وہ دن دور نہیں جب آسٹریلیا میں اسلام کا سورج پوری شان سے چمکے گا ۔ خطاب فرمودہ 24 نومبر 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
خلاصہ خطاب فرمودہ 24 نومبر 1983 ء
وہ دن دور نہیں، جب آسٹریلیا میں اسلام کا سورج پوری شان سے چمکے گا
خطاب فرمودہ 24 نومبر 1983ء
مشرق بعید کے دورہ سے کامیاب مراجعت پر امراء اضلاع پنجاب کی طرف سے حضرت خلیفة
المسيح الرابع رحمہ اللہ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر حضور نے جو خطاب
فرمایا، اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے:۔تشہد تعوذ سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے اس دورے کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا
اور فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے بعد امیر صاحب صوبائی پنجاب اور دیگر امراء اضلاع شکریہ کے
مستحق ہیں، جنہوں نے اس دعوت کا انتظام کیا اور اس کے علاوہ وہ مہمان ، جو دور دور سے آئے ، ان کی آمد
پر ہمارا دل خوشی سے بھر گیا ہے۔کیونکہ جب مہمان ایسے حالات کا مقابلہ کر کے آئے ہوں، جو ان کو یہاں
آنے کی اجازت نہ دیتے ہوں تو ان کا دوہرا شکر یہ ادا کر نالا زم ہے۔حضور نے اپنے خطاب میں اپنے دورہ میں سے صرف آسٹریلیا کے دورے کا ذکر فرمایا۔سڈنی
کے قریب مسجد اور مشن ہاؤس کا سنگ بنیا درکھنے کا ذکر کرتے ہوئے ، حضور نے فرمایا:۔”یہاں پر 127 ایکڑ زمین اس خیال سے لی گئی ہے کہ بعد میں آنے والے وقت میں یہ جگہ کم نہ ہوجائے۔فرمایا:
و لیکن یہ جگہ بھی کم ہو جائے گی اور ایک وقت آئے گا کہ جب یہ جگہ صرف سڈنی کے لیے بھی
کافی نہ ہوگی اور کئی مسجد میں اور بنانی پڑیں گی“۔حضور نے فرمایا:۔” جہاں تک اس مسجد کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب کا تعلق ہے، اس میں زیادہ مہمان نہیں آئے۔کیونکہ یہاں پر جماعت احمدیہ کے مخالفین نے لکھوکھار روپیہ خرچ کر کے یہ مہم چلائی اور ایسا جھوٹا اور غلط
پرو پیگنڈا کیا کہ احمدیوں کے کئی گہرے دوست عین وقت پر آ کر معذرت کر گئے۔تاہم یہ بائیکاٹ اسلام کی
تبلیغ روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا“۔755

خلاصہ خطاب فرموده 24 نومبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اس کی تفصیل بتاتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ
دار الحکومت میں واقع یو نیورسٹی آف کینبرا میں میرا ایک لیکچر اسلام کی امتیازی خصوصیات کے
موضوع پر ہوا اور اللہ تعالیٰ نے علم کے اس مرکز میں اسلام کا پیغام بہت عمدگی سے پہنچانے کی توفیق دی۔وہاں پر بھی شدید مخالفت تھی۔یونیورسٹی کے اہل کاروں کو دھمکیاں دی گئیں اور یو نیورسٹی کے اہلکار وائس
چانسلر کے پاس گئے کہ یہ تقریب منسوخ کر دیں۔مگر وائس چانسلر نے ہمت کی اور دلیری سے کہا کہ یہ تقریب
ہرگز منسوخ نہ ہوگی۔اسی طرح ایک اور جگہ ایک بولنگ کلب میں ایک احمدی دوست نے ایک دعوت دی،
جس میں ایک سو آسٹریلین شامل ہوئے۔بڑے طویل سوال وجواب کی محفل ہوئی اور حاضرین کے دلوں کی
کیفیت ایک ہی مجلس میں اتنی بدل گئی کہ مجھے یوں لگتا تھا کہ ایک طرف دنیا والے مخالفت میں زور لگار ہے
ہیں اور دوسری طرف خدا کے فرشتے لوگوں کے دلوں کو اسلام کی طرف مائل کر رہے ہیں۔آسٹریلیا جیسے ملک
میں کسی مجلس میں لوگ کھلم کھلا اٹھ کر اسلام کی تائید کر نا
شروع کر دیں تو یہ ایک عجیب بات ہے اور صدر مجلس
اٹھ کر یہ کہے کہ آپ نے جتنی باتیں کہی ہیں ، ان سب سے مجھے سو فیصدی اتفاق ہے۔حضور نے فرمایا:۔عورت کے اسلام میں کردار کے متعلق ہمیشہ سوالات پوچھے گئے اور ایسی جگہ پر جہاں میری بیوی
اور بھانجی بھی ایک طرف برقع میں لپٹی ہوئی یہ باتیں سن رہی تھیں۔ایسی تقریب میں خود وہاں کی عورتوں کا اٹھ
کر عورتوں کے بارے میں اسلام کی تعلیم کی تائید کرنا، خدا تعالیٰ کی تائید کا ایک حیرت انگیز نشان تھا۔فرمایا کہ
اس ملک میں ریڈیو سے میرے دو انٹر ویو نشر کئے گئے۔ایک براہ راست رواں پروگرام کو روک
کر بذریعہ ٹیلیفون انٹرویو تھا، دوسرا آسٹریلیا ریڈیو کے اردو پروگرام میں اردو زبان میں ایک انٹرویو تھا“۔حضور نے فرمایا:۔یہ اللہ تعالیٰ کی عظیم شان تھی ، ایک طرف لاکھوں روپے خرچ کر کے پاکستان اور ہندستان کے
رہنے والے لوگوں کے دلوں میں جماعت احمدیہ کے بارے میں بدظنیاں پھیلائی جارہی تھیں اور دوسری
طرف خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ریڈیو پر انہی لوگوں کے خاص پروگرام میں میرا انٹرو یونٹر کروارہا تھا۔حضور نے مزید فرمایا کہ
"آسٹریلیا کے مذہبی امور کے ماہر صحافیوں نے خاص طور پر ہمارے بارے میں، ہماری تائید میں لکھا“۔756

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
حضور نے فرمایا:۔خلاصہ خطاب فرموده 24 نومبر 1983ء
”میرے اس دورے کے نتیجے میں اب آسٹریلیا میں جماعت احمدیہ کی تبلیغ میں بڑی زبردست
وسعت پیدا ہوئی ہے اور اب ہر احمدی بڑی کثرت سے اہل آسٹریلیا کو اسلام کی تبلیغ پہنچارہا ہے“۔آسٹریلیا کے ایک سکول کی تقریب کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔وو
وہاں طلباء کے ساتھ پرنسپل نے عیسائیوں اور پادریوں کو بھی مدعو کی ہوا تھا۔عیسائی پادری نے
جس جس مسئلے پر سوال کر کے فضا کو ہمارے مخالف کرنے کی کوشش کی، وہیں پر ایسا پانسہ پلٹا کہ اس کے
چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں اور سنے والوں کے دلوں پر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت
اثر کئے بغیر نہ رہی۔ایک طرف مخالفت تھی اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت کا شاندار مظاہرہ تھا۔مخالف جو وار کرتا تھا، بالکل الٹا اس کا اثر سامنے آتا تھا۔(مطبوعه روزنامه الفضل 28 نومبر (1983ء
حضور نے آسٹریلیا کے قدیم باشندوں Aborigines کا بطور خاص ذکر فرمایا اور بتایا کہ
وہ وقت جلد آنے والا ہے، جب یہ باشندے اور سارا آسٹریلیا احمدی مسلمان ہو جائے گا“۔اس ضمن میں حضور نے اہم الہی بشارات کا نہایت ایمان افروز رنگ میں ذکر فرمایا۔نیز حضور
نے ان باشندوں پر کئے جانے والے ظلم وستم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
” ان پر اتنے خوفناک مظالم کئے گئے کہ انگریزوں نے پوری کوشش کی کہ ان کی نسل ختم ہو
جائے۔منصوبے کے تحت ان باشندوں کو گھیر کر لایا جاتا اور ان کو اولاد کے نا قابل بنا کر چھوڑ دیا جاتا۔حتی
کہ ان کی آبادی گھٹتے گھٹتے بالکل ختم ہونے کے قریب جا پہنچی۔نیاز مانہ بدل چکا تھا اور انگریزوں نے یہ
خیال کر کے کہ یہ قوم ایک تاریخی ورثہ ہے، انہیں بالکل ختم نہیں ہونا چاہئے ، ان کی حفاظت کے بعض سامان
کئے۔جس طرح یہ تو میں کسی جانور کی نسل ختم ہوتے دیکھ کر اس کے شکار پر پابندی لگا دیتی ہیں، اسی طرح
ان باشندوں کے ساتھ بھی سلوک کیا گیا۔اس طرح سے یہ نسل بالکل ختم ہونے سے بچ گئی۔حضور نے فرمایا:۔اس قوم میں مجھے اس لئے دلچسپی پیدا ہوئی کہ بعض پیشگوئیوں سے پتہ چلتا ہے کہ مسیح موعود کے
ذریعے اللہ تعالی کنواری قوموں کو اسلام میں داخل کرے گا۔یہ قومیں اس لحاظ سے کنواری ہیں کہ اب تک
اس تک اسلام کا پیغام نہیں پہنچا۔اس قوم کا دولہا اسلام ہے۔66
757

خلاصہ خطاب فرمودہ 24 نومبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
حضور نے فرمایا:۔اس ضمن میں ایک بڑی دلچسپ بات یہ بھی سامنے آئی کہ یہ قوم چالیس ہزار سال پرانی قوم
ہونے کا دعوی کرتی ہے۔اور آج دنیا کی کسی اور قوم کا یہ دعوی نہیں۔اور محققین اور تاریخ دان اس دعوئی کو سچا
تسلیم کرتے ہیں۔حضور نے اس قوم کی ایک اور اہم بات یہ بتائی کہ
یہ غیر ابراہیمی نسل میں سے دنیا کی واحد قوم ہے، جس میں مذہبی فریضے کو طور پر ختنہ کا رواج
ہے۔اس کے علاوہ ان کے دوسرے مذہبی طریق اسلام کے بہت قریب ہیں۔مغربی محقق ان کو خوابوں میں
بسنے والی قوم کہتے ہیں۔لیکن ان کے لیڈر سے میری جو ملاقات ہوئی ، اس میں اس نے بتایا کہ ہم کو تخلیقی روح
وہ خدا کو تخلیقی روح کہتے ہیں) خوابوں کے ذریعے رہنمائی دیتی ہے۔ہمیں مستقبل کی خبریں دیتی ہے۔6¢
آنے والے خطرات سے ہوشیار کرتی ہے۔یہ تصور خوابوں کے اسلامی تصور کے مطابق ہے۔فرمایا:۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتدا میں ان کا مذہب سچا تھا اوراللہ تعالیٰ سے لازماً ان کا تعلق رہا ہے۔حضور نے اس ضمن میں مشہور اسلامی مفکر اور مجد د حضرت ابن عربی کا کشف سنایا، جس میں انہوں
نے دیکھا کہ وہ خانہ کعبہ کا طواف کر رہے ہیں۔انہوں نے طواف کے دوران بعض اجنبی آدمیوں کو دیکھا۔ان
آدمیوں نے حضرت ابن عربی کو بتایا کہ وہ چالیس ہزار سال پرانے آدم کی اولاد ہیں۔حضور نے فرمایا:۔"آسٹریلیا کے قدیم باشندے بھی چالیس ہزار سال پرانی قوم ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔اس سے حضور نے یہ استنباط فرمایا کہ
اسلام کا اس قوم سے واسطہ ہوتا تھا، اس لئے ایک مجدد کو یہ کشف دکھایا گیا۔حضور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بھی ایک آسٹریلین شخص ملنے آیا تھا۔اس کے ساتھ گفتگو میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ آدم ایک نہیں ہوا بلکہ کئی ہوئے ہیں اور آسٹریلیا اور امریکہ میں
جو باشندے
آباد ہیں ہممکن ہے، وہ کسی چالیس ہزار سال پرانے آدم کی اولاد ہوں“۔فرمایا کہ
یہ ساری باتیں اکٹھی کر کے میں نے ان کا بہت گہری نظر سے جائزہ لیا اور ان قدیم باشندوں
کے لیڈر سے ملاقات کی۔تو اس نے مجھے بتایا کہ آپ سے یہ باتیں کرتے ہوئے ہمارے مذہبی بزرگ کوئی
758

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خلاصہ خطاب فرمودہ 24 نومبر 1983ء
بات نہیں چھپائیں گے۔مگر مغربی لوگوں سے ہم نفرت کرتے ہیں اور ان کو اپنے مذہب کی باتیں بتا کر اپنے
مذہب کو نا پاک نہیں کرنا چاہتے۔اس لیڈر نے کہا: ہمارے بزرگوں سے آپ ملیں ، وہ اپنا دل آپ کے
لئے کھولنے کو تیار ہوں گئے۔حضور نے فرمایا:۔”میں نے اس لیڈر کو کہا کہ تمہاری تاریکی کا زمانہ ختم ہونے کو ہے اور روشنی کا زمانہ آنے والا
ہے۔تمہاری قوم اسلام قبول کر کے دنیا میں ترقی حاصل کرے گی اور بلند مقام حاصل کرے گی۔جب یہ
باتیں میں نے اسے کہی تو اس کے چہرے پر میں نے پہلی بار مسکراہٹ اور خوشی دیکھی۔ورنہ جب وہ مجھے ملا
تو اس کے چہرے پر اتنی گہری مایوسی تھی کہ اس کے غم کا سایہ میرے دل پر بھی پڑا۔حضور نے مزید فرمایا کہ
”میں نے اسے بتایا کہ جب تمہاری قوم اسلام لائے گی، اس وقت تمہارا انتقام لینے کا وقت
آئے گا اور تم مغربی قوموں سے انتقام لو گے۔لیکن ہمارا اور تمہارا انتقام، وہی انتقام ہوگا، جو نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے لیا تھا۔آنحضرت نے خوفناک مظالم کرنے والوں کو لا تشریب علیکم الیوم کہ کر انتقام
لیا تھا۔یہ ہمارا انتقام ہے۔جب تم اسلام میں داخل ہو گے تو تم ان لوگوں کو معاف کرنے میں ہم سے بھی
بڑھ جاؤ گے۔تم کہو گے کہ ظلم ہم پر ہوئے تھے ، ہم معاف کریں گئے۔""
حضور نے پر جلال لہجے میں فرمایا :۔وہ دن دور نہیں، جب آسٹریلیا کے براعظم میں اسلام کا سورج پوری شان سے چمکے گا۔اب تو
آسٹریلیا میں جگہ جگہ مسجدیں بنیں گی۔لازما آسٹریلیا کو حضور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے امن کے سائے
میں آنا پڑے گا۔ورنہ لازما وہ تباہی کا شکار ہوں گے۔نہ صرف آسٹریلیا بلکہ ساری دنیا بے چین ہے۔اور
ساری دنیا کے لئے امن اور سکون کا ذریعہ صرف اور صرف حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن عافیت
ہے۔اس کے علاوہ اور کوئی امن و عافیت کی جگہ نہیں۔اللہ تعالی ساری دنیا کو اس دامن عافیت میں آنے کی
توفیق دے۔آمین۔مطبوعه روزنامه الفضل 29 نومبر 1983ء)
759

آج 10 میں سے 10 باقی