احمدی نوجوانوں اٹھو تم سے دنیا کی تقدیر وابستہ ہے ۔ خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرموده 23 اکتوبر 1983 ء
احمدی نوجوانو! اٹھو تم سے دنیا کی تقدیر وابستہ ہے
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ
حضور رحمہ اللہ نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے احسانات پر شکر کا حق ادا کرنا، انسان کے بس کی بات نہیں۔ہاں اللہ کے
احسانوں
کو یاد کر کے اس کا شکر ادا کرنا، انسان پر فرض ہے۔یہ ہجوم ، جو اجتماع میں شرکت کے لئے بہت بڑی
تعداد میں یہاں پہنچا ہے، یہ بھی اللہ تعالیٰ کے احسانوں میں سے ایک عظیم احسان
کو آشکار کر رہا ہے۔اس نے
دلوں کو اللہ کی طرف اور مائل کر دیا ہے اور ہمارے سینوں کو شکر کے جذبات سے بھر دیا ہے۔حضور نے اپنے دورہ مشرق بعید کے ضمن میں نجی کے ملک کے حالات بیان فرمائے اور ملک کی
جغرافیائی اور اقتصادی صورت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور فرمایا:۔یہ امن پسند، سادہ اور بے تکلف لوگ ہیں۔بہت پیار کرنے والے ہیں۔ان میں آپس میں
کوئی منافرتیں نہیں ملتیں ، سوائے جماعت احمدیہ کی مخالفت کے۔اور اس کا ہمیں اس لئے فکر نہیں کہ یہ ہمارا
مقدر ہے اور ہماری صداقت کا ثبوت ہے۔اور یہ وہ چیز ہے، جس پر اہل نجی کا کوئی اختیار نہیں“۔حضور نے اس مخالفت کا تفصیل سے ذکر کیا اور بتایا کہ
” سارے ملک میں بڑے منظم طور پر ہمارے مخالفت کی گئی۔آغاز میں ہی پہلے کوشش کی گئی کہ
امام جماعت احمدیہ کو وی آئی پی درجہ نہ ملے۔یہ کوشش ناکام رہی۔ناندی شہر کے میئر کی طرف سے Civic
Centre میں استقبالیہ دینے کا پروگرام مخالفین نے منسوخ کرا دیا۔پھر وہاں کے وزیر کی مداخلت ؟
تقریب استقبالیہ منعقد ہوئی۔جب یہ کوشش بھی ناکام رہی تو بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی کہ کوئی اس تقریب
میں نہ جائے۔اس کے باوجود ہال بھرا ہوا تھا۔پھر یہ کوشش کی گئی کہ تقریب میں شریک امام جماعت احمدیہ
پر سوالات کی بوچھاڑ کر کے ان کا تاثر زائل کیا جائے۔چنانچہ ایک عالم دین پوری تیار کر کے آئے مگر چند
منٹ کی گفتگو میں ہی لاجواب ہو کر اٹھ کر چلے گئے۔ان کے ساتھ گنتی کے چند آدمی ہی اٹھ کر گئے ، باقی
لوگ اطمینان سے بیٹھے رہے اور کارروائی کامیابی سے جاری رہی۔پھر ایک عیسائی نے سوال کیا اور خود تسلیم
کیا کہ اس کی تسلی ہوگئی۔703
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء
حضور نے فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اسی طرح سے غیر مبائعین نے بھی اخلاص کا اظہار کیا۔نجی کے غیر مبائعین ، شریف الطبع اور
نیک دل لوگ ہیں، وہ برابر شامل ہوتے رہے۔فرمایا:-
اس دورے کا ایک اور اہم فائدہ خود احباب جماعت احمدیہ کو حاصل ہوا۔بہت سے احمدی، جو
بے تعلق ہو چکے تھے، وہ پھر سے مخلص اور پر جوش احمدی بن گئے۔اور اہل نجفی نے بے اختیار کہا کہ آپ کے
آنے سے ہمارے بچے ہمیں واپس مل گئے۔جماعت کے ایک بہت بڑے معترض احمدی نے بڑی ندامت
سے کہا کہ مجھے تو علم ہی نہیں تھا کہ احمدیت یہ چیز ہے۔آج کے بعد آپ میرے بارے میں کوئی شکایت نہ
سنیں گے۔ایک احمدی نوجوان نے ، جس کی آنکھوں سے مجلس کی ابتداء میں بے تعلقی اور بیزاری جھلک رہی
تھی مجلس کے اختتام پر بڑی محبت بھری نظروں سے دیکھا اور کہا کہ میں آج سے صحیح احمدی ہوا ہوں“۔حضور نے فرمایا:۔یہ محض اللہ کا احسان ہے۔دلوں کا بدلنا صرف اسی کے اختیار میں ہے۔ان سب باتوں کے
پیچھے صرف میرے مولا کا ہاتھ کارفرما ہے اور کچھ نہیں۔سووا میں ہال میں جو لیکچر ہوا، اس کو ناکام بنانے کے
لیے کوشش ہوئی۔بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی کہ لوگ نہ جائیں۔اس کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ آئے۔وہاں بھی علماء کا ایک گروہ تیاری کر کے آیا ہوا تھا۔تقریر شروع ہونے کے دس منٹ بعد ایک مولوی صاحب
اٹھے اور دس پندرہ آدمیوں کے ساتھ نکل گئے۔باہر جا کر انہوں نے اپنے ساتھیوں کے استفسار پر بتایا:
چلو چلو، کوئی سوال نہیں کرنا ، وہ پسینے چھڑا دے گا۔فرمایا:۔جو پسینے چھڑانے آئے تھے ، ان کے خود پسینے چھوٹ گئے۔ہر تقریب میں اللہ کے فرشتے کام
کر رہے تھے۔شریروں کے شرارے ہم نے خودان پر پڑتے دیکھے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 25 اکتوبر 1983 ء)
نجی میں منعقد کی جانے والی مجلس شوریٰ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
اس کے بے شمار فائدے حاصل ہوئے۔نہ صرف اس ملک کو روحانی طور پر جیتنے کے پروگرام
بنائے گئے بلکہ ارد گرد کے جو چار جزیرے ہیں، ان
کو روحانی طور پر فتح کرنے کے لئے میں نے کہا کہ مجھے
704
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء
ان کی فتح کے لئے سپہ سالار چاہئیں، جو اپنے خرچ پر وہاں جا کر احمدیت کی تبلیغ کریں۔چنانچہ اس محفل
دو بھائیوں نے اس تحریک پر لبیک کہا کہ جزیرہ ٹونگا کی فتح ہمارے ذمہ ہے۔حضور نے فرمایا:۔میں نے انہیں کہا کہ آپ ہی خرچ کریں گے، آپ ہی ذرائع ڈھونڈیں گے ، آپ ہی مبلغ اور
آپ ہی سپاہی ہوں گے۔یہ عہد کرتے ہیں تو منظور ہے۔چنانچہ ان دونوں بھائیوں نے اسی طرح عہد
کیا۔اور ایک اور احمدی دوست نے جو استاد ہیں، ایسی ہی پیشکش کی۔چنانچہ ان کے سپر د سموا کا جزیرہ کیا
گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ وہاں جا کر روزگار تلاش کریں گے اور احمدیت کی تبلیغ کریں گے۔اسی طرح ایک
مجلس میں اندرون نجی کے لئے بھی تبلیغی منصوبہ بندی کی گئی اور نجی کے احمدیوں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ
بہت جلد سارے جزیرہ نبی کو احمدیت کے لئے جیت کر دم لیں گے۔فرمایا کہ
ونجی میں قرآن کریم کا ترجمہ کیا ہوا رکھا ہے۔اب اس ترجمے پر نظر ثانی کے لئے ایک کمیٹی بنادی
گئی ہے، جو چند ماہ میں خود بھی غور کر کے اور ماہرین کو بھی دکھا کر ترجمہ شائع کرا دے گی۔انشاء اللہ۔یہ یمین
زبان میں قرآن کریم کا پہلا ترجمہ ہوگا، جس کی اشاعت کی سعادت جماعت احمدیہ کے حصے آئے گی۔حضور نے فرمایا:۔ونجی میں ترجمہ قرآن کریم سکھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔اسی طرح ان کی اردو زبان بھی ان
کی اپنی بنائی ہوئی ہے اور تلفظ بھی بہت خراب ہے۔اگر چہ وہ حضرت مسیح موعود کا کلام بہت خلوص اور محبت
سے پڑھتے ہیں۔مگر غلط تلفظ سے بہت کوفت ہوتی تھی۔ان کو صحیح اردو سکھانے ، خصوصاً صحیح تلفظ سکھانے
کے لئے یہ انتظام کیا گیا ہے کہ یہاں سے مختلف جلسوں کی کیسٹ ان
کو بھیجی جائیں گی۔و
فرمایا:۔اس ملک میں مبلغین کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا“۔حضور نے فرمایا:۔سارے سفر کے دوران میں نے محسوس کیا اور پہلے بھی میں یہ کہتا رہا ہوں کہ ہماری ساری
جماعت کی مجموعی طاقت بھی اس لائق نہیں کہ دنیا میں انقلاب بپا کر سکے۔لیکن ہمارے اندر کچھ ایسی
وسعتیں ضرور ہیں، جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ عظیم فرض ہمارے اوپر ڈالا ہے۔یہ وسعت نبی کریم صلی
705
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اللہ علیہ وسلم کی غلامی کی وسعت ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ ہم دنیا میں انقلاب پیدا کرنے کے قابل
بننے کی کوشش کریں۔حضور نے فرمایا:۔میں نے محسوس کیا ہے کہ نوجوانوں میں عبادت کی طرف ابھی پوری توجہ نہیں۔اس لئے
ضروری ہے کہ آپ نماز با جماعت کو بڑے زور کے ساتھ قائم کریں۔نماز میں اللہ کے تعلق کو ہمیشہ یاد
رکھیں۔جہاں جہاں احمدی خدا تعالیٰ کا سب سے زیادہ عبادت گزار ہوگا، وہاں ناممکن ہے کہ خدا تعالیٰ دنیا
کے مقابل پر عبادت کرنے والے کو ہلاک کر دے۔دنیا کے ہاتھ میں سب طاقتیں اور وسائل ہیں ، صرف
ایک چیز یعنی عبادت نہیں ہے۔اگر عبادت آپ کے اندر صحیح طور پر قائم ہو جائے تو دنیا آپ کو کبھی شکست
نہیں دے سکتی۔دوسری بات حضور نے یہ بیان فرمائی کہ
بنی نوع انسان کی گہری ہمدردی اپنے اندر پیدا کریں۔آپ کے خلاف کی جانے والی نفرتیں،
جو بھی روپ دھار لیں، وہ آپ
کو کوئی گزند نہیں پہنچا سکتیں۔بشرطیکہ آپ رحمتہ للعالمین کی غلامی کے
تقاضوں کو پورا کرنے کا عزم کرلیں اور اپنے جذبہ رحمت پر آنچ نہ آنے دیں۔ہر نفرت کا جواب آپ کو
محبت سے دینا ہوگا۔آج دنیا کو خدا کی محبت کی ضرورت ہے۔عبادت اور بنی نوع سے محبت کا مطلب خدا
تعالی سے تعلق قائم کرنا ہے اور یہی تعلق ہر کامیابی کا ذریعہ ہے۔حضور نے فرمایا:۔66
آج یورپ اور امریکہ میں مغربیت کی لے پر شیطان بنسی بجارہا ہے۔اور یورپ کی ایک
پرانی کہانی کے بچوں کی طرح خدا کے بندے اپنی تباہی سے بے پرواہ ہو کر ہلاکتوں کی طرف دوڑے چلے
جارہے ہیں۔اس جادو کا مقابلہ کس طرح ہوگا؟ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
الہا نا بتایا گیا کہ ایک نبی کرشن تھا، بنسی بجانے والا۔اس کے نام پر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام کو بھی
بنسی بجانے والا کرشن کن بیا قرار دیا گیا ہے۔اور خدا تعالیٰ نے یہ کہا ہے کہ یہ بنسی جیتے گی اور شیطان کی بنسی
اس کے مقابل پر ٹوٹ پھوٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی۔حضور نے با آواز بلند فرمایا:۔اے احمدی نوجوانو! اٹھو اور دنیا میں پھیل جاؤ۔خدا کی محبت کی بنسی بجاؤ، جو سیح موعود نے
تمہیں عطا کی ہے۔اب شیطان کی بنسی کے دن گنے جاچکے ہیں۔خدا کی بنسی ، وہ ہنسی ہے، جس کے متعلق
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے:۔706
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء
آدمی زاد تو کیا چیز فرشتے بھی تمام
مدرج میں تیری وہ گاتے ہیں جو گایا ہم نے
اسی لئے جب تم عشق خدا اور عشق رسول کی لے پر بنسی بجاتے ہوئے دنیا میں نکل جاؤ گے تو
فرشتے تمہاری لے پر گائیں۔حضور نے پر جلال لہجے میں فرمایا:۔احمدی نوجوانو! اٹھوتم سے دنیا کی تقدیر وابستہ ہے۔جاؤ! فتح و نصرت تمہارے قدم چومے گی۔کوئی نہیں ، جو اس تقدیر کو بدل سکتے“۔آخر میں حضور نے فرمایا:۔آئیں ، اب ہم مل کے الحاج اور درد سے اپنے رب کے حضور جھکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے نیک
ارادوں کو دوام بخشے، آپ کی توقعات سے بھی بڑھ آپ کو اپنی ایسی محبت عطا کرے، جو ساری محبتوں پر
غالب آئے۔حضور نے نہایت پر یقین اور پر عزم آواز میں فرمایا:۔اسلام کا غلبہ بہت نزدیک ہے۔میں خدا کی قسم کھا کر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اسلام کی فتح
کے قدموں کی چاپ سن رہا ہوں۔آپ اپنے دل بدلیں۔یہی بات ہے، جو میں آپ کو بار بار کہتا ہوں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 26 اکتوبر 1983ء)
707