احمدیت کے ذریعے امت واحدہ کا تصور حقیقت کا روپ دھار لے گا
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع صوبائی جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ تنزانیہ
احمدیت کے ذریعہ امت واحدہ کا تصور حقیقت کا روپ دھار لے گا
پیغام بر موقع صوبائی جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ تنزانیہ منعقدہ 25 تا27 نومبر 1983ء
جماعت احمدیہ تنزانیہ کے دور یجز زمور و گورو اور ارنگا کا صوبائی جلسہ سالانہ مورخہ 26, 25 اور
27 نومبر 1983ء کو منعقد ہوا۔اس موقع پر حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے درج ذیل
خصوصی پیغام ارسال فرمایا:۔الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
عزیز مکرم عبد الوہاب صاحب مرکزی مبلغ نے اطلاع دی ہے کہ جماعت احمدیہ مورد گورو اور ارنگار بجنز
کا صوبائی سالانہ جلسہ 25,26 اور 27 نومبر کو Mikese کے قصبہ میں منعقد ہورہا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔اس مبارک موقع پر حاضرین جلسہ کو میں دلی محبت سے السلام عليكم ورحمة الله
وبرکاتہ کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ سے میری دعا ہے کہ وہ آپ کے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے مبارک
فرمائے ، اس میں شریک ہونے والوں کو اپنے بے پایاں فضلوں سے نوازے۔اور جو احباب جماعت اس
مبارک اجتماع میں کسی مجبوری کی وجہ سے شریک نہیں ہو سکے، اللہ تعالیٰ انہیں بھی دین کے لیے اپنے اوقات
عزیزہ کو صرف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اگر کوئی مشکلات حائل ہیں تو وہ مشکلات دور فرمائے۔آمین
عزیزان! تنزانیہ کا مشن، بہت پرانا مشن ہے۔یہاں احمدیت کا پیغام حضرت مسیح موعود کے
وقت میں پہنچا تھا۔ملک کی آزادی کے بعد حالات کی تبدیلی کی وجہ سے اب احمدیت کی امانت کا بار آپ
کے کندھوں پر ڈالا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے انعامات کو جذب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی ذمہ داریوں
کا احساس کر کے اس کے مطابق اپنی مساعی کو آگے بڑھایا جائے۔اپنے قدم تیز کیجیے اور زیادہ سرعت سے
آگے بڑھیے۔ورنہ وقت کا کارواں آپ کو بہت پیچھے چھوڑ جائے گا۔اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لیے خدا تعالی
نے آپ کو منتخب فرمایا ہے۔اس احسان پر آپ خدا کا جتنا شکر ادا کریں ، وہ کم ہے۔اللہ تعالیٰ کے وعدوں
کے مطابق اسلام کا غلبہ ہو کر رہے گا۔یہ خدا کی اہل تقدیر ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے
765
پیغام بر موقع صوبائی جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ تنزانیہ۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وعدوں پر یقین کرتے ہوئے اپنی مساعی کو تیز کریں اور پیغام احمد بیت کو ہر دروازہ تک پہنچائیں۔تنزانیہ
کے ہر فرد بشر تک اسے لے جائیں۔یہ ہر احمدی کا اٹل ایمان ہے کہ احمدیت اسلام کی حقیقی تعبیر کا نام ہے۔اور ہم غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں کہ وہ وقت دور نہیں ، جب انشاء اللہ تعالیٰ احمدیت کے ذریعہ امت واحدة
کا تصور حقیقت کا روپ دھار لے گا۔لیکن ضروری ہے کہ اس سے پہلے آپ اپنے نیک ارادوں کو عمل کے
سانچوں میں ڈھال دیں۔اور عقائد اور اعمال کے درمیان فاصلے نہ رہنے دیں۔یا درکھیں ، آپ کی ذمہ داری صرف اپنے ملک تک ہی محدود نہیں بلکہ اپنے ملک سے باہر پڑوسی
ممالک تک بھی اسلام کا پیغام آپ ہی کو پہنچانا ہے۔جس طرح افراد پر ہمسایہ افراد کا حق ہوتا ہے، اسی طرح
قوموں پر ان کی ہمسایہ قوموں کا حق ہوتا ہے۔لیکن آپ نے تو ابھی اپنے شہر کا بھی حق ادا نہیں کیا۔پس بیدار ہوں اور احساس ذمہ داری پیدا کریں۔بہت کام کرنے ہیں اور بہت سفر باقی ہیں۔حسب توفیق جو کچھ بن پڑے، اس راہ میں خرچ کر دیں۔یاد رکھیں، تبلیغ کے لیے ذاتی لگن بہت ضروری
ہے۔اور دل جیتنے والے اخلاق کے بغیر کامیاب
تبلیغ ممکن نہیں۔اپنی شخصیت ایسی جاذب نظر بنا ئیں ، آپ
کا انداز ایسا دل لبھانے والا ہو، آپ کی باتیں ایسی میٹھی ہوں کہ جو بھی آپ کے قریب آئے ، پھر قریب تر
ہوتا چلا جائے۔ذاتی تعلقات تبلیغ میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور خدمت اور ایثاران تعلقات کو پروان
چڑھاتے ہیں اور دعائیں ان کو پھل عطا کرتی ہیں۔پس دعاؤں سے بھی ہر گز غافل نہ ہوں۔اور یہ عزم کر
لیں کہ آپ نے ہرگز روحانی لحاظ سے ایک بانجھ کی سی زندگی بسر نہیں کرنا۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو بکثرت روحانی اولاد عطا فرمائے۔اور آپ ایک ایک سے ہزار
ہزار بنتے چلے جائیں۔اور آپ کی وسعتوں کے سامنے یہ دنیا تنگ ہو جائے۔خط و کتابت، ترسیل لٹریچر اور
وقف عارضی بھی ایک بڑا ذریعہ ہیں۔بعض ممالک سے وقف عارضی کی بہت خوشکن رپورٹیں موصول ہو
رہی ہیں۔آپ کو بھی اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔ہو سکتا ہے، آپ کا چند دن کا وقف کسی ہمسایہ ملک کی
قسمت جگادے اور اسے اسلام کی نعمت عطا کرنے کا موجب بن جائے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم خدا کے حضور جھک جائیں اور
جھکے رہیں اور عاجزانہ دعاؤں سے کبھی غافل نہ رہیں۔یہاں تک کہ اسی کے ہو جائیں اور ہر غیر اللہ سے
بے نیاز ہو جائیں۔اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں، اس کے احکام پر بدل و جان عمل پیرا ہوں اور
کوثر
اس کی مخلوق سے ہمدردی اور خیر خواہی کریں۔صاحب حیثیت اپنے غریب بھائیوں سے محبت اور احسان کا
766
تحریک جدید - ایک ابھی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
پیغام بر موقع صوبائی جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ تنزانیہ
سلوک کریں۔اپنی تنظیم کو مضبوط کریں، احمدیت کی تعلیم کو عام کریں۔بچے، بوڑھے، نوجوان، مستورات
تبلیغ اسلام کے فریضہ میں منہمک ہو جائیں۔ہم کیا اور ہماری کوششیں کیا ؟ مگر ہم جانتے ہیں کہ ہمارا رب
سچے وعدوں والا ہے، وہ اپنے وعدے ضرور ایفا فر مائے گا اور لازماً اسلام کو غالب کرے گا۔لیکن ہم پر بھی
لازم ہے کہ ہم اپنے عہدوں پر قائم رہیں اور اس فرمان خداوندی کو نہ بھلا ئیں کہ
أوْفُوا بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِكُمْ
میں نے جو تم سے وعدہ کیا تھا، وہ ضرور پورا کروں گا۔پس تم پر بھی لازم ہے کہ تم اپنے عہد پورے کرو۔ہم نے حضرت مسیح موعود کی بیعت کرتے ہوئے اقرار کیا ہے:۔میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا“
اسے ہر وقت مد نظر رکھیں۔اللہ تعالیٰ اس عہد کو نبھانے کی آپ کو توفیق عطا فرمائے تا آپ خدا
کے فضلوں کو جذب کرنے والے ہوں۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسير الرابع
(مطبوعه روزنامه افضل 04 دسمبر 1983ء)
767