جذبات کو واقعات سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے ۔ خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء
جذ بات کو واقعات سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء
مشرق بعید کے دورہ سے کامیاب مراجعت پر حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ کے
اعزاز میں مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی طرف سے استقبالیہ کی ایک تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر حضور
نے حسب ذیل خطاب فرمایا:۔اس موقع جو سپاسنامہ پیش کیا گیا، اس کے متعلق حضور نے فرمایا:۔وو
سپاسنامہ تو مناسب نہیں ہے کہ خواہ مخواہ بیٹھ کر میری تعریف شروع کر دیں، نعوذ باللہ من
ذلک۔یہ فضول رسم ہے۔اگر ویسے سفر سے میری واپسی پر اللہ تعالیٰ کے شکر کے اظہار کے طور پر کچھ کہنا
چاہتے ہیں تو پھر بے شک کہیں۔سپاسنامے پیش کرنے کی رسم کو توڑیں، اس بات کو ختم کریں۔یہ فضول چیز
ہے، اس سے بچیں۔ہاں، اس موقع پر دعائیہ کلمات کہہ دیئے جائیں تو اچھی بات ہے۔لیکن لمبے چوڑے
سپاسنامے پیش کرنے سے پھر آہستہ آہستہ آپ غلط راستوں پر چل پڑیں گے۔ایک وقت تک ہو گیا، اگر ہوا
ہے۔بات حد کے اندر ر ہے تو ٹھیک رہتی ہے۔لیکن جتنا آپ دور نبوت سے دور جاتے ہیں، اتنا احتیاط
زیادہ کرنی پڑتی ہے۔ورنہ یہ چیزیں اگر شروع میں معصومیت میں بھی کی گئی ہوں تو پھر آگے جا کر ان سے
بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے۔پھر خواہ مخواہ زمین آسمان کے قلابے ملنے شروع ہو جاتے ہیں۔اس لئے میں ان
چیزوں
کو پسند نہیں کرتا۔اب آپ نے کچھ کہنا ہے تو وہ جو مبالغہ آمیزیاں ہیں، ان کو چھوڑ کر آپ بے شک
کہیں۔اگر اس میں کوئی غلط بات ہوئی تو میں کہہ دوں گا کہ یہ غلط ہے۔تشہد وتعوذ اور تسمیہ کے بعد فرمایا:۔میں مجلس خدام الاحمدیہ کے تمام راکین کا مجلس عاملہ کا بھی اور مجالس عاملہ کا بھی شکر یہ ادا کرتا
ہوں کہ انہوں نے اس دعوت پر مجھے مدعو کیا اور اپنے اس خطاب میں جو ابھی استقبالیہ کے طور پر پیش کیا گیا
ہے، اس میں جملہ خدام کی قربانی کے جذبات کو نہایت عمدہ لفظوں میں پیش کیا گیا ہے۔یہ درست ہے کہ ہر احمدی کا دل اللہ تعالیٰ کی محبت میں فدا ہونا چاہیے اور یقیناً اس کے دل کے
جذبات وہی ہوں گے، جو پیش کئے گئے ہیں۔یعنی یہ کہ جان، مال، عزت، آبر و غرضیکہ زندگی کا ذرہ ذرہ
695

خطاب فرموده 123 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خدا کے دین پر نچھاور کرنے کے لئے تیار رہیں گے۔لیکن اگر آپ واقعاتی لحاظ سے حالات پر نظر ڈال کر
دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ابھی ہمارے اندر بہت سی کمزوریاں پائی جاتی ہیں۔نظریاتی قربانیوں کا معیار
اونچا ہے اور عملی قربانیوں کا معیار نیچا ہے۔اور ان کے درمیان پلیٹ فارمز کا فرق ہے۔ایک اور پلیٹ فارم
پر واقع ہے اور دوسری اور پلیٹ فارم پر واقع ہے۔تاہم یہ مراد نہیں ہے کہ نعوذ باللہ سب کا یہ حال ہے۔سب ایسے نہیں۔لیکن ایسے واقعات کثرت سے نظر آتے ہیں کہ جب ادنی ادنی ابتلاء آئیں تو لوگ گھبرا
جاتے ہیں۔چھوٹی سی قربانی کرنی پڑے تو بعض پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔قائد خدام الاحمدیہ بلانے کے لئے
جاتا ہے تو اندر سے پیغام آجاتا ہے کہ ابا جان گھر پر نہیں ہیں۔قائد مجلس کسی اجلاس کے لئے ان کو روکتا ہے۔تو کہتے ہیں، ہمیں جلدی ہے، ہم نے جاتا ہے۔ان کا نفس کئی بہانے بناتا ہے۔ان واقعات کو دیکھ کر محض
لفظوں پر دل کس طرح تسلی پاسکتا ہے۔اس لئے میں آپ
کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ جذبات کے لحاظ سے یہ
درست ہے کہ ہمیں تیار ہونا چاہیے۔لیکن نظریات کو جب تک واقعات کے ساتھ ہم آہنگ نہیں کریں گے،
جب تک جذبات کو واقعیت عطا نہیں کریں گے، اس وقت تک ہم بڑے انقلابات کے خواب نہیں دیکھ
سکتے۔دیکھ سکتے ہیں لیکن ان کی کوئی تعبیر نہیں ہوگی۔کیونکہ یہ بھی خواہیں ہیں اور وہ بھی خواہیں ہیں۔ان سے
کچھ حاصل نہیں ہوسکتا۔اس لئے میں آپ کو پھر یہ نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں تک خلافت کے ساتھ محبت کا
تعلق ہے، اس کا اظہار بے شک کریں۔میں خود اس دور سے گذر چکا ہوں۔میرا اپنا بھی جذبہ تھا، میری
اپنی بھی یہی کیفیت تھی اور اب بھی ہے، جو آپ کی ہے۔منصب خلافت کی خاطر میری ہر چیز قربان ہے۔ان جذبات میں تو کوئی مبالغہ نہیں ہے۔یہی ہونا چاہیے۔کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا انعام ہے جو
دنیا کو ایک لمبے عرصہ کی محرومی کے بعد دوبارہ عطا ہوا ہے، اس لئے اس کو میں ہرگز مبالغہ نہیں کہتا۔خلافت
سے محبت وعقیدت کے جذبات کو بڑھنا چاہیے۔مگر میں یہ بھی کہتا ہوں کہ جذبات محبت کو حقیقت بھی تو بننا
چاہیے۔صرف دلوں کے ساتھ کھیلنے والے جذبات نہیں ہونے چاہئیں۔صرف نظریات میں بسنے والے
جذبات نہیں ہونے چاہئیں بلکہ تمام عہدیداران کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ ہر احمدی کے قربانی کے معیار کو
بلند کیا جائے۔اور جب اس کا دل کسی تقاضے سے گھبرائے تو اس کو نچو کا دیا کریں، اس کو جگایا کریں، اس
سے پوچھا کریں کہ تم یہ جو باتیں کرتے ہو کہ ہم یہ کریں گے، وہ کریں گے اور ہر دفعہ عہد دوہراتے ہوئے
کہتے ہو کہ میں جان، مال، وقت اور عزت کو قربان کرنے کے لئے ہر دم تیار رہوں گا۔تو کیا یہ دم ، وہ دم نہیں
ہے، جس دم کے تم نے وعدے کئے تھے؟ کیا یہ عزت ، وہ عزت نہیں ہے؟ کیا یہ مال، وہ مال نہیں ہے؟ جسے
قربان کرنے کے لئے تم نے عہد کیا تھا۔696

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء
حقیقت یہ ہے کہ عزتوں کی قربانی میں بھی معیار بہت کمزور ہے۔کیونکہ بہت سی باتوں پر لوگ
بڑی جلدی سیخ پا ہو کر شکایتیں بھیجتے رہتے ہیں کہ یوں ہماری عزت میں فرق پڑ گیا۔فلاں نے اس طرح ہم
سے سلوک کیا، فلاں نے یوں کیا۔حالانکہ زندگی کی یہ ساری باتیں ہمارے عہد کے اندر داخل ہیں۔یہ
باتیں ہوتی رہتی ہیں۔اگر کسی عہدیدار کی غلطی سے کسی کی بظاہر بے عزتی بھی ہو جائے ، تب بھی جس نے یہ
عہد کر رکھا ہے کہ میرا رہا ہی کچھ نہیں، سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان ہے۔وہ شکایت تو بعد میں کر دے تا کہ
زیادتی کرنے والے کی اصلاح ہو جائے۔لیکن اپنا صدمہ اس کو نہیں ہونا چاہیے۔کیونکہ جس کے دل میں
سچا ایمان اور خلوص ہوتا ہے، بہر حال اس یقین پر قائم ہوتا ہے کہ جتنا میں کسی کی غلطی سے گرایا گیا ہوں،
اتنا اللہ کی نظر میں اٹھایا گیا ہوں اور خدا کی نظر میں میرا مرتبہ بڑھ چکا ہے۔یہ ہے وہ حقیقت حال ، جس کے
ساتھ خدام کو زندہ رہنا چاہئے۔دوسری بات میں یہ کہوں گا کہ اس وقت قرآن کریم کی تلاوت کے لئے جن آیات کا انتخاب کیا
گیا ہے، اس سے میرا ماتھا ٹھنکا تھا کہ کچھ اس قسم کی باتیں سپاسنامہ میں کریں گے۔چنانچہ سپاسنامہ کے
بارے میں میرار عمل اسی وجہ سے تھا۔میں نے آپ کو بارہا سمجھایا ہے۔میرا فرض ہے، میں آپ کو
سمجھاؤں ، آپ کے جذبات محبت کی قدر بھی کروں لیکن آپ کو حقائق کی دنیا میں رکھوں اور آپ کے دائرہ
کار سے آپ کو باہر قدم نہ رکھنے دوں۔قرآن کریم کی اس طرح کی تفسیر کر دینا کہ گویا کہ ایک خلیفہ وقت
نے پچھلے سال مغرب کا سفر کیا اور پھر اب مشرق کا سفر کیا تو گویا وہ ذوالقرنین بن گیا، سیج نہیں ہے۔یہ تو
انسان کے بس کی باتیں نہیں ہیں۔نہ آپ کے ساتھ اس کا تعلق ہے۔تفسیر قرآن اگر کرنی ہے تو اس نے
کرنی ہے، جس کو اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے گا۔جس کو اس منصب پر مقرر کیا ہے، اس کی جب رہنمائی
فرمائے گا تو وہ تفسیر کرے گا۔لیکن ان باتوں میں اتنی جلدی فیصلے کر لینا اور ان کو قوی فیصلے بنالینا اور ان کو
نعروں میں اتار لینا اور سپاسناموں میں پیش کرنا، یہ چیز مجھے پسند نہیں ہے۔اور اس لئے پسند نہیں ہے کہ یہ
غلط طریق ہے۔مجھے اس میں خطرات نظر آرہے ہیں۔اگر اس رجحان کو بند نہ کیا جائے تو اس طرح قوم
آہستہ آہستہ بگڑنے لگ جاتی ہے۔پس اس کا ایک فائدہ تو ہو گیا ہے کہ جو غلطی مجھے نظر آرہی تھی، وہ کھل کر
سامنے آگئی۔پہلے اشاروں اشاروں میں باتیں ہو رہی تھیں اور میں انتظار میں تھا کہ کہیں کھل کر باتیں
ہوں تو میں پکڑوں۔ذوالقرنین کے متعلق قرآن کریم میں جو مضمون بیان ہوا ہے، ایک بہت وسیع مضمون ہے۔اس
کو ایک چھوٹے سے دائرے میں محدود کر کے بچگانہ ترجمہ کرنا صحیح نہیں ہے۔یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ
697

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء
وسلم کے عظیم دور سے تعلق رکھنے والا مضمون ہے، جو کئی ٹکڑوں میں پھیلا ہوا ہے۔یہ تو ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
سے دعا کی جائے اور عجز کے ساتھ اس سے مانگا جائے کہ خدا موجودہ خلافت کے دور میں بھی اس کی بعض
خوشکن صورتیں ظاہر فرمادے اور ہمیں اس کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ تو بڑی نیک خواہش ہے،
اس کے لئے دعا کرنی چاہیے۔نہ کہ نعرہ بازی کرنی چاہیے۔حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ اس مضمون کی تفصیل میں جائیں تو پتہ لگتا ہے کہ مغرب میں جانے اور
مشرق میں آنے کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔البتہ اس کا ایک پہلو ہے، جس کا حضرت مسیح موعود علیہ لصلوۃ و
السلام کے زمانہ سے تعلق ہے۔مشرق اور مغرب کے سفر کی جو تمثیل ہے، وہ اور رنگ میں پوری ہوئی ہے۔اصل بات یہ ہے کہ خدا نے دنیا کو دورشتوں میں تقسیم کر رکھا تھا اور مغرب اور مشرق کے درمیان تقدیر الہی
کی ایک دیوار حائل تھی۔مشرق کو یہ اجازت نہیں تھی کہ وہ موجزنی کرتے ہوئے مغرب پر حاوی ہو جائے یا
مغرب موجزنی کرتے ہوئے مشرق پر حاوی ہو جائے۔حیرت انگیز ہے قرآن کریم کا یہ کلام ، جو گزشتہ
ساری تاریخ میں پورا ہوتا دکھائی دیتا ہے۔چنانچہ مشرق کی موجیں چلتی تھیں تو کبھی وی آنا سے ٹکرا کر واپس
لوٹ آتی تھیں اور کبھی سپین تک پہنچتیں اور واپس آگئیں۔آگے بڑھ کر ان کو مغربی دنیا میں داخل ہونے کی
توفیق نہیں ملی۔مؤرخین یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتے ہیں اور ان
کو وجہ سمجھ نہیں آتی کہ یہ کیا بات ہے کہ
مشرق سے ایک رو چلتی ہے اور مغرب سے ٹکرا کر واپس آجاتی ہے اور اسے مغرب میں داخل ہونے کی
توفیق نہیں ملتی ؟ حالانکہ اس وقت مشرق طاقتور تھا۔مشرق کو مغرب کی حفاظت کا ذریعہ بنایا گیا تھا۔کیونکہ
خدا کی تقدیر نے مغرب کو اٹھانا تھا اور دجال نے وہاں سے پیدا ہونا تھا۔پھر دجال کو روکنے کے لئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مدد مانگی جانی تھی۔آپ نے روحانی طور پر وہ انتظام فرمانے تھے،
جس کے نتیجہ میں دجال کے بداثرات سے قوموں کو بچایا جانا تھا۔پس یہ تو اس تفسیر کا ایک پہلو ہے۔اس
کے بعض پہلو بہت وسیع ہیں اور مختلف زمانوں میں ان کے مختلف حصے پورے ہوتے رہے ہیں۔ان چیزوں کے سوچنے کا یہ وقت نہیں ہے۔پہلے آپ بلوغت تک تو پہنچیں۔محبت ایک الگ اور
بڑی قابل قدر چیز ہے۔لیکن محبت کے نتیجہ میں آپ کے اعمال میں ٹھوس تبدیلیاں رونما ہونی چاہئیں، جو
آپ کی محبت کو سچا کر دکھا ئیں۔محبت کے نتیجہ میں ساری قوم کو تیار رہنا چاہیے کہ جو کچھ وہ کہتی ہے، جب
وقت آئے تو عملاً سب کچھ پیش کر کے اپنے دعوے کو سچا کر دکھائے۔لیکن محبت کے نتیجہ میں آپ کو مبالغہ
آمیزیاں کرنے یا ان مسائل میں دخل اندازیاں کرنے کا آپ کو کوئی حق نہیں، جو آپ کے لئے بنائے نہیں
698

تحریک جدید - ایک البی تحریک
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء
گئے۔کیونکہ آپ کا دائرہ کار اور ہے۔ہاں اگر خدا تعالی کسی خلیفہ کو خبر دے کہ میں تمثیلی طور پر تجھے
فلاں بنا تا ہوں اور وہ یہ اعلان کرے تو ہر مومن احمدی کا دل خود بخود حمد سے بھر جائے گا اور وہ تسلیم کرے گا۔لیکن یہ آواز (MASSES) عوام الناس سے نہیں اٹھ کر اوپر جائے گی۔یہ بالکل جھوٹا تصور ہے۔اس
طرح قومیں تباہ ہو جایا کرتی ہیں۔جب عوام الناس کسی کے مرتبے بڑھانے شروع کردیں۔بعضوں کی
زندگی میں شروع کر دیتے ہیں اور بعضوں کی موت کے بعد شروع کر دیتے ہیں۔یہ تاریخ کا اتنا دردناک
سبق ہے اور آپ اس کو بھول جاتے ہیں۔اس لئے اپنی فکر کریں اور حکمت کے ساتھ بات کیا کریں۔جذبات کو الگ رکھیں۔عقل اور تقویٰ کے ساتھ جذبات کو قابو میں رکھیں۔اگر چہ عقل بھی جذبات پر حاوی
ہے لیکن سب سے بڑی چیز ، جو جذبات پر حاوی ہوتی ہے، وہ تقویٰ ہے۔پس جہاں تک آپ کی خدمت اور خلوص کے جذبات کے اظہار کا تعلق ہے ، وہ مجھے قبول ہیں۔ان کے نتیجہ میں میرے دل میں بھی محبت کی جوابی لہریں اٹھ رہی ہیں۔میں آپ کو ان معنوں میں نہیں
ڈانٹ رہا کہ میں آپ سے ناراض ہوں۔آپ کو سمجھانا میرے فرائض میں شامل ہے۔اس لئے میں نے
بہر حال آپ کو سمجھانا ہے۔چاہے آپ کو میری بات پسند آئے یا نہ آئے۔اس لئے دعا کریں کہ ذوالقرنین
کی پیشگوئی، جو دراصل حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور سے تعلق رکھتی ہے، اس کے کچھ
خوشکن پہلو اللہ تعالیٰ ہمارے ذریعہ بھی پورے فرمادے۔میرے ذریعہ بھی اور آپ کے ذریعہ بھی۔لیکن
ا وہ پورے ہوں گے تو دنیا کو نظر آئیں گے۔پھر آپ کو یہ نہیں بتانا پڑے گا کہ یہ واقعہ ہو گیا ہے۔دنیا
دیکھے گی ، آپ کے دل حمد باری سے بھر جائیں گے اور آپ
کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہے گی۔جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ کیوں دماغ میں یہ باتیں آنی شروع ہوئیں؟ میں سمجھتا ہوں،
اس کی وجہ بنی کی وہ ڈیٹ لائن ہے، جو مطلع الشمس بنتی ہے۔یہ تو ٹھیک ہے کہ وہ مطلع الشمس ہے لیکن وہ
ظاہری معنوں میں مطلع الشمس ہے۔وہاں تک پہنچ کر اس لحاظ سے تو ہمارا دل ضرور ایمان سے بھر گیا کہ خدا
تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ خوشخبری دی تھی کہ زمین کے کناروں تک تمہارا پیغام
پہنچاؤں گا اور مشرق تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کے پہنچنے سے آپ یہ کہ سکتے ہیں کہ
ذوالقرنین کی پیشگوئی کا ایک حصہ پورا ہو گیا اور معنوی طور پر احمدیت کی صداقت کے لیے پورا ہوا ہے۔اس
صورت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ذوالقرنین کے مظہر بنیں گے۔مگر وہ ذوالقرنین نہیں ، جو
پر انا بادشاہ بیان کیا جاتا ہے۔بلکہ ذوالقرنین ان معنوں میں کہ یہ پیشگوئی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ
699

خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وسلم کے لئے اور آپ کے دو ادوار کے لئے تھی۔آپ کو دو ادوار نصیب ہوئے۔آپ دو قرنوں کے مالک
ہیں۔آپ کے ایک دور کے مظہر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں تو ان معنوں میں یہ درست ہے کہ
یہ پیشگوئی کچھ پہلے پوری ہو چکی ہوگی اور آئندہ بھی پوری ہوتی رہی گی۔لیکن ایک خلافت کے ساتھ اس کا
تعلق نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے پورا ہونے کا ایک سلسلہ ہے، جو ہمیشہ سے جاری ہے۔اس دفعہ جو کچھ حصہ پورا ہوا ہے، اس کا ایک پہلو میں بیان کر دیتا ہوں۔ابھی جب یہ تلاوت ہو
دفعہ
رہی تھی، اس وقت مجھے خیال آیا کہ جہاں تک مطلع الشمس کا تعلق ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر
جغرافیائی نقطۂ نگاہ سے کسی جگہ کو مطلع الشمس قرار دیا جا سکتا ہے تو وہ وہی DATE LINE ہے۔کیونکہ
ویسے تو سورج چونکہ 24 گھنٹے ہر وقت ابھر رہا ہے۔اس لئے یا تو ساری دنیا مطلع الشمس ہے یا پھر کوئی ایک
جگہ ہے تو لا زما دی جگہ ہوسکتی ہے، جہاں تاریخ بدلتی ہے۔یعنی جہاں سورج ایک نئی تاریخ لے کر آتا ہے،
وہاں تاریخ بتانے والی ایک فرضی لائن بنی ہوئی ہے، جو نبی کے ایک جزیرہ پر سے گزر رہی ہے۔وہاں ایک
طرف گزرا ہوا دن ہے تو دوسری طرف آج کا دن ہے۔ایک طرف آج کا دن ہے تو دوسری طرف آنے
والا کل ہے۔ایک قدم آپ ادھر رکھ دیں تو آج میں آجائیں گے، ایک قدم آپ ادھر رکھ دیں تو آنے
والے کل میں چلے جائیں گے۔یہ معاملہ آپ کو سمجھ نہیں آئے گا۔میں نے اس کو جغرافیہ پر بڑا غور کر کے
سمجھا ہے۔لیکن عام آدمی اس پر صرف ایمان بالغیب لائے گا کہ ہاں یہ ہو جاتا ہے۔پس اس لحاظ سے یہ
ایک دلچسپ جگہ ہے کہ یہاں ایک طرف آج ہے اور دوسری طرف کل ہے۔اس لائن پر اگر آپ کھڑے
ہوں تو 12 بجے رات ایک ایسا وقت آئے گا، جب مثلاً ہفتہ ہے تو ساری دنیا پر سو فیصدی ہفتہ ہو گا۔اور پہلی
دفعہ جب ہفتہ اتوار میں تبدیل ہوتا ہے تو وہاں ہوتا ہے۔رات کے 12 بجے کا وقت تو ان کے حسابی لحاظ
سے ہوتا ہے۔سورج کے لحاظ سے جب سورج کی پہلی شعاعیں وہاں دکھائی دیتی ہیں تو اس وقت اس دنیا کو
ایک نیا دن ملتا ہے۔ان معنوں میں یہ مطلع الشمس ہے۔اور وہاں اتفاق سے اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے تابع سوالات مجھ سے یہ ہوئے کہ ہمیں نصیحت کریں
کہ دنیا کے بداثرات سے بچنے کے لیے ہم کیا کریں؟ دنیا پر اس وقت خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔چنانچہ واضح طور پر یا جوج اور ماجوج یعنی روس اور امریکہ کا ذکر کر کے مجھ سے پوچھا کہ ان کی آپس کی جو
لڑائیاں ہیں اور دنیا کے لیے جنگ کے خطرات ہیں، ان حالات میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ چنانچہ میں نے
ان کو یہی نصیحت کی کہ آپ کے لئے سب سے بڑا اور مہلک خطرہ مادہ پرستی کا خطرہ ہے۔جب تک آپ مادہ
700

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء
پرستی کی لعنت سے نہیں بچے، اس وقت تک آپ امن میں آہی نہیں سکتے۔اس لئے مغربیت سے بھی بچھیں
اور دہر بیت سے بھی بچیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ اپنے فضل سے آپ کو ان سب خطرات سے محفوظ
رکھے۔نجی ایک دور کا مقام ہے، ابھی تک بہت سی بدیاں وہاں نہیں پہنچیں۔اس لئے میں نے ان کو یہ
نصیحت کی کہ ان خطرات سے وہ اپنی حفاظت کریں۔قرآن کریم کا یہ پیغام، جس میں یا جوج اور ماجوج یعنی امریکہ اور روس دونوں سے خطرہ کی
نشاندہی کی گئی ہے۔یعنی دائیں طرف کی قوموں سے بھی خطرہ ہے اور بائیں طرف کی قوموں سے بھی۔یہ
صرف فجی کو نہیں ، ہم سب اس سے دو چار ہیں۔اور اس کا علاج یہی ہے کہ خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے
ہوئے ، اللہ کی حفظ وامان میں آجائیں۔خدا تعالیٰ کی حفاظت اور تقدیر کی دیوار بیچ میں قائم کریں، جو آپ کو
ان سب خطرات سے بچالے گی۔یہ
پس ان آیات کو آپ وقت کے لحاظ سے الٹا کر ایک مضمون چلا ئیں گے تو اور جواب آجائے گا۔ایک دوسرا مضمون چلائیں گے تو اور جواب آجائے گا۔اس لئے قرآن کریم کی تفسیر کا معاملہ اور بیان شدہ
تمثیلات کا مضمون بڑے گہرے مطالعہ کا متقاضی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی خاص راہنمائی کے
بغیر انسان پر یہ مضمون نہیں کھلتے۔خصوصاً ایسے موقع کی سمجھ نہیں آتی، جیسا کہ یہ ذوالقرنین والے واقعہ سے
جو بڑا الجھا ہوا نظر آ رہا ہے، اس کی تفسیر کرنا، انسان کے بس کی بات نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہی ہے، جو
انسان
کو روشنی عطا کرتا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اگر چہ تفسیر کبیر میں اس پر بڑی تفصیل سے
روشنی ڈالی ہے۔لیکن وہاں بھی تشنگی رہ جاتی ہے۔معلوم ہوتا ہے، ابھی کچھ چیزیں بیان نہیں ہوئیں۔یا خدا
نے کچھ چیزیں مخفی رکھی ہوئی ہیں اور ان کے ظاہر کرنے کا ابھی وقت نہیں آیا۔مگر رفتہ رفتہ خدا جب چاہے گا
تو یہ مضمون واقعاتی لحاظ سے بھی کھلتے چلے جائیں گے۔پس ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ اپنے فضل سے ہمیں یہ تو فیق عطا فرمائے
کہ ان پیشگوئیوں کے جو اچھے پہلو ہیں، ان کو پورا کرنے کا ہم ذریعہ بن جائیں۔خدا تعالیٰ خود ہی ہمیں
اس کا موقع دے، خود ہی اس کی توفیق عطا فرمائے اور خود ہی اس کی جزا بھی دے۔سب کچھ اسی نے کرنا
ہے۔ہماری ذات کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔اس لئے میں آپ کو ایک بار پھر یہ نصیحت کرتا ہوں کہ نعرہ بازی سے اجتناب کریں۔جو آپ کا
مقام نہیں ہے، اس میں خوامخواہ دخل اندازی نہ کریں اور دعائیں کرتے رہیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں ہزاروں
701

خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
سال احمدیت کا پیغام ظاہری اور معنوی حفاظت کے ساتھ آگے سے آگے بڑھاتے چلے جانے کی توفیق عطا
فرمائے۔اسی طرح آپ نے خلافت کی حفاظت کا جو وعدہ کیا ہوا ہے، اس میں بھی یہ بات داخل ہے کہ
خلافت کے مزاج کو نہ بگڑنے دیں۔خلافت کے مزاج کو بگاڑنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔ہمیشہ اس کے
تابع رہیں۔ہر حالت میں امام کے پیچھے چلیں۔امام آپ کی راہنمائی کے لئے بنایا گیا ہے، اس لئے کسی
وقت بھی اس سے آگے نہ بڑھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور مجھے بھی توفیق عطا فرمائے
کہ میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کروں۔آداب دعا کر لیں۔702
مطبوعه روزنامه الفضل 11 فروری 1984ء)

آج 10 میں سے 10 باقی