لجنہ اما اللہ عالمی سطح پر یکساں اسلامی اقدار کے قیام کی نگرانی کریں ۔ خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1983ء
لجنہ اماءاللہ عالمی سطح پر یکساں اسلامی اقدار کے قیام کی نگرانی کریں
خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ
وو۔۔۔اس زمانے کا تقاضا یہ ہے کہ عورتیں زیادہ تیز رفتاری سے آگے آئیں کیونکہ کثرت سے
اسلام پر یہ اعتراض وارد ہوتا ہے کہ اسلام نے اپنی عورتوں کو دبا کے رکھا ہوا ہے اور ایسی قید و بند کا پابند کر دیا
ہے کہ وہ دنیا کے کسی کام کی اہل نہیں رہیں۔اس اعتراض کے نظریاتی جواب تو ہم دیتے رہتے ہیں اور
جہاں تک اللہ تعالی توفیق دے، لوگوں کے دلوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن اس کا اصل
جواب احمدی عورتوں کا عمل کے میدان میں آگے بڑھنا ہے، وہ اس قوت اور زور کے ساتھ آگے بڑھیں کہ
اہل دنیا کے اسلام کے خلاف تمام اعتراضات کو جھٹلانے کے لئے ان کا عمل ہی کافی ثابت ہو جائے۔اس
ارادے کے ساتھ آگے آئیں کہ آج محض باتوں کا وقت نہیں رہا بلکہ دنیا نمونے کو تلاش کرتی ہے۔آج احمدی عورت کا فرض ہے کہ وہ دنیا پر یہ ثابت کرے کہ ہم اسلامی پردے کی حدود میں رہتے
ہوئے بھی تمام نیک کاموں میں بھی آگے بڑھنے سے کسی پہلو سے بھی محروم نہیں کی گئیں۔اور یہ بھی ثابت
کریں کہ ہمارا معاشرہ زیادہ امن کا معاشرہ ہے، زیادہ عزت کا معاشرہ ہے، زیادہ طمانیت کا معاشرہ ہے۔ابھی ہمیں ان امور میں بہت سے سفر طے کرنے ہیں۔بہت سے قدم آگے بڑھانے ہیں اور میرے ذہن
میں ایک پروگرام ہے، جس کے تحت میں چاہتا ہوں کہ رفتہ رفتہ احمدی عورت ان سارے کھوئے ہوئے
میدانوں کو دوبارہ حاصل کرلے، جن میدانوں کو حاصل کئے بغیر اسلام کو دنیا پر فتح نصیب نہیں ہو سکتی۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ آج اسلام پر جو شدید اعتراضات وارد ہوتے ہیں، ان میں
سب سے بڑا اعتراض یہ ہے کہ اسلام نے اپنی عورت کو نیک کاموں میں شرکت سے محروم کر دیا ہے، ترقی
کی راہیں اس کے لئے مسدود کر دی ہیں۔اور اسلام کی تعلیم پر رہتے ہوئے عورت کو اس کے حقوق عطا نہیں
ہو سکتے اور وہ لاز ما مردوں سے پیچھے بلکہ بہت پیچھے رہے گی۔چنانچہ میں نے جب اس دفعہ مشرق بعید کا سفر اختیار کیا تو ایک بھی ملک ایسا نہیں پایا، جہاں پر یہ
اعتراض نہ اٹھائے گئے ہوں۔بلکہ جہاں تک آسٹریلیا کا تعلق ہے، میرا وہی تجربہ ہوا ، جو یورپ کا تجربہ تھا۔685

اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
گویا یہ بھی ایک مغربی ملک ہی ہے اور عیسائی ملک ہے۔ان کے رجحانات اس لحاظ سے بہت ملتے جلتے
ہیں۔اسلام کی دوسری تعلیم کے متعلق سوالات و جوابات کے دوران جب بھی انہوں نے محسوس کیا کہ لوگ
متاثر ہورہے ہیں تو سب سے بڑا حربہ جو انہوں نے ہمارے خلاف استعمال کیا ، وہ یہی تھا کہ آخر پر عورت
سے متعلق ایک سوال بچا کر رکھا ہوتا تھا اور پھر وہ بڑا مسکرا کر اور بڑی لہک کے ساتھ یہ سوال پیش کیا کرتے
تھے کہ اب بتاؤ، اس کے بعد مغربی دنیا پر اسلام کا کیا اثر باقی رہ سکتا ہے؟ جب تم عورت کے معاملے میں
بتاؤ گے کہ اسلام کی یہ تعلیم ہے ، تب ہم دیکھیں گے کہ کس طرح تم ہمارے دل جیت سکتے ہو؟ پس بیان کا
رجمان تھا۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا کہ اسلامی تعلیم کسی مقام پر بھی شکست نہیں کھاتی۔اور جب تحمل اور
حوصلے کے ساتھ انہیں اسلامی تعلیم کے مختلف پہلو بتائے گئے تو بسا اوقات ایسا بھی ہوا کہ جو مستورات
شامل تھیں، انہوں نے اقرار کیا کہ ہاں یہی تعلیم بہتر ہے۔چنانچہ آسٹریلیا ہی میں ایک ایسی مجلس میں شرکت کا موقع ملا، جہاں ایک سو عیسائی آسٹریلین
باشندے شامل ہوئے۔ایک احمدی خاندان نے ان کی دعوت کی ہوئی تھی اور بڑے اخلاص سے انہوں
نے اس کا انتظام کیا ہوا تھا۔ان کا دائرہ اثر خاصہ وسیع ہے، اس لئے چھوٹے سے قصبہ کے تمام قابل ذکر
لوگ بکثرت اس میں شامل ہوئے تھے۔وہاں سوالات و جوابات بھی ہوئے۔اس میں عورت کا بھی سوال
اٹھایا گیا۔اور اگر چہ میں سمجھتا ہوں کہ وہاں بدنیتی سے نہیں اٹھایا گیا کیونکہ وہاں سارے ماحول میں بڑی
محبت اور دوستی کا رنگ پایا جاتا تھا۔مگر بہر حال یہ سوال اکثر اوقات کیا جاتا ہے۔اس مجلس کے اختتام کے
بعد دوسرے دن ایک عورت اس خاندان کے پاس آئی اور اس کا تاثر یہ تھا اس مجلس کے متعلق ، اس نے کہا:
میں نے ایک فیصلہ تو کر لیا ہے اور میرا دل اس یقین سے بھر گیا ہے کہ آخر ہمیں لازما مسلمان ہونا پڑے گا۔لیکن اس کے لئے بھی کچھ ہمت چاہیے، کچھ مزید مطالعہ کی ضرورت ہوگی۔تاہم ایک فیصلہ میں نے آج ہی
کیا ہے کہ جب مسلمان ہونا ہی ہے تو کم سے کم نماز پڑھنی تو سیکھ لوں۔اس لئے تم مجھے ابھی سے نماز شروع
کروادو۔اور دوسرے اس نے کہا کہ میں معمر عورت ، موت کاکوئی پتہ نہیں ، اس لئے میں چاہتی ہوں کہ اگر
میر اوقت آئے تو میں خدا سے یہ تو کہہ سکوں کہ اسلام سیکھتے سکھتے مری ہوں۔پس دنیا میں عورتیں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے اسلامی تعلیم سے متاثر ہو رہی ہیں۔اور جب
انہیں بتایا جاتا ہے کہ اسلام تمہارے لئے زیادہ امن اور زیادہ خوشحالی کی زندگی پسند کرتا ہے۔اور تمہیں
مختلف قسم کی قیدوں سے آزاد کرتا ہے، نہ کہ قیدوں میں مبتلا کرتا ہے تو وہ اس بات کو سمجھ جاتی ہیں۔لیکن
686

اقتباس از خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جب یہ ساری باتیں ہو چکتی ہیں تو بسا اوقات یہ سوال بھی ہوتا ہے کہ یہ معاشرہ کہاں ہے؟ کس خطہ عالم میں
وہ موجود ہے، جس کا تم ذکر کر رہے ہو؟ تا کہ ہم بھی دیکھیں۔یہ وہ سوال ہے، جس کا جواب سب سے زیادہ
مشکل ہے۔کیونکہ جہاں تک عالم اسلام کا تعلق ہے، آپ مشرق میں جائیں یا مشرق بعید میں، جہاں
مسلمانوں کی کافی تعداد موجود ہے یا پھر مشرق وسطی میں آجائیے یا برصغیر پاک و ہند کے حالات پر نظر
دوڑائیے، کوئی ملک ہم پیش نہیں کر سکتے ، جس کے متعلق یہ کہا جاسکے کہ وہاں کی عورت اسلامی معاشرے کی
علمبر دار ہے۔اور اگر تم عورتوں کا اسلامی معاشرہ دیکھنا چا ہو، مطالعہ کرنا چا ہو تو فلاں ملک میں چلے جاؤ۔اس لئے مجھے اس سوال کے جواب میں ہمیشہ وقت محسوس ہوتی ہے۔میں انہیں یہ تو کہتا ہوں کہ جہاں تک
ہمارا اختیار ہے، ہم کوشش کرتے ہیں۔اور پھر انہیں ربوہ کی مثال دیتا ہوں اور ربوہ آنے کی دعوت بھی دیتا
ہوں۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ جب تک ایک پورے ملک کی تمام مستورات اسلامی معاشرہ پر قائم نہ ہو
جائیں ، اس وقت تک جہاں تک دنیا کا تعلق ہے، ان کے سامنے کھلی مثال پیش نہیں کی جاسکتی۔اس کا دوسرا
جواب یہ ہوتا ہے کہ ہم تمہارے ملک میں جہاں بسے ہوئے ہیں، وہاں کی عورتیں اسلام کے معاشرے کی
علمبردار ہیں، جو احمدیت سے تعلق رکھتی ہیں۔لیکن اس پہلو سے بعض جگہ کمزوریاں ہیں، اس لئے یہ جواب
ہر ملک میں نہیں دیا جاسکتا۔اس لئے لجنہ اماءاللہ کو بین الاقوامی حیثیت سے اس طرف کوشش کرنی چاہئے۔اس طرف میں
آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔اسلامی معاشرے کا عملی نفاذ بہت ہی ضروری امر ہے اور ساری دنیا کی لحنات
میں اس لحاظ سے یکسوئی اور ہم آہنگی پیدا ہونی چاہئے۔یہ تو درست نہیں ہے کہ لجنہ اماءاللہ ربوہ اور طرح
سے نشو و نما پارہی ہو ، لجنہ اماء اللہ کراچی اور طرح سے نشو و نما پارہی ہو، امریکہ میں اسلام کا اور تصور،
ہندوستان میں اور تصور سمجھا جارہا ہو۔اسلام تو کوئی علاقائی مذہب نہیں ہے۔اسلام تو ایک عالمی مذہب
ہے۔اس لئے اسلام کا معاشرہ بھی لازما بین الاقوامی ہوگا۔اس پہلو سے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کو توجہ کرنی
چاہئے کہ ساری دنیا کی لجنہ کا ایک مزاج پیدا کریں اور جہاں تک اسلامی اقدار کا تعلق ہے، ان کی بڑی
گہری نگرانی کریں کہ تمام دنیا کی لجنات ایک مزاج پر نشو و نما پارہی ہوں۔چنانچہ اس سفر میں، میں نے فیصلہ کیا کہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کو یہ کہوں گا کہ آپ عالمی دورے
شروع کروائیں اور ایسی خواتین کا انتخاب کریں، جو تجربہ کار ہوں اور نسبتا معمر ، درمیانی عمر کی ہوں، یعنی
بچیاں نہ ہوں۔اور انہیں نہ صرف یہ کہ تجربہ ہو بلکہ ان
کا اللہ سے تعلق بھی ہو۔جہاں تک انسان اندازے لگا
687

اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
سکتا ہے، اس کے مطابق ہم کہہ سکتے ہیں۔ویسے تو خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ کس کا تعلق ہے اور کس کا نہیں
ہے؟ مگر جہاں تک ان کے خواہر کا تعلق ہے، جہاں تک ان کے نظر آنے والے اعمال کا تعلق ہے، ان میں
اینی کمزوریاں نہیں ہونی چاہئیں کہ جب وہ دوسروں کو نصیحت کریں تو وہ ان کی کمزوریاں انہیں دکھائیں۔اس کے علاوہ جہاں تک ممکن ہو، ان خواتین کومختلف زبانیں بھی آنی چاہئیں۔انگریزی اگر آتی ہو تو چونکہ دنیا
کا ایک بڑا حصہ انگریزی جانتا ہے، اس لئے اس سے گزارہ چل سکتا ہے۔علاوہ ازیں اگر دوسری مشرقی
زبانیں آتی ہوں تو بہت بہتر ہے۔اور زبانوں سے متعلق میں نے پچھلے سال بھی کہا تھا کہ زبانیں سکھانے
کی طرف بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔عربی کے علاوہ مشرقی اور یور چین زبانیں سکھانی
چاہیں۔پس ایسا مرکزی دورہ ہونا چاہیے، جو اس بات کی نگرانی کریں اور واپس آکر رپورٹ کریں کہ ہم
نے فلاں فلاں لجنہ میں کیا کیا خامیاں دیکھیں؟ اور کس پہلو سے ان کی تربیت کی ؟ سب سے بنیادی چیز
جس کی آج ضرورت ہے، وہ عورت کی آزادی ہے۔ہماری عورتیں اس بات کا حق رکھتی ہیں کہ انہیں
آزادی دلائی جائے۔مگر کس چیز سے آزادی؟ اس کی میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔آسٹریلیا ہی میں ایک عیسائی نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ مجھے بتائیے ، باقی باتیں تو سب ٹھیک
ہیں، بعورت کی آزادی کے متعلق آپ کیا کوشش کر رہے ہیں؟ میں نے اسے جواب دیا کہ عورت کی آزادی
کا مسئلہ میرے لئے سب سے زیادہ پریشان کن ہے۔اور سب سے زیادہ مجھے اس بات کی فکر رہتی ہے کہ
ہم عورت کو کس طرح آزاد کروائیں؟ اس نے میرے جواب کے اس حصہ کو سن کر بڑی دلچسپی لی۔مگر میں
نے اس سے کہا کہ آپ کے آزادی اور میرے آزادی کے تصور میں کچھ فرق ہے۔مجھے سب سے زیادہ فکر
اس بات کی ہے کہ مغربیت سے عورت کو کس طرح آزاد کروائیں؟ کیونکہ سب سے بڑا ز ہر ، سب سے بڑی
ہلاکت، جس نے دنیا کو تباہ کر رکھا ہے، وہ مغربیت ہے۔نہ آپ کی سوسائٹی کا اس نے کچھ رہنے دیا ہے، نہ
ان مشرقی ممالک کا کوئی حال چھوڑا ہے، جو مغربیت کی ظاہری کشش سے متاثر ہو کر رفتہ رفتہ اس کے جادو
تلے محصور ہوتے چلے جارہے ہیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ اس مغربیت نے نہ آپ کو امن دیا، نہ ان پسماندہ
ممالک کو امن بخشا، جہاں رفتہ رفتہ یہ اپنے جال پھیلا رہی ہے۔اور لاکھوں، کروڑوں کی تعداد میں گھر برباد
کر دیئے ہیں۔عورت کی عصمت کی حفاظت کرنے کا تصور تو در کنارا سے آزادی کے نام پر جانور بننے پر
مجبور کیا جا رہا ہے۔اور حقیقت یہ ہے کہ یہ آزادی محض چند بد بخت عیاشوں کا تصور ہے، جو انہوں نے
ساری دنیا کی عورتوں کو اپنا غلام بنانے کے لئے اختیار کیا ہے۔آج عورت کھلونا بن گئی ہے اور ایک ادنی
688

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1983ء
ترین جنسی سکون کے حصول کا ذریعہ بنادی گئی ہے۔آپ کے سامنے تو میں مفصل بیان نہیں کر سکتا لیکن ان
کے سامنے کسی حد تک کچھ باتیں بیان کیں کہ آج کل جو مغربی تہذیب پر نظر رکھنے والے ہیں، وہ جانتے
ہیں کہ کس قدر وحشیانہ طریق پر عورت کو ان مقاصد کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، جن مقاصد کے لئے وہ
پیدا کی گئی تھی۔اس کی عزت و احترام کا تو کوئی سوال ہی نہیں ہے۔صرف ایک کھیل بنایا جارہا ہے اور ایک
دھوکا دیا جا رہا ہے۔اور پھر آزادی کے نام پر اس سے مزدوریاں بھی لی جارہی ہیں، گھر کے بوجھ بھی اور باہر
کے بوجھ بھی اس پر ڈالے جارہے ہیں۔حالانکہ اسلام اقتصادی لحاظ سے مرد کے کندھے پر ذمہ داری ڈالتا
ہے۔عورت
کو منع نہیں کرتا ، اگر وہ چاہے تو کمائے۔لیکن ذمہ داری مرد کی ہے۔اور اگر مرد اسلام کے مطابق
عمل نہیں کرے گا ، اگر وہ خود ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے عورت کے مال پر، اگر وہ کمارہی ہے، نظر
رکھے اور اسے مجبور کرے کہ وہ بچوں پر خرچ کرے تو اس عورت کی مرضی ہے اور اسے آزادی ہے، چاہے تو
کرے، چاہے تو نہ کرے۔اسلام نے اس معاملہ میں اسے کلیہ آزادی عطافرمائی ہے۔لیکن مغربی
تہذیب اسے دن بدن اقتصادی شکنجوں میں بھی جکڑ رہی ہے۔اور پھر اس کے حقوق بھی وہ نہیں ، جو اسلام
دیتا ہے۔مثلاً وراثت میں عورت کوئی حق نہیں پاتی۔سوائے اس کے کہ آج کل کی آزاد سوسائٹی میں جہاں
عیسائیت کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، وہاں بعض صورتوں میں رواج کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے۔بعض عورتیں
ایسے لوگوں کا ورثہ پا جاتی ہیں، جن کے پاس کوئی مرد ورثہ لینے کے لئے نہیں رہتا، یا اتفاق سے کوئی بڑھیا
کسی لڑکی کو پسند کرتی ہے اور اس کے نام پر کچھ لکھ جاتی ہے۔مگر جہاں تک مغربی دنیا کے دستور کا تعلق ہے،
عام دستور یہی ہے کہ عورت ورثہ نہیں پائے گی اور کمائی میں شریک ہوگی اور سخت کام بھی برابر کے کرے گی
اور پھر اسے مرد کے مقابل پر پیسے بھی کم دئے جائیں گے۔چنانچہ آسٹریلیا کی عورتوں نے مجھے بتایا کہ آپ بالکل ٹھیک کہتے ہیں، یہاں
تو بڑا ظلم ہورہا ہے۔ہم
سے کام پور الیا جاتا ہے اور وہی کام جو مرد کرتا ہے، اسے ہم سے دگنے پیسے دیتے ہیں اور عورت سمجھ کر ہمیں پاگل
بنا رہے ہیں کہ تم کم کام کر سکتی ہو۔حالانکہ PRODUCTION کے لحاظ سے OUT PUT کے لحاظ سے
ہم اتنا ہی کام کرتی ہیں۔تو حقیقت میں یہ بہت بڑا دھوکا ہے، دجالیت ہے، جس نے ساری دنیا میں عورتوں کو
پاگل بنانے کا انتظام کر رکھا ہے۔پس اسلام ہے، جو آپ کو ان سب چیزوں سے آزادی دلا رہا ہے۔تو میں نے ان صاحب کو
سمجھایا کہ مجھے تو تم سے بہت زیادہ آزادی کی فکر ہے۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ عورت کو مغربیت سے آزاد۔689

اقتباس از خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کرانا، سب سے بڑا مسئلہ ہے۔کیونکہ اس میں ظاہری طور پر چمک پائی جاتی ہے۔ظاہری طور پر جو وقتی قدم
ہے، وہ یقینا سہولت کا اٹھتا ہے۔اس لئے ہماری مستورات، جو ایک دفعہ مغربی سوسائٹی سے متاثر ہو جاتی ہیں، انہیں واپس کھینچ
لانا، ایک بہت بڑا کام ہے۔انہیں بڑی مشکل سے سمجھانا پڑتا ہے، انہیں بتانا پڑتا ہے کہ آپ کے لئے
زیادہ عزت، زیادہ سکون، زیادہ اطمینان اسلامی تعلیم کے دائرے میں رہنے سے ہے۔اس پہلو سے میں
لجنہ کو خاص طور پر ایک ایسے سوال کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں، جو بار بار مختلف صورتوں میں میرے سامنے
رکھا گیا ہے۔بہت سی کارکنات، جو اس معاملے میں بہت کوشش کر رہی ہیں کہ اسلامی تہذیب کو رائج
کریں اور ان خواتین کو جو احمدیت سے بھی تعلق رکھتی ہیں لیکن بدقسمتی سے رفتہ رفتہ مغرب زدہ ہو گئیں۔انہیں واپس کھینچ کر لائیں۔ایسی کارکنات کی طرف سے کئی صورتوں میں مجھ سے سوال ہوا ہے کہ فلاں نہیں
مانتی اور فلاں نہیں مانتی ، اس لئے بتائیں کہ ہم کیا کریں؟ جہاں تک سوال
کا تعلق ہے، یہ جائز ہے۔لیکن
اس سوال کے پیچھے میں نے بعض دفعہ غصہ کے سختی کے آثار پائے۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ کارکنات یہ چاہتی
ہیں کہ ہمیں کوئی جبر کا پروانہ پکڑاؤ کیونکہ یہ عورتیں باتوں سے نہیں مانتیں یا ان کا اخراج جماعت کر دیا
مقاطعہ کر دیا ان پر بہت سختیاں کرو اور انہیں خوب کھلی کھلی سناؤ تا کہ کچھ ہمارے دل ٹھنڈے ہوں، کچھ ان
کے دل جلیں اور ان کو پتہ تو چلے کہ جن کا انکار کیا کرتی تھیں، ان کا بھی کوئی طرفدار ہے۔تو یہ وہ روح ہے،
جو پسندیدہ نہیں ہے۔مجھے آپ کی تربیت کے لئے ہر بار توجہ دلانی پڑتی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کا دل اپنائے بغیر تربیت نہیں ہو سکتی۔وہ دل سختی کا دل نہیں تھا، وہ دل غصے اور نفرت کا دل نہیں تھا۔وہ
دل ایک دردمند دل تھا، جس کا نام رحمۃ للعالمین رکھا گیا۔پس جب تک آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کا دل اختیار نہیں کرتیں، اس وقت تک آپ صحیح معنوں میں ناصح بنے کی اہل نہیں بنتیں۔اس لئے سختی کی
طرف مائل نہ ہوں۔بعض اوقات ہوسکتا ہے کہ انتظامی اقدامات بھی کرنے پڑیں۔لیکن سختی کے نتیجہ میں
نہیں بلکہ وہ بھی دردمندی کے نتیجہ میں ہوں گے۔اس لئے نہیں کہ بعض عورتوں کو ہم کہیں گے کہ اچھا تم
نہیں مانتیں تو پھر جبر ہے اور ہم تمہیں نکال کر باہر کریں گے۔اس کے پیچھے ہر گز یہ روح نہیں ہوگی۔بلکہ
مجبور شاید ایک ایسا وقت آئے کہ یہ روح اس کے پیچھے کام کرے کہ ہماری وہ بچیاں ، جو صحیح فطرت ہیں اور
باتیں مانتی ہیں ، ان پر بعض لوگوں کا یہ اثر پڑ رہا ہے اور انہیں بچانے کی خاطر یہ بہت ہی مجبوری در پیش ہے
کہ اب انہیں اپنی سوسائٹی سے الگ کر دیا جائے ، جو بداثر ڈالنے والیاں ہیں۔اس نقطہ نگاہ سے کہ شاید یہ
690

اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1983 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقدام ان کے دلوں میں تبدیلی کا موجب بن جائے اور انہیں ہلا کر رکھ دے۔اس لئے بعض دفعہ اس نوع
کی اصلاحی کاروائیاں اس خیال سے بھی کرنی پڑتی ہیں۔لیکن جو کرتا ہے، اس کا بھی دل دکھتا ہے۔بلکہ
بعض اوقات زیادہ دکھتا ہے۔میرا تجربہ ہے کہ بعض اوقات جنہیں نکالا گیا ہے، ان کے دل کم رکھتے ہیں اور
جو نکالنے والا ہے، اس کا دل زیادہ دکھتا ہے۔تو یہ فعل آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ کے تابع ہی
ہوتا ہے۔اگر نہ ہو تو اس میں کوئی برکت نہیں پڑ سکتی۔پس آپ میں سے، جو نصیحت کا علم بلند کر رہی ہیں اور اس سلسلہ میں بہت محنت کر رہی ہیں، میں
جانتا ہوں کہ انہیں دن رات یہی دھن سوار ہے کہ ہم کسی طرح احمدی عورتوں کی تربیت کریں اور ان کو
مغربیت کے اثر سے بچا کر واپس لے آئیں، انہیں میں کہتا ہوں کہ حوصلہ، ہمت اور صبر سے کام کریں۔نصیحت کریں اور اس نصیحت میں محبت اور پیار شامل کر دیں۔تو اس طرح آپ کی نصیحت ، پیار، محبت اور
سادگی کے ساتھ قوت پا جائے گی۔نصیحت میں صرف ان کی محبت نہ ڈالیں بلکہ اس میں اپنے اللہ کی محبت
ڈال دیں اور اللہ کا تقوی شامل کر دیں۔پس یہ وہ چیزیں ہیں، جونصیحت کو غیر معمولی قوت عطا کر دیتی ہیں۔بڑی بڑی پڑھی لکھی تعلیم یافتہ عورتوں کی بات جہاں ضائع چلی جاتی ہے، جہاں بے نتیجہ ثابت ہوتی ہے،
وہاں متقی اور خدا سے محبت کرنے والی عورت کی زبان بہت زیادہ قوی ثابت ہوتی ہے اور دل پر بہت زیادہ
اثر رکھنے کی طاقت رکھتی ہے۔چنانچہ مجھے یاد آیا کہ چور ہدری ظفر اللہ خان صاحب نے اپنی کتاب ”میری والدہ میں یہ واقعہ
بیان کیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میں نے والدہ سے یہ سوال کیا کہ ہم تو بڑی لمبی لمبی تقریریں کرتے
ہیں اور کافی دلائل دیتے ہیں اور سرکھپاتے ہیں مگر ہماری بات کا اتنا اثر نہیں ہوتا، جتنا آپ کے چند کلموں کا
ہو جاتا ہے۔مجھے بھی یہ راز بتائیں کہ آخر کیا بات ہے؟ کیا طاقت ہے، آپ کی بات میں؟ جس کی وجہ سے
آپ کی بات جلدی اثر کر جاتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگ آپ کی بات کا اثر قبول کر کے احمدیت میں
داخل ہوتے ہیں۔تو ان کی والدہ نے انہیں کہا کہ بیٹا! میں تو لاعلم عورت ہوں، میں تو کچھ بھی نہیں جانتی۔کوئی علم مجھے نہیں ہے لیکن میرے پاس دو باتیں ہیں، میں تو انہی کی قوت سے کام کرتی ہوں۔ایک خدا کا
تقوئی ہے اور دوسرے اللہ کی محبت ہے۔مجھے پتہ نہیں کہ یہ کس طرح اثر کرنے والی چیزیں ہیں؟ لیکن
میرے پاس صرف یہی دو چیزیں ہیں ، اس کے سوا میرے پاس کوئی چیز نہیں۔حقیقت یہی ہے کہ جب یہ دو ہتھیار نصیحت کرنے والے میسر آجائیں تو یہ ہتھیار کبھی ناکام نہیں
ہوا کرتے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بھی تو یہی ہتھیار تھے، آپ تو امی تھے، دنیا کے علم سے تو
691

اقتباس از خطاب فرمودہ 22 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
آپ بے بہرہ تھے لیکن ساری دنیا کے معلم بنائے گئے۔اور جب آپ " کو رحمتہ للعالمین کہا گیا تو اس کی
بنیاد بھی اللہ کی محبت ہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جو خالق سے سچی محبت کرتا ہے ، وہ اس کی مخلوق سے بھی لازماً
محبت کرتا ہے۔اور مخلوق سے محبت کے سارے دعوے جھوٹے ہیں۔اگر خالق کی محبت میں اس کی جڑیں نہ
ہوں اور وہ دعوے عارضی ثابت ہوتے ہیں اور معمولی زلازل سے بھی ان کا پول کھل جاتا ہے۔خدا کی
محبت کے بغیر دنیا میں بنی نوع انسان کی ہمدردی کی جتنی بھی سوسائٹیاں ہیں، جب بھی قوموں پر مصائب
کے دن آتے ہیں تو ان کی محبت کا کھو کھلا پن ظاہر ہو جاتا ہے۔جب اپنی خود غرضیوں سے دوسروں کے
مصائب ٹکرائیں تو وہی دل انسان کے لئے بڑے ظالم بن جاتے ہیں۔پس حقیقت یہی ہے کہ بنی نوع انسان کی سچی محبت، اللہ تعالیٰ کی محبت سے ہی پیدا ہوتی ہے۔اس راز کو سمجھئے اور جب آپ خدا تعالیٰ کی محبت اور تقویٰ سے بات کریں گی تو لازماً اس کا یہ نتیجہ نکلے گا کہ
آپ کے دل میں بات نہ مانے والوں کے خلاف نفرت پیدا نہیں ہوگی بلکہ ان کے لئے ہمدردی پیدا ہوگی ،
ان پر رحم آئے گا کہ ہم ان کی بھلائی کے لئے کام کرتی ہیں اور یہ ہماری بات نہیں مان رہیں۔اگر اس طرح
نصیحت کریں گی تو مجھے نظر آرہا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ احمدی عورتیں خدا تعالیٰ کے فضل سے نیکی قبول کرنے کا
مادہ رکھتی ہیں۔آپ صبر سے کام لیں تو دن بدن آپ
کا دائرہ وسیع ہوتا چلا جائے گا۔وہ عورتیں ، جو آپ کو
BORDER پر یعنی احمدیت کے کناروں پر نظر آرہی ہیں، وہ اندر کی طرف حرکت کرنی شروع کریں
گی۔اور ہمیں نظر آرہا ہے کہ ساری دنیا میں کوئی ایک بھی ملک ایسا نہیں ہے، جہاں احمدی عورت نے یہ
بات ثابت نہ کی ہو کہ نیکی کے اثر کو قبول کرنے کا مادہ اس میں موجود ہے۔اس لئے گھبراہٹ کی کوئی
ضرورت نہیں۔یہ دیکھیں کہ دن بدن آپ کی زمین پھیل رہی ہے کہ نہیں۔آج کا اجتماع بھی اس بات کا
مظہر ہے کہ لجنہ اماءاللہ کی زمین اللہ کے فضل سے پھیلتی جارہی ہے۔لوگ زیادہ سے زیادہ لجنہ کے اثر کے
تابع آتے چلے جارہے ہیں۔اس لئے مایوسی کا کون سا مقام ہے۔آپ کو تو یقین سے بھر جانا چاہئے کہ خدا
تعالیٰ کے فضل سے آپ کی کوششیں اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبولیت پارہی ہیں اور دن بدن خدا تعالیٰ ان کو
برکت دیتا چلا جارہا ہے۔جب اللہ تعالیٰ سے محبت کی بات ہو تو تعلق باللہ ، جس کے نتیجہ کی طرف بھی ذہن
پھر جاتا ہے۔وہی در اصل انسانی زندگی کی غذا ہے، روحانی زندگی کی غذا ہے۔جس کے نتیجہ میں انسان دنیا
کی زندگی سے کٹ کر بھی لذت کی زندگی پالیتا ہے۔جب ہم مغربیت سے آزادی کی بات کرتے ہیں تو بظاہر یہ ایک منفی بات ہے۔بظاہر ایک پیغام
ہے کہ تم دنیا کی لذتوں سے کٹ جاؤ اور خدا کی خاطر ایسا کرو۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم لذتوں
692

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1983ء
سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ہم تو انہیں تعلق باللہ کی لذتوں کی طرف بلاتے ہیں۔اور اگر ایسانہ کریں تو پھر
ہماری کوششیں دیر پا ثابت نہیں ہو سکتیں۔دن بدن ہماری احمدی عورتوں میں اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھنے والی
عورتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہنا چاہیے۔اور جگہ جگہ ہر مجلس میں ایسی مستورات پیدا ہونی چاہئیں، جو
دکھاوے کی دعا گو نہ ہوں۔ان میں انکسار ہو، ان میں دنیا سے چھپنے کی تمنا ہو لیکن اس کے باوجود ان سے
خدا کی محبت کی خوشبو آ رہی ہو۔اس کے باوجود اللہ تعالیٰ کی تائید کے نظارے ان کے ہاتھوں پر ظاہر ہو
رہے ہوں۔جب تک جگہ جگہ ایسی مستورات پیدا نہیں ہو جاتیں، اس وقت تک آپ کی کوششوں کو دوام
نہیں مل سکتا۔دوام تو تبھی ملے گا، جب ایسے کچھ نمونے ہر جماعت میں پیدا ہونے شروع ہوں گے، جہاں
دیکھنے والے دیکھیں کہ ہاں اس درخت کو پھل لگتے ہیں۔اور پھل بھی ایسے لگتے ہیں کہ ان کی خوشبو کا
مقابلہ نہیں ہو سکتا۔ان کے مزے کا مقابلہ نہیں ہوسکتا اور پھر وہ گلتے سڑتے نہیں ہیں بلکہ دائمی رہتے ہیں۔اور وہ تعلق باللہ کے پھل ہیں، جو انشاء اللہ تعالیٰ احمدی خواتین کو زیادہ مضبوطی اور زیادہ قوت ایمانی عطا
کرتے چلے جائیں گے۔جہاں تک کوشش اور توجہ کا تعلق ہے، حقیقت یہ ہے کہ یہ کوشش دل میں ایک
تبدیلی سے شروع ہوتی ہے۔اور وہ تبدیلی اتنی ہلکی اور نہ نظر آنے والی ہے کہ آپ محسوس نہیں کر سکتیں کہ
کب واقعہ ہو گیا؟ لیکن اس کے نتیجہ میں آپ کی بعد کی زندگی تبدیل ہو جاتی ہے۔آپ
کی کایا پلٹ جاتی
ہے، اس ایک واقعہ کے ساتھ۔اور وہ دل کا ایک فیصلہ ہے کہ میں نے اپنے اللہ کو دنیا پر ترجیح دینی ہے۔ہر
بات میں یہ ثابت کرنا ہے کہ میری محبت کچی ہے اور میں اپنے رب کے لئے جیتی ہوں۔وہ محبت جو محض
جذباتی ہو، اس کے نتیجہ میں تبدیلیاں پیدا نہیں ہوا کرتیں۔وہ محبت جو زندگی میں تبدیلی پیدا کرنے کی اہل
ہو اور عمل میں راسخ ہو جائے ، وہی محبت ہے، کام کی محبت ہے۔پس اس خدا سے تعلق جوڑیں تو پھر اس کا حق ادا کریں اور یقین رکھیں کہ یہ تعلق آپ کی
زندگیاں بھی سنوار دے گا۔اور آپ کی آئندہ نسلوں کی زندگیاں بھی سنوار دے گا۔اور اللہ تعالی نسلاً بعد
نسل محبت اور پیار کا سلوک آپ پر فرماتا رہے گا۔پس ہم کسی وہم اور کسی نظریاتی جنگ میں مبتلا نہیں ہیں۔ہم ایک حقیقت لے کر دنیا کے سامنے نکلے ہیں اور ہم دنیا کو یہ بتارہے ہیں کہ ہمارا خدا ہماری عورتوں سے
بھی محبت کرتا ہے۔تم کس آزادی کی فکر کر رہے ہو۔یہ وہ آزادی ہے، جو دنیا کی تمام آلائشوں سے پاک کر
کے عورتوں کو باخدا بنا دیتی ہے۔پس ایسی عورتیں آپ کو ہر جگہ پیدا کرنی پڑیں گی۔عورتیں ہی ہیں، جنہوں
نے حقیقت میں دنیا میں انقلاب برپا کرنا ہے۔پس میں آپ کو تعلق باللہ کی طرف بار بار توجہ دلاتا ہوں۔راضی نہ ہوں، جب تک ہم میں سے ہر ایک یہ دیکھ نہ لے کہ خدا اس کے ساتھ ہے“۔وو
ہے
693

اقتباس از خطاب فرموده 22 اکتوبر 1983ء
3۔5
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
ہمیں تمام دنیا میں بہت بڑے کام کرنے ہیں اور اس کے لئے جیسا کہ میں نے بیان کیا
تھا، میرے نزدیک سب سے اہم چیز تعلق باللہ والی عورتوں کا پیدا ہونا ہے۔اس کام کو آپ بچپن سے شروع
کریں کیونکہ یہ کام وقت لیتا ہے۔یہ تو نہیں ہوا کرتا کہ ایک ہی لمحہ میں آپ تعلق باللہ والی عورتیں بن
جائیں۔آپ فیصلہ تو کر لیں گی لیکن پھر وقت لگے گا اور اللہ تعالیٰ حسب حالات آپ سے رحمت کا سلوک
فرمائے گا، آپ کے قریب ہوگا، آپ پر ظاہر ہوگا۔لیکن اللہ تعالیٰ ہر شخص پر اس کے ظرف کے مطابق ظاہر
ہوتا ہے۔یہ خیال نہ کریں کہ فوراً آپ پر الہامات شروع ہو جائیں گے اور جب تک اللہ تعالیٰ آپ کو
اچانک یہ کہنا نہ شروع کر دے کہ میں تیرے ساتھ ہوں، آپ کی تسلی نہ ہو۔خدا تعالیٰ کا تعلق دل میں پیدا
ہوتا ہے اور دل میں ہی اطمینان پیدا کرتا چلا جاتا ہے۔جس کا تعلق اپنے رب سے ہو جائے ، وہ محسوس
کرنے لگ جاتا ہے یا محسوس کرنے لگ جاتی ہے۔اور دونوں صورتوں میں مرد ہو یا عورت ، دن بدن اپنے
دل میں ایک امن کا احساس اور امن کا ایک جذبہ محسوس کرتا ہے، جسے الفاظ میں بیان کرنے میں، میں
مشکل پا رہا ہوں۔وہ اپنے دل میں ایک یقین محسوس کرتا ہے کہ میں اپنے رب کے قریب ہوتا جارہا ہوں
اور وہ یقین دن بدن بڑھتا چلا جاتا ہے“۔اس لئے اس بات کا بھی خیال کریں کہ خدا سے محبت میں آپ جتنا آگے بڑھیں گے، اتنا
ہی زیادہ آپ کو عجز میں بھی آگے بڑھنا پڑے گا۔اور دونوں میں دراصل چولی دامن کا ساتھ ہے۔ہماری
زندگیاں محدود ہیں اور ذمہ داریاں بہت وسیع ہیں۔میں تو سفر کے دوران بھی حیران رہا اور سفر کے بعد بھی
میرے دل میں اور زیادہ یقین پیدا ہو گیا کہ ہماری ساری بھی اجتماعی قوتیں اس قابل نہیں ہیں کہ وہ انقلاب
پیدا کرسکیں ، جس انقلاب کے لئے ہمیں پیدا کیا گیا ہے۔سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں ہے۔بے اختیاری
کا عالم ہے۔جب تک ہم خدا سے تعلق کرنے والوں کی تعداد میں ہم اضافہ نہیں کرتے ، ہم دنیا میں یہ
انقلاب بر پا نہیں کر سکیں گے۔اس لئے میں آپ کو بار بار کہتا ہوں کہ مجھے عورتوں میں سے بھی ضرورت ہے، خدا والیوں کی،
مجھے بچوں میں سے بھی ضرورت ہے، خدا والوں کی، مجھے نوجوانوں میں سے بھی ضرورت ہے، بوڑھوں
میں سے بھی ضرورت ہے۔یہی وہ سرمایہ ہے، جس کے ساتھ آج اسلام نے دنیا میں ترقی کرنی ہے۔یہی
وہ ہتھیار ہیں، جنہوں نے دنیا کے دل جیتنے ہیں اور دنیا میں انقلاب برپا کرنے ہیں۔خدا کرے کہ ہمیں یہ
توفیق نصیب ہو۔(آمین)۔( مطبوعہ روزنامہ الفضل 10 جنوری 1984ء، مطبوعہ ماہنامہ مصباح دسمبر 1983ء)
694

آج 10 میں سے 10 باقی