تبلیغ اسلام کی جوت کو بھیجنے نہیں دینا ۔ پیغام بنام جماعت احمدیہ امریکہ بر شہادت مکرم ڈاکٹر مظفر احمد صاحب
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
پیغام بر شہادت مکرم ڈاکٹر مظفر احمد صاحب
تبلیغ اسلام کی جوت کو سمجھنے نہیں دینا
پیغام بنام جماعت احمد یہ امریکہ بر شہادت مکرم ڈاکٹر مظفر احمد صاحب
اے ڈیٹرائٹ اور امریکہ کے دوسرے شہروں میں بسنے والے احمد یو!
اور اے مشرق و مغرب میں آبا د اسلام کے جاں شارو !!
اس عارضی غم سے مضمحل نہیں ہوتا کہ یہ ان گنت خوشیوں کا پیش خیمہ بننے والا ہے۔اس شہید کو
مردہ نہ کہیں بلکہ وہ زندہ ہے۔اور اس رستہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہ ہو، جس پر چلتے ہوئے وہ مرد صادق
پر
بہت آگے بڑھ گیا۔تمہارے قدم نہ ڈگمگائیں، تمہارے ارادے متزلزل نہ ہوں۔دیکھو تم نے خوب سوچ سمجھ کر اور کامل معرفت اور یقین کے ساتھ اپنے لئے راستی کی وہ راہ اختیار
کی ہے، جس پر صالحیت کی منزل کے بعد ایک شہادت کی منزل بھی آتی ہے۔اسے خوف وہر اس کی منزل نہ
بناؤ۔یہ تو ایک اعلیٰ اور ارفع انعام کی منزل ہے، جس پر پہنچنے کے لئے لاکھوں ترستے ہوئے مر گئے اور لاکھوں
ترستے رہیں گے۔اور خالد بن ولید کا وہ وقت یاد کرو، جب بستر مرگ پر روتے روتے اس کی ہچکی بندھ گئی۔اور ایک عیادت کرنے والے نے تعجب سے پوچھا کہ اے اللہ کی تلوار ! تو جو میدان جہاد کی ان کڑی اور مہیب
منزلوں میں بے خوف اور بے نیام رہا، جہاں بڑے بڑے دلاوروں کے پتے پانی ہوتے تھے، آج تو موت
سے اتنا خوف زدہ کیوں ہے؟ تجھے یہ بزدلی زیب نہیں دیتی۔خالد نے اسے جواب دیا کہ نہیں نہیں ، خالد
بن ولید موت سے خائف نہیں بلکہ اس غم سے نڈھال ہے کہ راہ خدا میں شہادت کی سعادت نہ پاسکا۔دیکھو!
یہ وہی خالد تھا، جو ہر میدان جہاد میں یہ تمنا لے کر گیا کہ کاش میں بھی ان خوش نصیبوں میں داخل ہو جاؤں ، جو
اللہ کی راہ میں شہید کئے جاتے ہیں۔یہ تمنا لئے ہوئے وہ ہر خطرے کے بھنور میں کود پڑا اور ہر اس گھمبیر مقام
پر پہنچا، جہاں سرتن سے جدا کئے جارہے تھے اور گردنیں کاٹی جارہی تھیں اور سینے برمائے جارہے تھے اور
اعضاء بدن کے ٹکڑے کئے جارہے تھے۔لیکن ہر ایسے مقام سے وہ غازی بن کر لوٹا اور شہادت کا جام نہ پی
سکا۔پس بستر مرگ پر اس سوال کرنے والے کو خالد نے اپنے بدن کے وہ داغ دکھائے ، جو میدان جہاد میں
کھائے جانے والے زخموں نے پیچھے چھوڑے تھے۔اپنے بدن کا کپڑا اٹھایا اور اپنا پیٹ دکھایا اور اپنی چھاتی
751
پیغام بر شہادت مکرم ڈاکٹر مظفر احمد صاحب
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
دکھائی اور اپنے بازو ننگے کئے اور کندھوں کے جوڑ تک اپنے داغ داغ بدن کا ماجرا اس کے سامنے کھول کر
رکھ دیا۔اور کہا کہ دیکھو اور یہ دیکھو اور یہ دیکھو اور یہ دیکھو۔اور اے دیکھنے والو! مجھے بتاؤ کہ کیا ایک انچ بھی
ایسی جگہ تمہیں دکھائی دیتی ہے، جہاں
اللہ کی راہ میں خالد نے زخم نہ کھائے ہوں؟ لیکن وائے حسرت اور
وائے حسرت کہ خالد شہید نہ ہو سکا۔اور یہ غم جو آج مجھے کھائے جارہا ہے، ان زخموں کے دکھ سے کہیں زیادہ
جاں سوز ہے، جو شوق شہادت میں کھائے تھے۔پس اے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کے دروازے سے راہ سلوک میں داخل ہونے والو!
تمہاری زندگی کے سفر میں لازماً صالحیت سے بالاتر مقام بھی آئیں گے۔خوب یاد کھو کہ یہ خوف و ہراس اور
نقصان و زیاں کا راستہ نہیں بلکہ لامتناہی انعامات کا ایک پہاڑی راستہ ہے، جس کے انعام کی ہر منزل پہلے
سے بلند تر ہے۔پس خوشی اور مسرت اور عزم اور یقین کے ساتھ آگے بڑھو۔تبلیغ اسلام کی جو جوت میرے مولیٰ نے میرے دل میں جگائی ہے اور آج ہزاروں احمدی
سینوں میں یہ لو جل رہی ہے، اس کو سمجھنے نہیں دینا۔اس مقدس امانت کی حفاظت کرو۔میں خدائے
ذوالجلال والاکرام کے نام کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر تم اس شمع نور کے امین بنے رہو گے تو خدا اسے کبھی
سمجھنے نہیں دے گا۔یہ لو بلند تر ہوگی اور پھیلے گی اور سینہ بہ سینہ روشن ہوتی چلی جائے گی۔اور تمام روئے زمین
کو گھیرے گی اور تمام تاریکیوں کو اجالوں میں بدل دے گی۔اے احمدیت کے بدخواہو! تمہارے نام بھی میرا ایک پیغام ہے۔اسے نگاہ بد سے اسے دیکھنے
والو سنو کہ تم ہر گز اسے بجھانے میں کامیاب نہیں ہو سکو گے۔یہ ارفع چراغ وہ نہیں، جو تمہاری سفلی پھونکوں
سے بجھایا جاسکے۔جبر کی کوئی طاقت اس نور کے شعلے کو دبا نہیں سکتی۔چشم بصیرت سے دیکھو کہ مظفر آج بھی
زندہ ہے بلکہ پہلے سے
کہیں بڑھ کر زندگی پا گیا۔پس اے مظفر! تجھ پر سلام کہ تیرے عقب میں لاکھوں مظفر بڑھ کر تیری جگہ لینے کے لئے بے
قرار ہیں۔اور اے مظفر کے شعلۂ حیات کو بجھانے والو! تم نے اسے ابدی زندگی کا جام پلا دیا۔زندگی اس
کے حصہ میں آئی اور موت تمہارے مقدر میں لکھ دی گئی۔مذہبی آزادی کا قرآنی تصور تو ایک بہت پاک اور
اعلیٰ اور ارفع اور وسیع تصور ہے۔اسے جبر و اکراہ کے مکروہ اور مجزوم تصور میں بدلنے والو! اور اے مذہب
کے پاک سر چشمہ سے پھوٹنے والی لازوال محبت کو نفرت اور عناد میں تبدیل کرنے والو!! اے ہر نور کو نار
میں اور رحمت کو زحمت میں بدلنے کے خواہاں بدقسمت لوگو، جو انسان کہلاتے ہو! یا درکھو کہ تمہاری ہر سفلی
752
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پیغام بر شہادت مکرم ڈاکٹر مظفر احمد صاحب
تدبیر خدائے برتر کی غالب تقدیر سے ٹکرا کر پارہ پارہ ہو جائے گی۔تمہارے سب ناپاک ارادے خاک
میں ملا دئیے جائیں گے اور رب اعلیٰ کے مقدر کی چٹان سے ٹکر اٹکرا کر اپنا سر ہی چھوڑو گے۔تمہاری مخالفت
کی ہر جھاگ اٹھاتی ہوئی ہر ساحل اسلام سے ٹکر ا کرنا کام لوٹے گی اور بکھر جائے گی اور اسے پیش قدمی کی
اجازت نہیں ملے گی۔اے اسلام کے مقابل پر اٹھنے والی ظاہری اور مخفی عیاں اور باطنی طاقت !!! سنو کہ
تمہارے مقدر میں ناکامی اور پھر نا کامی اور پھر نا کامی کے سوا کچھ نہیں۔اور دیکھو کہ اسلام کے
جاں نثار اور فدائی ہم وہ مردان حق ہیں، جن کی سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں۔مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
مطبوعه روزنامه الفضل 20 نومبر 1983ء)
753