اگر آپ خدا والے بن جائیں تو سارے فجی کی تقدیر بدل جائے گی ۔ خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء برتقریب استقبالیہ لمباسا فجی

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء
اگر آپ خدا والے بن جائیں تو سارے نجی کی تقدیر بدل جائے گی
خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء برتقریب استقبالیہ لمبا سانجی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا یہ لاکھ لاکھ احسان ادا کرتے ہیں کہ اس نے آج ہمیں یہاں اکٹھے ہونے کا موقع
عطا فرمایا۔جتنی آپ
کو یہ تمنا تھی کہ آپ مجھے دیکھیں، اسی قدر میرے دل کی بھی تمنا تھی کہ میں آپ کو
دیکھوں اور آپ سے ملوں۔پس ہم سب کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل کا یہ خاص نشان ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس زمانہ میں، جبکہ آپ قادیان کے ایک چھوٹے سے
گاؤں کے ایک گوشہ میں زندگی بسر کر رہے تھے، کوئی بھی آپ
کو جانتا نہ تھا، اللہ تعالیٰ نے الہام فرمایا کہ:
میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔خدا کا یہ وعدہ حیرت انگیز رنگ میں پورا ہونا شروع ہوا۔آپ
کی مخالفت میں بہت بڑی بڑی مہمات
چلائی گئیں، بڑی بڑی کوششیں کی گئیں کہ کسی طرح احمدیت کو مٹادیں، کسی طرح اس کے چاروں طرف ایسی
دیوار میں کھڑی کر دیں کہ احمدیت کا یہ عالمگیر طوفان باہر نہ نکل سکے۔لیکن ہم نے خدا کی عجیب شان دیکھی کہ
جتنی بڑی دیواریں کھڑیں کی گئیں، خدا نے احمدیت کی موجیں اتنی ہی بلند کر دیں۔اور کوئی دیوار احمدیت کی
ترقی کو روک نہ سکی، کوئی کوشش اس کی راہ میں حائل نہ ہو سکی۔نہ یہ تحریک قادیان میں رک سکی ، نہ یہ پنجاب میں
رک سکی ، نہ یہ ہندوستان میں رک سکی ، نہ یہ ایشیا میں رک سکی، نہ یہ امریکہ میں رک سکی۔بلکہ ہر طرف اور ہر جگہ
خدا کے فضل سے احمدیت کی موجیں اچھل اچھل کر پھیلتی رہیں۔چنانچہ اس دور میں حیرت انگیز نشانات ظاہر
ہوئے۔احمدیت کو جگہ جگہ قربانیاں بھی پیش کرنی پڑیں۔قربانیاں تو ایک زندہ الہی جماعت کی تقدیر میں
بہر حال داخل ہیں۔لیکن ہر قربانی کے نتیجے میں خدا نے بہت فضل نازل فرمائے۔پھر ایک وقت ایسا بھی آیا، جب کہ سارے ہندوستان میں مخالفت کی ایک آگ لگ گئی۔دشمنوں
کی آنکھ کو بے انتہاء تکلیف پہنچی کہ ہم یہ کیا دیکھ رہے ہیں؟ چنانچہ 1933ء میں احمدیت کے خلاف ایک
مشہور تحریک چلائی گئی، جس کا نام احرار MOVEMENT (تحریک) ہے۔قادیان میں، میں اس میں، میں
549

خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وقت بچہ تھا۔مگر مجھے یاد ہے کہ چاروں طرف سے بڑے بڑے جتھے قادیان کو گھیرنے کے لئے آگئے تھے۔اور ہمارے گھروں کے قریب ہی لاؤڈ سپیکروں پر دن رات گالیاں دی جاتی تھیں اور ان کے بڑے بڑے
رہنما یہ اعلان کرتے تھے کہ ہم قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔اور ایک گھر بھی یہاں باقی نہیں
رہے گا، جس میں کوئی احمدی سانس لینے والا نظر آجائے۔یہاں تک دعوے کئے گئے کہ احمدیت کا نشان مٹا
دیا جائے گا۔احمد بیت تاریخ کا ایک حصہ بن جائے گی۔لوگ قادیان میں آکر پوچھیں گے کہ مرزا غلام احمد
قادیانی کون تھا ؟ تو قادیان کے باشندے بتا نہ سکیں گے کہ وہ کون تھا ؟ ادھر یہ اعلان اور دعوے ہو رہے
تھے، ادھر پنجاب کی برٹش گورنمنٹ جماعت کے خلاف سخت ACTION (ایکشن لینے پر تیار بیٹھی ہوئی
تھی۔اور حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کو بار بار نوٹس مل رہے تھے کہ آپ نے جواب میں
ہر گز کوئی کارروائی نہیں کرنی۔یعنی ایک طرف تو دشمن کو کھلی چھٹی تھی ، دوسری طرف اپنا دفاع کرنے والوں کو
پوری طرح قید و بند میں رکھا جارہا تھا۔یہ ویسی ہی بات ہے، جیسے ایک شاعر نے کہا ہے کہ
سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد
کہ بعض بستیوں کے قانون کچھ ایسے الٹ جاتے ہیں کہ وہاں کتوں کو تو آزاد چھوڑ دیا جاتا ہے
اور وہ اینٹ اور پتھر ، جن سے دفاع کیا جاسکتا ہے، جن سے اپنا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، ان کو زنجیروں سے
باندھ دیا جاتا ہے۔اس وقت احمدیت کی بھی یہی کیفیت تھی۔احمدی ہاتھوں کو زنجیروں میں جکڑا جارہا تھا۔اور ہاتھ کاٹنے والوں کو کھلی چھٹی دی جارہی تھی۔چنانچہ اس پر آشوب زمانہ میں حضرت مصلح موعود خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے اللہ
تعالیٰ سے علم پا کر ایک دن جمعہ کے خطبہ میں یہ اعلان فرمایا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ قادیان کی اینٹ سے
اینٹ بجادیں گے ، مگر لاز مایہ الہام پورا ہو گا کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔کسی ماں
نے وہ لیڈر پیدا نہیں کیا، کسی قوم نے وہ جوان پیدا نہیں کئے ، جو احمدیت کی ترقی کی راہ میں روک پیدا کر
سکیں۔آپ نے فرمایا: ” احرار قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن میں
ان کے پاؤں تلے سے زمین نکلتی دیکھ رہا ہوں۔اس قدر جوش اور جلال سے آپ نے یہ فرمایا کہ ہر سننے
والے احمدی کے دل کی گہرائی تک یہ آواز اتر گئی اور اس کی زندگی اور ایمان کا حصہ بن گئی۔چنانچہ چنددنوں کے اندر اندر ہم نے یہ دیکھا کہ سارے پنجاب سے ان کی صف لپیٹ دی گئی۔جوان کے دوست تھے، وہ دشمن بن گئے۔جو ان کی مدح میں گیت گایا کرتے تھے ، وہ ان کی ہجو لکھنے لگ
550

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء
گئے۔ان کے اندر کی بدیانتی اور ان کی بے ایمانی پکڑی گئی اور بر سر عام ظاہر ہوگئی۔اور تمام مسلمانوں پر یہ
راز کھل گیا کہ انہوں نے غیروں سے مل کر اسلام سے غداری کی ہے۔پس جس جماعت نے ایسے کھلے
کھلے نشان دیکھے ہوں، اس جماعت کے حو صلے اور ایمان کیسے کم ہوسکتے ہیں؟ کبھی کسی راہ میں چلتے ہوئے
ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ روڑے اٹکائے گئے ہوں، پتھر مارے گئے ہوں اور جماعت احمد یہ رک گئی ہو۔چنانچہ جتنی روکیں ڈالی گئیں ، اتنی ہی زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ جماعت آگے بڑھی۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اصحاب
میں سے تھے، وہ سب سے پہلے مبلغ کے طور پر جب امریکہ پہنچے تو بندرگاہ پر امریکن حکومت کی طرف سے
مقرر کردہ گورنر نے ان کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دی۔اس زمانہ میں سمندری جہازوں پر سفر ہوتا تھا
اور اگلے جہاز کی انتظار میں کنارے پر ہی کہیں رکنا پڑتا تھا۔چنانچہ ان کو ساحل سمندر پر واقع ایک جیل میں
قید کر دیا گیا اور ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی۔انہوں نے جیل میں اسلام کی تبلیغ شروع کر دی۔چنانچہ ان
کی تبلیغ سے اس کثرت سے قیدی مسلمان ہونا شروع ہو گئے کہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے احتجاج
کیا اور کہا کہ اس کو فوراً یہاں سے نکالو ورنہ ساری جیل مسلمان ہو جائے گی۔چنانچہ حکومت مجبور ہو گئی ، ان کو
وہاں سے نکال کر ملک کے اندر بھیجنا پڑا۔پس اللہ تعالیٰ اپنی عجیب و غریب تقدیر ظاہر فرماتا ہے۔احمدیت کی ترقی کی راہ میں کبھی نہ روک
پڑی ہے، نہ آئندہ پڑے گی۔اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ
پیشگوئی کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا ہمیشہ اپنی شان میں پہلے سے بڑھ کر اور
وسعت میں پہلے سے زیادہ پھیل کر پوری ہوتی رہی ہے۔اور آج میرا دل خدا کی حمد سے لبریز ہے اور روح
اس کے حضور سجدہ کر رہی ہے کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، واقعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کی تبلیغ زمین کے کناروں تک پہنچ چکی ہے۔آپ واقعہ زمین کے کنارے پر آباد ہیں۔جس طرح
بھی دیکھا جائے، نجی ایک دور کی جگہ ہے۔ہر ملک کے لینے والے انسان کے لیے نجی ایک دور کا مقام
ہے۔اور خدا کی تقدیر یہ ہے کہ ڈیٹ لائن بھی یہیں سے گزر رہی ہے۔اور واقعہ یہ ملک زمین کا کنارہ بن
گیا ہے۔اس لیے آج کا دن صرف آپ کے لیے خوشی اور خدا کی حمد کرنے اور اس کا شکر ادا کرنے کا دن
نہیں بلکہ میرے لیے بھی اور میرے ساتھیوں کے لیے بھی اللہ تعالیٰ کی حمد کے بے حد گیت گانے کا دن
ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو بے شمار فضلوں سے نوازے، آپ کے ایمانوں کو زندہ کرے اور ہمیشہ بڑھاتا چلا
551

خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جائے۔اللہ تعالیٰ آپ کی دنیا بھی سنوار دے اور آپ کی آخرت بھی سنوار دے۔اللہ تعالیٰ آپ کے دل
میں تبلیغ کے جذبے پیدا کرے، ان جذبوں کو نشو و نما دے کر ان کی حفاظت فرمائے۔اللہ تعالیٰ آپ سے
محبت اور پیار کا سلوک کرے، آپ کی دعاؤں کو قبول کرے، آپ کو کچی خوا ہیں دکھائے۔آپ کو خدا اپنے
وجود کا یقین اس طرح دلا دے کہ گویا آپ اپنے رب کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہے ہیں۔جب خدا
سے تعلق گہرا ہو جائے گا تو پھر آپ کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کہ آپ تقریر کریں۔جب آپ خدا
والے بن جائیں گے تو پھر یہ تدبیریں کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کہ کس طرح آپ کی اولادوں کو
سنبھالا جائے اور ان کے بچوں کی تربیت کی جائے؟ کیونکہ خدا والوں کا وہ خود کفیل ہو جایا کرتا ہے۔وہی
ان
کو علم دیتا ہے، وہی ان کی تربیت کرتا ہے، وہی ان کو سکھاتا ہے اور وہی ان کو پڑھاتا ہے۔رہا مرکز سے دوری کی وجہ سے پیدا ہونے والا مسئلہ تو اس کا سب سے بڑا اور سب سے اہم حل
یہ ہے کہ آپ اپنے رب کریم سے تعلق پیدا کر کے اس کے قریب ہو جائیں۔ہمارا خدا تو کسی سے دور نہیں
ہے۔اس کے لیے تو کوئی فاصلے نہیں ہیں، وہ تو ہر جگہ موجود ہے اور ہر دل کے پاس منتظر ہے کہ اس دل کے
دروازے کھلیں اور وہ اس میں داخل ہو جائے۔پس مرکز سے دوری کا غم اس قوم کو کیوں ہو گیا ، جس کا خدا
اس کی رگ جان سے بھی قریب ہے؟ سو اس مشکل کا اصل حل اور اس مسئلہ کو حل کرنے کا طریق ایک ہی
ہے کہ آپ اپنے اللہ سے پیار کریں، اپنے اللہ سے قریب ہوں، اس کے دروازے کھٹکھٹائیں اور اس کے
حضور یہ التجا کریں کہ اے خدا! ہمارے لئے سب دوریاں ہٹا دے۔اور جن لوگوں کے ہم قریب ہونا
چاہتے ہیں، ہمیں روحانی لحاظ سے ان کے قریب تر کر دے۔یہ حقیقت ہے کہ جب خدا قریب کرنا چاہے تو نہ جغرافیائی فاصلے دور رکھ سکتے ہیں، نہ وقت کے
فاصلے دور رکھ سکتے ہیں۔اور ایسے حیرت انگیز واقعات رونما ہوتے ہیں کہ بعد میں آنے والے پہلوؤں
سے مل جاتے ہیں اور دور بیٹھے ہوئے دور رہنے والوں سے مل جاتے ہیں۔چنانچہ حضرت اویس قرنی کے
متعلق سب جانتے ہیں کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دور تھے اور ان کو آپ کا دیدار بھی نصیب نہیں
ہوا۔لیکن چونکہ وہمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عاشق صادق تھے اور چونکہ خدا سے ان کا پختہ تعلق
تھا، اس لئے اللہ نے ان کو ایسا قریب کر دیا کہ وہ صحابہ میں لکھے گئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان
پر سلام بھیجا۔پس فاصلوں کی دوری نیک لوگوں کی راہ میں حائل نہیں ہوا کرتی۔اس سے بھی زیادہ عظیم الشان واقعہ یہ رونما ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں یہ حیرت انگیز خبر دی کہ میں آخرین میں دوبارہ تمہیں اس طرح بھیجوں گا کہ کوئی تمہارا
552

تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد ششم
خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء
نمائندہ آخرین کو اولین سے ملا دے گا۔یعنی یہ جو تمہارے صحابہ نہیں ، ان سے رتبہ میں بعد میں آنے والے
کچھ لوگ ملائے جائیں گے اور وہ آخرین میں پیدا ہوں گے۔اب اس فاصلہ کا آپ ذرا اندازہ کیجئے ، جو
ان کے درمیان حائل تھا۔دو قسم کے فاصلے حائل تھے۔ایک طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آخر
میں آنے والوں کے درمیان تیرہ سو سال حائل ہیں اور یہ کوئی معمولی وقت نہیں۔اور دوسری طرف مکانی
لحاظ سے عرب اور پنجاب ( قادیان) کے درمیان ہزاروں میل کا فاصلہ ہے۔اور قرآن کریم میں خدا نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ خبر دی کہ بعد میں آنے والوں کو اولین سے یعنی تم لوگوں کے ساتھ ملا
دوں گا۔تو وہ فاصلے بھی پائے گئے، وہ دوریاں بھی ختم کر دی گئیں۔سالوں کے لحاظ سے بھی کوئی فاصلہ نہ رہا
اور میلوں کے لحاظ سے بھی نہ رہا۔اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا، بعد میں آنے والے اولین سے ملا
دیئے گئے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا
جس شخص نے مجھے پالیا ہے، خدا کے ارشاد کے مطابق ، خدا تعالی کی پیشگوئی کے مطابق وہ صحابہ
سے مل گیا۔چنانچہ دین کے نام پر و تکلیفیں صحابہ کو دی جاتی تھیں اور جو جو مظالم حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و
آلہ وسلم کے صحابہ پر ہوتے رہے، وہ سارے مظالم اور وہ سارے دکھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے
مانے والوں کو بھی دیئے گئے۔یہ محض دعوی نہیں تھا۔ورنہ دعوئی تو ہر شخص کر سکتا ہے کہ میں فلاں سے مل گیا۔اس
دعوی کو ثابت کرنے کے لئے اپنے خون بہانے پڑتے تھے۔اس دعویٰ کو ثابت کرنے کے لئے خدا کی راہ میں
ماریں کھانی پڑتی تھیں۔کافر کہلانا پڑتا تھا۔اس دعویٰ کو ثابت کرنے کے لئے اپنے گھر جلوانے پڑتے تھے۔بچے قتل کروانے پڑتے تھے۔تو یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ایک شخص دعوی کر دے کہ میں پرانے سے مل گیا ،
اگر وہ جھوٹا ہے تو زبانی دعوئی ہوگا۔اور اگر سچا ہے تو جو کچھ آفات پرانوں پر گزریں ، اس پر بھی گزریں گی اور اس
کے ماننے والوں پر بھی گزریں گی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحبت یافتہ خوش نصیبوں نے
اپنے اموال سے اپنی جانوں سے اپنی عزتیں فدا کر کے حتی کہ اس راہ راہ میں اپنی جان کی بازی لگا کر
واقعہ ثابت کر دکھایا کہ ہم صحابہ نبی اکرم صلی علیہ وآلہ وسلم سے ملنے کا حق رکھتے ہیں۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لیکچر کے لیے سیالکوٹ تشریف لے گئے۔جو
پنجاب کا ایک شہر ہے۔خدا تعالیٰ نے بہت بڑی مخلوق کے دل مائل کر دیئے۔کثرت سے خلق خدا وہاں پہنچی
اور بہت بیعتیں ہوئیں۔سیالکوٹ میں ہر طرف احمدیت کا چرچا ہوا۔لیکن ساتھ ہی دشمن بھی بہت مشتعل
ہو
553

خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
گیا۔جلسہ گاہ کے ارد گرد ہزارہا کی تعداد میں دشمن جھولیوں میں پتھر اور ڈنڈے سوئے لے کر انتظار میں
کھڑے ہو گئے کہ جب یہ احمدی جلسہ سے واپس جائیں گے تو پھر جہاں جہاں داؤ لگے گا، ان کو خوب
ماریں گے۔گویا اسلام کو اس طرح ڈنڈوں کے ساتھ پھیلایا جارہا ہے اور ڈنڈوں کے ساتھ حق کو دبانے کی
کوشش کی جارہی ہے۔وہی واقعہ جو پہلے حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ہوا ، اسی
طرح یہاں ہوا۔دیکھئے شکل ملنی شروع ہو گئی۔جب یہ کہا کہ
صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا
تو ایسے انتظام بھی ہوئے کہ واقعہ وہ شکلیں ملنی شروع ہو گئیں۔اس وقت بہت سے احمدی، جو
لوگوں کے ہاتھ آئے ، ان کو بہت مارا گیا، گالیاں دی گئیں۔اس کے باوجود وہ سارے بہت مطمئن اور خدا
سے خوش اپنے گھروں
کو واپس لوٹے۔اس موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے صحبت یافتہ ایک خوش قسمت کے ساتھ جو
واقعہ پیش آیا، وہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ہوا یہ کہ جب وہ جلسہ سے واپس آرہے تھے تو راستہ میں کچھ لوگوں
نے ان
کو پکڑ لیا، بہت مارا۔جس حد تک ذلیل کیا جا سکتا تھا، ذلیل کیا۔سر میں خاک ڈالی، کپڑے پھاڑ
دیئے۔لیکن ان پر کوئی اثر نہ ہوتا تھا، وہ مسکراتے رہے۔آخر تنگ آکر ایک شخص نے کہا: اس کو اور زیادہ
ذلیل کرو، اس کے بغیر یہ درست نہیں ہوگا۔ڈھیٹ کا ڈھیٹ ہے، کچھ سنتاہی نہیں، اس پر کوئی اثر ہی نہیں
ہوتا۔مارتے ہیں، تب مسکراتا ہے۔گالیاں دیتے ہیں، تب اس کو غصہ نہیں آتا۔یہ کیا بلا ہے؟ اس کوٹھیک
کرنا چاہیے۔پاس گائے کا گو بر پڑا ہوا تھا۔انہوں نے وہ گو بر اٹھایا اور ان کے منہ میں ، آنکھوں میں ، ناک
میں گو برمل دیا اور کہنے لگے: اب تمہیں پتہ لگا ہے کہ تم کیا چیز بن گئے ہو؟ ان کا نام برھان الدین تھا۔انہوں نے پنجابی میں نعرہ مار کر کہا: ”واہ او بر ہانیا! تیری کی شان ائے کہ اے برھان الدین تیری بھی کیا
شان ہے۔اس پر ان لوگوں کے نے سمجھا کہ پاگل ہو گیا ہے۔ہم اس کے منہ پر گو برمل رہے ہیں، ناک
میں، آنکھوں میں گو بر ہے اور یہ کہہ رہا ہے کہ واہ برھان الدین! تیری بھی کیا شان ہے۔کسی پوچھنے والے
نے پوچھا کہ تو پاگل ہو گیا ہے۔کیا بات کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا: میں پاگل نہیں ہو گیا، تمہیں میرے دل
کے حال کا پتہ نہیں۔ایک زمانہ تھا کہ میں اسلام کی تاریخ پڑھا کرتا تھا۔اس میں یہ واقعات پڑھتا تھا کہ
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بہت سختیاں کی گئیں، آپ کو بہت دکھ دیئے گئے ، آپ کے
ماننے والوں کو گلیوں گھسیٹا گیا، پتے ہوئے صحراؤں میں ریت پر لٹایا گیا، جب کہ وہاں کا درجہ حرارت اتنا
554

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء
بڑھ جاتا ہے کہ کوئی ننگے پاؤں کھڑا نہیں ہو سکتا تھا، وہاں زمین پر لٹا کر چھاتیوں پر پتھر رکھے گئے ، چلتی ہوئی
بھٹیوں سے کوئلے نکال کر ان پر لٹایا گیا اور ان کے خون اور چھالوں سے کو ملے ٹھنڈے ہو گئے۔گلیوں میں
کتوں کی طرح پاؤں میں زنجیریں باندھ کر گھسیٹا گیا۔وہ کہتے ہیں: جب میں یہ واقعات پڑھا کرتا تھا تو
میرے دل سے یہ حسرت اٹھتی تھی کہ اے میرے خدا!! کاش میں بھی ہوتا تو میں بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے دیوانوں میں لکھا جاتا۔کاش! میں بھی اس زمانے میں ہوتا تو مجھے بھی خدا کے نام پر یہ تکلیفیں
دی جاتی۔لیکن میرا کوئی بس نہیں چل رہا تھا۔فاصلے بہت ہیں۔کہاں مکہ مدینہ اور کہاں میں پنجاب کا ایک
عام انسان ! کہاں تیرہ سو سال پہلے کے یہ ایمان افروز واقعات کہاں آج کی باتیں۔میں کیسے پاسکوں؟ تو
آج جب تم لوگوں نے مجھ سے یہ سلوک کیا تو میں نے درود بھیجا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور
آپ کے اس عاشق صادق اور غلام کامل مرزا غلام احمد پر۔اور میں نے کہا: واہ او بر ہانیا! تیری بھی کیا شان
ہے۔خدا نے تیرے دل کی حسرت پر محبت اور رحم کی نظر ڈالی اور تیری دعاؤں کو قبول کر لیا۔مرزا غلام احمد
قادیانی نے تجھے ان لوگوں سے ملا دیا ، جن سے ملنے کا تجھے کوئی چارہ نہیں تھا، کوئی بس نہیں تھا۔پس میں آپ سے یہ کہتا ہوں کہ جب خدا کی طرف سے بچے آتے ہیں تو وہ پچھلوں کو اگلوں
سے ملا دیا کرتے ہیں۔اس میں نہ وقت کے فاصلے حائل ہوا کرتے ہیں، نہ کوئی دوسری رکاوٹیں پیدا ہوتیں
ہیں۔آپ بھی انہی لوگوں میں سے ایک ہیں۔آپ کو بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہی پیغام
ہے کہ خدا کے نام پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہو جائیں، خدا کے بچے بندے بن جائیں، پھر
آپ دیکھیں گے کہ خدا فاصلوں کا بھی مالک ہے اور وقت کا بھی مالک ہے۔پھر آپ کسی ہستی سے کسی
جانب سے دور نہیں جائیں گے۔خدا چاہے تو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارتیں آپ کو
کروائے۔کبھی کشف میں کبھی خوابوں کے ذریعہ آپ کی تمناؤں کو اللہ ہر طرح سے پوری کر سکتا ہے۔اس
لیے جتنی دوری زیادہ ہے، اتنی ہی اپنی ذات کی فکر کریں۔کوشش کریں کہ آپ خدا والے ہو جائیں ، اس
کے بچے عبد بن جائیں۔اگر آپ خدا والے بن گئے تو سارے نجی پر آپ کا احسان ہوگا۔کیونکہ آج کے
زمانہ میں خدا والے بہت کم ہیں۔ملک کے ملک ویران پڑے ہیں۔کروڑ با کروڑ کی آبادیاں ہیں لیکن
روحانی لحاظ سے ویرانی کا عالم ہے۔کوئی خدا والا کہیں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا۔دنیا والے بہت
ہیں۔دنیا کی عزتیں ہیں، بدمعاشیوں کے اڈے ہیں، گناہوں کے انتظام ہیں لیکن اگر آپ ڈھونڈ نے
نکلیں تو آپ کو خدا والا کوئی نہیں ملے گا۔555

خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اس لیے میں پھر کہتا ہوں کہ اگر آپ خدا والے بن جائیں تو سارے نبی کی تقدیر بدل جائے گی۔نجی میں ایسے لوگ پیدا ہو جائیں گے، جن کے راستہ سے نجی والے اپنے اللہ کو پالیں گے۔اس سے بڑا
احسان اور کیا ہو سکتا ہے؟ پس اس ہمت کوشش اور یقین کے ساتھ کام کریں کہ مخلوق خدا کی ہدایت کی ساری
ذمہ داری آپ پر ہے۔ساری قوم آپ کی منتظر بیٹھی ہے، آپ کی راہ دیکھ رہی ہے کہ کب آپ ان کو ہدایت کی
طرف بلائیں؟ اور کب آپ ان کی اصلاح کریں؟ کب آپ ان کو اللہ کا پیار عطا کریں؟ کب آپ انہیں
رب سے ملادیں؟ کیونکہ انسانی زندگی کا یہی مقصد ہے۔وہ جو خدا کو پالیتا ہے، کامیاب ہو جاتا ہے۔ایک سوال یہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ ہماری مدد کی جائے، مرکز سے کوئی تربیت یافتہ مبلغ بھجوایا
جائے۔لیکن ساتھ ہی بہت ہی ملائمت سے اور بڑی نرمی سے آپ کے علاقہ کے امیر صاحب نے فرمایا کہ
ہم جانتے ہیں، مرکز کے پاس آدمی تھوڑے ہیں۔یورپ، امریکہ، ایشیاء کے ممالک، مشرقی کمیونسٹ
ممالک، افریقی ممالک، جنوبی امریکہ کے ممالک کہاں کہاں ہم مبلغ بھیج سکتے ہیں؟ غرض انہوں نے یہ
خیال ظاہر کیا کہ ہم خواہش تو یہ رکھتے ہیں لیکن ہم کوئی مطالبہ نہیں کرتے۔کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ مرکز کے
پاس آدمی بہت تھوڑے ہیں۔لیکن میں ان
کو بتاتا ہوں کہ نبی کے دورے میں، میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ
انشاء اللہ یہاں مبلغوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔اور انشاء اللہ آپ کے جزیرہ کو بھی ایک مبلغ دیا جائے گا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ نبی قوم ، بہت اچھی قوم ہے۔یہاں کے بسنے والے نجیئن بھی اور
دوسرے بھی بہت اچھے لوگ ہیں۔میں نے ان کے اندر بڑی شرافت دیکھی ہے، ان کے اندرا بھی
انسانیت زندہ ہے۔اس لیے کہ یہ ایک دور دراز کے جزیرہ میں آباد ہیں۔اس کا آپ کو ایک فائدہ بھی
ہے۔جو لوگ بڑے بڑے ملکوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، وہ بہت گندے ہو چکے ہیں، ان میں انسانیت
کی قدیر یں زوال پذیر ہیں، وہ دن بدن (inhuman) ہوتے جارہے ہیں۔ان کی زندگی مادہ پرستی کی
خوگر ہو کر رہ گئی ہے۔ان میں حوصلے کم اور نفرتیں زیادہ ہیں۔ان میں کئی قسم کی (terrorism) دہشت
پسندانہ تحریکیں چل رہی ہیں، جنہوں نے ملکوں کے ملک تباہ کر رکھے ہیں۔مذہب کو مذہب سے لڑایا جا رہا
ہے، قوم کو قوم سے لڑایا جا رہا ہے، غریب کو امیر سے اور امیر کو غریب سے لڑایا جارہا ہے۔دنیا میں ہر طرف
فساد پھیل گیا ہے۔اللہ کا آپ پر یہ احسان ہے کہ آپ اس گندی دنیا سے دور ہیں۔اس کا آپ کو فائدہ یہ
ہے کہ آپ کی قوم میں ابھی تک نیکی کا اثر باقی ہے۔میں نے محسوس کیا ہے کہ آپ کے دلوں میں انسانیت کا
اچھا خاصا جذ بہ موجود ہے۔اس لیے میں نے سوچا کہ جہاں زمین زرخیز ہو، انسان اپنی کوششوں کا رخ اسی
556

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
+
خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء
طرف موڑ دیا کرتا ہے۔آپ کی زمین مذہبی اور روحانی لحاظ سے مجھے زرخیز نظر آرہی ہے۔جس زمین میں
چیزیں جلدی اگنے لگ جائیں، جہاں زیادہ کوشش کیے بغیر جلدی درخت اور بیج اگنے شروع ہو جائیں ، اس
کو زرخیز زمین کہتے ہیں۔اور پھر آسمان سے پانی کا بھی انتظام ہو، وہاں تھوڑی محنت کے بھی بہت اچھے
نتیجے نکلتے ہیں۔اس لیے میں سمجھتا ہوں، میرا نبی آنا، میرے لیے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔کیونکہ یہاں کہ
جائزہ نے مجھے تبلیغ اسلام کی مہم کو تیز سے تیز تر کرنے کے لیے کئی نئی باتیں سمجھا ئیں ہیں، جن کے متعلق دور
مرکز میں بیٹھ کر مجھے خیال بھی نہیں آسکتا تھا۔پس آپ کو انشاء اللہ تعالیٰ مبلغ بھی دیا جائے گا اور آپ کی
تربیت کے لیے بعض اور کوششیں بھی کی جائیں گی تاکہ مرکز سے دوری کا احساس کم ہو اور یہاں بیٹھ کر آپ
اچھی تربیت حاصل کر سکیں۔مثلاً ایک تجویز ہے کہ میں آپ کو مختلف موضوعات پر چھوٹے چھوٹے جلسوں کے پروگرام کیسٹ
کر کے بھجوا دوں۔ہر کیسٹ کے شروع میں کسی اچھی آواز میں قرآن کریم کی صحیح تلفظ کے ساتھ تلاوت کروائی
گئی ہو اور پھر اس کا ترجمہ بھی کیا گیا ہو۔تا کہ آپ لوگ اور آپ کے بچے اور عورتیں سب اللہ تعالیٰ کے پاک
کلام کو اچھی آواز میں سنیں اور اس کا ترجمہ بھی سنیں اور خوب یاد کریں۔پھر اس میں حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی کوئی نظم بھی اچھی آواز میں ہو اور اس کے ساتھ اس کی تشریح کی گئی ہو۔وہ آپ کو سنائی جائے تا کہ
آپ لوگ جن کی اردو اچھی نہیں ، ان کو آہستہ آہستہ یاد ہو جائے۔اس کے بعد مختلف مضمونوں پر چھوٹی چھوٹی
تقریریں ہوں گی۔مثلاً حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ پر کہ حضور ا کرم مقام کیا تھا؟
آپ کے اخلاق کیا تھے؟ آپ کیا پیغام لے کر آئے تھے؟ کیوں دنیا میں آپ کی مخالفت کی گئی ؟ کس طرح
خدا نے آپ کو کامیاب فرمایا ؟ اس موضوع پر آپ کو ایک نہیں، دو نہیں، بہت سی چھوٹی چھوٹی تقریروں کی
ضرورت ہوگی۔تا کہ آپ کو آہستہ آہستہ اپنے پیارے آقا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت
سن کر ان سے سچی محبت پیدا ہو جائے، ذاتی تعلق پیدا ہو جائے۔صرف نام کی محبت نہ رہے۔پھر آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے واقعات بڑے اچھے طریقے سے بیان کیے جائیں۔پھر آگے چل کر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تعارف ، آپ کے خلفاء اور جانثاروں کی باتیں ہوں۔یہ ایک مضمون ہے۔پھر
اختلافی مسائل سے متعلق باتیں ہوں۔جماعت احمدیہ کا عقیدہ کیا ہے؟ کیا اختلاف ہے؟ ہمارے پاس
دلیل کیا ہے؟ اس موضوع پر تو بہت سی ٹپس TAPS تیار ہیں، وہ تو انشاء اللہ تعالیٰ جلدی بھجوائی جاسکتی ہیں۔پھر یہ بتایا جائے کہ نماز صحیح پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ آمین کس طرح کہنی ہے؟ اونچی آواز میں یا آہستہ؟ اگر
557

خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اونچی کہنی ہے تو کتنے زور سے کہنی ہے؟ ربنا و لک الحمد کس طرح پڑھنا چاہئے؟ نماز کا تلفظ کیا ہے؟
نماز کا ترجمہ کیا ہے؟ نماز کے مسائل کیا ہیں؟ وضو کیسے کرنا ہے؟ اور چھوٹے موٹے مسائل ہیں، جو انسان کو
معلوم ہونے چاہئیں، وہ بیان کیے جائیں۔مثلاً جنازہ وغیرہ کے مسائل کیا ہیں؟ غلط رسمیں کیا چل پڑی ہیں،
جن کو آپ نے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے؟ اس قسم کے بہت سے چھوٹے چھوٹے لیکچر ٹیپ کروا کر آپ کو دیئے
جائیں گے۔ہر شخص کے پاس تو کیسٹ ریکارڈ نہیں ہوتا۔لیکن آپ کے لیے وہ جلسوں کے پروگرام ہوں
تو
گے۔جلسہ نمبر 1، جلسہ نمبر 2 ، جلسہ نمبر 3۔اس طرح دس یا پندرہ یا ہمیں جلسے آپ کو مل جائیں گے۔کسی مبلغ کی
ضرورت نہیں رہے گی۔ایک چھوٹا سا کیسٹ ریکارڈ آپ لے لیں اور لوگوں کو اکٹھا کریں کہ آؤ تمہیں جلسہ
سناتے ہیں۔اس میں تلاوت قرآن کریم بھی آجائے گی نظم بھی آجائے گی ، آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور
آپ کے صحابہ کی سیرت بھی آجائے گی۔پھر جب آپ مضمون بدلنا چاہیں اور اپنے دوستوں کو اپنے بارہ میں
متعارف کرنا چاہیں تو آپ کہیں آؤ جی جلسہ ہے، ہمارے متعلق معلوم کریں۔ہم کیا کہتے ہیں؟ اس طرح میرا
خیال ہے انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو بہت مدد ملے گی۔مبلغ بھی ضرور دیں گے، اس کی تو بہر حال ضرورت ہے۔لیکن یہ ٹپس بھی آپ کو بہت فائدہ
دیں گی۔اسی طرح پھر ان ٹیسٹس میں آپ کو یہ بھی بتایا جائے گا، جماعت میں چندہ کیا ہوتا ہے؟ کیوں دیا
جاتا ہے؟ کس کام آرہا ہے؟ کتنا دینا چاہیے؟ چندہ کی روح کیا ہے؟ پھر اس موضوع پر گفتگو ہوگی کہ نظام
جماعت کیا ہے؟ خلیفة المسیح کون ہوتا ہے؟ اس کو کس طرح منتخب کیا جاتا ہے؟ خدا تعالیٰ کا انتخاب
ہے یا بندوں
کا چناؤ ہے؟ سلسلہ کا مرکزی نظام کیا ہے؟ انجمنیں کون کون سی ہیں؟ خدام الاحمدیہ کے کیا کام
ہیں؟ انصار اللہ کے کیا کام ہیں؟ آپ جتنا غور کرتے چلے جائیں، اتنا ہی آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ بہت بڑا
مضمون ہے، جو کئی شاخوں میں پھیل جاتا ہے۔باوجود اس کے کہ ٹیپس ایک لحاظ سے مبلغ کی ضرورت کو پورا
جاتا
نہیں کر سکتیں۔لیکن ایک لحاظ سے مبلغ سے زیادہ کام بھی کر سکتی ہیں۔کیونکہ مبلغین کا دماغ ہر وقت ہر طرف
نہیں رہتا۔کچھ دیر کے بعد وہ آہستہ آہستہ ایک رٹ پر چل پڑتے ہیں۔لیکن جب ہر قسم کے مضمون پر ٹیپس
TAPS آپ کے پاس ہوں گی، اس میں آپ کو بتایا جائے گا، وقار عمل کس طرح کرنا ہے؟ خدمت خلق
کس طرح کرنی ہے؟ بچوں کی تربیت کس طرح کرنی ہے؟ اچھی ماؤں کا کیا فرض ہے؟ عورتوں کی ذمہ
داریاں کیا ہیں؟ تو بہت بڑے اور عمدہ مضمون آپ کے ہاتھ آجائیں گے۔اس سے پھر مبلغ کے لئے بھی
آسانی پیدا ہو جائے گی اور پریزیڈنٹوں کے لئے بھی۔جب بھی وہ کوئی خرابی یا کمزوری دیکھیں گے،
558

تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء
دوستوں کو بلا کر متعلقہ ٹیپ سنادیں گے۔اور چونکہ یہ ٹپس مرکزی مبلغین اور علماء کی تیار کردہ ہوں گی، اس
لئے بڑا اثر کرنے والی ہوں گی۔ان کے اندر یقینی معلومات ہوں گی۔اس سے آپ کی اردو زبان بھی اچھی
ہوگی انشاء اللہ۔اور رفتہ رفتہ ان کوسن کر آپ کے اندر اسلام کی تبلیغ کا جذبہ بھی بڑھے گا۔اور یہ ٹپس آپ کو
یہ بھی بتا ئیں گی کہ اسلام کا پیغام کیا ہے؟ اور اسے کس طرح دوسروں تک پہنچانا ہے؟“
اس موقع پر حضور نے محترم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلی تحریک جدید سے دریافت فرمایا
کہ وہ کتنی دیر میں یہ ٹپس ان
کو بھجوا دیں گے، دو مہینے میں، تین مہینے میں ؟ محترم چوہدری صاحب نے عرض
کیا: انشاء اللہ تین، چار مہینے کے اندر اندر مکمل سیٹ بھجوا دیا جائے گا۔)
حضور نے فرمایا:۔55
،
چوہدری صاحب تحریک جدید کے وکیل ہیں، میرے ساتھ سفر کر رہے ہیں۔دنیا کے ملک ملک
میں تبلیغ اسلام کا کام، جس انجمن کے ماتحت ہو رہا ہے، یہ اس کے افسر اعلیٰ ہیں۔ان سے میں نے یہ کہا ہے۔ان کی ذمہ داری ہے، جو بات میں بیرونی ممالک کے لئے تجویز کروں، اس پر عمل کر کے دکھا ئیں۔چوہدری
صاحب فرما رہے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ چار ماہ کے اندر اندر آپ کی جماعت تک وہ TAPS ٹپس پہنچ
جائیں گی۔ایک مہینے میں پہنچنی شروع ہو جائیں گی اور چار مہینے میں یہ پروگرام مکمل کر لیں گے۔پھر منی کی
مرکزی جماعت کا کام ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ ہر احمدی تک اس کے ذریعہ آواز پہنچتی ہے یا نہیں؟
اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو ایک فوری فائدہ تو یہ پہنچنا شروع ہو جائے گا۔پھر مبلغ بھی انشاء اللہ
آئیں گے۔مبلغین میں سے ہم آپ
کو ایسے مبلغ بھی دیں گے، جن کو دیکھ کر بھی قوم یہ سمجھے کہ یہ ان میں
سے ہیں۔اگر چہ بعض تحقیق کرنے والوں کے نزدیک محین قوم اصل افریقی بلڈ (BLOOD) ہے لیکن
بعض کہتے ہیں کہ نہیں ہے، یہ پولی نمیشن بلڈ (POLYNESIAN BLOOD) ہے۔تا ہم محبین کا
رنگ افریقین سے ملتا ہے۔اگر چہ افریقین کا رنگ فیمین کے رنگ سے نسبتا زیادہ کالا ہوتا ہے۔لیکن بہر حال
رنگت، گھنگریاے بال اور مضبوط جسم اور طرز افریقتوں سے کچھ قریب ہے، البتہ رنگ کا فرق ہے۔فحسین کا
رنگ زیادہ اچھا ہے، افریقن کا ذرا زیادہ گہرا ہوتا ہے۔لیکن اگر کوئی ایسا مبلغ ہو، جو افریقن جیسا ہو تو وہ ان
کو ایشین کی نسبت زیادہ قریب نظر آئے گا۔اس لئے اگر ہم کوئی افریقن یہاں بھیج سکیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ
سمجھیں کہ ہمارا بھائی آگیا ہے، جو ہمارے زیادہ قریب ہے اور اس کی بات زیادہ محبت سے سنیں۔پس
آپ کی اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بہر حال توجہ کی جائے گی ، آپ مطمئن رہیں۔مطبوعه روز نامه الفضل یکم فروری 1984ء)
559

آج 10 میں سے 10 باقی