حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مبارک فوج کے دو محاذ ۔ پیغام پر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیا منعقدہ 16 تا 18 دسمبر 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیا
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک فوج کے دو محاذ
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کینیا منعقدہ 16 تا 18 دسمبر 1983ء
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
میرے عزیز بھائیو اور بہنو!
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ جماعت ہائے احمدیہ کیفیا مورخہ 16,17 اور 18 دسمبر
1983ء کو اپنا نواں سالانہ جلسہ Shibinga میں منعقد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو بہت بابرکت
کرے اور آپ سب کو، جو اس جلسہ میں شامل ہورہے ہیں ، اپنے فضلوں سے نوازے۔آمین
اس موقع پر میں آپ سب کو، جو اس جلسہ میں شرکت کے لئے جمع ہورہے ہیں ، مبارک باد دیتا ہوں
کہ آپ نے محض اللہ کی رضا کی خاطر یہ سفر اختیار کیا۔آج دنیا میں بہت کم ہیں، جو محض اللہ کی خاطر سفر اختیار
کرتے ہیں۔پس آپ کا یہ سفر مبارک ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ اسے قبول فرمائے اور اس کی برکت سے اپنی
جانب سفر کرنے کی توفیق بخشے۔اللہ کی جانب سفر یہ ہے کہ ہر اس چیز کو ترک کرتے ہوئے ، جو خدا سے دور لے
جاتی ہے، ہر اس چیز کو اختیار کیا جائے، جو خدا کے قریب لے جاتی ہے۔اور خدا کے پیار کی نگاہیں حاصل کرنے
کا موجب بنتی ہے۔خدا کرے، ہر آن آپ کا قدم اپنے رب کی طرف بڑھتا رہے۔اس موقع پر میں آپ کو اور آپ کے توسط سے تمام احباب جماعت ہائے کینیا کو ان کی ذمہ
داریوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔آپ سب، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لائے اور سلسلہ
عالیہ احمدیہ میں داخل ہوئے ہیں، دراصل حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس مبارک فوج کے سپاہی
بن چکے ہیں، جو اس زمانہ میں اسلام کو تمام دوسرے ادیان پر غالب کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے قائم
فرمائی ہے۔اور جس کے سالار لشکر حضرت امام مہدی علیہ السلام ہیں۔769

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کینیا
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اس حیثیت سے دو محاذوں پر آپ کو شدید محنت اور جاں سوزی کے ساتھ جہاد کرنا پڑے گا۔پہلا
محاذ یہ ہے کہ تمام غیر اسلامی اخلاق اور رسم و رواج اور گندی عادات اور مادہ پرست مغربی تہذیب کے بد
اثرات کو مٹا کر پاکیزہ اسلامی معاشرہ کے قیام کی کوشش کریں۔یہ زمانہ ، جس میں ہم زندگی گزار رہے ہیں،
ایسا زمانہ ہے، جس میں تمام اخلاقی، روحانی اور ایمانی اقدار پامال ہو رہی ہے اور ایک تیز آندھی ضلالت
اور گمراہی کی اور بد عقیدگی کی چل رہی ہے۔اور حقیقی ایمان کی جگہ چند لفظوں نے لے لی ہے، جن کا محض
زبان سے اقرار کیا جاتا ہے۔فی الحقیقت دنیا خدا تعالیٰ سے دور جا پڑی ہے اور دنیا کے لوگوں کے دلوں میں
خدا تعالیٰ کے وجود کی کچھ بھی وقعت اور عظمت نہیں رہی۔بلکہ اکثر لوگ الحاد کا شکار ہو چکے ہیں۔یا تو کھلم کھلا
خدا کے منکر ہیں یا عملاً اس کا انکار کرتے ہیں۔محض ایک فرضی خدا کے قائل ہیں ، جو عملاً ان کی زندگیوں میں
کوئی کردار ادا نہیں کرتا۔دنیا کمانے کے لئے ہر قسم کے مکر اور ہر نوع کے فریب اور ہر طرح کی چالا کی کو روا
رکھتے ہیں۔اور طرح طرح کی ناراستی ، بددیانتی اور انتہا درجہ کی رویہ بازی سے کام لیتے ہوئے لالچ اور خود
غرضی سے بھرے ہوئے منصوبوں پر عمل پیرا ہو کر دوسروں کے حقوق کو پامال کرتے ہیں اور بنی نوع کو طرح
طرح کے مظالم اور قسم قسم کی تکالیف کا نشانہ بناتے ہیں۔پس آپ کے لئے پہلا محاذ ، جسے آپ نے اللہ اور رسول کے لئے جیتنا ہے، تربیتی اور اصلاحی
جنگ کا محاذ ہے۔یہ محاذ اتنا وسیع ہے کہ اپنے نفس پر بھی حاوی ہے اور غیروں کے نفوس پر بھی۔اسلام کی سر
زمین میں بھی یہ لڑائی لڑی جائے گی اور غیر اسلامی زمینوں میں بھی۔دوسرا محاذ تبلیغ کا محاذ ہے۔اور اس محاذ پر اعتقادی اور ایمانی لحاظ سے گھپ اندھیروں میں بھٹکنے
والی دنیا کو خدا کی طرف بلانے کا کام آپ کو کرنا ہے۔اس عظیم جہاد کی بناڈالتے ہوئے ایسے تاریک زمانہ
میں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا۔اور آپ کے آنے کے ساتھ وہ صبح
صادق ظہور پذیر ہوئی، جس کا وعدہ خدا تعالیٰ کے انبیاء اپنے پاک نوشتوں میں دیتے چلے آئے ہیں۔اور
آپ کے آنے کے ساتھ وہ نور آیا، جو آسمان سے اتر تا اور دلوں کو سکینت اور اطمینان بخشتا ہے۔اور آنکھوں
کی بینائی اور قدموں کو ثبات عطا کرتا ہے۔آپ نے بنی نوع کو ان کے خالق اور مالک کی طرف بلایا اور
بندوں کو اپنے رب تک پہنچانے کے لئے اس سیدھے اور بچے اور صاف راستے کی نشان دہی فرمائی، جس کا
نام اسلام ہے۔اور خدا تعالیٰ کی دی ہوئی بصیرت اور اس کے عطا کردہ علم اور اس کی قدرت اور طاقت اور
عظمت سے بھر پور نشانوں کے ساتھ یہ ثابت کیا کہ اب زمین پر سچاند ہب صرف اسلام ہے۔اور سچا خدا
770

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کیفیا
وہی خدا ہے، جو قرآن نے بیان فرمایا ہے۔اور ہمیشہ کی روحانی زندگی والا نبی اور جلال و تقدس کے تخت پر
بیٹھنے والا رسول صرف حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، جن کے قدموں میں بیٹھنے سے اور جن کی
پیروی کرنے سے اور جن سے محبت رکھنے سے انسان اپنے رب کو پا جاتا ہے۔اور اس زندگی میں ہی اس
جنت کو حاصل کر لیتا ہے، جس کی خواہش ہر دل میں موجزن ہے۔پس آپ جو خود کو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کہتے ہیں اور اپنے آپ کو آنحضرت صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس عظیم روحانی خادم اور فرزند کے جانثاروں میں شمار کرتے ہیں۔کیا آپ کو اپنے ان
بھائیوں پر رحم نہیں آتا ، جن کی آنکھیں ابھی تک اس نور کو دیکھنے سے معذور ہیں اور جن کے دل اس کیف
سے نا آشنا ہیں اور اس لذت سے بے خبر ہیں، جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں میں بیٹھنے سے
اور آپ کو اپنے دل میں بٹھانے سے ملتی ہے؟ اور کیا آپ کا دل اپنے بھائیوں کے لئے درد محسوس نہیں کرتا،
جو اپنے پیدا کرنے والے رحمان اور رحیم رب سے دور دنیا اور اس کے اندھیروں میں ٹھوکر میں کھاتے پھر
رہے ہیں اور جو اپنے رب کی شناخت سے ملنے والی راحت اور اس کے وصل سے حاصل ہونے والے
سرور سے محروم ہیں؟ کیا آپ نہیں چاہتے کہ آپ کے یہ بھائی بھی ان نعمتوں اور ان لذتوں سے بہرہ ور
ہوں، جو آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے طفیل ملی ہیں۔کیا آپ
کا یہ فرض نہیں ہے کہ آپ اپنے
بھائیوں کو بھی اسی گلشن کی طرف بلائیں، جس میں ہر قسم کی راحت اور ہر قسم کا آرام ہے؟ کیا آپ کی یہ ذم
داری نہیں ہے کہ آپ تمام دنیا کے لوگوں کو اسلام کی سیدھی اور سچی راہ کی طرف دعوت کریں اور انہیں
بتائیں کہ یہ وہ راہ ہے، جس پر چل کر وہ ہر دکھ اور ہر درد اور ہر تکلیف سے نجات پاسکتے ہیں اور اس جنت کو
حاصل کر سکتے ہیں، جس کی تمنا ہر دل کو بے قرار رکھتی ہے؟
پس اس موقع پر میں آپ سے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھیں۔اپنے بھائیوں
کے دکھ اور ان کی تکالیف کو اپنے دل میں محسوس کریں۔اور انہیں بد عقیدگی اور دہریت اور ظلمت سے
نکالنے کے لئے جدو جہد کریں۔انہیں اس روشنی کی طرف بلانے کے لئے کوشش کریں، جس نے آپ کے
دل کو منور اور آپ کی آنکھوں کو روشن کر دیا ہے۔اس پر قانع نہ ہو جائیں کہ آپ نے سیدھے راستے کو اختیار
کر لیا ہے۔اور اس بات پر مطمئن نہ ہو جائیں کہ آپ آرام میں آگئے ہیں۔بلکہ اپنے پورے زور اور اپنی
پوری قوت کے ساتھ اپنے بھائیوں کو فلاح اور کامیابی کی طرف جانے والے اس راستہ کی طرف بلائیں۔یا درکھیں کہ کوئی خوشی ایسی نہیں، جو تنہا منائی جاسکے۔اور کوئی راحت ایسی نہیں، جس سے اکیلے لطف اٹھایا جا
سکے۔پس اپنے بھائیوں کو بھی اس خوشی اور راحت میں حصہ دار بنا ئیں ، جو آپ حاصل کر چکے ہیں۔771

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ کیفیا
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
خدا کرے، آپ میری بات پر کان دھرنے والے اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے والے ہوں۔خدا
کرے، آپ اپنے بھائیوں کے دکھ اور درد کو اپنے دلوں میں محسوس کرنے والے ہوں۔اور خدا کرے کہ
آپ انہیں ان کے رب تک لے جانے والے سیدھے راستے کی طرف بلا کر ان کے مصائب کا مداوا
کرنے والے ہوں۔میں صرف زبانی تائید اور فرضی اطاعت کا قائل نہیں۔اگر آپ عہد بیعت میں صادق
ہیں تو میرا یہ پیغام سننے کے بعد ہر وہ شخص جس کے کانوں تک یہ آواز پہنچ رہی ہے، اسے لازماً اسلام کا مبلغ
بننا پڑے گا۔اور خود ہمیشہ اپنے نفس کا محاسبہ کرنا ہوگا۔جب تک ہر سال کسی کی دعوت الی اللہ کوخدا تعالیٰ
میٹھے پھل عطا نہ فرمائے ، نئے نئے لوگوں کو اسلام میں داخل کرنے کی توفیق نہ بخشے، اسے چین سے نہیں
بیٹھنا چاہئے۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور اپنی رحمتوں سے آپ کو نوازے۔آمین
والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
( مطبوعه روزنامه الفضل 26 فروری 1984ء)
772

آج 10 میں سے 10 باقی