غلبہ اسلام کے لیے سب سے بڑا ہتھیار جماعت احمدیہ کی روحانیت ہے ۔ خطاب فرمودہ 10 نومبر 1983ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصه خطاب فرموده 10 نومبر 1983ء
غلبہ اسلام کے لئے سب سے بڑا ہتھیار جماعت احمدیہ کی روحانیت ہے
خطاب فرمودہ 10 نومبر 1983ء
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ کی مشرق بعید کے دورہ سے کامیاب مراجعت پر صدر
انجمن احمد یہ پاکستان کی طرف سے حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مکرم
محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے حضور کی خدمت میں ممبران و کارکنان صدرانجمن احمدیہ کی
طرف سے مختصر الفاظ میں مبارکباد پیش کی اور دعا کی درخواست کی۔اس موقع پر حضور نے جو خطاب فرمایا،
اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے:۔حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد اس دورہ کی کا میابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا
اور فرمایا کہ
نے فرمایا:۔اگر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہوتا تو کسی کامیابی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا“۔حضور نے اپنے خطاب میں زیادہ تر سنگا پور میں اپنے دورے کی تفاصیل بیان فرمائیں۔حضور
اس ملک میں کام کی نوعیت باقی تین ممالک (جی، آسٹریلیا اور سری لنکا) سے مختلف تھی۔یہاں
پر عوام سے رابطہ کا کوئی پروگرام نہ تھا بلکہ جماعت کی تربیت اور اس علاقہ میں آئندہ کے لئے پروگرام مرتب
کرنے کا منصوبہ تھا۔یہاں پر مقامی جماعت کے علاوہ انڈونیشیا اور ملائیشیا سے آئے ہوئے وفود سے رابطہ
قائم ہوا، ان کی مجالس شوری منعقد کی گئیں اور مختلف ریجنز کے حالات کے پیش نظر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اور ایسی
معلومات حاصل ہوئیں، جو یہاں (مرکز میں بیٹھے کسی بھی صورت میں حاصل نہیں ہو سکتی تھیں“۔فرمایا:۔”یہاں پر میں نے محسوس کیا کہ انڈونیشی اور ملائشی قوم میں روحانیت کا مادہ بہت گہرا ہے۔گہری
محبت کرنے کا جذبہ موجود ہے۔جبکہ چینیوں میں مادہ پرستی کا رحجان بہت ہے اور اس وجہ سے مسلمان اور
چینی قوم میں بعد بھی بہت زیادہ ہے۔743
خلاصہ خطاب فرمودہ 10 نومبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
حضور نے مزید فرمایا:۔چینیوں میں جو یہاں ( سنگاپور میں ) آباد ہیں، مادہ پرستی کی شدت کی وجہ سے بے چینی اور بے
اطمینانی بہت ہے۔یہاں عدم تحفظ کا گہرا احساس ہے، بے حیائی عام ہے۔غیر ملکوں کے مسافروں کی
کثرت سے آنے کی وجہ سے یہ جگہ اخلاق سوز مشاغل سے کا اڈہ بن گئی ہے۔شروع میں تو یہاں کے لوگوں
نے اسے اچھا سمجھا مگر اب اس کے بداثرات نمایاں ہورہے ہیں اور نمایاں بے چینی محسوس ہورہی ہے۔چنانچہ ایک طرف روحانیت کا مادہ ہے اور دوسری طرف مادہ پرستی کے بدنتائج ہیں۔فرمایا کہ
مجھے امید ہے کہ اگر جماعت احمدیہ کے روحانیت کے مادہ میں مزید جلاء پیدا ہوئی تو غلبہ اسلام
کے لیے یہ جماعت احمدیہ کا سب سے بڑا ہتھیار ہوگا۔یہ مادہ موجود ہے اور مزید چمکنے اور جلاء پانے کے
لیے تیار ہے۔تھوڑے سے رابطے میں یہاں کے احمدی مردوں اور خواتین میں اس بارے میں نمایاں
تبدیلی دیکھنے میں آئی اور احمدیت سے محبت جاگ گئی ہے۔اس سے مجھے بڑا حوصلہ ہوا ہے۔یہ زرخیز مٹی
ہے، لازماً پھل لائے گی۔مطبوعه روزنامه الفضل 14 نومبر 1983ء)
سنگاپور کے دورہ کے حالات بتاتے ہوئے ، حضور نے وہاں کے احمدی مردوں، عورتوں اور
خصوصاً نو جوانوں میں رونما ہونے والی خوشکن تبدیلیوں کا ذکر فرمایا۔حضور نے فرمایا:۔سنگاپور کی احمدی خواتین اور مردوں کے علاوہ نو جوانوں میں بھی میں نے جلد جلد رونما ہونے
والی خوشکن تبدیلیاں محسوس کیں۔جب پہلا رابطہ نو جوانوں سے ہوا تو ان کی آنکھوں میں نمایاں اجنبیت پائی
جاتی تھی۔مگر چند ہی دن میں یہ کیفیت عاشقانہ رنگ میں ڈھل گئی۔اور ایسی حیرت انگیز تبدیلی پیدا ہوئی،
جس کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔ان کی عبادت سے اخلاص کا ایک نیا رنگ صاف جھلکتا محسوس ہوتا تھا“۔حضور نے فرمایا:۔دو
وہاں کے احباب جماعت کی روحانیت جلا پا رہی ہے۔لیکن اس روحانیت کو کسی نہ کسی رنگ میں
کام میں لانا پڑے گا۔اس پہلو سے وہاں بہت گنجائش موجود ہے۔وہاں کی مجلس خدام الاحمدیہ سے تفصیل سے
باتیں ہوئیں، ان
کو بتایا گیا کہ اگر ایک راستہ بند ہو تو آگے کیسے جانا ہے؟ اور جب بات ان کی سمجھ میں آگئی تو
ان کی آنکھوں میں ایسی چمک آگئی کہ لگتا تھا کہ ارادہ عمل میں ڈھلنے کے لیے اچھل رہا ہے۔اس ضمن میں لجنہ
نے تو کام بھی شروع کر دیا ہے۔خدام کی کیفیت کا بھی اندازہ یہی ہے کہ لجنہ سے پیچھے نہ رہیں گے۔744
خلاصہ خطاب فرمودہ 10 نومبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
حضور نے فرمایا:۔”سنگا پور میں مجھے یہ دیکھ کر دکھ اور تعجب ہوا کہ نہ وہاں کے احمدیوں نے اور نہ غیر احمدی مسلمانوں نے
وہاں کی چینی آبادی کی طرف کوئی توجہ دی۔حالانکہ عیسائیوں نے ان کو اپنے مذہب میں داخل کرنے کے لیے
بڑی کوششیں کی ہیں۔جماعت احمدیہ کو غیر احمدی مسلمانوں میں کام کرنے کے لئے اگر چہ مشکلات ہیں اور اب
تو عالمی سطح پر جماعت کی مخالفت بڑے منظم رنگ میں شروع ہوگئی ہے لیکن وہاں کے احمدیوں نے یہ نہ دیکھا کہ
چینی قوم کا میدان خالی پڑا ہے۔یہ قوم سکون حاصل کرنے کے لیے مارشل آرٹس اور کلچر کے نام پر بے معنی باتوں
میں الجھی ہوئی ہے۔بے قراری ان کی زندگی میں نمایاں ہے۔اس کا علاج اسلام کی روحانیت ہے۔اس کے
لیے کسی دلیل کی ضرورت نہیں ، اللہ کا پیار قائم کرنے کی ضرورت ہے۔دنیا میں یہی طمانیت کا ذریعہ ہے کہ دنیا کو
اپنے خالق کی طرف لایا جائے اور غیر قوموں سے روحانیت کے ذریعے تعلق قائم کیا جائے“۔فرمایا:۔میں نے محسوس کیا ہے کہ دنیا کو یہی چیز اسلام کی طرف مائل کرے گی۔اپنے عملی نمونہ سے یہ
بتانا پڑے گا کہ فلاں شخص با خدا ہے اور دنیا کے عام لوگوں اور اس میں یہ فرق ہے“۔حضور نے فرمایا:۔”میرے سارے سفر کا ماحصل یہ ہے کہ چونکہ دنیا مادیت کی طرف تیزی سے جھکتی چلی جارہی
ہے، اسی لیے ہمارے ساتھ مقابلے کی فیلڈ سکڑتی جارہی ہے۔اب دنیا سے ہمارا مقابلہ کسی دلیل پر نہیں ہو گا
بلکہ اس بات پر ہوگا کہ خدا ہے یا نہیں؟ ایک باخدا شخص میں اور بے خدا شخص میں کیا فرق ہے؟ یہ وہ محاذ
ہے، جہاں پر آکر ہر بات کی تان ٹوٹے گی۔فرمایا کہ
حالیہ دورے میں، میں نے محسوس کیا کہ ان علاقوں کے احمدیوں میں روحانیت موجود ہے۔پس
اس کو ذرا حرکت میں لانے کی ضرورت ہے۔پھر امید ہے کہ اس طرف غیر معمولی توجہ پیدا ہوگی“۔حضور نے فرمایا:۔صرف چینی قوم ہی نہیں بلکہ اس علاقے میں موجود بدھ مذہب کے پیروکاروں کو بھی روحانیت
کے ذریعہ اسلام کی طرف لایا جا سکتا ہے۔اور مجھے یہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ یہ بدھسٹ ولی طور پر اسلام کے
زیادہ قریب ہیں۔لیکن ان کو کمیونزم سے بچانے کی سیاسی چال کے طور پر عیسائیت کی طرف لایا گیا ہے
ور نہ یہ اسلام قبول کرنے کی طرف جلد مائل ہو سکتے ہیں۔۔745
خلاصہ خطاب فرموده 10 نومبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
تعلق باللہ کے ذکر کے ضمن میں حضور نے سنگا پور کے علاوہ آسٹریلیا کے دورہ کے بھی چند انتہائی
ایمان افروز واقعات سنائے۔حضور نے بتایا کہ
ایک نوجوان نے سوال کیا کہ معجزہ کوئی چیز ہے بھی یا نہیں؟ یہ نوجوان اور اس کے دو بھائی تینوں
جب سے آسٹریلیا آئے ، بے روزگار تھے اور روزگار ملنے کا کوئی امکان بھی نظر نہ آرہا تھا۔وہ سخت پریشان اور
دلبر داشتہ تھے۔میں نے انہیں معجزہ کی حقیقت اور اللہ تعالیٰ کے قادرانہ تصرفات کے بارہ میں تفصیل سے بتایا
اور انہیں اللہ پر توکل کرنے کی تلقین کی۔اس گفتگو کے چند دن بعد ہی کجا یہ کہ ایک بھائی کو نوکری نہ ملتی تھی،
متینوں بھائیوں
کو غیر متوقع طور پر کام مل گیا۔اس کا ان تینوں بھائیوں پر بہت اثر ہوا۔ایک اور ایسا ہی ایمان افروز واقعہ بیان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ
جواحمدی خلافت احمدیہ سے خلوص کا تعلق قائم رکھتا ہے، اگر اس کا خلوص سچا ہے تو اللہ تعالی اس
کو تقویت ایمان کے مواقع خود پیدا کرتا رہتا ہے“۔حضور نے مغربی جرمنی کے ایک پاکستانی نوجوان اور جرمنی میں آباد ایک امریکن احمدی خاتون کا
بھی ذکر کیا اور بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے دعاؤں کی قبولیت کے نتیجہ میں انہیں کس طرح معجزانہ طور پر اپنے فضلوں
سے نوازا۔حضور نے فرمایا:۔ایسے واقعات بکثرت احمد یوں کو پیش آتے ہیں اور روزانہ ہی دنیا کے مختلف علاقوں کے احمدی
سینکڑوں کی تعداد میں ایسے واقعات کا اپنے خطوط میں ذکر کرتے ہیں، جو روزانہ ڈاک کے ذریعہ مجھے
موصول ہوتے ہیں۔ان واقعات کو دیکھ کر یہ ممکن نہیں رہتا کہ اللہ کے احسان کے سوا کسی اور امر کی طرف
ان باتوں کو منسوب کیا جا سکے۔فرمایا:۔احمدیت ایک زندہ حقیقت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اتنا بڑا احسان ہے زمانہ پر کہ
دنیا بعد میں روروکر ان باتوں کو یاد کیا کرے گی کہ ہم اتنے بڑے مبشر وجود کو گالیاں دیا کرتے تھے۔حضور نے فرمایا:۔دو
صدرانجمن کو چاہیے کہ سارے پاکستان کی جماعتوں میں تعلق باللہ کے حصول کے لیئے مہم
چلائے۔ہمارے بہت سے احمدی مردوں اور عورتوں کو پتہ ہی نہیں کہ کس زبر دست خدا سے ان کا تعلق
ہے۔صدرانجمن احمدیہ کو چاہیے کہ وہ ہر احمدی کو باخدا اور باشعور انسان بنانے کی کوشش کرے۔اللہ تعالیٰ
ہمیں اس کی توفیق دے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 15 نومبر 1983ء)
746