بیوت الحمد سکیم ، صد سالہ سکیم کا حصہ ۔ خطاب فرمودہ 11 نومبر 1983ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1983ء
بیوت الحمد سکیم،صد سالہ سکیم کا حصہ
خطبہ جمعہ فرمودہ 11 نومبر 1983ء
گزشتہ سال جب اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو یہ توفیق عطا فرمائی کہ پانچ سوسال کے
بہت ہی درد ناک تعطل کے بعد سپین میں پہلی مسجد کا افتتاح کرے تو اس کے بعد حمد اور شکر کے طور پر میں
نے ”بیوت الحمد“ کی تحریک کی۔کیونکہ عبادت کا بنی نوع انسان کی ہمدردی سے گہرا تعلق ہے۔چنانچہ
میرے ذہن میں یہی تاثر تھا، جس کی بنا پر میں نے مسجد کا شکرانہ ادا کرنے کے لئے ایک اور نیکی کی تعلیم
دی۔تا کہ عبادت کا دوسرا پہلو، یعنی خدا کی خاطر بنی نوع انسان کے ساتھ تعلق پیدا کرنا اور ان کی ہمدردی
کرنا یہ بھی پورا ہو جائے۔اور اپنے رب کے حضور شکرانے کا ایک اظہار بھی ہو جائے۔چنانچہ اب مسجد آسٹریلیا کی بنیا ڈالنے کی توفیق ملی ہے تو میں اسی تحریک کو ہرانا چاہتا ہوں۔اب
یہ تحریک میرے ذہن میں نسبتا زیادہ وسعت اختیار کر چکی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہر سال مساجد کی
تعمیر کی توفیق دیتا ہی چلا جا رہا ہے۔اور عبادت کرنے والے بھی دن بدن جماعت احمدیہ میں بڑھ رہے
ہیں۔اس لئے عبادت کے دوسرے پہلو کا حق بھی ساتھ ساتھ اسی طرح ادا ہوتے رہنا چاہئے۔چنانچہ
غرباء کی ہمدردی میں جو مختلف تحریکات جماعت احمدیہ میں جاری ہیں اور ہمیشہ سے جاری ہیں، ان میں
ایک بیوت الحمد کا اضافہ ہو چکا ہے“۔" جیسا کہ تمام احباب جماعت کو علم ہے کہ ہم پر دوسری ذمہ داریاں بھی کچھ کم نہیں۔ان میں
عبادت سے تعلق رکھنے والی بھی ہیں اور خدمت خلق کے دوسرے تقاضوں
کو پورے کرنے والی بھی اتنی
زیادہ ہیں کہ ہم اپنی خواہش کے مطابق فی الحال غرباء کی ہمدردی میں اتنا خرچ نہیں کر سکتے ، جتنا کہ ہماری
تمنا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہماری توفیق کو انشاء اللہ بڑھاتا چلا جائے گا۔اور جوں جوں توفیق
بڑھے گی، ہم اس میدان میں بھی آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔میرے دل کی یہ خواہش ہے کہ ساری دنیا
میں ہمدردی کرنے والوں میں سب سے زیادہ ہمدردی کا عملی اظہار جماعت احمدیہ کی طرف سے ہو“۔747
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 11 نومبر 1983ء
وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
میں یہ چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ بنی نوع انسان کی ہمدردی میں ایسے عظیم الشان کام سرانجام
دے، جو اپنی وسعت کے ساتھ اپنی شدت میں بھی بڑھتے رہیں۔یہاں تک کہ جماعت احمد یہ ساری دنیا میں بنی
نوع انسان کی سب سے زیادہ ہمدردی رکھنے والی اور ہمدردی میں عملی قدم اٹھانے والی جماعت بن جائے۔اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو اس پہلو سے بھی ساری دنیا کے ادیان پر غلبہ نصیب ہو جائے“۔اس سکیم کو میں وسعت دینا چاہتا ہوں۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ جلسہ جو بلی
تک ہم کم از کم ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مکان بنا کر غرباء کو مہیا کر دیں۔یعنی جماعت کے جو سو سال
گزر رہے ہیں، ان کے ہر سال پر صرف ایک لاکھ روپیہ اگر ہم ڈالیں تو ایک کروڑ بن جاتا ہے۔اور پھر بعد
میں انشاء اللہ ایک کروڑ مکانات بھی ہوں گے۔لیکن فی الحال ایک کروڑ روپے کی تحریک کی جاتی ہے۔میرا گزشتہ سال کا وعدہ دس ہزار روپے کا تھا، جو میں نے ادا کر دیا تھا۔بہت ہی معمولی رقم تھی۔اب میں اپنے اس وعدہ کو بڑھا کر ایک لا کھ کر رہا ہوں۔اور آئندہ چار سال میں انشاء اللہ یہ وعدہ پورا کر
دوں گا۔باقی دوست، جو ایک لاکھ کے وعدے کر چکے ہیں، وہ غالبا تین یا چار اور ہیں۔تو پانچ لاکھ کا تو اس
طرح اکٹھا انتظام ہو گیا۔جو اس سے پہلے وعدے آچکے ہیں، ان کو شامل کر لیا جائے۔یعنی ان پانچ لاکھ
کے علاوہ ، اگر ہمیں اسی دوست ایک، ایک لاکھ کا وعدہ کرنے والے مل جائیں تو انشاء اللہ تعالی بڑی آسانی
کے ساتھ یہ معاملہ طے ہو جائے گا۔لیکن کوشش یہ کرنی چاہئے کہ ادا ئیگی میں جلدی کی جائے۔کیونکہ میں
اس کو صد سالہ سکیم کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔یعنی جس سال ہم صد سالہ جشن منا رہے ہوں ، اس سال ہماری
خوشیوں میں بعض ایسے غریب بھی شامل ہوں، جن کے پاس پہلے کوئی مکان نہیں تھا۔محض اللہ تعالیٰ کے
فضل سے اور احمدیت کی برکت سے اس سال ہم ان کو نئے مکانوں کی چابیاں سپرد کر یں۔اس لئے اس
نئے ایک کروڑ کی ادائیگی میں ہمیں جلدی کرنی چاہئے۔اور اگر اس مد میں زیادہ رقم بھی جمع ہو جائے گی تو
اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔یعنی یہ شرط نہیں ہے کہ صرف ایک کروڑ ہی ہو۔دو کروڑ، تین کروڑیا
جماعت کو جتنے کی توفیق مل سکتی ہے، دے دے۔لیکن ایک کروڑ کم از کم حد ہے“۔وو
باقی جو دوست اس تحریک میں حصہ نہیں لے سکتے ، ان سے میں یہ کہتا ہوں کہ وہ دعائیں
کریں۔اور ضروری نہیں ہے کہ ایک لاکھ کی توفیق ہو تبھی اس میں حصہ لیا جائے۔اگر زیادہ کثرت کے
ساتھ دوست شامل ہونا چاہتے ہیں تو ضرور شامل ہوں۔کیونکہ یہ بہت ہی مبارک تحریک ہے۔جو لوگ بھی
ان مکانوں میں رہیں گے، خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ ان کی دعائیں پہنچتی رہیں گی۔اس لئے اس
748
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 11 نومبر 1983ء
تحریک میں کم سے کم روپیہ کے لئے میں کوئی حد مقرر نہیں کرتا۔اگر کوئی دوست چار آنے دے کر بھی اس
میں شامل ہونا چاہے تو سیکر ٹریان مال اس کے چار آنے بھی قبول کر لیں۔اس لئے بے شک وسعت پیدا
ہو جائے۔اگر چہ اس سے حساب میں تھوڑی سی مشکل تو پیدا ہوتی ہے لیکن کوئی حرج نہیں۔جو بھی کوئی دے
سکتا ہے ، وہ قبول
کر لیا جائے۔تا کہ لوگ کثرت سے اس ثواب میں شامل ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم عبادت کے تقاضے بھی پورے
کر سکیں اور خدمت خلق کے تقاضے بھی پورے کر سکیں۔کیونکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ، امر واقعہ یہ ہے
کہ ساری دنیا میں بنی نوع انسان کی خدمت کا فرض سب سے زیادہ مسلمانوں پر عائد ہوتا ہے۔دنیا کی اور
پر
کوئی تعلیم ایسی نہیں ہے، جس نے بنی نوع انسان کی خدمت پر اتناز ور دیا ہو لیکن بد قسمتی سے اس وقت عالم
اسلام
کو بنی نوع انسان کی خدمت کرنے کی دنیا کی قوموں میں سب سے کم توفیق مل رہی ہے۔وو
ہر احمدی کے دل میں یہ تڑپ پیدا ہونی چاہئے اور اسے یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہم جلد از
جلد خدمت کے ہر میدان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کی ہر قوم کے سردار کے جھنڈے سے
اونچا بلند کریں۔یہی ہماری دعا ہے اور یہی ہماری تمنا ہے۔خدا تعالیٰ ہمیں یہ تمنا پوری کرنے کی توفیق عطا
فرمائے۔آمین۔مطبوعه روزنامه الفضل 30 نومبر 1983ء)
749