت پر قائم ہو جانا چاہیے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 2 ستمبر 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد شم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 ستمبر 1983ء
ہرنی مسجد کی تعمیر پر ایک نئے عزم کے ساتھ ہمیں عبادت پر قائم ہو جانا چاہیے
""
خطبہ جمعہ فرمودہ 02 ستمبر 1983ء
ابھی چند دن تک انشاء اللہ تعالیٰ ہم مشرق کے دورہ پر پاکستان سے روانہ ہوں گے۔اور
اس دورہ میں براعظم آسٹریلیا میں سب سے پہلی احمد یہ مسجد کی بنیادرکھنے کا سب سے اہم فریضہ ادا کرنا
ہے۔یہ مسجد کی بنیاد بھی ہوگی اور مشن ہاؤس کی بنیاد بھی ہوگی۔یعنی اس مسجد کے ساتھ ایک بہت ہی عمدہ
مشن ہاؤس کی عمارت بھی تعمیر ہوگی۔جہاں مبلغ اپنے ہر قسم کے فرائض پورے کر سکے گا۔اس لحاظ سے یہ
جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک بہت ہی اہم مسجد ہے کہ ایک نئے براعظم میں ہمیں اس
کی بنیا د رکھنے کی
توفیق مل رہی ہے۔اس سے قبل براعظم آسٹریلیا خالی پڑا تھا۔اور جماعت یہ تو کہہ سکتی تھی کہ دنیا کے ہر
براعظم میں ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام
کا پیغام پہنچایا ہے۔لیکن براعظم آسٹریلیا میں اگر پیغام پہنچا
تو اتفاقاً انفرادی کوشش سے پہنچا۔جماعت کی طرف سے کوئی باقاعدہ مشن نہیں بنایا گیا اور کوئی مسجد نہیں
بنائی گئی تھی۔مسجد کے لئے جو زمین لی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت با موقع اور کافی بڑا رقبہ ہے۔آسٹریلیا کا ایک مشہور شہر سڈنی ہے۔سڈنی سے تقریباً پچاس میل کے فاصلے کے اندر یہ جگہ واقع ہے۔اور
بڑے بڑے شہروں میں پچاس میل کا فاصلہ کوئی چیز نہیں ہوا کرتا۔127ایکڑ سے کچھ زائد رقبہ ہے، جس میں
انشاء اللہ مسجد بھی بنائی جائے گی اور مشن ہاؤس بھی۔اور آئندہ جماعت کی دلچسپیوں کے لئے ہر قسم کے
مواقع وہاں مہیا ہو سکیں گے۔127 ایکڑ میں تو ماشاء اللہ ہمارا جلسہ سالانہ ہوسکتا ہے۔اس لئے ہم بڑی امید
لے کر اتنا بڑا رقبہ لے رہے ہیں کہ خدا تعالیٰ جلد اس کو بھر بھی دے اور چھوٹا بھی کر دے اور یوں ہماری
تو قعات نا کام ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل اس سے بہت آگے نکل جائیں۔ان دعاؤں کے ساتھ انشاء
اللہ اس مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔و ظاہری تعمیر کی کوئی بھی حقیقت نہیں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، ایسی ایسی حکومتیں ہیں،
جو خدا کے گھر بنارہی ہیں کہ ہمارے صد سالہ منصوبے پر جتنی رقم خرچ ہوتی ہے، اس سے کئی گنا زیادہ رقم وہ
ایک مسجد کی تعمیر پر لگادیتی ہیں۔یعنی ہمارا صد سالہ منصوبہ دس کروڑ کا تھا اور اس میں سے ابھی تک نصف
523

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
کے قریب رقم وصول ہوئی ہے۔یعنی ساری جماعت کی غریبانہ کوششوں کا یہ حال ہے۔اور دوسری طرف
یہاں اس ملک میں بھی ایسی مساجد عطیہ کے طور پر بنائی گئی ہیں، جن کے اوپر ایک ارب روپے سے زیادہ
لاگت اٹھ رہی ہے۔اور بعض کئی کئی ارب روپے کی ڈیزائن ہو رہی ہیں۔پس جہاں تک ظاہری شان و
شوکت کا تعلق ہے ، ہم تو اس میدان کے کھلاڑی ہی نہیں ہیں۔نہ اس سے ہمیں کوئی فرق پڑتا ہے۔لوگ
کہتے ہیں: دیکھو فلاں نے کتنی شاندار مسجد بنوائی ہے۔ہم کہتے ہیں: ٹھیک ہے، بہت شاندار بنوائی ہوگی۔لیکن ہمیں تو وہ شان چاہئے ، جس پر اللہ کے پیار کی نظر پڑے، جسے خدا کے انبیاء کا دستورالعمل شاندار قرار
دے۔اور وہ شاندار عمارت تو جیسا کہ میں نے بتایا، بڑی غریبانہ حالت میں تعمیر ہوئی تھی۔وو
پس اول اور آخری دو مسجدیں ہمیں معلوم ہیں کہ جو ساری مساجد میں سب سے زیادہ شاندار
ہیں اور میری دعا ہے کہ ہم ہمیشہ جب بھی مسجدیں بنائیں، انہی مساجد کے نمونہ پر بنائیں ، اسی طرح دعاؤں
کے ساتھ اور گریہ وزاری کے ساتھ بنائیں اور بھول جائیں، اس بات کو کہ ان کی ظاہری شان و شوکت دنیا کو
پسند بھی آتی ہے یا نہیں؟ ہاں، یہ دعا کریں کہ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا کی کہ اے
خدا! ان میں پھر عبادت کرنے والے پیدا کرنا ، جو عبادت کا حق ادا کرنے والے ہوں“۔وو
پس جماعت احمدیہ کو ان دو مساجد سے جن کا میں نے ذکر کیا ہے، یعنی اول بیت اور
اخر المساجد سے سبق لینا چاہئے۔اور یا درکھنا چاہئے کہ یہ مساجد محض عبادت کی خاطر تعمیر کی گئی تھیں۔اگر ہم ساری دنیا میں مساجد آباد کرنے کا پروگرام بنائیں، اگر خدا ہمیں توفیق دے کہ براعظم آسٹریلیا کا کیا
سوال، ہر ہر شہر اور ہر ہر بستی میں مساجد بنائیں لیکن اگر مساجد بنانے والوں کے دل تقویٰ سے خالی ہوں
اور وہ خود خدا کے گھروں کو آباد کرنے کی اہلیت نہ رکھتے ہوں، اگر ان کے اندر وہ ابراہیمی صفت نہ ہو اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادات کا رنگ نہ ہو، وہ خالص نیتیں نہ ہوں، جو اللہ کے لئے خالص ہو جایا
کرتی ہیں، وہ زیشنیں نہ ہوں، جو زمینیں لے کر متقی خدا کے گھروں تک پہنچا کرتے ہیں تو پھر ان گھروں کی
تعمیر کوئی بھی حقیقت نہیں رکھتی ، یہ سارے سفر بے کار ہیں اور یہ سارے پیسے ضائع کئے جا رہے ہیں، ان
میں کوئی حقیقت نہیں۔اس لئے جماعت احمد یہ ہر دفعہ جب کوئی مسجد بناتی ہے تو ایک نئے عزم کے ساتھ
ہمیں عبادت پر قائم ہو جانا چاہتے۔میں اس یقین کے ساتھ ملک سے باہر جاؤں کہ جماعت احمدیہ میں جو پہلے عبادت میں کمزور
تھے، اب وہ عبادت میں اور زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں۔اور جو پہلے عبادت کرتے تھے ، وہ پہلے سے بھی بڑھ
524

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
-
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 02 ستمبر 1983ء
کر عبادت کا حق ادا کرنے لگے ہیں۔مجھے وہاں یہ محسوس ہو کہ جماعت اپنی عبادت میں اس طرح ترقی کر
رہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے پیار اور رحم کی نظریں ہم پر پڑ رہی ہیں۔آپ کی عبادت ہی ہے، جس نے اس
پروگرام کو رونق بخشی ہے۔آپ کی عبادت ہی ہے، جو اس پروگرام میں خلوص اور سچائی بھر دے گی۔ورنہ
جیسا کہ میں نے بتایا ہے، دنیا تو اس سے بہت بڑی بڑی مسجدیں بنا رہی ہے۔ان کے مقابل پر ہماری مسجد
کی کوئی بھی حیثیت نہیں۔آپ خلوص نیت کے ساتھ عبادت پر قائم ہو جائیں، عبادت کا حق ادا کرنا سیکھ
لیں۔اپنی بیوی اور بچوں کو نمازیں پڑھائیں اور سمجھ کر نماز پڑھنے کی عادت ڈالیں۔اللہ تعالیٰ کا پیار اور محبت
پیدا کریں۔پھر دیکھیں کہ جس طرح اس پہلے گھر کی طرف لوگوں کے دل مائل ہو گئے تھے، اسی طرح خدا
کے اس نئے گھر کی طرف اہل آسٹریلیا کے دل مائل ہو جائیں گے۔پھر دنیا کی کوئی طاقت ان کو اس گھر میں
آنے سے روک نہیں سکے گی۔اور وہ ویرانہ یعنی آسٹریلیا ، جو روحانی لحاظ سے ویران پڑا ہوا ہے، وہاں خدا
کی عبادت کی خاطر ہم جو گھر بنانے والے ہیں، اس کی مثال بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اس گھر سے
ملتی جلتی ہے۔وہ ظاہری طور پر بھی ویران جگہ تھی اور روحانی طور پر بھی۔لیکن آسٹریلیا روحانی طور پر کلیۂ
ویران ہے۔اس لئے دعائیں کریں اور بہت دعائیں کریں کہ اللہ تعالٰی ہماری نیکی اور خلوص اور ہماری
عبادت کی سچی روح کو قبول فرمائے اور کثرت کے ساتھ دلوں کو اس گھر کی طرف مائل کر دے، جو ہم وہاں
بنانے لگے ہیں۔اور یہ گھر ایک نہ رہے بلکہ اس گھر کے نتیجہ میں پھر وہاں ہزاروں، لاکھوں، کروڑوں گھر
بنیں اور ہر گھر خدا کی عبادت سے بھرتا چلا جائے۔یہی ہماری زندگی کا مقصد ہے، یہی ہماری جنت ہے،
اللہ تعالیٰ کی یہی وہ رضا ہے، جو ہمیں نصیب ہو جائے۔تو ہم سمجھیں گے کہ ہم دنیا میں کامیاب ہو گئے اور
ہماری زندگی کا مقصد پورا ہو گیا“۔خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا:۔جمعہ کی نماز کے آخری سجدہ میں خصوصیت کے ساتھ آسٹریلیا میں مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر کی
کامیابی کے لئے اور اسے اس تمام علاقے میں اسلام کا نور پھیلانے کا موجب بننے کے لئے دعائیں کریں۔مطبوعه روز نامہ الفضل 08 ستمبر 1983ء) |
525

آج 10 میں سے 10 باقی