ٹیکنالوجی میں مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنا احمدیوں کی ذمہ داری ہے ۔ خطاب فرمودہ 20 اکتوبر 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید- ایک الہی تحریک
اقتباس از خطاب فرمودہ 20 اکتوبر 1983ء
ٹیکنالوجی میں مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنا ، احمدیوں کی ذمہ داری ہے
وو
خطاب فرمودہ 20اکتوبر 1983ء
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی آرکیٹکیٹس اینڈ انجینیئرز سے خطاب۔مثلاً صد سالہ جوبلی کے نتیجہ میں جو ذمہ داریاں پڑنی ہیں، ان پر تو ایک پوری ٹیم کا کام
ہے۔ایک، دو آدمی کا کام نہیں ہے۔یعنی بلڈنگز جو بنیں گی، ان کے علاوہ بازاروں کے روٹس (ROUTS)
ڈیزائن کرنے ، ان میں جہاں پلیاں وغیرہ آئیں گی ، ان کی نشاندہی اور یہ فیصلہ کہ وہ کس طرز کی بنائی
جائیں۔اور بھی کئی قسم کی سہولتیں ہیں، جو اس موقع پر مہیا کرنی پڑیں گی۔مثلا ریلوے کی کراسنگ پر ایک
عبوری راستہ ڈیزائن کرنے کی ضرورت پڑے گی بابل کے نیچے سے ایک الگ سڑک گزارنا پڑے گی۔آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ فی الحال یہ ہمارا کام نہیں، کمیٹی کا کام ہے۔لیکن عملاً چونکہ ہم پر بوجھ پڑتا ہے، جب
تک ہم ان کو تیار کر کے لقمہ بنا کر منہ میں نہیں ڈالیں گے، اس وقت تک انہوں نے نہیں کرنا۔اس لئے
ہمیں بہت سی طوقی ذمہ داریاں ادا کرنا پڑیں گی۔اور جو جماعتی بلڈنگز ہیں، وہ تو بہر حال سو فیصدی ہم نے
خود ہی تعمیر کرنی ہیں۔۔۔۔۔دوسرا حصہ، جس کا ذکر کیا گیا، وہ بیرونی دنیا میں مشن ہاؤسز کی تعمیر ہے۔اس سلسلہ میں بھی
آرکیٹیکٹس پر ہی زیادہ بوجھ ہے۔کیونکہ اس وقت تک تو جماعت کی خدمت میں سب سے زیادہ فعال
شعبہ آرکیٹکچر رہا ہے۔ہمیں اب ایسے ڈیزائنز چاہیں کہ جو ہم دنیا میں ہر جگہ معمولی رد و بدل کے
ساتھ ، جو مقامی ملکی قوانین اور رواج کے نتیجہ میں کرنے پڑتے ہیں ، ہر ملک میں استعمال کر سکیں۔گویا انہیں
بنابنا یا نقشہ دے دیں کہ معمولی ترامیم کے ساتھ اس نقشہ کے مطابق تم مشن ہاؤس بناؤ۔مشنز کو جو ضرورتیں
پڑتی ہیں، وہ کم و بیش واضح ہو چکی ہیں۔مثلاً تجربوں سے یہ پتہ چل چکا ہے کہ مسجدیں اور مشن ہاؤس
ڈیزائن کرتے وقت لازماً اسے دس گنا پھیلانے کے امکانات کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن بنانا چاہیے۔یعنی کم از
کم اتنا ہو کہ اگر موجودہ تعداد سے دس گنا نمازی آئیں تو مسجد میں یہ امکان ہو کہ وہ سیکشنز
(SECTIONS) میں تعمیر کر کے وسیع تو کی جاسکے۔لیکن پہلے سے پلان (PLAN) ہو اور اس کے
لئے منظوری پہلے ہی لے لی گئی ہوتا کہ کوئی بعد میں دقت پیدا نہ ہو۔651

اقتباس از خطاب فرمودہ 20اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پس مساجد اور مشن ہاؤسز کے اس قسم کے نقشے چاہئیں، جو ہماری روزمرہ کی ضرورتیں پوری کر
سکیں۔اب آسٹریلیا کی مسجد کا بھی ابھی نقشہ منظور نہیں ہوا۔( آخری شکل میں) کیونکہ وہاں جا کر میں نے
دیکھا تو اس میں ابھی کئی خامیاں تھیں۔اسی طرح آرکیٹیکٹ سے شرائط بھی ابھی طے نہیں ہو ئیں۔بہر حال
چونکہ مجھے نقشہ پر پوری تسلی نہیں ہے، اس لئے وہ نقشہ بھی از سرنو ایک نئے IDEA کے ساتھ تجویز کرنا ہو
گا۔نہایت خوبصورت عمارت لیکن اس میں سادگی ہو۔توحید کا جو تصور ہے، وہ عمارت کی ساخت سے
نمایاں ہو۔کیونکہ یہ پہلی مسجد ہے، جو جماعت کی طرف سے وہاں بنائی جانے والی ہے۔لہذا خوب غور و فکر
سے اس کا نقشہ تجویز ہونا چاہیے۔انشاء اللہ تعالیٰ اس عمارت پر آئندہ آسٹریلیا میں توحید کی بنیاد ڈالی جائے
گی اور سارے آسٹریلیا کو یہ مرکز تو حید پر اکٹھا کرنے والی ہوگی۔وباللہ التوفیق۔پس اس کے ڈیزائن میں
کچھ ایسا حسن ہونا چاہیے، جو وحدت کا اعلان کر رہا ہو۔غرض یہ کہ اس قسم کے کام ہیں، جو آرکیٹیکٹس
کے سامنے ہیں۔بہت ہی بھر پور کام کرنا پڑے گا۔یہ کام وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے کر بھی رہے ہیں لیکن
مزید ضرورت ہے۔اس کے لئے میری تجویز یہ ہے کہ آپ کے صدر صاحب ایسے آرکیٹیکٹس کو لکھ
کر پہلے ساری دنیا میں ضرورتیں بیان کریں، انہیں بتائیں کہ یہ یہ جماعتی خدمات آپ کے سامنے پڑی
ہوئی ہیں، ان میں آپ کیا کر سکتے ہیں؟ کس حد تک مدد کرنے کے لئے تیار ہیں؟“
وو
پس اس لحاظ سے بڑی غیرت کا مقام ہے اور یہ جب میں سوچتا تھا تو بڑی تکلیف پہنچتی تھی
کہ مشرق میں ایک بھی مسلمان ملک نہیں ہے، جو سائنس کے علاوہ ٹیکنالوجی میں آگے بڑھ رہا ہو۔اور ایک
بھی ملک کی چھاپ آپ کو نظر نہیں آتی کہ یہ فلاں ملک کی ACHIEVEMENT ہے، جو مسلمان ملک
ہے۔اب ان کی ذمہ داری بھی آپ نے اٹھانی ہے۔خدا تعالیٰ نے آپ پر ڈال جو دی ہیں۔اس لئے جب
ہم کہتے ہیں کہ مسلمان ملک آگے نہیں آرہا تو جن میں خدا تعالیٰ نے ایک نئی زندگی کی لہر چلائی اور اسلام کو ہر
شعبہ میں فتح مند کرنے کی ذمہ داریاں ان پر ڈال دی ہیں ، جوز یر الزام آئیں گے۔اگر وہ اس سے غافل
ہیں تو سب کی غفلت کا داغ انہی پر لگے گا، جو عند اللہ ذمہ دار بنائے گئے ہیں کہ اس دنیا میں اسلام کی ساری
دنیا
قدروں کی حفاظت کریں اور اسلام کی ساری قدروں کو اپنا کر آگے بڑھا کر چلیں۔اس لئے جب میں یہ کہتا
ہوں کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں مسلمانوں کے سخت پسماندہ رہ جانے سے سخت تکلیف پہنچتی ہے تو اس
تلافی کا مداوا کرنا اور اس پانسے کو پلٹنا، اولین طور پر احمد یوں کی ذمہ داری ہے۔وہ جن کا دعوی یہی ہے کہ
سارے عالم اسلام کا درد ہمارے جگر میں ہے۔اس درد کا مداوا کرنا بھی تو انہی کا کام ہے۔اگر احمدی آگے
652

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطاب فرموده 20اکتوبر 1983ء
نہیں بڑھیں گے تو پھر اور کون یہ بوجھ اٹھانے کے لئے آگے آئے گا۔اپنے طور پر انفرادی اقتصادی دباؤ
کے نتیجہ میں کچھ دیر کے بعد رفتہ رفتہ ہر میدان میں پسماندہ تو میں بھی آگے قدم بڑھا ہی لیتی ہیں۔لیکن ایک
دینی روح اور ملی غیرت سے قوت پا کر خاص ولولے کے ساتھ قدم بڑھانا ایک اور بات ہے۔یہ بات میں
چاہتا ہوں کہ آپ اپنے اندر پیدا کریں۔پس اس وقت صف اوّل میں آپ کو آنا چاہیے۔اگر آپ نہیں
آئیں گے تو ایک بہت بڑا اعزاز، جو خدا تعالیٰ نے آپ کے لئے رکھا ہوا ہے، یہ ہاتھ سے کھو دیں گے۔اس لئے ہر لائن میں ہر سطح پر آگے آنے کی کوشش کریں۔آگے قدم بڑھائیں گے تو بڑھ جائیں گے اور بڑھتے چلے جائیں گے۔ہر ترقی اور
پروگرس (PROGRESS) ہمیشہ شروع میں آہستہ ہوتی ہے۔پھر اس میں تیزی آنا شروع ہو جاتی ہے
اور TOMPO بنا شروع ہو جاتی ہے۔پھر تیز سے تیز تر ہوتی چلی جاتی ہے۔اس لئے میں آپ سے کوئی
اچھنبے معجزات کی توقع نہیں رکھ رہا۔ایک ہی معجزہ ہے، جو آپ نے دکھانا ہے کہ آپ بیدار ہو جائیں اور شعور
کے ساتھ صف اول میں آنے کی یعنی دنیا کی صف اول میں آنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ توفیق دے اور
ساری دنیا میں ہر ایجاد میں ہر شعبہ میں اللہ تعالیٰ احمدی انجینئر زکو یہ توفیق عطا فرمائے کہ وہ صف اول میں آ
جائیں۔اور اسلامی غیرت کے جو تقاضے ہیں، وہ پورے ہوں۔اور ہر کوئی کہہ سکے کہ ہاں مسلمان دنیا اس
وقت سب سے آگے نکل آئے ہیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔(مطبوعہ روزنامه الفضل یکم دسمبر 1983ء)
653

آج 10 میں سے 10 باقی