جہاں جہاں احمدی ہیں وہ اپنے اندر نیکی پیدا کریں ۔ ارشادات فرمودہ دوران دورہ مشرق بعید 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات فرموده دوران دوره مشرق بعید 1983ء
جہاں جہاں احمدی آباد ہیں، وہ اپنے اندر نیکی پیدا کریں
ارشادات فرموده دوران دورہ مشرق بعید 1983ء
09 ستمبر، سنگاپور
حضور رحمہ اللہ احباب میں رونق افروز رہ کر انڈونیشین اور ملائیشین احباب کو تبلیغ اسلام کی مہم کو تیز
سے تیز تر کرنے کی ہدایات سے نوازتے رہے۔جن میں کیسٹس کا انگریزی سے انڈونیشین ، ملائی اور فلپائن
کی زبان میں ترجمہ کر کے رائج کرنے کی ہدایت بھی شامل تھی۔11 ستمبر، سنگا پور
(مطبوعه روزنامه الفضل 22 ستمبر 1983ء)
حضور نے تمام عہدیداران کو جماعتوں میں تحریک کرنے کی ہدایت فرمائی کہ
22
جلسہ سالانہ میں زیادہ سے زیادہ احباب مرکز سلسلہ میں پہنچیں اور جلسہ سالانہ کی وڈیو فلم تیار کر
کے اپنی اپنی جماعتوں میں دکھا ئیں۔علاوہ ازیں خود انڈونیشیا ایک وڈیو فلم تیار کرے، جسے بعد میں مرکز کی
زیر ہدایت تیار ہونے والی بین الاقوامی وڈیو فلم میں شامل کر کے ایک جدت پیدا کی جاسکتی ہے۔حضور نے یہ ہدایت بھی فرمائی کہ
دوست اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے حصول کے لئے اپنی سہولت کے مطابق ربوہ یا قادیان
بھجوائیں۔انڈونیشیا سے شائع ہونے والے مسینار اسلام میں ریویو آف ریلیجنز کے مضامین شائع
کئے جائیں۔جن میں عیسائیت کے مقابلہ میں اسلام کے دفاع کو اولیت دی جائے۔حضور نے انڈونیشیا کے نیشنل پریذیڈنٹ کو یہ ہدایت بھی فرمائی کہ
وو
وہ ایک کمیٹی بنادیں، جس کی نگرانی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منظوم کلام کا انتخاب کر
کے اس کا نظم میں انڈونیشین ترجمہ کروا کر اچھی آواز میں ریکارڈ کروایا جائے۔نیز اسی طرح اچھی تلاوت
قرآن کریم کی کیسٹ بھی تیار کروا کر اشاعت اسلام کی مہم کو تیز تر بنایا جائے۔ایک خاتون کہنے لگیں: میری سہیلی تبلیغی گفتگو میں دلچسپی نہیں لیتی ؟
629

ارشادات فرموده دوران دوره مشرق بعید 1983ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
حضور نے فرمایا:۔” آپ اپنی ذات میں ایسی نیک اور نمایاں تبدیلی پیدا کریں کہ وہ آپ میں دلچسپی لینے لگ جائے۔فرمایا : یادرکھیے تبلیغ کوئی آسان کام نہیں ہے۔یہ گہری سوچ و بچار کا متقاضی اور حق و حکمت کے
ساتھ اپنا پیغام دوسروں تک پہنچانے کا نام ہے۔اس لئے پہلے خود اپنے مذہب کا فلسفہ اور اس کے مقتضیات
کو سمجھیں اور پھر حکیمانہ طریق پر بات چلائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ عورتیں آپ
کی تبلیغ سے متاثر نہ ہوں“۔(مطبوعہ روزنامه الفضل 24 ستمبر (1983ء)
16 ستمبر ، ناندی
آپ کے اس دورے کا مقصد کیا ہے؟
حضور نے فرمایا: ” جماعت احمدیہ کے سربراہ ہونے کی حیثیت میں مجھے جماعت ہائے احمدیہ کی
تمام شاخوں کا دورہ کرنا پڑتا ہے۔جو ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔ان سب کا مرکز میں آنا مشکل ہوتا
پڑتا
ہے، اس لئے مختلف ملکوں کے دورے کے ذریعہ تبادلۂ خیالات کر کے ان کے مسائل معلوم کئے جاتے ہیں
اور جماعت کی بہتری کے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔پھر اس لئے بھی کہ بھی بڑا خوبصورت ملک ہے، سیاحوں کے لئے بڑی کشش رکھتا ہے، اس میں
سے ڈیٹ لائن گزرتی ہے۔میں اس سفر میں سنگا پور کا دورہ کر چکا ہوں، اب مجھی کا ہفتہ عشرہ کا دورہ کروں گا۔پھر
سڈنی جاؤں گا، جہاں جماعت احمدیہ کی پہلی مسجد اور مشن ہاؤس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔اگر چہ
اس سے قبل آسٹریلیا میں 1913ء سے ہمارا مشن کام کر رہا ہے لیکن اب با قاعدہ طور پر میشن کا آغاز ہوگا۔جہاں تک نجی کے دورے کا تعلق ہے، احباب جماعت ہائے احمد یہ بھی سے وسیع پیمانے پر
ملاقاتیں ہوں گی ، سوال وجواب کے اجلاس ہوں گے، جن میں احباب سیاست کے سوا ہر قسم کے موضوع
پر سوال کر سکیں گے۔پبلک میٹنگ کا بھی پروگرام ہے۔فرمایا:
مسجد کے قریب رہنے والے تمام احمدی گھرانے نماز با جماعت کے لئے مسجد میں آیا کریں۔تا کہ نماز با جماعت کی برکتوں سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ مسجد کی آبادی اور رونق بھی قائم رہے۔قرآن کریم کا میچین (Fijian) زبان میں جو ترجمہ ہورہا ہے، اس کا ذکر ہوا تو حضور نے اس کو
جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت فرمائی۔630
(مطبوعه روزنامه المفضل 10 اکتوبر 1983ء) |

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جد
17 ستمبر، ناندی
ارشادات فرموده دوران دوره مشرق بعید 1983ء
مارو کی جماعت کی اجتمائی ملاقات کے دوران دوستوں نے حضور کی خدمت میں درخواست کی کہ
حضور از راہ شفقت مارو میں بھی تشریف لائیں۔حضور نے وعدہ فرمایا کہ
مارو کو بھی پروگرام میں شامل کیا جائے گا“۔مارو کے بعد اٹو کا کی جماعت کی اجتماعی ملاقات شروع ہوئی تو اس میں بھی یہی درخواست کی گئی
کہ حضور لٹو کا میں بھی تشریف لائیں۔حضور نے ان سے بھی وعدہ فرمایا کہ
ونجی سے آسٹریلیا روانگی والے دن تھوڑا سا وقت نکال کر انشاء اللہ ضرور لٹو کا بھی آئیں گئے“۔احباب کے تعارف کرانے پر معلوم ہوا کہ زیادہ تر اساتذہ ہیں۔اس پر حضور نے فرمایا:۔اساتذہ کے نیک اثر کی وجہ سے تبلیغ میں بڑی مددل سکتی ہے۔لڑکوں کو پڑھاتے رہنے سے ان کو
بات کرنے کا سلیقہ آجاتا ہے۔بچپن میں اچھے استاد سے پڑھے ہوئے لوگ ساری عمران کو یا در کھتے ہیں۔تبلیغی امور کے ذکر پر حضور نے فرمایا:۔اس معاملہ میں ہر جماعت کو اپنے پاؤں پر خود کھڑا ہونا چاہیے۔اور وہ اسی صورت میں ہو سکتا
ہے کہ کیا عورتیں اور کیا مردہ بھی داعی الی اللہ بن جائیں۔اگر وہ بچے دل سے عہد کریں گے تو اللہ تعالیٰ ان
کو غیر معمولی طور پر تو فیق بھی دیتا چلا جائے گا“۔مطبوعہ روز نامه الفضل 19 اکتوبر 1983ء)
گفتگو کے دوران مکرم حاجی محمد حنیف صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ لٹو کا (Loutoka
نے اپنا ایک خواب بیان کیا جس میں انہوں نے دیکھا تھا کہ مسجد اقصیٰ ناندی کے پہلو میں ہمارا گنے کا ایک
کھیت ہے، جس میں سے حضور نے گنے توڑے ہیں اور ان کو چھیل کر گنڈیریاں بنائی ہیں، جو دیکھتے ہی
دیکھتے مصری کے ڈلے بن گئی ہیں۔حضور نے اس خواب کو سن کر فر مایا:۔یہ تو بہت مبارک خواب ہے۔اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی تبلیغ کی کوششوں کو بڑے
میٹھے پھل عطا کرے گا۔حضور نے فرمایا:۔گنا ایک خاص مقصد کے لئے تو ڑا جاتا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ اس سے میٹھا بنایا جائے۔تبلیغ
کے لئے آپ جو کوششیں کرتے ہیں، اگر وہ آدھے رستے میں رہ جائیں تو شیریں پھل نہیں بنتے۔آپ کی
631

ارشادات فرموده دوران دوره مشرق بعید 1983ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
تبلیغی کوششوں کا عمل میرے آنے کے بعد انشاء اللہ مکمل ہو جائے گا۔اور نجی کی جماعت اسلام کی تبلیغ کے
لئے جو کوششیں کرے گی ، ان کو غیر معمولی برکت عطا ہو گی۔اور تھوڑی سی کوشش کو بھی اللہ تعالیٰ جلدی پھل
لگادے گا، گنوں کو کارخانوں میں نہیں ڈالنا پڑے گا۔بس آپ کے ہاتھ ہلانے کی ضرورت ہے۔آپ
ہمت کریں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے بڑی جلدی نتیجہ عطا فرمائے گا“۔18 ستمبر ،Pacific Harbour
حضور نے فیمین نسل کے مقامی نئے احمدی دوست ناصر آموری صاحب سے فرمایا:۔” ہم آپ کے پاس پہلے نہیں پہنچ سکے۔اب اس طرف توجہ ہوئی ہے۔آپ نئے احمدی اور نحین
میں Pioneer ہیں۔آپ کے ذریعہ لوکل آبادی میں اسلام کی تبلیغ کا رستہ کھل گیا ہے۔اپنے سارے
گاؤں کو اسلام کے نور سے منور کرنے کی کوشش کریں۔18 ستمبر، صودا
خدام الاحمدیہ کی تعداد دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ صرف ایسے خدام کو تجنید میں شامل کیا گیا
ہے، جو مجلس کے کاموں میں سرگرمی سے حصہ لینے والے ہیں۔تعاون نہ کرنے والوں
کو تجنید میں شامل ہی
نہیں کیا گیا۔اس پر حضور نے پیار سے سمجھایا کہ
""
سب نوجوان جو احمدیت کی طرف منسوب ہوتے ہیں، ان کی تجنید کریں۔خواہ وہ عملی طور پر
کتنے ہی کمزور کیوں نہ ہوں“۔ان
کو بھی مجلس میں شامل کریں اور پھر آہستہ آہستہ سب کو فعال خدام بنانے کی کوشش کریں۔پھر دریافت فرمایا کہ نیشنل پریذیڈنٹ کی حیثیت اور دائرہ کار کیا ہے؟“
جب حضور کو اس کے متعلق بتایا گیا تو فرمایا:۔کا کا
یہ تو ایسے ہی ہے، جیسے پاکستان میں نائب امیر ہوتا ہے۔اختیارات کی بات پر حضور نے فرمایا:۔اگر احمدیت کو سمجھ لیا جائے تو اس بات کی گنجائش نہیں رہتی کہ کسی عہدیدار کے بارے میں تادیبی
کاروائی کی نوبت آئے۔یہ مسائل دراصل وہاں پیدا ہوتے ہیں، جہاں مرکز سے دوری ہوتی ہے، لوگوں کو
مرکز سلسلہ میں جانے کا موقع نہیں ملتا۔اس لئے ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ نظام سلسلہ کے طریق کار اور اس
کی روح کو سمجھنے کی کوشش کرے۔اسی طرح بیرونی جماعتوں کو بھی یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے کیا کیا
632

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
ارشادات فرموده دوران دوره مشرق بعید 1983ء
اختیارات ہیں؟ پھر اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پورے جذبہ کے ساتھ ایک دوسرے سے تعاون
کرنا چاہیے اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دینا چاہیے۔جو بھی امیر مقرر کیا جائے، اس کے ہر معروف حکم کو
ماننے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔اگر کوئی مشنری انچارج اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے تو مرکز میں اس کی
رپورٹ کی جائے۔جب تک مرکز کوئی کارروائی نہیں کرتا، شکایت کنندہ خاموش رہے۔اسی طرح اگر کوئی
امیر اپنے اختیارات سے بڑھ جائے تو اس کی شکایت بھی کی جائے۔لیکن امیر کی معرفت کی جائے۔اس
طرح ایک تو امیر زیادہ محتاط ہو جائے گا، دوسرے شکایت کرنے والا جب بھی امیر کی وساطت سے شکایت
کرے گا تو زیادہ ذمہ داری اور احتیاط سے بات کرے گا۔شکایت میں ذاتی تلخیوں کو داخل نہ کیا جائے۔شکایت بر وقت ہو، ایسا نہ ہو کہ جماعتی نقصان ہو رہا ہو اور دوست خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہیں۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔و نیشنل پریذیڈنٹ اور امیر کے درمیان (Friction) اختلاف کی وجہ سے کبھی کبھی نیشنل
پریذیڈنٹ کا عہدہ ختم کر دیا جاتا رہا ہے۔لیکن اب آئندہ کے لئے ایسا نہیں ہوگا۔جو شخص (Friction)
اختلاف پیدا کرتا ہے، وہ قابل مواخذہ ہوگا اور اس کو معزول کیا جائے گا۔خواہ وہ امیر ہو یا نیشنل صدر ہو“۔فرمایا: ”میں بار بار جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ نفرت کی بجائے باہمی محبت پیدا کریں، ایک
دوسرے کے ساتھ بھائی چارہ قائم اور اخوت کی روح کو زندہ رکھیں“۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے بعض مصالح کے پیش نظر جماعت ہائے احمد یہ نجی کی مجلس شوری کے
پروگرام میں تبدیلی فرمائی۔اس پر ایک دوست نے عرض کیا کہ مجلس مشاورت کسی چھٹی والے دن رکھنی
چاہیے۔اس پر حضور نے فرمایا:۔خلیفہ وقت آپ کے پروگرام کے تابع نہیں ہے ، آپ
کو خلیفہ وقت کے پروگرام کے تابع ہونا چاہیے۔66
نیز فرمایا کہ
دو مجلس شوری، جس میں خلیفہ وقت موجود ہوں، وہ بہت غیر معمولی شوری ہوتی ہے۔اور ایک
(Ideal) آئیڈیل موقع ہوتا ہے، جس میں نوجوانوں کی تربیت مقصود ہوتی ہے۔اس لئے اس میں
نو جوانوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کیا جائے۔عہدیدار ( Office Bearars) تو زیادہ تر بوڑھے ہوتے
ہیں، نوجوانوں کو موقع دیں تا کہ وہ آگے چل کر ذمہ داریوں کے بوجھ اٹھانے کے اہل بنیں۔وہ شوریٰ کی
کاروائی سنیں اور اس سے سبق سیکھیں۔میں خدام کو بہت سے کاموں کا ذمہ دار بنانا چاہتا ہوں۔اور یہ اسی
صورت میں ممکن ہے کہ نوجوان شوری میں شریک ہو کر مشورے دیں۔633

ارشادات فرموده دوران دورہ مشرق بعید 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
چنانچہ حضور نے امیر ومشنری انچارج تھی سے فرمایا کہ
آفس پیر رز کے کے علاوہ جن لوگوں کو شوری میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے، ان کی
فہرست دکھا ئیں۔انہوں نے حضور کی خدمت میں جو فہرست پیش کی، اس میں اکثریت آفس بیررز کی تھی۔اور
حضور کی واضح ہدایت کے باوجود نوجوانوں کو شامل نہیں کیا گیا۔اس پر حضور نے ناراضگی کا اظہار کرتے
ہوئے فرمایا:۔آپ نے قول سدید سے کام نہیں لیا۔بعد ازاں کئی پہلوؤں سے انتظامی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد حضور اس نتیجہ تک پہنچے کہ
امارت
کی تبدیلی ضروری ہے۔چنانچہ حضور نے نئے امیر صاحب کو یہ ہدایت فرمائی کہ
نو جوانوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے کے لئے شوری میں ان کو شامل کیا جائے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 19 اکتوبر 1983 ء)
20 ستمبر ، سودا
فضل عمر مسجد سووا میں مجلس مشاورت منعقد ہوئی، جس کی صدارت حضرت خلیفة المسیح
الرابع رحمہ اللہ نے فرمائی۔نجی کے مرکز اور مختلف جماعتوں سے چھیاسٹھ نمائندگان نے شرکت کی۔دو پہر
اور شام کو مجلس مشاورت کے دو اجلاسات منعقد ہوئے ، یہ دونوں اجلاس مجموعی طور پر آٹھ گھنٹے تک جاری
رہے۔مجلس مشاورت میں نجی اور جنوبی بحرالکاہل کے دو اور مجمع الجزائر میں تبلیغ کا منصوبہ تفصیلی طور پر زیر
بحث آیا۔حضور رحمہ اللہ نے حکم دیا کہ
جنبی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع کیا جائے“۔یہ ترجمہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔حضور نے ارشاد فر مایا کہ
اس پر بڑی احتیاط سے تفصیلی نظر ثانی کے بعد ترجمہ شائع کیا جائے“۔اس کے علاوہ تربیتی اور مالی معاملات بھی زیر بحث آئے۔حضور نے ارشاد فرمایا کہ
احمدی بچے بچی کی زبان سیکھیں اور ان میں سے بعض کو دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے مرکز
سلسلہ ربوہ بھجوایا جائے۔634
مطبوعه روزنامه الفضل 25 ستمبر 1983ء)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات فرموده دوران دوره مشرق بعید 1983ء
10 اکتوبر، لاہور
حضور نے فرمایا:۔آسٹریلیا بہت بڑا براعظم ہے، جہاں مختصری جماعت ہے۔مگر ان کے ارادے بڑے بلند ہیں
65
اور ان میں بہت جوش اور ولولہ پایا جاتا ہے۔نجی کے بارے میں حضور نے فرمایا:۔وو
وہاں ہماری توقع سے کئی گنا زیادہ مخلص جماعت قائم ہے، جنہوں نے مجھے بڑا متاثر کیا۔وہاں جا کر بڑی تعداد میں لوگوں سے تعلق قائم ہوا۔وہاں کی جماعت نے حیرت انگیز طور پر تعاون پیش
کیا۔یہ بڑی مخلص جماعت ہے اور بڑی قربانی کے لئے تیار ہے۔وہاں کے احمدی نبی کو روحانی طور پر
بہت جلد فتح کرنے کا عزم رکھتے ہیں“۔حضور نے فرمایا:۔وو
" منی میں غیر مبائع احمدیوں سے بھی رابطہ ہوا، جن کے دلوں میں محبت اور احترام تھا۔وہ
با قاعدگی سے ہماری مجالس میں شامل ہوتے رہے اور نظام سے تعاون کرتے رہے۔فرمایا:۔مجھے کھا
دو مجھے ان سے کوئی شکوہ نہیں۔یہاں کے غیر مبائع کی طرح ان کے دل میں تعصب بالکل نہیں۔مجھےان شکوہ کے غیر کی
حضور نے پریس کے بارے میں بتایا کہ
اخبارات کا رویہ ہماری توقعات سے بہت بڑھ کر اچھا تھا۔آسٹریلیا کا چوٹی کا مذہبی امور پر
لکھنے والا بہت متاثر ہوا اور اس نے اور اخبار نویسوں کو بھی میرے پاس بھیجا۔حضور نے فرمایا:۔اللہ ہی ہے، جو سارے کام کر رہا ہے ہے۔ورنہ ہماری کوتاہیاں اللہ تعالیٰ کے فضل کی مستحق ہی تھیں“۔فرمایا کہ
اس دورے کے دوران مخالفت بھی ہوئی اور بڑی منظم مخالفت ہوئی۔مگر اللہ تعالیٰ نے حیرت
انگیز طور پر ان مخالفتوں میں سے کامیابی کا راستہ نکال دیا۔پھر فرمایا:۔دنیا کو نیکی کی تلاش ہے، جہاں بھی نیکی ہوگی ، وہ اسے قبول کریں گے۔اس لئے جہاں جہاں
احمدی آباد ہیں، وہ اپنے اندر نیکی پیدا کریں اور دنیا کو احمدیت کی دعوت دیں۔صرف نیکی پیدا کرنا ہی کافی
نہیں، نیکی کی دعوت دینا بھی ضروری ہے۔66
635

ارشادات فرموده دوران دوره مشرق بعید 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
حضور نے فرمایا:۔اس دورے کے دوران بعض جگہ دلوں کی تبدیلی کے حیرت انگیز مظاہرے دیکھنے میں آئے
ہیں۔بدھ مذہب کے مانے والے چین میں سے آج تک کوئی احمدی نہیں ہوا۔وہ بھی بہت متاثر ہوئے۔ایک بدھ اتنا متاثر ہوا کہ روانہ ہوتے وقت اس نے مصافحہ کیا تو اس پر اتنی رقت طاری ہوئی کہ اس نے میرا
ہاتھ بھگو دیا۔یہ بات کرتے وقت حضور کی آواز بھرا گئی، فرمایا:۔یہ اللہ تعالیٰ کے کام ہیں ، وہ جب تک دلوں کو نہ بدل دے، یہ ممکن نہیں ہے۔فرمایا: ” ایسی ایک دو نہیں ،کئی مثالیں ہیں“۔حضور نے فرمایا:۔آج کل دلائل کی زیادہ ضرورت نہیں۔بلکہ یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ اگر تم اپنے رب کی
طرف نہ آئے تو تباہ ہو جاؤ گے۔اگر سارے احمدی یہ کام شروع کردیں تو بڑی جلدی کا یا پلٹ سکتی ہے۔مطبوعه روزنامه الفضل 15 اکتوبر 1983 ء )
636

آج 10 میں سے 10 باقی