اے احمدیو! اپنی ہر کوشش دنیا میں عدل کے قیام کے لیے صرف کر دو ۔ خطاب فرمودہ 28 دسمبر 1983ء برموقع جلسہ سالانہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خلاصہ خطاب فرمودہ 28 دسمبر 1983ء
اے احمد یو! اپنی ہر کوشش دنیا میں عدل کے قیام کے لئے صرف کر دو
خطاب فرمودہ 28 دسمبر 1983ء بر موقع جلسہ سالانہ
تشہد اور تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے آیت قرآنی
إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَايْتَائِ ذِي الْقُرْبى
وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ
يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
کی تلاوت فرمائی۔اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔گزشتہ سال میں نے عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی کے مضمون کا آغاز کیا تھا اور گزشتہ
سال صرف عدل کے بارے میں بیان کیا تھا۔نے فرمایا:۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے دین کے معاملے میں عدل کا مضمون واضح فرمایا۔حضور
قرآن کریم نے ہر قسم کے اکراہ کو مذہب سے بالکل ختم کر دیا ہے اور انسان کو کامل آزادی عطا
کی ہے کہ کسی مذہب میں داخل ہونے یا اس سے نکلنے میں کوئی جبر نہیں۔اسلام نے یہ بتا دیا ہے کہ تلوار کے
زور سے کبھی دلوں کو جیتا نہیں جاسکتا۔حضور نے فرمایا:۔اگر جبر کا حق کسی کو دنیا میں دیا جاسکتا تو اس کے حقدار صرف اور صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔کیونکہ آپ سب سے بڑے عادل تھے اور آپ ہی تھے، جن کی خاطر یہ کائنات پیدا کی گئی۔لیکن نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو بھی یہی نہیں دیا گیا اور اللہ نے کہا کہ تیرا کام صرف نصیحت کرنا ہے۔کوئی مانے یا نہ مانے“۔حضور نے تاریخ اسلام کا ایک اہم واقعہ بیان کیا کہ
ایک کافر کو ایک صحابی نے جنگ میں جب قتل کرنا چاہا تو عین اس وقت اس کا فر نے کلمہ پڑھ دیا
مگر صحابی نے یہ جان کر کہ یہ اپنی جان کے خوف سے کلمہ پڑھ رہا ہے، اس کو قتل کر دیا۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم ساری بات جاننے کے بعد سخت ناراض ہوئے اور فرمایا: کیا تم نے اس کا سینہ چیر کر دیکھا تھا کہ وہ
791

خلاصہ خطاب فرمودہ 28 دسمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
دل سے مسلمان ہوا ہے یا نہیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے روز اس شخص کالا اللہ
الا اللہ کہنا تمہارے خلاف گواہی دے گا۔آنحضرت کی اس بات کو سن کر وہ صحابی کا نپا۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے بعض لوگوں کے طرز عمل کے ضمن میں پر جلال آواز میں فرمایا:۔وہ ایک شخص تو یہ سن کر کانپ گیا تھا کہ اس کے خلاف لا الہ الا اللہ گواہی دے گا۔تم کیوں
خوف نہیں کرتے کہ تمہارے خلاف لا الہ الا اللہ بھی گواہی دے گا اور محمد رسول اللہ بھی گواہی دے گا ؟
حضور نے اس مضمون کو عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی کی مختلف ارتقائی منازل میں بیان
وو
فرمایا۔اور فرمایا کہ
عدل تو ایک ابتدائی مرحلہ ہے، اس کے بعد احسان کا مرحلہ آتا ہے اور پھر اس سے بھی بلند
روحانی مرتبہ ایتاء ذی القربیٰ کا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو صرف ایک مقام تک دیکھنا پسند نہیں کرتا بلکہ
یہ چاہتا ہے کہ ان کے روحانی درجات مسلسل ترقی پذیر ہیں۔حضور نے عبادت میں عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی کے پہلو کو بیان فرمایا۔اس کے بعد حج،
رہبانیت اور حقوق العباد میں قضاء کے فیصلوں اور شہادات میں اس مضمون کو نہایت احسن رنگ میں واضح
فرمایا۔حضور نے فرمایا:۔" آج کی دنیا عدل کے خلاف کام کرنے والی دنیا ہے۔آج عدل یا احسان یا ایتاء ذی القربیٰ کا
مقام تو در کنار، دنیا واضح ظلم کے ساتھ کام لے رہی ہے۔حضور نے اہل دنیا کو اس ظلم سے باز آجانے کی تلقین فرمائی اور احباب جماعت کو فرمایا کہ
اے احمد یو! تم ایک پورے جذبہ سے عدل کے خلاف کھڑے ہو جاؤ اور اپنی جان ومال اور
اپنی ہر کوشش دنیا میں عدل کے قیام کے لئے صرف کر دو۔حضور نے بڑے درد سے فرمایا:۔ظلم کی انتہا تو یہ ہے کہ ہمارے اپنے بھی ہم پر حملہ کر رہے ہیں۔ابھی تو ہم نے اسلام سے باہر
لوگوں کو اسلامی عدل کے اصول منوانے ہیں۔مگر بجائے اس کے کہ اس میں ہماری کوئی مدد کریں ، الٹا ہمیں
اس کام سے روکتے ہیں۔حضور نے فرمایا:۔اے احمدی ! اٹھ اپنوں سے بھی اسلام کی خاطر دکھ اٹھا اور غیروں سے بھی لڑ اور محمد مصطفی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی خاطر جو تیر بھی تجھ پر چلایا جائے ، اس خوشی سے قبول کر“۔مطبوع روزنامه افضل 15 جنوری 1984ء)
792

آج 10 میں سے 10 باقی