تحریک جدید کو چاہیے کہ تمام مطالبات پر توجہ دیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید کو چاہیے کہ تمام مطالبات پر توجہ دے
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔" آج میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق کے مطابق تحریک جدید کے نئے سال
کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ پر اس سال فضل اور احسان کی جو بارشیں
برسائیں، ان میں سے ایک حصہ تحریک جدید نے بھی وصول کیا۔اور جس طرح جماعت کے دیگر شعبوں
میں ہر پہلو سے ہر ملک میں غیر معمولی ترقیات نصیب ہوئیں، تحریک جدید کو بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے مالی
قربانی کے میدان میں بہت آگے بڑھنے کی توفیق عطا ہوئی۔اب تک جو اعداد و شمار موصول ہو چکے ہیں، ان کو دیکھ کر دل اللہ کی حمد سے اور بھی زیادہ بھر جاتا
ہے۔چنانچہ جیسا کہ میں نے بار ہا بیان کیا ہے، ہمارے ظرف محدود ہیں اور اللہ کی حمد بہت زیادہ اور بڑی
وسیع ہے۔اس کے احسانات اتنے زیادہ ہیں کہ وہ ہمارے دل میں سمانہیں سکتے۔اس لئے یہ ناممکن ہے کہ
الفاظ میں ان کا شکریہ ادا کیا جاسکے، اعمال میں ان کا شکریہ ادا کیا جا سکے، احساسات میں اور تصورات میں
ان کا شکریہ ادا کیا جا سکے۔صرف ایک بے حسی کا احساس پیدا ہوتا ہے، کم مائیگی کا احساس پیدا ہوتا ہے اور
رے شکر کا خلاصہ یہی احساس ہے اپنے عجز کا اور اپنے انکسار کا اور اپنی کم مائیگی کا کہ اے خدا! تیرے
احسانات ہماری طاقت سے بڑھ کر آگے آگے دوڑ رہے ہیں اور نا ممکن ہے کہ کسی پہلو سے بھی یعنی زبان
سے تصور سے عمل سے، کسی لحاظ سے بھی ہم تیرے شکر کا حق ادا کر سکیں۔تحریک جدید کے گزشتہ سال کے اعلان کے وقت میں نے پاکستان کے احباب جماعت کو یہ
توجہ دلائی تھی کہ چونکہ اخراجات بڑھ رہے ہیں، روپے کی قیمت کم ہو رہی ہے اور تنخواہوں میں بھی نمایاں
اضافہ کرنا پڑ رہا ہے، اس لئے وہ اپنے وعدوں
کو میں لاکھ تک پہنچاد ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے بڑا افضل فرمایا ،
اندرون پاکستان تحریک جدید کے وعدے خدا تعالیٰ کے فضل سے 24,06,477 روپے سے بڑھ کر
30,47,472 روپے ہو گئے۔اس کے مقابل پر وصولی کی کیفیت بہت خوشکن ہے۔گزشتہ سال اس تاریخ کے
709
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء
تک وصولی 13,91,650 روپے تھی۔اس کے مقابل پر امسال وصولی 21,89,764 روپے ہے۔بقیہ
-
وصولی اس سال کے اس مہینے میں اور بعد کے مہینوں میں یعنی جنوری سے پہلے پہلے انشاء اللہ پوری ہو جائے
گی۔کیونکہ گزشتہ سالوں میں یہی دستور رہا ہے کہ بعض دفعہ جماعتوں میں وصولی ہو تو جاتی ہے لیکن
اطلاعات ذرادیر سے آتی ہیں۔اور کچھ وصولیاں پیچھے بھی رہ جاتی ہیں۔بہر حال گزشتہ سال
13,91,650 کی وصولی کے مقابل پر وصولی 21,89,764 روپے تک پہنچ گئی۔تو چونکہ اس سال وعدوں
کے مقابل پر وصولی کی رفتار گزشتہ سال سے تدریجا بھی زیادہ ہے، اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ
تعالی تمیں لاکھ کا یہ بجٹ نہ صرف پورا ہو جائے گا بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ جائے گا۔علاوہ ازیں میں نے دفتر سوم کے متعلق یہ تحریک کی تھی کہ ہماری نئی نسلوں میں خدا کے فضل سے
ایسی بہت بڑی تعداد بالغ ہورہی ہے، جو تحریک جدید کے کسی دفتر میں شامل نہیں ہوسکی۔چنانچہ اس سلسلہ
میں، میں نے لجنہ اماءاللہ کے اوپر ذمہ داری ڈالی تھی کہ وہ دفتر سوم میں اضافہ کی خصوصیت کے ساتھ کوشش
کریں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی فضل فرمایا۔گزشتہ سال تحریک جدید کے چندہ دہندگان کی تعداد
27,209 تھی۔جبکہ امسال لجنہ اماءاللہ کی خصوصی کوشش کے نتیجہ میں یہ 599, 39 ہوگئی ہے۔جس کا
مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس سال 12,390 از ائد احمدیوں کو تحریک جدید میں شامل ہونے کی توفیق
عطا فرمائی۔لجنہ نے بڑی ہمت کی ہے۔خصوصاً کراچی، راولپنڈی، ربوہ، فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ ،
خان پور اور کھاریاں کی بجنات نے بہت محنت سے کام کیا ہے۔مجھے سب سے زیادہ خوشی ان چندہ
دہندگان کی تعداد کے بڑھنے کی ہے۔کیونکہ یہ وہ لوگ تھے، جو ایک نیکی سے محروم تھے۔یہ 12,390
احمدی، جو پہلے تحریک جدید کے چندہ میں شمولیت سے محروم تھے محض خوشخبریوں میں شامل ہوا کرتے تھے
اور قربانیوں میں شامل نہیں تھے ، اب اللہ تعالیٰ نے ان پر بہت بڑا احسان فرمایا ہے کہ ان کو اس عظیم قربانی
میں حصہ لینے کی توفیق بخشی ہے۔اور جب نیکی کی ایک دفعہ توفیق مل جائے تو یہ ایک تجربہ ہے اور قانون
قدرت ہے کہ پھر لا زما آگے بڑھنے کی توفیق ملتی ہے۔یہ وہ خوش قسمت ہیں، جن کو اس سال تحریک جدید
میں شمولیت کی توفیق ملی۔انشاء اللہ وہ آئندہ بھی اپنے رب کریم سے اس سے بہت بڑھ کر تو فیق پاتے
رہیں گے۔جماعت احمدیہ کی قربانی کرنے والی فوج میں اس غیر معمولی اضافہ پر ہم اللہ تعالیٰ کے بے حد
احسان مند ہیں۔اور جتنا بھی شکر کریں کم ہے۔710
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء
ایک تحریک میں نے کھاتوں سے متعلق کی تھی کہ دفتر اول کے جو بزرگ ابتدائی قربانیوں میں
شامل ہوئے تھے، ان کے نام ایسے نہیں کہ وہ بھلا دیئے جائیں۔میں نے ایسے بزرگوں کے ورثا کو توجہ
دلائی تھی کہ وہ اپنے فوت شدہ بزرگوں کے نام کو قیامت تک زندہ رکھنے کے لئے مرحومین کی طرف سے
چندے ادا کرتے رہیں۔تا کہ دنیا ان کو ہمیشہ ہمیش کے لئے یادر کھلے کہ یہ وہ پہلے پانچ ہزار تھے، جنہوں
نے تمام دنیا میں اسلام کی فتح کی داغ بیل ڈالی۔اور عمر بھر وفا کے ساتھ اور غیر معمولی تکلیفیں اٹھا کر بھی
انہوں نے قربانیاں کیں۔چنانچہ میرے توجہ دلانے پر اس تحریک میں حصہ تو لیا گیا ہے لیکن ابھی اس میں
مزید گنجائش موجود ہے۔ایسے 200 فوت شدگان تھے ، جن کے چندے بند ہو چکے تھے۔لیکن ان کے ورثا
کو اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی ، انہوں نے مرحومین کے دوبارہ کھاتے جاری کروائے اور اب ان کے
کھاتے انشاء اللہ تعالیٰ جیسا کہ ان کے ورثا نے عہد کئے ہیں، ہمیشہ ہمیش کے لئے جاری رکھے جائیں
گے۔اس میں مشکل یہ ہے کہ تحریک جدید کے بہت سے چندہ دہندگان ایسے تھے ، جن کے ورثا کے متعلق
یہ پتہ نہیں لگ سکا کہ وہ کہاں ہیں؟ اور اس کے لئے الفضل میں جو مختصر سی جگہ مہیا ہوتی ہے، اس میں
اعلانات کے باوجود بہت سے لوگ ایسے ہیں، جن کی نظر میں یہ بات آتی نہیں۔ورنہ یہ ممکن نہیں ہے کہ
لوگوں کو معلوم ہو کہ ہمارے بزرگوں نے یہ قربانیاں دی تھیں اور اب ان کے نام کے کھاتے بند ہورہے ہیں
تو وہ قدم آگے نہ بڑھائیں۔مجھے یقین ہے کہ جس کو بھی علم ہوتا چلا جائے گا ، وہ انشاء اللہ تعالی ضرور اس
تحریک میں شامل ہوتا چلا جائے گا۔تحریک جدید کو چاہئے کہ مجاہدین تحریک جدید کی پہلی فہرست ایک کتاب
کی صورت میں شائع کر کے مختلف جماعتوں میں بھجوائے۔کیونکہ الفضل میں توممکن نہیں ہے کہ ان فہرستوں
کو بار بار شائع کیا جا سکے۔جماعتوں میں یہ فہرستیں پڑھ کر سنائی جائیں اور پھر جماعتی سطح پرتحقیق کی جائے
کہ ہر جماعت سے تعلق رکھنے والے ایسے کتنے لوگ ہیں، جن کے بزرگان تحریک جدید کی صف اول میں
شامل تھے لیکن ان کے کھاتے بند ہیں؟
یه تو اندرون ملک کی کیفیت ہے، چندوں کی ادائیگی کی۔اور جیسا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہے،
اللہ تعالیٰ نے ہر پہلو میں غیر معمولی ترقی عطا فرمائی ہے۔جہاں تک بیرون پاکستان کی جماعتوں
کا تعلق
ہے، میں نے یہ اندازہ لگایا تھا کہ جہاں تک حصہ آمد اور چندہ عام کا تعلق ہے، باہر کی جماعتوں کا چندہ
پاکستان کے چندوں کے دگنے سے زائد ہے۔اور جہاں تک تحریک جدید کا تعلق ہے، وہ نصف سے کم تو
نہیں، تقریباً نصف بنتا تھا۔اس سے میں نے یہ اندازہ لگایا کہ باہر کی جماعتوں میں کم از کم چار گنازیادہ
711
خطبہ جمعہ فرمودہ 28اکتوبر 1983ء
تحریک جدید -- ایک الہی تحریک
گنجائش موجود ہے۔اس وقت ان کا چندہ گیارہ لاکھ تھا۔چنانچہ مجھے یہ اندازہ تھا کہ اگر جماعت کوشش
کرے تو چار گنا بلکہ پانچ گنا بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔یعنی خدا توفیق دے تو 44 لاکھ سے 50 لاکھ تک بلکہ
اس سے بھی بڑھ سکتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ میں حیرت انگیز فضل فرمایا اور اس ایک سال کے
اندر اندر باہر کی جماعتوں کا چندہ گیارہ لاکھ سے بڑھ کر 53,60,000 روپے ہو چکا ہے۔حیرت ہوتی ہے
کہ کس طرح اللہ تعالی از خود فرشتوں کے ذریعہ دلوں میں تحریک فرما رہا ہے۔چنانچہ اتنے حیرت انگیز
اضافے ہوئے ہیں اور ایسی ایسی جگہوں سے چندہ آیا ہے، جہاں سے انسان سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ مزید
گنجائش ہوگی۔باہر بعض ایسی جماعتیں ہیں، جو بڑی مستعد ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ پہلے اپنی توفیق
کے مطابق چندے دے رہی تھیں۔پھر آمدنیوں کی نسبت مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔یعنی صرف
پاکستان میں مہنگائی نہیں ہے، ساری دنیا مالی لحاظ سے بحران کا شکار ہے اور دنیا کا جینا دوبھر ہورہا ہے۔خصوصا وہ لوگ جو محنت مزور دی کر سکے گزارہ کرتے ہیں، ان کو مکانوں کے بہت زیادہ کرائے دینا پڑتے
ہیں۔پھر خوراک مہنگی ہوگئی ، لباس مہنگے ہو گئے۔غرضیکہ باہر کی دنیا بڑی مشکل سے گزارے کر رہی ہے۔اس کے باوجود غیر معمولی اضافے ، یہ حیرت انگیز بات ہے۔اور صرف وعدوں میں ہی اضافہ نہیں ہوا بلکہ
اس کے ساتھ وصولی میں بھی امسال اسی شان سے غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔چنانچہ اب
تک 40,59,480 روپے وصول ہو چکے ہیں۔جو گزشتہ سال کی وصولی کی نسبت سے بھی زیادہ ہیں اور کئی
گنا اسی نسبت سے زیادہ ہیں، جس سے وعدے زیادہ ہوئے ہیں۔پس ہم امید رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ
یہ بقیہ وصولی بھی بہت جلد ہو جائے گی۔کیونکہ یہ جماعتیں ساری دنیا میں پھیلی پڑی ہیں، اس لئے وہاں
سے بر وقت اطلاع آنا زیادہ مشکل کام ہے۔وکیل المال صاحب نے مجھے بتایا ہے کہ ایسے بہت سے ملک
ہیں، جن کی وصولی اس میں شامل نہیں ہوسکی۔بعض جماعتوں کی اطلاع جولائی کی ہے، بعض کی اس سے بھی
پہلے کی ہے۔غرضیکہ ہرگز بعید نہیں کہ آج تک ان کی وصولی 53,00,000 کے لگ بھگ ہو چکی ہو۔اور
اس کی اطلاع آتے آتے شاید ایک مہینہ اور لگ جائے۔بہر حال مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے ان کو وعدوں کے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔اور یہ بعید نہیں کہ وصولی وعدوں سے بھی آگے
بڑھ جائے۔جہاں تک وصولی میں غیر معمولی اضافوں
کا تعلق ہے، جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، بعض
جماعتیں مستعد ہونے کے باوجود اس معاملہ میں بہت تیزی سے آگے بڑھی ہیں۔712
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء
بیرون پاکستان نمایاں طور پر کام کرنے والی جماعتوں میں سے امریکہ کا اضافہ تین گنا ہے، کینیڈا
کا ساڑھے پانچ گنا اور ٹرینیڈاڈ کا دس گنا، سرینام کا چھ گنا، برطانیہ کا تین گنا، جرمنی کا دو گنا ہے۔کئی
نوجوان جو جرمنی میں کام کرتے ہیں ، ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔کیونکہ ان میں سے بہت سے دوسرے
ملکوں میں ہجرت کر گئے ہیں۔کچھ دوستوں کو جرمن قانون کے مطابق مزید ٹھہرنے کی اجازت نہیں ملی۔یہ
جماعت پہلے بھی چندوں میں بڑی مستعد جماعت تھی، اس لئے ان کا دو گنا اضافہ بھی مالی قربانی کی طرف
ایک بہت بڑا قدم ہے۔ڈنمارک کا پانچ گنا اصافہ ہوا ہے۔سویڈن کا سات گنا، ناروے کا چار گنا اضافہ
ہوا ہے۔اور بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ مالی قربانی کے اس جہاد میں افریقن ممالک بھی خدا کے فضل
سے پیچھے نہیں رہے۔چنانچہ نائیجیریا کا بارہ گنا اضافہ ہے اور نانا کا ساڑھے پانچ گنا۔غانا کے اقتصادی
حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ وہاں کی جماعتوں کا ساڑھے پانچ گنا اضافہ ایک غیر معمولی قربانی ہے۔کیونکہ وہاں تو اس قدر مہنگائی ہو چکی ہے اور اقتصادی حالت دن بدن اتنی خطرناک ہو رہی ہے کہ لوگوں کو
کھانے کے لئے روٹی نہیں ملتی۔پٹرول غائب ہے۔موٹریں موجود ہیں لیکن چل نہیں سکتیں ، اس لئے اپنی
اپنی جگہ پر کھڑی ہیں۔ٹیوب ویل اگر ہیں تو بند پڑے ہیں۔کھانے کے لئے گندم بھی مہیا نہیں ہو رہی۔جو
افریقن جنگلوں میں رہتے ہیں، وہ تو جڑیں کھا کر گزارہ کر لیتے ہیں۔لیکن وہ جڑیں بھی اب کم ہو رہی ہیں۔کیونکہ پچھلے چھ مہینے سے بارش نہیں ہوئی۔اس لئے قحط سالی کا بڑا خطرہ ہے۔افریقن قوموں کے لئے بھی
جو جنگلوں میں رہتے ہیں اور وہیں سے ان کی غذا مہیا ہوتی ہے، ان کے لئے بھی قحط سالی کا خطرہ ہے اور جو
لوگ شہروں میں رہ رہے ہیں، ان کی بھی بہت بری حالت ہے۔ان حالات میں غانا کی جماعتوں کے
چندے میں ساڑھے پانچ گنا اضافہ، ایک غیر معمولی اور بہت بڑا قدم ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا
فرمائے۔اور یہ دعا کرنی چاہئے کہ اس نیکی کے بدلہ میں اللہ تعالی سارے ملک پر رحم فرمائے۔یہ جتنے بھی اضافے میں نے بیان کئے ہیں، ضروری نہیں کہ جس نسبت سے اضافہ ہوا ہے، اسی
نسبت سے اخلاص میں بھی ترقی ہوئی ہو۔یا اخلاص کے اندر بھی وہی نسبت پائی جاتی ہو۔یہ اندازہ لگانا، یہ
اربعے لگانا درست نہیں۔کیونکہ مختلف ممالک مختلف اقتصادی پلیٹ فارمز پر کھڑے ہیں، ان کی اقتصادی
حالت ایک جیسی نہیں ہے۔چنانچہ پہلے مختلف ممالک کی قربانی کا معیار مختلف تھا۔بعض ایسے ممالک تھے،
جو تحریک جدید میں پہلے ہی بڑی اچھی اور نمایاں قربانی کر رہے تھے۔مثلاً انگلستان کی جماعتیں ہیں، ان
کے چندے میں تین گنا کا اضافہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔مگر اس کے مقابل پر بعض جماعتیں چندوں کو
713
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
میں بہت پیچھے تھیں۔ان کا اگر دس گنا بھی اضافہ ہو گیا ہے تو یہ مطلب نہیں ہے کہ انگلستان کے مخلصین کے
مقابل پر ان کا اخلاص بھی اتنے گنا زائد ہے۔یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان چندوں کے پیچھے کس
جماعت کو کتنی قربانی کی توفیق ملی اور ان کے اخلاص کی قیمت خدا کی نظر میں کیا ہے؟ ہم تو محض خدا کے
احسانات کا تصور باندھنے کی خاطر یہ تخمینے پیش کرتے ہیں اور یہ نسبتیں قائم کرتے ہیں تا کہ مختلف زاویوں
سے ہم اللہ کے فضلوں کا نظارہ کریں اور دل اس کی حمد سے بھرتا چلا جائے۔ورنہ اگر نسبتوں کا تصور باندھا
جائے تو اس لحاظ سے تو پھر بیلجیئم دنیا کی سب سے بڑی مخلص جماعت بنے گی کیونکہ ان کا اضافہ
ساڑھے چالیس گنا ہے۔بات یہ ہے کہ پہلے وہاں مبلغ نہیں تھا، چند احمدی تھے اور وہ بھی بکھرے ہوئے
تھے، ان کی تربیت کا کوئی انتظام نہیں تھا۔چندوں میں بھی وہ بہت پیچھے تھے۔اس لئے یہ ان کا پہلا قدم
ہے۔اور پہلے قدم میں ان کو چھیالیس منزلیں طے کرنے کی توفیق ملی ہے۔آئندہ سال جب یہ شرحیں
تقریباً برابر ہو جائیں گی تو پھر بیرونی ممالک کی جماعتوں کا اصل مقابلہ شروع ہوگا۔جب بیرونی جماعتیں
قریبا ایک ہی سطح پر آجائیں گی تو پھر دیکھیں گے کہ کون سی جماعت آگے بڑھتی ہے۔مجھے یقین ہے کہ انشاء
اللہ تعالیٰ ہر جگہ برابر کوشش ہوگی۔بیرونی ممالک کے چندہ دہندگان کی تعداد کے لحاظ سے بھی خدا تعالیٰ نے غیر معمولی فضل فرمایا
ہے۔اور اس میں بھی تحریک جدید کی رپورٹ کے مطابق بجنات کو بہت بڑی خدمت کی توفیق ملی ہے۔چنانچہ بجنات میں سے برطانیہ، کویت، مسقط، جاپان، کینیڈا، منجی ، سویڈن، مغربی جرمنی، ہالینڈ سرینام
ڈیٹن اور بالٹی مور امریکہ کی لجنات نے نمایاں کام کیا ہے۔معلوم ہوتا ہے امریکہ کی اکثر بجنات کو تو فیق
نہیں ملی۔صرف ڈیٹن اور بالٹی مور کی لجنات نے غیر معمولی کام کیا ہے۔بہر حال ان کی کوششوں کو اللہ
تعالی نے قبولیت عطا فرمائی۔چنانچہ بیرون پاکستان کی جماعتوں کے وعدہ کنندگان کی تعداد گزشتہ سال
صرف 2,028 تھی۔اس کے مقابل پر اس سال 13,470 تک پہنچ گئی ہے۔یعنی وعدہ کنندگان کی تعداد
میں 11,442 کا اضافہ ہوا ہے۔پس کوئی ایک پہلو بھی ایسا نہیں ہے، جس میں ہم تشنگی محسوس کریں۔اور تحریک جدید کی طرف
سے جتنی کوشش کی گئی ہے، اس کو ان پھلوں سے کوئی نسبت نہیں، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوئے ہیں۔حالانکہ وہی عام کوشش ہے، جو ہمیشہ ہوتی ہے۔وہی وکیل مال ہیں ، وہی عملہ ہے۔عملے میں بھی کوئی غیر
معمولی اضافہ نہیں ہوا۔اور اسی طرح اخلاص سے دن رات کوشش کر رہے ہیں، جس طرح پہلے کیا کرتے
714
تحریک جدید - ایک اپنی تحریک۔۔۔جلد شم
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء
تھے۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، اللہ تعالیٰ جماعت کو فضلوں کے ایک نئے دور میں داخل کر رہا ہے۔اور ہمارے اوپر نئی ذمہ داریاں ڈالنے والا ہے۔-
اصل بات یہ ہے کہ جب زادراہ بڑھایا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ لمبا سفر در پیش ہے۔جب قوتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو مارچ آرڈر (March Order) سے پہلے ساری تیاریاں مکمل کرلی
جاتی ہیں۔پس در حقیقت جو اصل فضل ہیں، وہ تو ابھی سامنے پڑے ہوئے ہیں۔یہ تو فضلوں کے حصول کا
ایک ذریعہ ہے، جو مہیا کیا جارہا ہے۔معلوم یہ ہوتا ہے اور جیسا کہ دوسری علامتوں سے بھی بڑا قطعی طور پر
ظاہر ہورہا ہے، اللہ تعالی ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کے لئے جماعت سے عظیم الشان خدمات لینے والا
ہے۔اور ان خدمات کے لئے ہمیں زادراہ مہیا فرما رہا ہے، جماعت کے اخلاص کو بڑھارہا ہے، ایمان کو
بڑھا رہا ہے، قربانیوں کی توفیق کو بڑھارہا ہے، وقف کی روح میں نئی جلا پیدا کر رہا ہے اور ہر پہلو سے ہمیں
تیار کیا جارہا ہے کہ آگے بڑھو اور ساری دنیا کومحمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیت لو۔اس مبارک دور
میں ہم داخل ہونے والے ہیں اور ہورہے ہیں۔یہ کوئی ایسی دیوار تو نہیں ہوا کرتی کہ اس کو پھلانگا تو نیا دور
شروع ہو گیا۔یہ تو ایک جاری سلسلہ ہے اور نئی صدی کے قرب کے ساتھ اس کا تعلق ہے۔اور جیسا کہ
رت خليفة المسيح الثالث نور اللہ مرقدہ بار ہا فرمایا کرتے تھے کہ یہ پہلی صدی تو غلبہ اسلام کی
تیاری کی صدی ہے اور اگلی صدی غلبہ اسلام کی صدی ہوگی۔تو جتنا جتنا ہم اس صدی میں داخل ہونے
والے ہیں اور اس کے قریب ہوتے چلے جارہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ تیاری میں جو کمیاں رہ گئی تھیں، اللہ
تعالیٰ اپنے فضل سے وہ جلدی جلدی پوری کر رہا ہے۔تاکہ ہمیں پھر بعد میں یہ احساس نہ ہو کہ فلاں چیز بھی
تیاری والی رہ گئی تھی اور فلاں بھی رہ گئی تھی اور فلاں بھی رہ گئی اور فلاں بھی رہ گئی۔واپس تو ہم مر نہیں سکتے۔انسان جب سفر پر روانہ ہوتا ہے تو بعض دفعہ گھر میں کچھ چیزیں رہ جاتی ہیں اور وہ اپنا رخ گھر کی طرف موڑ
بھی لیتا ہے۔کہتا ہے : چلو واپس جا کر وہ بھی لے آؤں۔لیکن غلبہ اسلام کی شاہراہ پر ہمارا ج سفر جاری ہے،
اس میں تو ہم واپس نہیں مڑ سکتے۔اس میں تو لازماً ہر قدم آگے بڑھے گا۔اس لئے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور
اس کے فضل نے ہماری تیاریاں مکمل کروانی شروع کی ہوئی ہیں۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ جب ہم اگلی صدی میں داخل ہوں گے تو اس قدر تیز رفتاری سے داخل
ہوں گے کہ گویا پہلی رفتار سے بعد کی رفتار کو کوئی نسبت نہیں ہوگی۔اور یہ کوئی مبالغہ نہیں ہے۔خدا تعالیٰ جس
طرح غیر ممالک میں جماعت پر فضل فرما رہا ہے اور جماعت کی طرف لوگوں
کی توجہ پیدا ہورہی ہے اور جس
715
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
طرح باہر سے مطالبے آ رہے ہیں اور ترقی کے نئے نئے رستے کھل رہے ہیں، وہ اگر یہاں بیان کئے
جائیں تو اس کے لئے کئی گھنٹے درکار ہیں۔اور وہ بھی مختصر بیان کئے جاسکیں گے۔مجھے سارا سال جو ڈاک
موصول ہوتی ہے۔اس کی اوسط سات سو خطوط روزانہ ہے۔ان خطوط میں سے ایک بڑی تعداد بیرونی
ممالک سے آتی ہے۔یا مختلف ممالک کی خبروں سے متعلق دفاتر کے ذریعہ موصول ہوتی ہے۔چنانچہ
حالات کو پڑھ کر دل اللہ کی حمد سے بھر جاتا ہے کہ کس طرح روزانہ ترقی کے نئے نئے میدان ہمارے
سامنے کھل رہے ہیں۔پس اگر سال کے 365 دنوں میں ہر روز بیسیوں ترقی کے نئے میدان سامنے آ
رہے ہوں تو یہ کہنا کہ ان کو بیان کرنے کے لئے کئی گھنٹے درکار ہیں، قطعاً کوئی مبالغہ نہیں۔اصل واقعات کا
خلاصہ تو گھنٹوں میں پیش کیا جاسکتا ہے لیکن ان پر تفصیلی روشنی نہیں ڈالی جاسکتی۔بہر حال
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تک جن جن ممالک میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں اور جہاں
جہاں ترقی کے نئے رستے کھل رہے ہیں، وہاں وہاں تحریک جدید دن رات کوشاں ہے اور پورا زور لگارہی
ہے۔تحریک کے دفاتر میں بھی وسعت پیدا ہورہی ہے۔واقفین زندگی طوعی طور پر کاموں کے لئے جو وقت
دیتے ہیں، سمجھتا ہوں، اب وہ پہلے سے بڑھ کر وقت دے رہے ہیں۔ان میں بیداری کی ایک عام رو پیدا
ہو گئی ہے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا ایک نشان ہے کہ کارکنوں میں ایک غیر معمولی احساس پیدا ہو چکا
ہے کہ اہم کام ہمارے سپرد ہونے والے ہیں ہمیں بھی تیاری کرنی چاہئے۔یہ ساری باتیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کی نشاندہی کر رہی ہیں۔اور جماعت کو میں اس
لئے بتا تا ہوں کہ وہ ایک نئے ولولے اور نئے جوش کے ساتھ نئے سال میں داخل ہوں۔اور اپنی قربانیوں
کے معیار کو اور بھی بڑھائیں۔گویا
نرخ بالا کن که ارزانی ہنوز
اپنی جنس کی قیمت کو بالا کر دے کہ ابھی بھی تو ارزاں ہے، ابھی تو سستا ہے۔جہاں تک جماعت
احمدیہ کی قدرو قیمت کا تعلق ہے، یہ تو قربانیوں سے وابستہ ہے۔اور حقیقت یہ ہے کہ ہمارے اندرا بھی بھی
قربانیوں کے بہت میدان کھلے پڑے ہیں۔اگر آپ تلاش کریں تو آپ کو ایسے ہزار ہا احمدی مل جائیں
گے، جو ابھی لازمی چندہ جات میں بھی شامل نہیں ہوئے۔اور ہزار ہا کو ان کے خاندانوں کی تعداد سے
ضرب دے دیں تو وہ تعداد ایسی ہے، جو تحریک جدید میں شامل ہو سکتی ہے لیکن ابھی شامل نہیں ہو سکی۔اس
لئے یہ کہنا کہ ہم اپنے منتہا کو پہنچ گئے ہیں اور اتنی ہی جماعت کو تو فیق ہے، بالکل غلط بات ہے۔ہمارے
716
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء
اندر اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہ صرف یہ کہ خدمت کی توفیق زیادہ ہے بلکہ امر واقعہ یہ ہے کہ اس تو فیق کے
مقابل پر جماعت جس تیزی سے پھیل رہی ہے، وہ بھی تو ایک ایسا میدان ہے، جو قربانیوں میں اضافے
کے مزید تقاضے کرتا رہے گا۔خدا کے فضل سے ساری دنیا میں لوگ احمدیت میں داخل ہو رہے ہیں اور
ساری دنیا کے ممالک میں جماعت وسعت پذیر ہو رہی ہے۔جماعت میں نئے آنے والوں کی تعداد ہی کو
شامل کر دیا جائے تو اگلے سال نمایاں فرق ہونا چاہئے۔اس لئے مجھے تو مزید ترقی کے بہت کھلے میدان نظر
آرہے ہیں۔اور میں امید رکھتا ہوں اور خدا کا ہمیشہ یہ سلوک رہا ہے کہ جب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اب حد ہو گئی ،
اس سے آگے بظا ہر کوئی قدم بڑھنے کی جگہ نہیں رہی تو اللہ تعالیٰ پھر نیا میدان کھول دیتا ہے، پھر جماعت اور
زیادہ آگے قدم بڑھاتی ہے۔اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو مزید توفیق عطا فرمائے گا
اور ہم بفضلہ تعالیٰ تحریک جدید کی قربانیوں کے ہر میدان میں آگے بڑھیں گے۔اس ضمن میں ہمیں بعض باتوں کو ملحوظ رکھنا چاہئے۔دوستوں کو یاد ہوگا کہ تحریک جدید کے آغاز
میں ایک 19 نکاتی پروگرام بھی پیش کیا گیا تھا۔اور یہ پروگرام اس غرض سے تھا کہ جماعت رفتہ رفتہ زندگی
کی ایسی دلچسپیوں کو کم کرتی چلی جائے، جن میں ان کا روپیہ اسلام کے سوا دوسری جگہ خرچ ہوتا ہے۔اور وہ
روپے سمیٹ کر جہاں جہاں سے بھی انسان بچا سکے، ضرور بچائے۔اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا
شروع کر دے۔اس سارے پروگرام کا آخری مقصد تو یہی بنتا تھا۔لیکن اس مقصد کے حصول کے دوران
جماعت کے اندر جو حیرت انگیز تبدیلی پیدا ہوتی تھی، وہ اپنی ذات میں ایک بہت بڑا پھل تھا۔مثلاً سادہ
زندگی کا مطالبہ ایسے زمانہ میں جب کہ دنیا مادہ پرستی میں مبتلا ہو رہی ہو۔اسی طرح لہو و لعب سے پر ہیز جبکہ
دنیا میں ایسی چیزیں ایجاد ہو چکی ہوں کہ جنہوں نے قوموں کے کریکٹر تباہ کر دیئے ہیں اور لہو ولعب کی
طرف توجہ نے خدا سے غافل کر دیا ہے۔یہ دونوں چیزیں مثال کے طور پر ایسی ہیں، جن کی پابندی سے
آپ کے چندوں میں اضافہ ہوگا۔لیکن چندوں کا اضافہ اپنی جگہ ہے اور بالکل الگ مقصد ہے۔یہ دونوں
باتیں اپنی ذات میں ایسے عظیم الشان مقاصد ہیں کہ جس قوم کو حاصل ہو جائیں، وہ آزاد قوم کہلا سکتی ہے۔تحریک جدید کو چاہئے کہ وہ اس پہلو کی طرف بھی توجہ کرے۔جہاں مالی قربانی میں اضافہ ہورہا ہے، وہاں
وقتا فوقتا تحریک جدید کے 19 نکاتی پروگرام کو مختلف رنگ میں جماعت کے سامنے پیش کرتے رہنا
چاہئے۔تا کہ ہمارے قدم متوازن طور پر آگے بڑھیں۔ہمارے کردار میں بھی برکت مل رہی ہو اور
ہمارے قربانیوں کے معیار میں بھی برکت مل رہی ہو۔ا
717
خطبہ جمعہ فرمودہ 28اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اور جب میں یہ کہتا ہوں کہ خدا کرے کہ ایسا ہی ہو تو اس کے ساتھ مجھے
یقین ہے کہ انشاء اللہ ایسا ضرور ہوگا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ جس طرح جماعت پر فضل فرمارہا ہے، یہ ممکن نہیں ہے
کہ ہمارے دل کی نکلی ہوئی دعائیں ہوں اور وہ قبول نہ ہوں۔اللہ تعالیٰ تو ہم پر اتنے احسان فرما رہا ہے کہ
بعض دفعہ دعا کا خیال آتا ہے تو وہ اسے قبول فرما لیتا ہے۔کجا یہ کہ ساری جماعت اللہ تعالیٰ کے حضور گریہ و
زاری کے ساتھ اور در دوالحاح کے ساتھ دعائیں کر رہی ہو اور اللہ تعالیٰ ان کو قبول نہ فرمائے۔یہ ہو ہی نہیں
سکتا۔اس لئے ہم اس یقین کے ساتھ تحریک جدید کے اس نئے سال میں داخل ہورہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم
پر اپنے فضلوں اور رحمتوں کو پہلے سے زیادہ اور زیادہ بڑھاتا چلا جائے گا۔مطبوعه روزنامه الفضل 27 نومبر 1983ء)
718