خدا کی محبت میں اور اسلام کی تبلیغ میں دیوانے بن جائیں ۔ خطاب فرمودہ 10 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرموده 10 اکتوبر 1983ء
خدا کی محبت میں اور اسلام کی تبلیغ میں دیوانے بن جائیں
خطاب فرمودہ 10 اکتوبر 1983ء
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے دورہ مشرق بعید کے دوران سری لنکا کی
ایک جماعت نگمو سے حسب ذیل خطاب فرمایا:۔تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا حسان ہے کہ اس نے آج مجھے اور میرے ساتھیوں کو نکمبو میں آنے کی
توفیق عطا فرمائی۔جماعت احمد یہ نکمو کے متعلق ہم نے بہت پہلے سے سن رکھا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل
سے سلیون میں یہ سب سے زیادہ مستعد اور قربانی کرنے والی جماعت ہے۔لیکن میں نے یہاں آکر دیکھا
کہ کولمبو کی میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت اخلاص پایا جاتا ہے۔اور وہاں کے خدام بھی اور انصار بھی
بنیادی طور پر بہت اچھے احمدی ہیں۔مگر معلوم ہوتا ہے کہ شہر کے فاصلے زیادہ ہونے کی وجہ سے اور اچھا مرکز
نہ ہونے کی وجہ سے ان میں تنظیم اور تربیت کی کمی ہے۔آپ لوگ چونکہ چھوٹی جگہ پر رہتے ہیں اور خدا تعالیٰ
کے فضل سے آپ کی اقتصادی حالت بھی عموماً اچھی معلوم ہوتی ہے۔پھر ایک دوسرے سے ملنے اور بھائی
چارہ کا موقع بھی زیادہ ملتا ہے، اس لئے آپ کے چہروں پر زیادہ بشاشت نظر آ رہی ہے۔دو دن پہلے جب
آپ کی مستورات بھی کولبوگئیں تو میری اہلیہ اور میری بچیوں نے بھی مجھے یہی بات بتائی کہ نگمو کی عورتوں
میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی محبت اور اخلاص پایا جاتا ہے۔اور ان سب کے چہروں سے احمدیت کی
محبت ٹپکتی ہے۔تعداد کے لحاظ سے آپ کولمبو کے احمدیوں سے کچھ زیادہ لگتے ہیں۔کیونکہ چندہ دہندگان
کے جو اعداد و شمار ہمارے سامنے آئے ہیں، ان سے پتہ لگتا ہے کہ آپ ان سے زیادہ نہیں تو برا بر ضرور
ہیں۔ہو سکتا ہے کہ وہاں تعداد زیادہ ہو لیکن چندہ دہندگان کم ہیں۔اس کی تحقیق میں نے ابھی نہیں کروائی۔مگر جواسٹیں (lists) پیش ہوئی ہیں، ان سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ آپ لوگ تعداد میں کچھ زیادہ ہی
ہیں۔اب
کولہو اور نگمو کی دونوں جماعتوں کا مقابلہ ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ کون جلدی پھیلتا ہے؟ اور کون زیادہ
تیزی کے ساتھ اپنی جماعت کو اس قابل بناتا ہے کہ سری لنکا میں احمدیت کا مرکز کو لبو کی بجائے نگمبوبن
جائے یا نگمو کی بجائے کولمبوہی مرکز بنا ر ہے؟
621
خطاب فرموده 10 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
یادرکھیں، جماعت احمد یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے۔ہمارا دنیا کے جغرافیوں سے کوئی تعلق
نہیں۔ساری دنیا کا جو پہلا مرکز تھا ، وہ مکہ مکرمہ تھا اور اب بھی ہے۔اور اس کا دنیا کے مرکزی شہروں سے
کوئی دور کا بھی تعلق نہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں اسلام کی خاطر جب دوبارہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے فرمودات کے مطابق ایک امتی نبی کو بھیجا تو قادیان کو چنا۔جو نہ ہندوستان کا مرکز تھا، نہ پنجاب کا۔بلکہ ایک معمولی اور چھوٹا سا گاؤں تھا۔لیکن اب وہ ساری دنیا میں تحریک احمدیت کا مرکز بن گیا ہے۔اس
لئے یہ ہر گز ضروری نہیں کہ جماعت احمد یہ سری لنکا کا مرکز بھی کولمبو ہی رہے۔اب آپ کی دوڑ ہے اور آپ
کو خدا کے فضل سے بہت اچھا موقع ملا ہے۔اگر آپ نمایاں طور پر آگے نکل جائیں اور پھیل جائیں تو آپ
کولمبو سے مرکز چھین کر یہاں لا سکتے ہیں۔آپ کی جماعت کو خدا تعالیٰ نے ایک بہت بڑا اعزاز بخشا ہے، جو
دنیا میں بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔اور اس دور میں شہادت کا اعزاز کا اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا انعام
ہے۔شہید خود بھی زندہ ہو جاتا ہے اور جن لوگوں میں پیدا ہوتا ہے، ان کو بھی زندہ کر جاتا ہے۔اس لیے
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس شہادت کا اتنا انعام عطا فرمائے کہ آپ کے دل اپنے رب سے راضی
ہو جا ئیں اور شہید مرحوم کی زندگی آپ کی زندگی بن جائے اور آپ کے اندر کثرت کے ساتھ ایسے روحانی
لوگ پیدا ہوں، جو تبلیغ اسلام کے اعلیٰ مقصد کے لئے جان کی بازی لگا دینے سے بھی دریغ نہ کریں۔کل میں نے کولمبو میں بھی جماعت کو یہ نصیحت کی تھی کہ تبلیغ کے لئے سب سے بڑا ہتھیار اللہ
تعالیٰ کا تعلق ہے۔آپ
کو بھی میں یہی نصیحت کرتا ہوں کہ علم سے بھی لولگا ئیں لیکن اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس
کا پیار بھی حاصل کریں۔کیونکہ سب سے زیادہ اثر دکھانے والا ہتھیار یہی ہے۔جس شخص کو یہ نصیب ہو
جائے ، وہ لاز م دنیا پر فتح پالیتا ہے۔اس لیے اگر آپ اس علاقے میں پھیلنا چاہتے ہیں، اگر آپ یہ چاہتے
ہیں کہ آپ کو روحانی غلبہ عطا ہو تو اس کا طریق صرف اور صرف یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے محبت اور پیار کا تعلق
جوڑیں۔اپنے بچوں کو بھی اور عورتوں کو بھی خدا کی محبت اور اس کی عبادت کرنا سکھائیں اور خود بھی اللہ تعالیٰ
کی محبت اور یاد میں زندگی بسر کرنا سیکھ لیں۔اللہ تعالیٰ کی محبت میں ایک ایسی عجیب طاقت ہے کہ وہ انسان
کی ساری زندگی کی کایا پلٹ دیتی ہے۔اور ان لوگوں میں حیرت انگیز انقلاب برپا کر دیتی ہے، جو خدا کی
محبت اختیار کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والوں کے ساتھ خدا کی ساری قدرتیں شامل حال ہو
جاتی ہیں۔خدا کی ساری طاقتیں ان لوگوں کے وجود میں داخل ہو جاتی ہیں، جو خدا سے پیار کرتے ہیں۔وہ
ان کی تائید میں حیرت انگیز نشان ظاہر فرماتا ہے۔اور دنیا کی آنکھیں دیکھ لیتی ہیں کہ اب یہ کچھ مختلف لوگ
622
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
خطاب فرمودہ 10 اکتوبر 1983ء
ہیں۔ہم میں سے ہوتے ہوئے بھی اب یہ ہم جیسے نہیں رہے۔ان کے اندر کچھ ایسی تبدیلیاں پیدا ہوگئی
ہیں، جو عام دنیا والوں میں دکھائی نہیں دیتیں۔یہ عجیب بات ہے، جود نیا میں ظاہر ہوتی ہے کہ وہ لوگ جو
دنیا کے لحاظ سے جاہل ہوتے ہیں، جن کو علم نہیں ہوتا ، وہ جب خدا کی محبت میں سرگرداں ہوتے ہیں تو محبت
الہی ان کو ایسا علم عطا کرتی ہے، ان کو ایسی معرفت عطا کرتی ہے کہ وہ ساری دنیا کے استاد بن جاتے ہیں۔تاریخ اسلام کو اٹھا کر دیکھیں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس ملک میں اور کس زمانہ میں پیدا
ہوئے تھے ؟ آج سے چودہ سو سال پہلے جبکہ ساری دنیا میں جہالت کا دور دورہ تھا، اس وقت سب سے
زیادہ جاہل ملک یعنی عرب میں آپ پیدا ہوئے۔پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے لیکن ایک چیز تھی، جو آپ کو
سب سے زیادہ عطا ہوئی تھی۔اور وہ تھی اللہ تعالیٰ کی محبت۔وہی محبت آپ کی قوت بھی بن گئی۔اس نے
آپ کے لئے ایسا عظیم انشان معجزہ دکھایا کہ آپ کی قوم دنیا میں سب سے طاقتور بن گئی۔اور سب سے
بڑھ کر یہ کہ جہالت کے گہوارے میں پیدا ہونے والے لوگ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
پیروی کی برکت سے دنیا کے معلم بن گئے۔اور دنیا میں علم و ہدایت کا چشمہ مکہ سے پھوٹنے لگا۔اللہ تعالیٰ کی
محبت میں ان کو صرف دینی اور روحانی علوم ہی عطا نہیں کئے گئے بلکہ دنیوی علوم میں بھی ان کو دنیا کی باقی
قوموں پر فضیات عطا کی گئی۔اور ایک وقت ایسا تھا کہ دنیا دین سیکھنے کے لئے ہی نہیں بلکہ دنیا کے علوم سیکھنے
کے لئے بھی اسلامی دنیا کی طرف رخ کرتی تھی۔پس یہ الہی محبت ہے، جو ہر رنگ اختیار کر لیتی ہے۔انسان
کو جس چیز کی ضرورت ہو، اللہ کی محبت اس
کے لئے وہی چیز بن جاتی ہے۔خدا کی راہ میں جو دکھ اٹھانے پڑتے ہیں، یہ اللہ کی محبت ہی ہے، جو ان دکھوں
میں پہنچنے والے زخموں کی مرہم بن جاتی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی محبت ہی ہے، جو انسان کے لئے شفا بن جاتی
ہے۔اللہ تعالیٰ کی محبت دیکھوں کا مدادا بن جاتی ہے، دکھوں کو لذتوں میں بدل دیتی ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود
عليه الصلوۃ والسلام اللہ کی محبت کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ذاتی تجربہ کی بنا پر فرماتے ہیں:۔اے محبت عجب آثار نمایاں کر دی
زخم و مرہم برہ یار تو یکساں کر دی
اے محبت تو عجیب آثار دکھا رہی ہے، تو نے حیرت انگیز کرشمے دکھا دیئے۔یہاں تک کہ میرے
محبوب کے رستے میں لگنے والے زخموں کو اور مرہم کو تو نے ایک ہی چیز بنا دیا ہے۔خدا کے رستے میں جو زخم
اٹھانے پڑتے ہیں، وہ زخم زخم نہیں بلکہ مرہم بن جاتے ہیں۔دنیا ان لوگوں
کو پہچان نہیں سکتی۔وہ بھی مجبور
623
خطاب فرموده 10 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
ہے۔کیونکہ ان کی نظر میں یہ دیوانے ہیں۔ظاہر ہے، وہ لوگ جو زخم کھا کر لذتیں پارہے ہوں، ان کو دنیا
کیسے پہچان سکتی ہے؟ اسی لئے دنیا ان لوگوں کو دیوانہ اور پاگل کہتی ہے۔انبیا علیہم السلام کو اپنے رب کریم
سے سب سے زیادہ محبت ہوتی ہے۔اس لئے سب سے زیادہ انہی کو دیوانہ کہا جاتا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس محبت کا نام دیوانگی بھی رکھتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ
تا نه دیوانه شدم ہوش نیا مد بسرم
اے جنوں گرد تو گردم کہ چہ احسان کر دی
جب تک میں اپنے رب کی محبت میں دیوانہ نہیں ہو گیا، مجھے کوئی ہوش نہیں تھا۔مجھے تو عقل ہی
خدا کی محبت میں دیوانہ ہونے کے نتیجہ میں آئی ہے۔اے عشق الہی کے جنون ! اور اے محبت کی دیوانگی!!
میں تو تیرے گرد طواف کرتا ہوں۔تو نے مجھ پر عجیب احسان کیا ہے کہ دیوانگی کے نتیجہ میں مجھے فرزانگی اور
عقل عطا کر دی ہے۔اگر ہم دنیا پر ذرا نظر دوڑا کر دیکھیں تو یہ بات معلوم کرنی مشکل نہیں کہ محبت بظاہر ہر جگہ ایک ہی
طرح کے اثر دکھاتی ہے۔اور دنیا کی محبت والے بھی دیوانے ہو جایا کرتے ہیں۔مجنوں کے متعلق یہ قصہ
مشہور ہے کہ وہ شہروں
کو چھوڑ کر صحراؤں میں بس گیا۔وہ محبت ہی کی دیوانگی تھی ، جس نے اسے شہروں کی
بجائے صحرانوردی پر مجبور کیا۔لیکن یہ مشابہت بس اتنی ہی ہے، اس سے آگے نہیں بڑھتی۔اس کے بعد ان
دونوں محبتوں میں بڑی نمایاں تبدیلی پیدا ہوتی ہے، ان کے اثرات بالکل مختلف ہوتے ہیں۔مجنوں کی
طرح خدا کی محبت کرنے والوں کے متعلق بھی ہمیں علم ہے کہ انہوں نے شہروں کو چھوڑا اور صحرا میں چلے
گئے۔لیکن ان کے لئے پھر صحر اشہر بنا دیئے گئے۔جب کہ دنیا کی محبت کرنے والوں کے صحرا صحرا ہی رہے
اور وہ ان صحراؤں میں کھو گئے اور ان کا کوئی نشان باقی نہیں رہا۔پس ایک مجنوں تو وہ ہے، جو دنیا کا مجنوں تھا۔اس نے بھی شہر چھوڑے اور ویرانوں میں آباد ہوا۔لیکن ویرانے اس کو کھا گئے اور اس کا نشان اب کتابوں، قصوں اور کہانیوں کے سوا کہیں نہیں ملتا۔لیکن ایک
خدا کی محبت کا مجنوں وہ تھا، جو ابراہیم علیہ السلام کی شکل میں ہمیں نظر آتا ہے۔اس نے بھی خدا کی محبت میں
شہر چھوڑے اور ویرانے میں اپنی اولاد کو آباد کیا۔لیکن جہاں اس کی اولاد آباد ہوئی، اب وہ ساری دنیا کے
مسلمانوں کا مرکز بن چکا ہے۔اور دنیا کا کوئی ایسا شہر نہیں، جس کی زیارت کے لئے اس کثرت سے لوگ
جاتے ہوں، جتنے آج مکہ کی زیارت کے لئے جاتے ہیں۔پھر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
624
خطاب فرموده 10 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
دیکھیں، کس طرح خدا کی محبت آپ کو شہروں کی رونقوں سے ہٹا کر غاروں میں لے گئی۔آپ نے غار حرا
میں چھپ کر اپنے رب
کو یاد کرنا شروع کیا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ کو غار کے اندھیروں میں نہیں رہنے دیا
بلکہ اس سے نکالا اور رفعتوں پر رفعتیں عطا کیں۔یہاں تک کہ نبیوں میں سے سب بلند مقام عطا کیا، جو
سورج اور چاند سے کہیں زیادہ بڑھ کر روشن تھا۔اور آج ساری دنیا کے روحانی آسمان کے آپ سورج۔کہلاتے ہیں۔اور یہ نام آپ کو خدا نے قرآن کریم میں عطا فرمایا ہے۔چنانچہ اس زمانہ کے انسان
کو یہ یقین دلانے کے لئے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت جس طرح گذشتہ زمانوں
میں حیرت انگیز کرشمے دکھاتی تھی، اس زمانے میں بھی وہ حیرت انگیز کرشمے دکھا سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا۔آپ نے بھی خدا تعالیٰ کی محبت کی خاطر شہرت
کو چھوڑا اور گمنامی
اختیار کی۔اپنے خاندان کی عزتوں کو ترک کیا اور مسجد کے گوشوں میں جا چھپے اور اپنے رب کی یاد میں محو ہو گئے۔آپ کا خاندان علاقے کا ایک معزز خاندان تھا۔جن کے نزدیک مولوی بننا، ایک ذلت کی بات تھی۔اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے والد سخت پریشان اور شرمندہ تھے کہ میرے بیٹے کو کیا ہو گیا ہے؟ یہ
خاندانی عزت کے رستے چھوڑ کر دین کے گمنام رستے پر چل پڑا ہے۔چنانچہ جب بھی ان سے کوئی پوچھا کرتا
تھا کہ آپ کا بٹیا کہاں ہے؟ تو وہ شرمندگی کے ساتھ اور غصے کے اظہار کے طور پر یہ کہتے تھے کہ جاؤ ، مسجد میں
دیکھو کسی صف میں لپٹا ہوا ہوگا۔لیکن خدا تعالیٰ نے پھر وہی سلوک فرمایا، خدا کی محبت نے ایک بار پھر وہی کرشمہ
دکھایا، گمنامی کے گوشے سے نکال کر آج آپ کی تبلیغ کوزمین کے کناروں تک پہنچا دیا ہے۔چنانچہ اس عشق اور
محبت کے معجزے کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔میں تھا غریب و بے کس و گمنام و بے ہنر
کوئی نہ جانتا تھا کہ ہے قادیان کدھر
لوگوں کی اس طرف کو ذرا بھی نظر نہ تھی
میرے وجود کی بھی کسی کو بھی خبر نہ تھی
اب دیکھتے ہو کیسا رجوع جہاں ہوا
ایک مرجع خواص یہی قادیان ہوا
پس یہ محبت ہی ہے، جو یہ مجزے دکھاتی ہے۔اسی محبت نے قادیان کی گمنام بستی کو آج سارے عالم
میں شہرت بخشی ہے۔اور دنیا کا کوئی کو نہ نہیں، جہاں قادیان کا نام نہ پہنچ گیا ہو۔پس آج اگر اس چھوٹی سی بستی
625
خطاب فرموده 10 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
نامیوکوسری لنکا کا مرکز بنانا چاہتے ہیں تو یہی ایک ذریعہ ہے، جو آپ کو میسر ہے کہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے
والے پیدا کر دیں۔خدا کے پیار سے اپنے گھروں کو رونق بخشیں۔اپنے دلوں کو محبت الہی کے رنگا رنگ پھولوں
سے سجائیں۔پھر دیکھیں آپ پر کس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوتے ہیں۔اور نکموسری لنکا میں احمدیت کا
مرکز بن جاتا ہے اور سب کی نظریں محبت اور پیار کے ساتھ آپ کی طرف اٹھنے لگتی ہیں۔لیکن زمانہ بڑی تیزی کے ساتھ تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔آج ہمیں ایک مکمبو کام نہیں آسکتا۔آج تو ہمیں یہاں کی بستی بستی کو احمدیت کا نگمبو بنانا پڑے گا۔جس طرح حضرت مسیح علیہ السلام کے حواری
درویشوں کی طرح نکل کھڑے ہوئے تھے۔ان کے ہاتھ میں کوئی ہتھیار نہیں تھا، ان کی جیب میں کوئی
دولت نہیں تھی۔صرف اللہ کی محبت کا نام لے کر وہ دنیا میں نکلے اور آخر کا ر انہوں نے ساری رومن سلطنت کو
عیسائی بنالیا۔آپ تو مسیح محمدی کے غلام ہیں، آپ کو تو ان سے زیادہ طاقت بخشی گئی ہے۔اس لئے اگر آپ
یہ فیصلہ کریں اور دعا کریں اور اللہ پر توکل کریں تو ہر گز بعید نہیں کہ چند سال کے اندر اندر آپ کی درویشانہ
اور فقیرانہ بلکہ مجنونانہ جدو جہد کے نتیجہ میں سارے ملک کی کایا پلٹ جائے۔پس آخر پر میرا پیغام آپ کو یہی ہے کہ آپ خدا کی محبت میں اور اسلام کی تبلیغ میں دیوانے بن
جائیں۔ایک مخلص نوجوان رشید احمد نے اپنا خون دے کر آپ کے لئے جو رستہ بنایا ہے، اس رستہ پر آگے
سے آگے بڑھتے چلے جائیں۔میری یہ دعا ہے کہ اللہ ہمارے اس شہید مرحوم کے خون کے ہر قطرہ سے ایک
نیار شید پیدا کرے اور اس کا خون سارے ملک میں اللہ کی محبت اور پیار کا ایسا رنگ بھر دے کہ روحانی لحاظ
سے یہ ویرانے گل و گلزار بن جائیں۔اور یہ گزار بستی بستی میں بہار جانفزا دکھانے لگیں اور اسی رنگ میں
رنگین ہو جائیں، جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بستان کا رنگ ہے۔ہم کیا اور ہماری کوششیں کیا۔یہ سب کام دعا سے ہوں گے۔اس لئے خدا کے حضور دعائیں
کریں اور بہت دعائیں کریں۔دعاؤں کے نتیجہ میں سب کام آسان ہو جاتے ہیں۔ساری طاقتیں
ہمارے رب کریم کو حاصل ہیں، اس سے پیار کریں، اس سے دعا کریں اور اس پر توکل رکھیں۔محبت الہی
اور عاجزانہ دعاؤں کے نتیجہ میں آپ اس بستی میں حیرت انگیز معجزے دیکھیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بہت
جلد جلد بڑھائے گا اور پھیلائے گا۔یہاں تک کہ آپ سارے علاقے کو اپنی محبت کے زور سے اور خدا کے
فضل اور رحم کی طاقت کے ساتھ خدا اور اس کے رسول کے لئے فتح کرلیں گے۔اب چونکہ ہم نے کولمبو واپس جانا ہے، واپس جانے کا وقت ہو گیا ہے۔آگے اور بھی کئی پروگرام
ہیں، اس لئے اب میں اجازت چاہوں گا۔آپ سب سے مل کر جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، مجھے بہت ہی
626
خطاب فرموده 10 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خوشی ہوئی ہے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا احمدیت کے حق میں ایک معجزہ ہے کہ اتنی دور ایک مختلف قوم میں خدا تعالیٰ
نے اس طرح محبت کرنے والے فدائی احمدی عطا فرمائے ہیں۔اب میں دعا کراؤں گا لیکن یہاں مسجد
میں دعا کرانے کی بجائے رشید شہید کے مزار پر دعا کریں گے، (یہ مزار مسجد کی بائیں جانب قریباً ایک سوگز
کے فاصلے پر تھا۔مرتب ) و ہیں سب دوست اس دعا میں شامل ہو جائیں۔(مطبوعہ روزنامہ الفضل 07 جنوری 1984ء ، ماہنامہ خالد جنوری 1984ء)
627