فجی قوم اللہ تعالی کے فضل سے قبول اسلام کے لیے بالکل تیار بیٹھی ہے ۔ خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1983ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطاب فرموده 121اکتوبر 1983ء
نجی قوم اللہ تعالی کے فضل سے قبول اسلام کے لئے بالکل تیار بیٹھی ہے
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1983 ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ
وو
دوسرا پہلو جو میں بیان کرنا چاہتا ہوں، وہ جیسا کہ میں نے آج خطبہ جمعہ میں کہا تھا، نجی
کے دورے کے مزید حالات بیان کرنے سے متعلق ہے۔لیکن جب میں نے اجتماع کا پروگرام دیکھا تو
مجھے خیال آیا کہ پہلے ہی خاصی دیر ہو چکی ہے، پروگرام کے مطابق سوا چار بجے اس افتتاحی خطاب کو ختم ہونا
چاہئے اور کھیلوں کا پروگرام شروع ہونا چاہئے تھا۔لیکن چونکہ پروگرام کچھ تاخیر سے شروع ہوا ہے، اس
لئے سکچھ وقت تو میں زائد لے سکتا ہوں۔لیکن بہر حال خدام نے کھیلوں میں حصہ لینا ہے، یہ بھی پروگرام کا
حصہ ہے، اس لئے اس حصے کو کلیۂ قربان نہیں کیا جاسکتا۔اس لئے خوشخبریوں سے تعلق رکھنے والی ایک دو
اہم باتیں بیان کرنے کے بعد میں انشاء اللہ افتاحی دعا کروادوں گا۔پھر آپ اپنے پروگرام جاری رکھیں۔آخری دن کی تقریر میں چونکہ نسبتا زیادہ وقت مل جاتا ہے، اس وقت میں اسے دورے کے بقیہ امور آپ
کے سامنے رکھوں گا۔سب سے پہلے تو ایک ایسی خوشخبری کا ذکر کرنا چاہتا ہوں، جس کا میں پہلے کراچی کی جماعت میں
بھی ذکر کر چکا ہوں۔لیکن خدام کے اس وسیع اجتماع میں یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ
جماعت کو غیر معمولی خوشخبریں عطا فرمارہا ہے۔اس دورے پر روانہ ہونے سے ایک دن پہلے سندھ کے
ایک گاؤں کے ایک دوست کا خط ملا، جس میں انہوں نے اپنی رؤیا لکھی تھی کہ میں نے دیکھا کہ انیس
الله بکاف عبدہ کی ایک انگوٹھی ہے، جس کے حروف میں سے شعاعیں نکل رہی ہیں۔پھر وہ
حروف باہر آکر روشنی میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور فضا کو روشنی سے بھر دیتے ہیں۔اس وقت مجھے بتایا گیا کہ
یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے ہے۔چنانچہ اس خواب سے میں یہی سمجھا کہ حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے وعدے پورے فرمائے ہیں اور ان وعدوں کا ایفاء ویسے تو جاری
وساری ہے لیکن خاص طور پر ان وعدوں کا ایفاء ہوتا میں دیکھوں گا۔اور اس سفر میں اللہ تعالیٰ کئی طرح سے
یہ جلوے دکھائے گا کہ میں اپنے بندے کے لئے کافی ہوں۔اس سے مجھے بہت خوشی اور حوصلہ ہوا۔667
اقتباس از خطاب فرموده 21 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
چنانچہ جب میں سفر پر گیا تو مجھی میں اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک ایسی رو یاد کھائی، جس کے متعلق میں
سمجھتا ہوں کہ اس کا بھی دراصل اسی رویا سے تعلق تھا، جو ہمارے لئے دکھائی گئی تھی۔اس رویا میں ، میں
نے دیکھا کہ ایک معزز اور بزرگ خاتون ہیں، جن کو میں جانتا ہوں، ان کا نام لینے کی ضرورت نہیں۔میری والدہ کے ساتھ اکٹھے انہوں نے دودھ پیا ہوا ہے۔وہ بچپن سے ہی برص کی مرض میں مبتلا ہوگئی تھیں،
اس لئے شادی بھی نہیں کی۔معمر خاتون ہیں۔میں نے ان کے متعلق کبھی رویا نہیں دیکھی ، زندگی میں پہلی
دفعہ ان
کو رویا میں نجی میں دیکھا کہ وہ مادرانہ محبت اور شفقت سے مجھے گلے لگارہی ہیں اور خواب میں، میں
بڑا تعجب کر رہا ہوں کہ انہوں نے پہلے تو کبھی اتنا پیار کا اظہار نہیں کیا تھا۔باوجود اس کے ان کے جسم پر ایک
بیماری کا اثر ہے، اس سے قطعا کسی قسم کا کوئی تر در محسوس نہیں کرتا اور اسی طرح ان کی محبت کا جواب دیتا
ہوں۔صبح جب میری آنکھ کھلی تو میں یہ خواب بھول چکا تھا اور بالکل ذہن سے اتر چکی تھی۔اب اس کا اگلا
پہلو بہت دلچسپ ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے اس رویا کا یاد کروانے کا انتظام کیا۔میرا طریق یہ تھا کہ صبح
کی نماز کے بعد تھوڑا سا آرام کر کے پھر میں ڈاک دیکھتا تھا۔پھر دفتر چلا جاتا تھا۔وہاں چوہدری حمید اللہ
صاحب کو ڈاک کے متعلق مختلف ہدایات دیتا تھا، کچھ ڈاک ان کے پاس پڑی ہوتی تھی، وہ پھر میں وہاں
دیکھتا تھا۔تو انہوں نے جو ڈاک دی، اس میں ایک خط نکلا، جو میری ہمشیرہ کی طرف سے تھا۔اور اس میں
ان کا نام لے کر یہ لکھا ہوا تھا کہ ان کے لئے دعا کریں، وہ بیمار ہیں۔اور زندگی میں یہ بھی پہلا واقعہ ہوا ہے
کہ خط میں ان کا ذکر آیا ہو۔اسی وقت میں سمجھ گیا کہ خدا تعالیٰ نے اس میں بھی ایک حکمت رکھی تھی کہ میں
اس کو بھول جاؤں اور پھر خاص طور پر یاد کر وایا جاؤں تا کہ میں یہ نہ سمجھوں کہ کوئی عام خواب ہے۔ورنہ ایسا
انسان بعض دفعہ تاثر لے لیتا ہے کہ ایک عام خواب ہے۔اتفاق سے خواب میں انسان اپنے کسی رشتے دار
کو دیکھ بھی لیتا ہے۔دراصل اس میں دو پیغام تھے، جس کا اس خوشخبری سے تعلق ہے، جو پاکستان میں ایک
دوست کو خواب کے ذریعہ دی گئی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے
اليس الله بكاف عبده
کو روشن حروف میں دکھایا جا رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق یہ پیشگوئی تھی، جس
کا بائبل میں ذکر ہے کہ کنواریاں اس کا انتظار کریں گی اور مسیح کے متعلق اس کی صفات میں ایک یہ بھی ہے
کہ وہ برص زدہ کو اچھا کرے گا تو اللہ تعالیٰ نے اسے رویا میں دو خوشخبریاں عطا فر ما ئیں ایک یہ کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جن کنواریوں کو برکت بخشنے کی خوشخبری دی گئی ہے، اس سفر میں انشاء اللہ ایسی
668
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطاب فرموده 21 اکتوبر 1983ء
کنواری قوموں سے ہمارا واسطہ پڑے گا۔اور پھر برص دکھائی گئی، جو مسیح سے تعلق رکھتی ہے۔مسیح جس
بیماری کو شفا بخشے گا، اس میں سے ایک برص ہے۔تو خدا تعالیٰ نے دلوں کو اکٹھا کر دیا۔ایک خاتون ہیں، جو
کنواری بھی ہیں اور جن کو برص ہے اور ذاتی طور پر ان کے اندر نیکی پائی جاتی ہے۔اور یہ بھی خوشخبری تھی کہ
یہ بیماری سطحی ہے، گہری نہیں ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کاموں
میں سے جو یہ اہم کام ہے کہ نئی قوموں کو اسلام کے روشناس کروائے گا، اس کا وقت آپہنچا ہے۔چنانچہ اس
رؤیا کے بعد جب بھی قوم سے ہمارا تعارف ہوا تو معلوم یہ ہوا کہ نبی قوم بھی ان قوموں میں سے ایک قوم
ہے، جس کو خدا تعالیٰ نے بطور کنواری اور بیمار دکھایا۔صورت یہ ہے کہ جب میں نے جائزہ لیا تو یہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ فجینز (FJIANS) میں
مسیحیت تو پھیلی ہے لیکن اسلام نہیں پھیلا۔اور اسلام کے نقطہ نگاہ سے نبی قوم بالکل کنواری بیٹھی ہوئی ہے۔حیرت کی بات ہے کہ ایک لمبے عرصے سے مسلمان بھی وہاں آباد ہیں اور عیسائی بھی آباد ہیں لیکن عیسائیوں
کو تو توفیق ملی کہ وہ نجی قوم کو اپنے مذہب میں داخل کریں۔چنانچہ عیسائیت کی طرف سے بڑے وسیع
پیمانے پر ان میں کام کیا گیا ہے۔لیکن بڑے دکھ کا موقع ہے اور بڑی تکلیف کا مقام ہے کہ عیسائیوں کی
اس کوشش کو دیکھنے کے بعد بھی مسلمانوں کے دل میں گدگدی نہیں اٹھی ، ان
کو یہ خیال نہیں آیا کہ حضرت محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جاں بخش پیغام ان
کو پہنچا ئیں۔کیونکہ اب مسیحیت میں زندہ کرنے کی کوئی
طاقت باقی نہیں رہی۔اب زندگی بخش ساری قوتیں حضرت
محمد مصطفیٰ " کو عطا کر دی گئی ہیں۔اسی لئے
قرآن
کریم فرماتا ہے:۔اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ
(الانفال : 25)
آج ایک ہی آواز ہے، جو تمہیں زندہ کرنے کے لئے اپنی طرف بلا رہی ہے اور وہ محمدمصطفی سکی
آواز ہے۔پس مجھے بڑا دکھ پہنچا یہ دیکھ کر کہ جہاں زندگی کا چشمہ تھا، اس طرف تو بلانے والوں نے نہیں بلایا
اور جہاں موت کو درہی تھی اور شرک بہہ رہا تھا ، جہاں پانی کے اندر ایساز ہر ملا دیا گیا تھا کہ وہ پانی، جو کسی
زمانہ میں زندگی بخشتا تھا، اب موت عطا کرنے والا پانی بن چکا تھا، اس کی طرف لوگ بڑی کثرت کے
ساتھ بلا رہے تھے اور نادان اس کی طرف جا بھی رہے تھے اور نقصان بھی اٹھا رہے تھے۔غرض اس رویا نے مجھے متوجہ کر دیا کہ خاص طور پر نجی قوم میں تبلیغ کے لئے کوشش کی جائے اور
با قاعده منصو بہ بنایا جائے۔اور اللہ تعالیٰ نے بڑا افضل کیا کہ اس کے بعد جب ہم نے مختلف زاویوں سے
669
اقتباس از خطاب فرموده 21 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
حالات کا جائزہ لیا، نفی قوم کا گہری نظر کے ساتھ مطالعہ کیا اور بعض فجینز سے ملاقاتیں کیں تو معلوم ہوا کہ یہ
قوم اللہ کے فضل سے قبول اسلام کے لئے بالکل تیار بیٹھی ہے۔پس معمولی سی کوشش کی ضرورت ہے۔شفا
بخشنے والا تو اللہ ہے، انسان تو کسی مبروص کو شفا نہیں دے سکتا۔دم مسیح تو خوامخواہ مشہور ہے، اصل تو میرے
اللہ کی برکت تھی ، جس دم میں بھی آجائے ، وہ دم مسیح بن جایا کرتا ہے۔اس لئے ہم کمزوروں کے ہاتھوں اگر
خدا نے یہ شفا مقدر فرمائی ہے تو یہ اس کا احسان ہے۔اور مجھے یقین ہے کہ ضرور شفا عطا فرمائے گا کیونکہ یہ
رؤیا اس کے بغیر دکھائی نہیں جاسکتی تھی۔چنانچہ اس واقعہ کے دوسرے یا تیسرے دن ہم ایک ایسے جزیرے میں بھی پہنچے، جس کا نام
VANUALEVU (وبنوالیوہ) ہے۔لیکن اس کے صدر مقام کا نام لمبا سا ہے۔وہاں بھی حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شیدائی کافی تعداد میں موجود ہیں۔وہاں جب ان سے ملاقاتیں ہوئیں تو
انہوں نے شام کو ایک پروگرام رکھا ہوا تھا، جس میں بعض نجیز ، جو اس علاقہ کے معززین شمار ہوتے تھے،
ان کو بھی مدعو کیا ہوا تھا۔اور پروگرام تو یہ تھا کہ صرف سرسری ملاقات ہوگی، چند باتیں ہوں گی ، ایک
دوسرے کا حال احوال پوچھنے کے بعد پھر ہمارا جماعت کا پروگرام شروع ہو جائے گا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے
وہاں بھی غیر معمولی طور پر خودہی یہ انتظام فرما دیا کہ تبلیغی گفتگو چل پڑی۔ایک ہندو دوست بھی آئے ہوئے
تھے، انہوں نے ایک سوال چھیڑ دیا۔پھر سوال کے بعد ایک اور سوال ، پھر اور سوال۔اس طرح وہاں اچھی
خاصی لمبی مجلس لگ گئی اور جو نہین دوست تھے، وہ عیسائی ہیں۔لیکن تھوڑی دیر کے بعد انہوں نے گہری
دلچسپی لینی شروع کر دی۔اور یہ دیکھ کر مجھے تعجب ہوا کہ باوجود اس کے کہ ایک چھوٹی سی مجلس لگی ہے، ایک دم
تو انسان کے خیالات نہیں بدلا کرتے۔لیکن ان میں، میں نے یہ حوصلہ بھی دیکھا، یہ ذہانت دیکھی ، یہ دل کی
سچائی دیکھی کہ جب بات میں ان کو سمجھاتا تھا تو وہ تسلیم کرتے تھے۔ساتھ کہتے تھے ہاں، یہ ٹھیک ہے۔اور
جتنے مسائل بھی ہوئے ہیں، ایک کے متعلق بھی اختلاف پیدا نہیں ہوا۔یہاں تک کہ جو ہندو دوست شامل
تھے، انہوں نے بھی تائید شروع کر دی۔اور بعد میں انہوں نے کہا کہ آج جو مجلس لگی ہے، اس کی ساری
باتوں سے ہمیں اتفاق ہے۔چنانچہ یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل تھا اور اس نے اس رویا میں جو خوشخبری دی تھی،
ساتھ ہی اس کو پورا ہوتے دیکھنے کی بھی توفیق عطا فرمائی۔اور یہ سمجھا دیا کہ ان کی بیماریاں صرف سطحی ہیں،
اگر ذرا بھی توجہ دی جائے گی تو انشاء اللہ تعالیٰ یہ لوگ شفا پا جائیں گے۔علاوہ ازیں اور بھی کئی جگہ نمین سے رابطہ پیدا ہوا۔ہم نے ہر موقع پر ان کو اچھا دیکھا ، جلدی متاثر
ہوتے ہوئے دیکھا۔چنانچہ ایک مہین احمدی وہاں تشریف لائے ہوئے تھے ، ہمارے ساتھ ایک دن سیر پر
670
اقتباس از خطاب فرموده 21 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
بھی گئے۔ان کو نہ پوری طرح انگریزی آتی تھی، نہ اردو آتی تھی۔وہاں تو زبان یا اردو چلتی تھی یا انگریزی
چلتی تھی۔لیکن اس کے باوجود بڑے ہی انہماک سے صبح سے رات تک مجلسوں میں بیٹھے رہتے تھے۔سیر پر
گئے تو وہ بھی ساتھ تھے۔میں نے ان سے چند باتیں کیں۔مقامی دوستوں نے ہمیں ایک دوسرے کو اپنا
مفہوم سمجھانے میں کچھ مدد دی۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے گاؤں میں ابھی تھوڑا عرصہ ہوا ہے، احمد بیت گئی
ہے اور چھ احمدی ہو چکے ہیں۔اور اگر آپ آدمی بھیجیں دوبارہ تو مجھے یقین ہے کہ تھوڑی دیر میں سارا گاؤں
احمدی ہو جائے گا، اللہ کے فضل سے۔چنانچہ جب میں نے جائزہ لیا کہ اب کس طرح دیہات میں تبلیغ کی
جائے؟ تو یہ کمزوری سامنے آئی کہ اکثر احمدی وہاں فیمین زبان نہیں جانتے۔یعنی ساری زندگی وہاں بسر
ہوتی ہے، بچپن وہاں گزرتا ہے، جوانی وہاں آتی ہے، بڑھاپے تک بھی پہنچتے ہیں اور کئی نسلوں سے یہ ہو رہا
ہے لیکن فحسین کی کاویتی زبان کی طرف توجہ نہیں کی۔پہلے جب کہ انگریزی حکومت تھی اور عیسائی پادری آیا
کرتے تھے، انہوں نے ان کے کلچر کا مطالعہ کیا، ان کی مختلف عادات، ان کے رہن سہن اور ان کے
خیالات پر بڑی بڑی کتابیں لکھیں اور بڑی گہری تحقیق کی اور پھر ان کی زبانیں سیکھیں۔تب جا کر انہوں
نے کام کیا ہے۔تو اب میں نے احمدی نوجوانون کو خصوصیت سے متوجہ کیا ہے کہ آپ نے خدمت کے عہد
کر رکھے ہیں اور اب میں آپ کے چہروں پر بڑا بھاری عزم بھی دیکھ رہا ہوں۔مجھے نظر آرہا ہے کہ آپ جو
کہتے ہیں، سچ کہہ رہے ہیں۔آپ کی خواہش ہے کہ اسلام کی خدمت کریں تو اس خدمت کی تیاری کی بھی
تو کوشش کریں۔بغیر تیاری کے کس طرح خدمت ہو جائے گی؟ اس لئے آپ اپنے بچوں کو شروع سے ہی
اس نیت کے ساتھ نجی سکولوں میں داخل کرنا شروع کریں کہ وہ نجی زبان سیکھیں اور اس زبان کو صرف
سیکھیں ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ تعلقات استوار کریں۔بچپن سے ان کے خاندانوں میں داخل ہوں ، ان
سے میل جول رکھیں ، ان کے دیہات میں پھر جانا شروع کریں، جو بڑے ہیں، وہ بھی سیکھنا شروع کریں۔چنانچہ اس کا انتظام کیا گیا ہے۔وہاں ہمارے ایک سے زائد مشن ہاؤسز ہیں۔مساجد اور مشن کی عمارتیں ہیں، وہاں با قاعدہ کلاس
لگا کرے گی۔خدام کے لئے ، بڑوں کے لئے اور جہاں تک ممکن ہو، عورتیں بھی سیکھیں گی اور بچوں کو فنی
سکولوں میں داخل کیا جائے گا۔اور یہ بھی پتہ لگا کہ ایک احمدی بچی ہے، جو اتفاق سے نجی سکول میں داخل کی
گئی۔اصل میں اس کے والد بڑے مخلص اور فدائی احمدی ہیں اور تبلیغ کا بڑا جوش ہے۔چنانچہ ان کو یہ خیال آیا
کہ میں اپنی بچی کو چین پڑھاؤں تا کہ نبی قوم کے ساتھ رابطہ بھی قائم ہو جائے اور پھر تبلیغی کام ، ترجموں کے۔671
اقتباس از خطاب فرمودہ 21اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کاموں میں آسانی پیدا ہو جائے۔قرآن کریم کی خدمت میں اس بچی کا علم کام آئے۔تو اس بچی کو اللہ تعالی
نے یہ توفیق دی کہ اپنے سکول میں نجی زبان میں اول آئی۔حالانکہ باقی سب فجین بچے تھے۔تو اس سے مجھے
امید اور بھی بڑھ گئی کہ اللہ تعالیٰ نے احمدی دماغ کو چمک عطا فرمائی ہوئی ہے، غیر معمولی ذہانت بخشی ہوئی
ہے۔احمدی تھوڑی سے کوشش کریں گے تو اللہ کے فضل کے ساتھ بڑی جلدی اس زبان میں مہارت حاصل
کرلیں گے۔چنانچہ اس کا اب مکمل انتظام کیا جا چکا ہے۔اور وہاں جماعت نے وعدہ کیا ہے کہ نہ صرف ہم
اپنے بچوں کو کاویتی سکولوں میں داخل کرائیں گے بلکہ بڑے بھی سیکھیں گے اور اس کے علاوہ تعلقات کے
دائرے بھی بڑھا ئیں گے۔بلکہ ان سب امور میں براہ راست آپ کور پورٹ کریں گے۔کیونکہ آخر میں،
میں نے ان
کو یہ تاکید کی تھی کہ ان باتوں میں صرف مجھے دفتری رپورٹ بھیج کر آپ تسلی نہ پایا کریں، مجھے
آپ کی براہ راست رپورٹ چاہیے کہ آپ نے کتنے بچوں کو با قاعدہ نجی سکولوں میں داخل کرا دیا ہے؟ کتنی
جگہ کلاسیں شروع ہو گئی ہیں؟ کتنے بڑے باقاعدہ زبان سیکھ رہے ہیں؟
اس کے علاوہ وہاں ایک بات میں نے محسوس کی، جو بہت خوشکن تھی کہ تعداد کے لحاظ سے تو
جماعت بہت تھوڑی ہے لیکن اثر کے لحاظ سے غیر معمولی اثر رکھتی ہے۔یہاں تک کہ ہندو اور سکھ لیڈر ، جو
ہماری مجالس میں آئے ، انہوں نے بڑے کھلے لفظوں میں جماعت کی تعریف کی اور کہا کہ یہ عظیم الشان
لوگ ہیں ، یہ اس زمانے کے قابل احترام وجود ہیں، جن کی وجہ سے سو سائٹی زندہ ہے۔ان کا ماحول پر نیک
اثر ہے۔ایسے لوگوں سے جو دوسرے مذاہب سے تعلق رکھتے ہوں، اس قسم کی کھلے لفظوں میں تعریف کا سننا
یہ ایک حوصلہ بڑھانے والی بات تھی اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مجھے بہت ہی اطمینان نصیب ہوا کہ
جماعت کے اندر پھیلنے کا اور اثر قائم کرنے کا مادہ موجود ہے۔پھر وہاں بعض ایسے اساتذہ ہیں، جن کے
ہاتھوں سے کئی نسلیں تعلیم حاصل کرتی ہوئی نکلی ہیں۔احمدی اساتذہ کی نیکی اور بچوں سے شفقت اور پیار اور
سچی ہمدردی کا بڑا گہرا اثر پایا جاتا ہے، وہاں کی سوسائٹی میں۔چاروں طرف ان کے شاگرد پھیلے پڑے ہیں
اور بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔وہ اپنے اساتذہ کا بہت احترام کرتے ہیں۔پس نبی کی جماعت میں اللہ کے فضل کے ساتھ کام کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔اور وہ
فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ کام کریں گے۔میں نے ان کو دعاؤں کی طرف بھی توجہ دلائی ہے اور بتایا ہے کہ آپ
کی محنت کو پھل نہیں لگے گا، جب تک آپ دعا ئیں نہیں کریں گے۔میں نے ان سے یہ وعدہ کیا ہے کہ میں
بھی انشاء اللہ تعالی دعاؤں میں یاد رکھوں گا۔چنانچہ مجھے جہاں تک توفیق ملتی ہے، میں ان کو با قاعدہ
672
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطاب فرموده 21 اکتوبر 1983ء
دعاؤں میں یا درکھتا ہوں۔لیکن آپ کو بھی میں یہ کہتا ہوں کہ آپ بھی ان کے لئے بکثرت دعا ئیں کریں۔اللہ تعالیٰ ان کی توقعات سے بڑھ کر پھل عطا فرمائے ، ان کی عقلیں حیران رہ جائیں کہ اس طرح خدا تعالٰی
فضلوں کی بارش برسایا کرتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ نجی کوئی بڑی جگہ نہیں ہے۔چند دنوں کا قصہ ہے، بس ایک قدم اور ایک
چھلانگ اور ایک جھپٹا مارنے کی دیر ہے، سارانچی اللہ تعالیٰ کے فضل سے
محمد رسول اللہ کے قدموں میں پڑا ہو
گا۔اس لئے میں بڑا پر امید ہو کر لوٹا ہوں اور اپنے رب سے بہت ہی تو قعات وابستہ کر کے آیا ہوں۔لیکن
میں جانتا ہوں کہ میں کیا اور میری توقعات کیا، میرے خدا کے فضل لا انتہاء ہیں اور اس کی عطا کرنے کی
قوتیں لامحدود ہیں۔جب وہ فضل کرنے پر آئے گا، جب وہ رحم فرمائے گا تو میری تو قعات اس کے مقابل
پر اس طرح لگیں گی، جیسے کیڑی کا گھر دنداہو اور کوہ ہمالہ کے دامن میں پڑا ہوا ہو۔کوئی بھی اس کی حیثیت
نظر نہیں آئے گی۔پس آپ بھی دعائیں کریں اور میں بھی دعائیں کروں گا۔ساری جماعت اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کا انتظار کرے۔کیونکہ میں دیکھ چکا ہوں، مجھے نظر آ رہا ہے کہ خدا کے فضل بارش کی طرح نازل
ہونے والے ہیں اور ساری دنیا میں انشاء اللہ تعالی اسلام کے پھیلنے کے دن قریب آگئے ہیں۔مطبوعہ روزنامہ الفضل 04 جنوری 1984ء، ماہنامہ خالد جنوری 1984ء)
673