دنیا کی گندی تحریکات کے مقابلہ کے لیے بچوں کی طرف سے تحریک چلانی چاہیے ۔ خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس اطفال الاحمدیہ مرکزیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء
دنیا کی گندی تحریکات کے مقابلہ کے لئے بچوں کی طرف سے تحریک چلانی چاہیے
خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983 ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس اطفال الاحمدیہ مرکزیہ
و"
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دنیا میں شیطان نے اپنے دام میں انسان کو پھنسانے کے لئے مختلف قسم کے جو جال پھیلائے
ہیں، وہ زندگی کے ہر شعبہ پر پھیلائے جا رہے ہیں۔ان سے صرف بڑے لوگ ہی متاثر نہیں ہوتے بلکہ
چھوٹوں کو بھی متاثر کیا جارہا ہے۔چنانچہ اب ریڈیو کے، ٹیلیویژن کے ذریعہ اور اسی قسم کے نئے مواصلات
کے ذریعہ اور کیسٹ اور وڈیو کیسٹ ریکارڈنگ کے ذریعہ بچوں کے مزاج کو بگاڑا جا رہا ہے اور انہیں نت نئی
گندگیوں کی طرف مائل کیا جاتا ہے تا کہ جب وہ بڑے ہوں تو خدا کے نہ رہیں اور بلوغت تک پہنچتے پہنچتے
ان کے رجحانات ہی بالکل بدل جائیں۔بچو! تم اس جگہ بیٹھے یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ دنیا میں شیطان نے کس طرح انسانی فطرت کو
بگاڑنے کی زبر دست مہم شروع کر رکھی ہے اور کتنی مخرب اخلاق چیزیں ہیں، جن میں بچوں
کو بھی رفتہ رفتہ
ملوث کیا جارہا ہے۔ان میں سے ایک چیز ہے، جس کو (PRONO GRAPHY) پورن گرافی کہتے
ہیں۔اس سے امریکہ اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک اتنے متاثر ہو چکے ہیں کہ اب وہ اس کے چنگل سے آزاد
ہونا بھی چاہیں تو نہیں ہو سکتے۔اور یہ ایک نہایت ہی مکر وہ خیال ہے اور ایک ایسا بھیانک تصور ہے، جو معصوم
زندگیوں کو وسیع پیمانے پر تباہ و برباد کر رہا ہے۔اس کے ذریعہ معصوم بچوں کو ایسی گندگی میں مبتلا کرنے کی
کوشش کی جارہی ہے، جس کا بیچارے تصور بھی نہیں کر سکتے۔ابھی وہ بالغ ہوئے نہیں ہوتے لیکن بچپن ہی
سے ان کو گندگیوں میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ننگی تصویریں کھینچ کر بھی اور دوسرے ذرائع سے بھی۔یہاں تک
کہ اب امریکہ میں بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے، جو انسانی جذبات سے کلیۂ محروم ہوگئی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ مغربی ممالک کی ان آزاد سوسائٹیوں میں بچوں پر اتنا ظلم کیا جانے لگا ہے کہ اس
کے نتیجہ میں وہ نفسیاتی مریض بن کر بڑے ہوتے ہیں۔اور ایک نہیں، دو نہیں بلکہ ایسے بچے لکھو کھا کی تعداد
میں ہیں، جن کی زندگی سے انہوں نے ساری لذتیں چھین لی ہیں اور وہ بڑے ہو کر یا پاگل خانوں میں پہنچ
جاتے ہیں یا ایسی زندگی بسر کرتے ہیں، جس میں لذت یابی کی خصوصیت ہی باقی نہیں رہتی۔675

خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ان سارے امور پر نظر کرتے ہوئے ، میرے ذہن میں یہ خیال پیدا ہوا کہ ان گندی اور غلط
تحریکات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے بڑوں کی تقریروں اور ان کا تصنیف کردہ لٹریچر کافی نہیں ہے۔بلکہ ہمیں ایک مقابل کی تحریک چلانی چاہئے ، جو بچوں کی طرف سے جاری ہو اور ہمارے بچوں میں ان
چیزوں کا مقابلہ کرنے کی اہلیت پیدا کی جائے۔اور اس کے لئے اگر چہ بڑے پروگرام بنائیں اور مضامین
لکھ کر بچوں کی مدد کریں لیکن اس میں زیادہ تر ہمارے بچے حصہ لیں۔مثلاً جب ہم بچوں کو نماز پڑھانے کا
طریق بتاتے ہیں یا بچوں کو اللہ تعالیٰ کی محبت اور پیار کے قصے سناتے ہیں یا بچوں کو بتاتے ہیں کہ اس طرح
پرانے زمانوں میں یا اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دور میں کس طرح بچے چھوٹی عمر میں ہی
خدا والے بن گئے تھے تو وہ یہ باتیں ہیں، جن کو بجائے اس کے کہ کوئی بڑا ان کو سنائے ، بچوں کے پروگرام
بنائے جائیں اور ان کی وڈیوریکارڈنگ کی جائے۔اور پھر ان کو مختلف زبانوں میں ڈھال کر انگریز بچے
انگریزی میں اور جرمن بچے جرمن میں اور چینی بچے چینی میں اور انڈو نیشین بچے انڈونیشین میں اپنی اپنی
قوم کے بچوں کو سنبھالنے کا انتظام کریں۔اور وہ ان کو نمازیں پڑھنے کے طریق سکھائیں، نماز کے آداب
بتائیں۔آنحضرت صلی اللہ وآلہ وسلم کے بلند مقام کے متعلق بچوں کو آگاہ کریں تا کہ انگلی نسل کی پوری پوری
تربیت ہو اور ہمارے احمدی بچے ساری دنیا کی رہنمائی کرنے لگیں۔اس سلسلے میں سب سے پہلی ذمہ داری پاکستان کے بچوں پر عائد ہوتی ہے۔کیونکہ پاکستان میں
سلسلہ کا مرکز قائم ہے اور روحانی طور پر فائدہ اٹھانے کا جتنا موقع یہاں کے بچوں کو حاصل ہے، اتنابا ہر کے
بچوں کو تو میسر نہیں آسکتا۔اس لئے مجلس خدام الاحمدیہ کے شعبہ اطفال کے تحت اب ایسے پروگرام بننے
چاہیئیں کہ جن کے نتیجہ میں ساری دنیا میں نئی قسم کی دلچسپیوں کے پروگرام اور طریقے رائج کئے جائیں۔کیسٹس (Cassettes) سے بھی فائدہ اٹھایا جائے۔بچوں کی معلوماتی فلموں سے بھی فائدہ اٹھایا جائے
اور وڈیو ریکارڈنگ سے بھی فائدہ اٹھایا جائے۔بیچارے بچوں کو اس قدر پاگل بنایا جارہا ہے کہ اب ان کے تصورات ہی بگڑ گئے ہیں۔انسانی
زندگی کے احساسات وغیرہ، جن کا میں نے پہلے ذکر کیا تھا، ان کے علاوہ میں آپ کو ایک بات بتانا چاہتا
ہوں۔یعنی وہ تو محض گندگی ہے، جس کو پور نا گرافی (PORNOGRAPHY) کہتے ہیں۔بچوں کے
عام خیالات بھی بگاڑے جارہے ہیں۔چھوٹی چھوٹی اور ادنی اونی چیزوں کی طرف بچوں کے میلان
بڑھائے جارہے ہیں۔مثلاً بیہودہ حرکتیں ، خوشی کے لغو اظہار ، جن میں کوئی حکمت نہیں ہوتی ، کوئی معنی نہیں
676

خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہوتے۔ٹیلیویژن کے اشتہارات بھی بچوں میں نئے نئے خیالات پیدا کرتے چلے جارہے ہیں۔یہاں
تک کہ بچوں کا Out look یعنی زندگی کا نظریہ ہی بدل گیا ہے۔ان کے خیالات مسموم ہو چکے ہیں۔ان کو
پتہ نہیں، کچی خوشی کس کو کہتے ہیں؟ بنی نوع انسان کے ساتھ تعلق میں اور غریب لوگوں کی خدمت میں کیا
لذت محسوس ہوتی ہے؟ ان چیزوں سے وہ بالکل ہی نا واقف ہو چکے ہیں۔اب تو یہ حال ہے کہ بچے کوئی اچھا چا کلیٹ دیکھیں تو کوئی اچھی آئس کریم دیکھیں تو ان کو یہ پتہ
ہے کہ کس طرح اچھلتا ہے؟ کس طرح شور مچانا ہے؟ اور کس طرح منہ سے رالیس پیکانی ہیں؟ اور ان کے
اشتہار بھی ان کو یہی تربیت دے رہے ہیں۔پاگلوں والی حرکتیں کر رہے ہیں اور ایسے ایسے لغو قصے ان کو
بتائے جارہے ہیں کہ جن سے بچوں کے ذہن اور تصور کی دنیا ہی بگڑ رہی ہے۔مثلاً اب ان کو یہ بتایا جارہا
ہے کہ کس طرح دوسری دنیا کے راکٹ آرہے ہیں اور ان کے ساتھ لڑائیاں ہو رہی ہیں اور بچے ان
کو فتح
کر رہے ہیں۔اور اسی طرح ایسے کھلونے ان کے لئے بنادیئے گئے ہیں، ایسی کھیلیں ایجاد کر دی گئی ہیں،
جن کے ذریعہ بچے منٹوں کے اندر آسمان سے ٹیلیکسیز کوختم کرتے اور ستاروں کو زمین پر مار گراتے ہیں،
ستاروں کی مخلوق تباہ کر دیتے ہیں اور اپنی طرف سے ان کا دماغ بہت بلند کیا جارہا ہوتا ہے کہ دیکھو ! ہم کتنے
بلند اور طاقتور ہیں؟ چنانچہ ایک امریکن نے ایک رسالہ میں اس کا ذکر کیا ہے۔میں نے خود پڑھا ہے۔اس
نے لکھا ہے، میر اوہ چھوٹا سا بچہ، جو بیٹھا ہو استاروں کے ستاروں
کو تباہ کر رہا ہو بلکہ ستاروں کے جھرمٹ کو
کھیلوں کے ذریعہ ہلاک کر رہا ہو اور بڑی بڑی آسمانی مخلوق پر غلبہ پارہا ہو، اس بچے کو میں یہ کیسے بتاؤں کہ
ذرا اپنا ناک تو صاف کرو؟ یعنی ناک سے گندگی بہہ رہی ہے اور کھیلیں یہ کھیل رہا ہے کہ وہ ساری دنیا کے
بڑے بڑے ستاروں پر غلبہ پارہا ہے۔یہ محض جہالت کے قصے ہیں اور رجحانات کو تباہ کرنے والی باتیں
ہیں۔یہ صرف کھیلیں ہیں، جو چیزیں بیچنے والوں نے ایجاد کی ہیں تا کہ بچے ان میں زیادہ سے زیادہ دیپی
لیں۔سوائے مادی مقصد کے ان کا اور کوئی مقصد نہیں ہوتا۔ان
کو کوئی پرواہ نہیں کہ قوم کے بچوں کی تربیت
ہورہی ہے کہ نہیں ہو رہی ہے؟ ان میں اعلیٰ اخلاق پیدا ہور ہے ہیں کہ نہیں ہور ہے؟ صرف اقتصادی دنیا
ہے، جس میں دولت کے حصول کے لئے ہر کوشش جائز ہو چکی ہے۔اسی میں بچوں سے بھی کھیلا جا رہا ہے،
اسی میں جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، ایسے رسالے نکل رہے ہیں، جو دنیا کو زیادہ گندگی کی طرف مائل
کرتے جارہے ہیں اور بچوں
کو بھی آلہ کار بنایا جارہا ہے۔پس ان چیزوں کے مقابل پر احمدی بچوں کو جنگ لڑنے کے لئے تیار ہونا چاہئے۔اس کے لئے
نئے آلات کے ذریعہ ایسی اعلیٰ تصویریں بنائی جائیں اور ایسے اچھے کردار پیش کئے جائیں کہ ان کو دیکھ کر
677

خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
احمدی بچے بھی سنبھلیں، ان کو بھی پتہ لگے کہ ہمارا رستہ اور ہے۔اور غیر بھی دیکھیں تو ان کو بھی محسوس ہو کہ
احمدی بچے کے کیا افکار ہیں؟ اس کی کیا بلند پرواز یاں ہیں؟ وہ محض تصور میں آسمان کے ستاروں کو سر نہیں کر
رہا بلکہ ان ستاروں کے خدا سے تعلق جوڑنے کی سوچ اور فکر کر رہا ہے۔وہ مخلوق کو فتح کرنے کے ہوائی
منصوبے نہیں بنارہا بلکہ خالق کی نظر میں محبوب اور مقرب بننے کی کوشش کر رہا ہے۔احمدی بچے کا یہ کتنا بلندتر
مقام ہے، دنیا کے اس بچے کے مقابل پر، جس نے محض مادی تسخیر ہی کو اپنی زندگی کامد عا بنالیا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ احمدی بچوں کو مغربی تہذیب کی اچھی باتوں، دلچسپ چیزوں اور سائنسی علوم
سے آشنا کرنے کے لئے کوئی مناسب اور دلچسپ انتظام بھی ہمیں بہر حال کرنا چاہیے۔مثلاً ایسی وڈیو
ریکارڈنگ اور ایسی تصویریں، جن میں سائنس کی ترقیات ، زندگی کے واقعات اور جانوروں کے حالات اور اس
قسم کی دوسری چیزیں دکھائی جائیں، جن کو دیکھ کر بچے لطف بھی اٹھاتے ہیں اور ان
کا علم بھی بڑھتا ہے، اس قسم
کی چیزوں کو رواج دینا چاہئے۔ٹیلیوژن کے بیہودہ کھیلوں اور گانوں کی بجائے ایسی ویڈیوریکارڈنگ تیار ہونی
چاہیے، جس میں بچہ نہایت ہی سریلی آواز میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام سنا رہا ہو یا او نظمیں پڑھ رہا
ہو۔اسی طرح تلاوت بھی بچوں کی نہایت ہی سریلی آواز میں سنائی جائے اور سکھائی جائے۔اس قسم کے بہت
سے پروگراموں کی ہمارے پاس گنجائش موجود ہے۔باہر سے بھی مطالبے ہور ہے ہیں۔چنانچہ میں جن ملکوں میں بھی گیا ہوں، وہاں کی ہر جماعت کی طرف سے یہ مطالبہ بڑی شدت
کے ساتھ کیا جاتا رہا ہے کہ بچوں کو گندے ماحول سے بچانے کا انتظام کیا جائے۔وہ کہتے ہیں، ہم اپنے
بچوں کو ایسے سکولوں میں بھیجنے پر مجبور ہیں، جہاں وہ مغربی تہذیب کی برائیوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ایسے
اثرات کو مٹانے کے لئے جماعت ہماری مدد کرے۔ورنہ اگر ان باتوں میں زیادہ دیر گزرگئی تو ہوسکتا ہے کہ
ا
ہمارے بچے ہاتھ سے نکل جائیں یا ان کے رجحانات بدل جائیں۔لیکن میں نے دیکھا ہے کہ احمدی بچوں میں ابھی سعادت اور نیکی کا مادہ موجود ہے۔اس عمر میں
ان کو سنبھالا جائے تو جلدی سنبھل سکتے ہیں۔چنانچہ جہاں کہیں مجھے جانے کا موقع ملا، میں نے دیکھا کہ
جب ہم شروع میں جاتے تھے تو اس ماحول کے پیدا ہوئے ہوئے بچوں کی آنکھوں میں عجیب اجنبیت پائی
جاتی تھی۔بچوں کی طرز زندگی ، ان
کا اٹھنا بیٹھنا ہم سے بالکل مختلف ہوتا تھا۔وہ سمجھتے تھے، پتہ نہیں کس دنیا
کے یہاں لوگ آگئے ہیں اور ہم سے کیا باتیں کریں گے؟ جب ان کے والدین کبھی پیار سے سمجھا کر اور کبھی
تھوڑا سا ڈانٹ کر مجالس میں لے کر آتے تھے اور بٹھاتے تھے اور ان کو باتیں سناتے تھے۔پھر ان کو کہتے
678

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء
تھے کہ تم اپنے سوال بھی کرو۔چنانچہ بعض بچے اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کے متعلق سوال بھی کرتے
رہے۔تو بلا استثناء ہم نے یہ دیکھا کہ تھوڑے عرصے کے اندر اندر ہی ان بچوں کی کیفیات بدل گئیں۔ان
کے اندر غیر معمولی محبت اور پیار کا جذبہ پیدا ہو گیا۔احمدیت کے ساتھ ایک گہرا تعلق قائم ہو گیا اور خدا تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ ان کی نگاہوں کا اجنبی پن بالکل مٹ گیا۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہ اب باہر کی چیزیں
نہیں رہے بلکہ اندر کی چیزیں بن گئے ہیں۔وہ جماعت کے وجود کا ایک حصہ بنتے نظر آرہے تھے۔پس ان کا یہ مطالبہ تو درست ہے کہ ان کے بچوں کی تربیت کے لئے جماعت ان کی مدد کرے۔لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ مرکز کی طرف سے ایسے دورے ہوں کہ گویا ساری دنیا میں مرکز کا کوئی نہ کوئی آدمی
ہر وقت موجود ہے۔مربیان ہیں، ان کی تعداد بھی تھوڑی ہے اور وہ ہر جگہ، ہر ملک میں نہ تو موجود ہیں۔جہاں موجود بھی ہیں، وہاں احمدیوں کی تعداد خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنی زیادہ ہے کہ سب بچوں کی تربیت
کر ہی نہیں سکتے۔اس لئے صرف لٹریچر کے ذریعہ اس طرف توجہ نہیں کرنی چاہیے بلکہ نئے آلات کے
ذریعے ہمیں تربیت کے پروگرام بنانے پڑیں گے۔اور میں بچوں سے یہ کہتا ہوں کہ اب آپ نے بڑے ہو کر ساری دنیا کے بوجھ اٹھانے ہیں۔اس
لئے ابھی سے اپنی فکر کریں۔اس عمر میں اگر آپ کی صحیح تربیت ہو جائے تو پھر ہمیشہ کے لئے آپ کو ضمانت
مل جائے گی۔آج جو اچھی عادتیں آپ اپنے اندر پیدا کرلیں گے، وہ آپ کو ساری زندگی میں کام دیں
گی۔آج کا بچہ کل کا احمدی نوجوان بن رہا ہو گا، پرسوں کا احمدی بوڑھا بن رہا ہو گا۔اس لئے آج ہی اپنے
اخلاق کی طرف توجہ کریں، اپنی عادات کی طرف توجہ کریں، اپنے حالات کی طرف توجہ کریں اور ان کو
درست کرنے کی کوشش کریں۔بچو! آپ سے ایک چھوٹا سا مطالبہ کیا جاتا ہے کہ آپ عہد کریں کہ ہمیشہ سچ بولیں گے اور گندی
زبان استعمال نہیں کریں گے۔لیکن دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کتنے احمدی بچے ہیں، جو اس عہد کو خاص طور پورا
کر رہے ہیں۔(اس موقع پر بہت سے اطفال نے ہاتھ اٹھالئے تو حضور نے فرمایا ہاں ، ٹھیک ہے، میں نے
ابھی ہاتھ اٹھانے کے لئے نہیں کہا تھا۔خدا کرے، یہ سارے بچے اپنے عہد کو پورا کر رہے ہوں۔لیکن بعض
دفعہ کوئی احمدی گالی دیتا ہے تو اس کو پتہ بھی نہیں لگتا کہ میں گالی دے رہا ہوں۔اس لئے اپنی طرف سے آپ
نے سچائی سے بھی ہاتھ کھڑے کئے ہوں لیکن ابھی تک یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ یہ سارے بچے وہ ہیں، جو
بالکل گالی نہیں دیتے۔جن کو گالی کی عادت پڑ گئی ہو، ان کو احساس ہی نہیں ہوتا کہ وہ گالی دے رہے ہیں۔679

خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
قادیان میں ایک بزرگ ہوتے تھے، جن کو لوگ مانا صاحب کہتے تھے۔ماٹا مرحوم کے متعلق
قصہ یہ مشہور ہے کہ ویسے تو وہ بڑے نیک آدمی تھے لیکن پیدائشی احمدی نہیں تھے۔ان کو بچپن سے گندی
گالیاں دینے کی عادت پڑی ہوئی تھی۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس کسی
نے شکایت کی کہ حضور! آپ ان کو سمجھا ئیں، آپ اس سے بڑا پیار کرتے ہیں۔گو یہ اچھے نوجوان ہیں
اس زمانہ میں تو نو جوان ہی تھے ) لیکن گندی گالیوں کی عادت ہے۔چنانچہ حضرت خلیفة المسیح
الاول نے ان کو بلایا اور بڑے پیار سے سمجھایا کہ دیکھیں! آپ بڑے اچھے آدمی ہیں، نیک ہیں، نمازی
ہیں لیکن یہ جو آپ لوگوں کو گندی گالیاں دیتے ہیں، یہ ٹھیک نہیں۔یہ بات آپ
کو بھی نہیں۔اس پر وہ نہایت
گندی گالی دے کر کہنے لگے کہ کس جھوٹے نے حضور کو بتایا ہے، میں تو گالی دیتا ہی نہیں۔غرض بعض دفعہ پتہ بھی نہیں لگتا۔اس لئے یہ نظام سلسلہ کا کام ہے کہ وہ بچوں پر نظر رکھے اور ان
کو یہ بات بتائے کہ تمہارے اندر یہ یہ برائیاں موجود ہیں۔تم ان کو دور کرنے کی طرف توجہ دو اور اپنی
اصلاح کی فکر کرو۔بچو! یا درکھو، سچ ایک ایسی چیز ہے، جو انسان کے کردار کو بناتی ہے۔مگر اب بیچ غائب ہوتا جارہا
ہے۔اب تو بڑوں کی سوسائٹی میں یہ ایک ایسا جانور بن گیا ہے، جس کو شاید کہیں کہیں آپ دیکھیں۔ورنہ
عام طور پر یہ کہیں نظر ہی نہیں آتا۔اور بیچارے انسان کا عجیب حال ہے کہ دنیا کے جو عام جانور ہیں، جب
وہ کم ہونے شروع ہو جائیں تو اس کو ان کی فکر پڑ جاتی ہے اور کہتا ہے کہ ان کو بچانے کا انتظام کرو۔چنانچہ
آسٹریلیا میں ابھی لاکھوں کی تعداد میں کینگرو ہے لیکن ان کو فکر پڑی ہوئی ہے کہ یہ جانور نظروں سے غائب
نہ ہو جائے۔یہ کم ہوتا چلا جارہا ہے، اس کی حفاظت کا انتظام کیا جائے۔اسی طرح طوطوں کی حفاظت کا
انتظام ہو رہا ہے، چیلوں کی حفاظت کا انتظام ہو رہا ہے، گدھوں کی حفاظت کا انتظام ہو رہا ہے، کو آلہ
( Kuala) ایک جانور ہے، اس کی حفاظت کا انتظام ہورہا ہے۔غرض ان قوموں کو تو یہ فکر ہے کہ جانور بھی
نظروں سے غائب نہ ہو جائیں۔لیکن یہاں سچ غائب ہورہا ہے اور کسی کو اس کی فکر نہیں ہے۔بلکہ کہتے ہیں
کہ یہ جانور غائب ہو ہی جائے تو اچھا ہے۔جہاں بھی ظاہر ہوتا ہے، مصیبت ہی ڈالتا ہے۔مگر اے بچو!
آپ نے اس کی حفاظت کرنی ہے۔آپ احمدی بچے ہیں، آپ نے اس میدان کو جیتنا ہے۔اگر آپ نے
سچ کی حفاظت نہ کی تو آئندہ کبھی کوئی اس کی حفاظت کرنے والا نظر نہیں آئے گا۔یہ سچ کی عادت ہے، جو
انسان کے کام آیا کرتی ہے۔اگر آج آپ
کو خدانخواستہ جھوٹ کی عادت پڑ گئی تو پھر بڑے ہو کر آپ کو کوئی
سچا نہیں بنا سکے گا۔اگر بنا سکے تو پھر اس پر بہت محنت کرنی پڑے گی۔680

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء
جھوٹ ایک ایسی گندی عادت ہے کہ وہ انسان کے اندر آہستہ آہستہ راسخ ہو جاتی ہے۔اور پھر
جھوٹے کو بعض دفعہ پتہ بھی نہیں لگتا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔وہ جھوٹ بولتا چلا جاتا ہے، کہانیاں بنائے
جاتا ہے۔یہ اس کی عادت بن جاتی ہے۔چنانچہ ہمارے جھنگ کے ماحول میں ایسے لوگ بڑی کثرت
سے ملتے ہیں، جن کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔اس ضلع میں بہت زیادہ کثرت سے جھوٹ بولا جاتا
ہے۔جو لوگ جھوٹی باتیں کر رہے ہوتے ہیں اور نظر آرہا ہوتا ہے کہ جھوٹ بول رہے ہیں لیکن ان کو پتہ ہی
نہیں لگ رہا ہوتا۔وہ بیٹھے بیٹھے جھوٹی کہانیاں بنائے جاتے ہیں۔پس اگر خدانخواستہ احمدی بچوں نے بھی جھوٹ بولنا شروع کر دیا تو پھر اس قوم کو سنبھالے گا
کون؟ پھر تو یہ قوم ہمارے ہاتھ سے نکل گئی۔کیونکہ یہ سچائی ہی ہے، جو انسانی زندگی کے کام آتی ہے۔سچائی
سے ہی دنیا بنتی ہے اور سچائی سے ہی دین بنتا ہے۔سچائی سے ہی مادی ترقیات نصیب ہوتی ہیں اور سچائی ہی
کے ساتھ روحانی ترقیات نصیب ہوتی ہیں۔جھوٹ کے تو نہ یہاں قدم سکتے ہیں، نہ وہاں قدم سکتے ہیں۔اس لئے اے بچو! آپ کی دنیاوی ترقی کا راز بھی اس بات میں مضمر ہے کہ آپ بچے ہو جائیں اور آپ کی
دینی ترقی کا راز بھی اس بات میں ہے کہ آپ کچے احمدی بن جائیں اور سچ کو مضبوطی کے ساتھ اختیار کریں
اور جھوٹی بات کو سنا بھی برداشت نہ کریں۔اگر کوئی بچہ مذاق میں بھی جھوٹ بولتا ہے، اس کے جھوٹ پر بھی
آپ بالکل نہ ہنسیں۔بلکہ حیرت سے دیکھیں اور اسے کہیں : یہ تم کیا بات کر رہے ہو؟ یہ تو مذاق کا قصہ نہیں
ہے۔مذاق کرنا ہے تو بچے مذاق کرو۔ایک دوسرے کو لطیفے سناؤ اور اس قسم کی باتیں کرو، جن سے حاضر
جوابی کا مظاہرہ ہوتا ہو۔جھوٹ بولنے سے مذاق کا کیا تعلق۔یہ تو گندگی ہے۔جہاں بھی جھوٹ دیکھیں ،
وہاں اس کو دبائیں اور اس کی حوصلہ شکنی کریں۔بلکہ اگر آپ کے ماں باپ میں یہ عادت ہے تو ان سے بھی
ادب سے کہیں کہ ابا امی ! آپ نے تو ہمیں سچائی سکھانی تھی۔یہ آپ کیا کر رہے ہیں یا کیا کہہ رہے ہیں؟
احمدی والدین ہو کر جھوٹ بول رہے ہیں۔یہ بات آپ
کو بھی نہیں۔پس اگر سارے بچے سچ بولنے کی عادت ڈالیں گے تو وہ دیکھیں گے کہ ان کو اللہ کی طرف سے
کتنی نعمتیں اور کتنے فضل نصیب ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ ان ہی لوگوں کو ملتا ہے، جو بچے ہوں۔اگر آپ بچے
بن جائیں گے تو اس بچپن کی عمر میں بھی آپ کو خدامل جائے گا۔اگر اس عمر میں جھوٹ بولنے کی عادت پڑ
گئی تو بڑے ہو کر نہ خود خدا کے فضل حاصل کر سکو گے، نہ دنیا کو خدا کی طرف بلا سکو گے۔اس لئے میں سب
بچوں کو بہت تاکید کرتا ہوں کہ ہمیشہ سچ بولیں اور سچائی کو بڑی مضبوطی کے ساتھ پکڑیں۔681

خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
بچو! اب آخر پر میں آپ سے ایک چھوٹی سی بات یہ کہتا ہوں کہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، شاید
میں نے گزشتہ سال بھی آپ سے یہ کہا تھا کہ مجالس میں ٹوپی پہنا کریں۔احمدی مجالس میں ٹوپی پہن کر بیٹھنا
چاہئے۔لیکن اس وقت مجھے یہ نظر آرہا ہے کہ اکثر بچے ننگے سر اس لئے بیٹھے ہیں کہ وہ گھر سے ٹوپی لے کر نہیں
چلے۔معلوم ہوتا ہے کہ ٹوپی پہنے کی عادت اتنی مٹ گئی ہے کہ انہوں نے ٹوپی کو ادراہ میں شامل ہی نہیں کیا۔اب یہاں پہنچ کر شریف بچے اپنے سر کے گرد چادر میں لپیٹ رہے ہیں، کوئی قمیص اونچی کر کے سرڈھانک رہا
ہے، کسی نے چادر سر پر رکھ لی ہے، کسی نے رومال لپیٹنا شروع کیا ہے، کسی نے مظفر باندھنا شروع کیا ہے۔مگر
بعضوں کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔وہ بیچارے کیا کریں؟ اب وہ قمیص اتار کر سر پر تو نہیں پہن سکتے۔گو تھوڑی
اور ٹو
بہت تو شرم اور حیادکھائی دیتی ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ ٹوپی پہنے کا تصور مٹتا جا رہا ہے۔حالانکہ یہ بہت اہم چیز
ہے اور بچوں کے کردار سنوارنے میں اس کا بڑا دخل ہے۔اس لئے بچے اس
کو معمولی چیز نہ سمجھیں۔اگر سارے بچے ایک ہی قسم کی ٹوپیاں پہن کر یہاں بیٹھے ہوتے تو اندازہ کریں، یہ مجلس کتنی
خوبصورت لگتی۔اس وقت میرے سامنے جو بچے بیٹھے ہوئے ہیں، وہ ٹوپیاں پہن کر آئے ہیں۔ان کو
دیکھیں ، ماشاء اللہ کتنے اچھے لگ رہے ہیں۔ان کے اندر ذمہ داری کا احساس نظر آرہا ہے۔یہ بے ٹوپیوں
والوں کی نسبت زیادہ پیارے لگ رہے ہیں اور زیادہ اچھے دکھائی دے رہے ہیں۔اس لئے میں ان
بچوں سے، جو ٹوپی نہیں پہنتے ، یہ کہتا ہوں کہ وہ دنیا کی تہذیب کو کیوں اپناتے ہیں؟ وہ احمدی بچے ہیں، ان کو
معلوم ہونا چاہئے کہ احمدیت نے دنیا کو ایک نئی تہذیب دینی ہے۔اور اس تہذیب میں یہ بات داخل ہے
کہ ہم اپنے سر ڈھانک کر رکھیں۔اس سے ذمہ داری کا بہت بڑا احساس پیدا ہوتا ہے۔پس اطفال الاحمدیہ کی مجالس میں آئندہ سے کوئی بچہ ننگے سر نظر نہیں آنا چاہئے۔مجلس خدام
الاحمدیہ یا اطفال الاحمدیہ کے شعبے کو چاہئے کہ وہ سارا سال اطفال کو تحریک کرتے رہیں کہ وہ ٹوپی پہنیں۔اور اگر ممکن ہوتو ایک ٹوپی سستی سی لیکن خوبصورت ڈیزائن کی مجلس خدام الاحمد یہ تیار کر کے اس کو عام رواج
دے۔اور وہ اطفال الاحمدیہ کی ٹوپی ہو، جس پر مثلا کلمہ طیبہ لا الہ الا الله محمد رسول الله
لکھا ہوا ہو۔یہ ٹوپی ہر احمدی بچے کا نشان بن جائے گا۔بہت پیاری سی ٹوپی پر کلمہ طیبہ کی خوبصورت سی مہر
بن جائے۔آج کل بچوں میں جو کپڑے رائج کئے جاتے ہیں، ان پر عجیب اوٹ پٹانگ فقرے لکھے ہوئے
ہوتے ہیں اور ایسی زبانوں میں لکھے ہوئے ہوتے ہیں، جن کا بچوں کو کچھ پتہ ہی نہیں لگتا۔بچے آنکھیں بند
کر کے ان فیشنوں کے پیچھے چلتے رہتے ہیں۔ہمیں اپنے بچوں
کو کوئی بہتر فیشن دینا پڑے گا۔تا کہ وہ بھی
کوئی چیز دنیا کے سامنے پیش کریں ، ان میں سے ایک یہ ٹوپی ہے۔682

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء
یہ ضروری نہیں کہ ٹوپی کے اوپر ضرور کچھ نہ کچھ لکھا ہوا ہو۔یہ میرا مقصد نہیں۔میں کوئی حکم نہیں
دے رہا۔لیکن ایک خیال ظاہر کر رہا ہوں
کہ یہ تجربہ بھی کیا جا سکتا ہے۔اور نہیں تو آپ کا جو بیج تھا، جس پر
کلمہ لکھا ہوتا تھا، اس کو ساتھ پہننے کا رواج دیں۔میں نے دیکھا ہے، پرانے زمانے میں جب اطفال
اجتماع پر آیا کرتے تھے تو اسی بیج کو وہ اپنی ٹوپی پر بھی ٹانک دیا کرتے تھے یا بعض دفعہ اپنی قمیص یا کوٹ کے
او پر پہنا کرتے تھے۔پس یہ جو رواج ہیں، یہ قوم کے اچھے اخلاق اور قومی روایات کی حفاظت کرتے ہیں۔اس لئے
ان
کو معمولی سمجھ کر بھلا نہیں دینا چاہئے۔ورنہ آج جو ننگے سر بچے بڑے ہو رہے ہیں ، ان کے متعلق اس بات
کا زیادہ احتمال ہے کہ وہ مغربی تہذیب سے متاثر ہو کر کئی قسم کی خرابیوں کا شکار ہو جائیں۔پھر اگر مغربی
تہذیب کہے گی کہ سرمنڈوانا شروع کرو اور استرے پھر واؤ اور (SKIN HEAD) سکن ہیڈ بن کر نکلو تو
یہی وہ لوگ ہیں، جنہوں نے بڑے ہو کر سر مونڈھنے ہیں۔لیکن جن کو بچپن سے ٹوپی پہننے کی عادت ہوگی ،
ٹوپی ان کی حفاظت کرے گی۔اور ایسے بچے مغربی تہذیب سے اول تو متاثر نہیں ہوں گے۔اگر ہوئے بھی
تو بہت کم ہوں گے۔اس لئے یہ بہت اہم چیزیں ہیں، ان کی طرف آپ کو بہت توجہ کرنی چاہئے۔اب ہم دعا کر لیتے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمارے احمدی بچوں
کو تعظیم کردار عطا کرے۔اور بڑے ہو کر
ساری دنیا کی تربیت کی توفیق عطا فرمائے۔(اس موقع پر بچوں نے زور زور سے آمین کہنی شروع کر دی تو
حضور نے فرمایا) بچو! آہستہ دل میں آمین کہو۔خدا کوئی بہرایا گونگا تو نہیں ہے، نعوذ باللہ من ذالک یا
اس کے کان خراب تو نہیں ہو گئے کہ جب تک آپ اونچی آواز نہیں کہیں گے ، اس کو سنائی نہیں دے گا۔بعض دفعہ اونچی آمین کہنے کے نتیجہ میں دل ساتھ حرکت کر ہی نہیں رہا ہوتا۔صرف زبان سے ہی آمین نکل
رہی ہوتی ہے۔اس لئے آمین کا مطلب سمجھیں۔آمین کا مطلب ہے، اے میرے اللہ ! میری اس دعا کو
قبول فرما۔تو اس آمین کہنے میں تو عاجزی ہونی چاہئے۔مگر آپ کی آمین کہنے سے تو لگتا ہے کہ جس طرح
آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے قبول کر لیا ہے۔اس لئے آپ دل میں آمین کہیں۔یہ خدا کی آواز ہے، جو
سب دنیا کی آوازوں سے اونچی ہے اور ساری دنیا میں سنائی دیتی ہے۔اگر وہ آپ کی دعا قبول کرتے
ہوئے آپ پر فضل نازل فرمائے تو پھر تو مزہ بھی آئے گا۔لیکن آپ اونچی آمین کہہ رہے ہوں اور اللہ میاں
توجہ ہی نہ کرے کیونکہ دل سے آواز نہ اٹھ رہی ہو تو یہ اچھی بات نہیں ہے۔اس لئے جب میں دعا کا کہتا
ہوں تو میرا مطلب یہ ہے کہ دل میں دعا کریں اور اگر آمین کہتا ہوں تو بالکل ہلکی آواز میں کہیں۔یعنی منت
اور بجز اور انکساری کے ساتھ دعا کے رنگ میں آمین کہیں۔683

خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
میں دعا کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ ہمارے احمدی بچوں کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ وہ حضر نہ
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رنگ میں رنگین ہو کر اخلاق فاضلہ سیکھیں، ان کے اندر اعلیٰ کردار پیدا
ہو، دنیا کو فتح کرنے والا کردار۔احساس کمتری ان کے دل سے بالکل مٹ جائے۔ان کو اس بات کا یقین
ہو کہ وہ ایک اچھے معاشرہ کے محافظ ہیں اور دنیا کو اچھی قدریں دینے کے لئے نکلے ہیں۔ان
کو یہ بھی پتہ ہو
کہ وہ دنیا کے رہنما بننے والے ہیں۔دنیا سے جھوٹ اور جھوٹی عزتوں کو مٹا کر انہوں نے ساری دنیا کو
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی میں داخل کرنا ہے۔خدا کرے، ایسا ہی ہو۔ہماری نسلیں صحیح
تعلیم و تربیت پا کر بڑی ہو رہی ہوں اور دنیا کی خدمت اور رہنمائی کی عظیم ذمہ داریوں کو کما حقہ اٹھانے والی
ہوں۔اللہ کرے ہم بھی وہ دن دیکھیں“۔مطبوعه روز نامہ الفضل 08 جنوری 1984ء ، ماہنامہ تشخید الاذہان جنوری 1984 ء)
684

آج 10 میں سے 10 باقی