حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہی عظیم دجالی فتنہ کی تباہی مقدر تھی ۔ پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ جنوبی امریکہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ جنوبی امریکہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہی عظیم دجالی فتنہ کی تباہی مقدر تھی
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ جنوبی امریکہ
عزیز بھائیو اور بہنو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ گیا نا ٹرینیڈاڈ اور سرینام کی جماعت ہائے احمد یہ 26, 25
اور 27 نومبر 1983ء کو اپنا اٹھواں سالانہ جلسہ سرینام میں منعقد کر رہی ہیں۔خدا تعالیٰ اس جلسہ کو بہت
با برکت کرے اور اس جلسہ کو ان ممالک میں اسلام کی تبلیغ کے لئے ذریعہ بنائے اور اس میں شمولیت کرنے
والوں کو اپنی رحمتوں سے نوازے۔آمین
اس جلسہ سالانہ کے موقع پر جبکہ کریبین کونسل کے تینوں ممالک کے احباب جماعت ایک جگہ
اکٹھے ہیں، میں آپ سب کو اس آخری زمانہ کے اس سب سے بڑے اور عظیم فتنہ کی طرف متوجہ کرانا چاہتا
ہوں ، جود جالیت کا فتنہ ہے۔اور جس نے ایک عالم کو تہہ و بالا کر ڈالا ہے اور تمام دنیا پر ایک دائرہ کی طرح
محیط ہو چکا ہے۔یہ وہ فتنہ ہے، جو براہ راست خدائے واحد دیگا نہ کی توحید پر حملہ آور ہوا ہے۔اور ایک عاجز
انسان کو، جسے خدائے بزرگ و برتر نے نبوت سے سرفراز فرما کر بنی اسرائیل کی اصلاح کے لیے ناصرہ میں
معبوث فرمایا تھا، خدائے واحد کا شریک ٹھہرایا ہے۔اس فتنہ کے علم بردار خدائی کے اس جھوٹے دعوی کی تبلیغ
کے لئے اور مسیح ابن مریم کو خدا کا بیٹا ثابت کرنے کے لئے اپنی پوری طاقت اور قوت اور اپنے پورے
ذرائع کے ساتھ تمام دنیا میں مصروف عمل ہیں۔اور اس کی اشاعت کے لیے ہر قسم کی کوشش اور ہر نوع کی
کاروائی کر رہے ہیں۔اور تحریف اور تکلمیس سے کام لیتے ہوئے، کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ،
جس سے اس جھوٹے عقیدہ کی اشاعت ہو۔غریب اقوام اور نادار لوگوں کو اپنے دام میں پھنسانے کے
لئے انہوں نے دنیا کے خزانوں کے منہ کھول دیئے ہیں۔اور پسماندہ ممالک میں اس باطل عقیدہ کی
اشاعت کے لئے ہر طرح کے لالچ اور ہر قسم کی دھمکی روار کھتے ہوئے اور بنی نوع انسان کی مجبوریوں سے
فائدہ اٹھاتے ہوئے ، انہیں خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کے لئے سیدھے اور بچے راستے کے بجائے
ایک فانی اور عاجز انسان
کی پرستش کی تعلیم دیتے ہیں۔761
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ جنوبی امریکہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
نوع انسان کو اس جھوٹے عقیدہ سے نجات دلانے اور ایک ضعیف اور درماندہ مخلوق کو خدائی کے
چنگل سے آزاد کرا کے سیدھے راستے پر چلانے کے لئے اور بچے اور واحد خدا کی طرف بلانے کے لئے ہی
خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو معبوث فرمایا تھا۔اور آپ کے ذریعہ ہی اس عظیم دجالی فتنہ کی تباہی
مقدر تھی۔اور آپ ہی کے مبارک ہاتھوں اس صلیب نے پاش پاش ہونا تھا، جو اس عظیم فتنہ کی نشانی ہے۔پس اس موقع پر میں آپ سب کو جو کریبین آئی لینڈ ز میں آباد ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
جماعت میں شامل ہیں اور آپ سے محبت کا دعوی کرتے ہیں۔یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں
اور اپنے فرائض سے آگاہی حاصل کریں۔آپ کا سر صلیب علیہ السلام کے پیروکار ہیں اور اس لحاظ سے صلیب
کو توڑنے اور بنی نوع انسان
کو جہنم میں لے جانے والے اس باطل عقیدہ سے بچانا ، آپ کی ذمہ داری ہے۔اور نسل انسانی کو خدائے واحد کی عبادت اور پرستش کے سیدھے راستے پر چلانا، آپ کا فرض ہے۔اپنے اس فرض کی ادائیگی کے لئے اور اپنی اس ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے لئے کوشش
کریں۔اور اپنے جسم اور اپنے ذہن کی تمام قوتوں کے ساتھ عیسائیت کے خلاف اس تبلیغی جہاد کا آغاز
کریں۔اور کریبین آئی لینڈز کے ہر ملک کے ہر شہر اور ہرقریہ اور ہر بستی میں اپنے بچے اور حقیقی اور واحد خدا
کی خدائی کا پرچار کریں۔اور اپنے بھائیوں اور اپنی بہنوں کو اس خدا کی طرف بلائیں، جو ہمارا خالق اور
مالک ہے۔جو اکیلا ہے اور کوئی اس کا شریک نہیں۔جو قادر ہے اور کوئی اس کے مقابل پر کچھ بھی طاقت نہیں
رکھتا۔جو ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔آپ انہیں بتائیں کہ ہمارا خدادہ ہے، جو ہمیشہ خالق، ہمیشہ
رازق، ہمیشہ رب ہمیشہ رحمان اور ہمیشہ رحیم ہے اور رہے گا۔آپ انہیں سمجھائیں کہ ایک ضعیف اور کمزور
انسان کی خدائی ، انہیں اس دنیا میں یا دوسری دنیا میں کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچائے گی۔پس اگر وہ اپنے آپ کو اور اپنی نسلوں کو آنے والی تباہی سے بچانا چاہتے ہیں اور دونوں جہانوں
کی خوشیوں اور سعادتوں سے اپنی جھولیاں بھرنا چاہتے ہیں تو اپنے باطل عقیدہ کو چھوڑ کر اور ایک فانی انسان
کی عبادت کو ترک کر کے اس خدا کی عبادت کریں، جو بے شمار برکتوں والا اور بے شمار قوتوں والا اور بے
شمار حسن والا اور بے شمار احسان والا خدا ہے۔مجھے یقین ہے کہ آپ میری اس آواز پر کان دھریں گے اور پوری توجہ کے ساتھ اور اپنی پوری
طاقت اور قوت کے ساتھ اس جہاد کا اعلان کریں گے۔762
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ جنوبی امریکہ
خدا تعالیٰ آپ کو توفیق بخشے کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے مقصد کو پورا کرنے والے
ہیں۔اور آپ میں سے ہر ایک اس راہ میں قربانی کرنے والا اور اس غرض کے حصول کے لئے اپنی جان، مال اور
آبرو کو قربان کرنے کا حوصلہ رکھنے والا ثابت ہو۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور اپنی برکتوں اور رحمتوں سے آپ کو
نوازے۔اور آپ اس دنیا میں بھی اور اس دنیا میں بھی اس کے فضل اور احسان کے جلوے دیکھیں۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفه المسيح الرابع
مطبوعه روزنامه الفضل 12 فروری 1984ء)
763