انصار اللہ کو زبان سیکھنے کے لیے باضابطہ مہم چلانی چاہیے
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب بر موقع استقبالیہ مجلس انصار الله مرکز به
انصار اللہ کو زبا نہیں سیکھنے کے لئے با ضابطہ مہم چلانی چاہیے
خطاب بر موقع استقبالیہ مجلس انصار اللہ مرکزیہ 1983ء
تشہد، تعوذ اور تسمیہ کے بعد فرمایا:۔”سب سے پہلے تو میں مجلس انصار اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے یہ تقریب پیدا کی ، جس
میں ہم باہمی محبت اور اخوت کے ماحول میں اکٹھے بیٹھ کر آج کھانا کھا ئیں گے۔ہر سال یہ تقریب ایک
خاص رنگ رکھتی ہے اور اس میں شمولیت کا بہت لطف آتا ہے۔میرا خیال تو یہ تھا کہ میں انشاء اللہ تعالیٰ آپ
سے کل کے آخری خطاب میں سفر سے متعلق کچھ باتیں کروں گا۔پھر اس کے بعد بھی مجلس تحریک جدید کی
طرف سے ایک تقریب ہے، اس میں بیان کرنے کے لئے بھی میں نے ایک حصہ ذہن میں رکھا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے سفر چونکہ بڑا مصروف تھا، اس لئے بہت سی ایسی باتیں ہیں، جو پھر بھی رہا
جائیں گی اور یاد آتی رہیں گی۔اب بھی بعض دفعہ کچھ ایسی باتیں یاد آتی ہیں، جن کی طرف پہلے دھیان نہیں
رہا ہوتا۔مگر جور پورٹیں شائع ہوں گی، ان میں انشاء اللہ تعالی رفتہ رفتہ بہت ساری باتیں احباب کے
میں آجائیں گی۔اب جب ایڈریس میں یہ ذکر کیا گیا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے زمین کے ایک کنارہ تک نہ
صرف پہنچنے کی بلکہ وہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی تو اس پر مجھے یاد آیا
کہ یہ بھی کوئی باقاعدہ سکیم کے تابع نہیں ہوا بلکہ اللہ تعالی کی طرف سے از خود ایسا انتظام ہوا کیونکہ ہمارا ارادہ
وہاں جا کر محض وہ جگہ دیکھنا تھی اور دعا کرنا تھی۔اس سے زیادہ کوئی تبلیغی پروگرام میرے ذہن میں نہیں تھا۔لیکن وہاں پہنچنے کے بعد بلکہ عملاً چلنے سے پہلے ہی مجھے یہ بتا دیا گیا تھا کہ وہاں ایک سکول والوں سے ہم نے
درخواست کی ہے کہ سکول میں ایک ایڈریس ہو جائے۔وہ چونکہ ایک سا چھوٹا سا جزیرہ ہے، اس لئے وہاں
زیادہ بڑی جگہ نہیں۔وہی سکول ہی ہے، جو ان کی تعلیم کا مرکز ہے اور Intelligentia وغیرہ وہیں آتے
ہیں۔تو ان کا یہ خیال تھا کہ بچوں سے مختصر آبات کی جائے اور وہ بھی عام نیکی کی سادہ سی باتیں بچوں کو
سمجھانے کے لیے اس سے زیادہ کوئی ضرورت نہیں ہے۔لیکن جب سکول پہنچا تو ذہن میں ایسی کوئی بات
795
خطاب بر موقع استقبالیہ مجلس انصار اللہ مرکزیہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
نہیں تھی۔لیکن تمہید از خود ہی ایسی بن گئی کہ بالآخر حضرت مسیح موعود کی تبلیغ پر جا کرتان ٹوٹی۔اور بچوں کی
زبان میں آہستہ آہستہ سمجھاتے ہوئے ، میں نے دیکھا کہ بچوں کی آنکھوں میں بھی چمک ہے اور ماشاء اللہ
وہ دیسی لے رہے ہیں۔اور جو بڑے آئے ہوئے تھے، ان میں ہندو بھی تھے اور عیسائی بھی تھے۔انہوں
نے بڑی گہری دلچسپی لینی شروع کر دی اور کافی دلچسپ خطاب ہوا۔اور وہاں سب کی طرف سے بہت
دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔چنانچہ میں نے انہیں ہدایت دی کہ جولوگ دلچسپی لے رہے ہیں، ان کے
ADDRESSES لکھے جائیں اور بعد میں ان سے رابطہ رکھیں۔امید ہے کہ جماعت احمد یہ بھی ان سے
رابطہ رکھے گی۔پس واقعہ اس زمین کے کنارے پر خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
پیغام پہنچانے کی توفیق عطا فرمائی۔۔دوسرے وہاں جا کر ہمیں یہ تعجب ہوا کہ وہاں بھی پہلے سے ہی جماعت موجود تھی۔حالانکہ
جماعتوں کی جو باقاعدہ رسی فہرستیں ہمیں دکھائی گئیں تھیں، ان میں جزیرہ تو یونی (TEVUNI) کا نام
نہیں تھا کہ وہاں کوئی جماعت ہے۔مگر جب وہاں پہنچے تو وہاں با قاعدہ جماعت موجود تھی اور وہ اپنے محبت
کے اظہار کے لئے ہار لے کر آئے ہوئے تھے۔ان میں مرد بھی تھے، عور تیں بھی تھیں اور ایک جوڑے سے
متعلق تو علم ہوا کہ وہ وہاں بڑا اچھا مبلغ ہے اور کافی تبلیغ کر رہا ہے۔تو ان سے میں نے کہا: آپ یہاں
ہمارے با قاعدہ رضا کار مبلغ ہیں اور ہم نے آپ سے پوری جماعت لینی ہے تو انہوں نے بڑی محبت اور
خوشی سے کہا کہ ہاں ہم انشاء اللہ تعالیٰ تبلیغ کریں گے۔پس اللہ تعالیٰ خود ہی اپنی طرف سے جگہ جگہ انتظامات فرما رہا ہے۔لیکن جس طرح اللہ تعالیٰ کے
فضل ظاہر ہورہے ہیں، انہیں سمیٹنے کے لئے بھی تو پوری تیاری ہونی چاہئے۔جب پھل پکتے ہیں تو اس
وقت بھی ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوا کرتی ہے۔پھل پکتے ہیں تو بغیر محنت کے ملنے شروع ہو جایا کرتے
ہیں۔یہ درست ہے کہ بعض دفعہ صرف درخت کو جھنجھوڑ نا پڑتا ہے لیکن اس پھل کو سمیٹنا اور اس سے استفادہ
کرنا بھی محنت چاہتا ہے، یہ مفت میں نہیں آجایا کرتا۔چنانچہ ہم نے امریکہ وغیرہ میں دیکھا کہ جب چیریز (CHERRIES) یا سٹرابری
(STRAWBERRY) وغیرہ کی فصلیں پکتی ہیں تو وہاں ان کے لئے لیبر پرابلم ہے۔جو اتنی مہنگی
پڑتی ہے کہ پھر لوگ وہ پھل خرید ہی نہیں سکتے۔وہ پھر ایسی لیبر لیتے ہیں، جیسے سکول کے طلباء وغیرہ اور انہیں
یہ اجازت ہوتی ہے کہ وہاں جتنا چاہیں، کھائیں۔وہ مفت میں ہیں اور کسی کھاتے میں نہیں جاتا۔اس طرح
796
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب بر موقع استقبالیہ مجلس انصار الله مرکزیہ
انہیں سستی لیبرل جاتی ہے اور ان کے شوق پورے ہو جاتے ہیں۔سارا دن ٹرپ بھی ہو گئی اور وہ پھل بھی
سمیٹا اور پھر ایک ڈالر میں آپ کو ایک ٹوکری دیتے ہیں کہ اپنی مرضی سے جتنا چاہیں، بھر لیں۔جو پھل باہر
دس یا میں ڈالر میں بھی نہیں آسکتا ، وہ آپ کو ایک ڈالر میں مل جاتا ہے۔کیونکہ زیادہ محنت کی قیمت ہے۔لہذا جہاں پھل بڑی کثرت سے پیدا ہوتے ہیں، وہاں سمیٹنا ایک مشکل بن جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرنی چاہیے کہ ہمیں سمیٹنے کی توفیق ملے۔کیونکہ جس طرح ہر جماعت
میں دلچسپی پیدا ہو رہی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل غیر معمولی طور پر ظاہر ہورہے ہیں، اب تو سمیٹنے کی بڑی سخت
فکر پیدا ہورہی ہے۔چنانچہ حال ہی میں یوگنڈا سے ہمارا جو وفد آیا ہے، جس میں امیر صاحب کراچی اور
چوہدری شبیر احمد صاحب تھے، ان سے جو حالات معلوم ہوئے ہیں، اس پر بڑا تعجب ہوا کہ اکثر جماعتیں،
جو اس وقت وہاں موجود ہیں، ان میں سے اکثریت وہ ہے، جو گزشتہ چند سال کے اندر بنی اور تیزی سے
پھیل رہی ہیں۔جہاں یہ وفد جاتا رہا، وہاں عیسائی بھی اور دوسرے مسلمان بھی بڑی محبت اور شوق سے
آتے رہے۔اور ان کی موجودگی میں ہی بعض نے ان سے محبت کے اظہار کئے اور یہ کہا کہ ہم تعاون کرتے
ہیں، آپ یہاں آئیں۔اور بعض بیعتیں بھی ہوئیں۔جب انہوں نے ANALYSIS کیا تو یہ پتہ چلا
کہ تمہیں میں سے تمھیں نئی بہنیں ہیں۔یعنی یوگنڈا میں اس وقت تک تمہیں جماعتیں ہیں، جن میں سے تمھیں
گزشتہ دو سالوں میں بنی ہیں۔تو وہاں آدمی چاہئیں۔اب مثلاً ایک مبلغ، جو وہاں کے باشندے ہیں، محمد علی
کائرے وہ تو یہ سارا کام نہیں سنبھال سکتے۔اور جو وہاں پاکستانی ہیں، ان میں بد قسمتی سے یہ رجحان ہے کہ
زیادہ زبانیں نہیں سیکھتے۔میں نے پچھلی دفعہ بھی تحریک جدید کو کہا تھا اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ بھی بڑی دیر سے
کہتے رہے اور بار بار بہت زور دیا اور بعض اوقات خفگی کا بھی اظہار کیا لیکن پتہ نہیں ہمارے مزاج میں
خصوصاً پنجابی مزاج میں زبانیں سیکھنے کی طرف توجہ ہی نہیں۔ایک پنجابی کہیں مل جائے سہی تو وہ آپس میں
پنجابی بولتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ انگلینڈ میں ایک دوست تھے، جو قریباً 55 سال وہاں رہے اور
جب مجھ سے ملاقات ہوئی تو وہ انگریزی کا ایک فقرہ بھی نہیں بول سکتے تھے۔ہاں پنجابی ٹھیٹھ بولتے تھے۔میں نے ان سے پوچھا کہ آپ یہ کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جی بات یہ ہے کہ جب سے میں یہاں
آیا، چھوٹی عمر تھی یعنی چودہ سال کی اور اسی وقت سے مجھے پنجابی ماحول مل گیا اور اس وقت سے ہم آپس
میں پنجابی بولتے ہیں۔پنجابی میں ہی کہا کہ کھائے کھسماں نوں انگریزی ، یہ کون سیکھے؟
797
خطاب بر موقع استقبالیہ مجلس انصار اللہ مرکزیہ
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
پس یہ رحجان بڑا خطرناک ہے۔ترقی کرنے والی قو میں جو پھیلنے اور غالب آنے والی ہیں، ان کو
میں تو زبان کا جنون ہونا چاہیے۔جہاں وہ جائیں ، زبان پر توجہ دیں اور فوراً سیکھنا شروع کر دیں۔اس کے
لئے بچے والی ذہنیت سب سے اچھی اور مفید ہوتی ہے۔بچے کی ذہنیت خدا تعالیٰ نے ایسی بنائی ہے کہ اس
میں کوئی تکلف نہیں، اسے شرم کوئی نہیں ہے۔جیسا وہ سنتا ہے، ویسا ہی بے تکلفی سے بول دیتا ہے۔شروع
میں تو تلی زبان بولتا ہے لیکن وہ سننے والوں کو بڑی پیاری لگتی ہے۔جو لوگ نئی زبانیں سیکھتے ہیں، اس قوم کے
لوگ جن کی وہ زبان ہے ، وہ اس پر بنتے نہیں بلکہ ان پر انہیں بڑا پیار آتا ہے۔میں نے بعض دفعہ اپنے لوگوں کو کہا کہ جب ہمارے عثمان چینی صاحب نئے نئے آئے تھے تو وہ
دو چار فقرے ٹیر ھے میٹھے بولتے تھے تو ان پر بڑا پیار آتا تھا۔مگر پنجابی سمجھتا ہے کہ میری بے عزتی ہوگی
اور یہ لوگ مجھ پر نہیں گے۔وہ اپنے آپ کو غلط انگریزی یا دوسری زبان غلط بولنے کے لئے تیار ہی نہیں
پاتا۔یہ ایک نفسیاتی COMPLEX ہے۔حالانکہ نئی زبان چاہے جس قوم کی بھی ہو، وہ دوسرے کے
لئے بہر حال غیر زبان ہے۔قوم والے تو آپس میں حقارت نہیں کرتے ، وہ خود ہی ایک دوسرے کی نظروں
سے شرمندگی سے بچنے کے لئے علم سے محروم رہ جاتے ہیں۔چنانچہ میں نے پچھلی دفعہ انگلستان میں لوگوں سے کہا کہ میں انگریزی بولتا ہوں، اس پر مجھے کوئی
عبور نہیں ہے، کوئی ملکہ نہیں ہے۔میں ہمیشہ تھرڈ کلاس سٹوڈنٹ رہا ہوں لیکن چونکہ خدا تعالیٰ نے ایک فرض
ڈالا ہے، اس لئے مجھے کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی۔جہاں تک اظہار بیان کا سوال ہے، مجھے اتنا پتہ ہے کہ
میں بالا خر کر لیتا ہوں تو یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی ہے۔آپ بھی اس طرح کریں۔آپ کیوں شرماتے
ہیں؟ چنانچہ بعض مبلغین جو پہلے اردو بولا کرتے تھے، انہیں میں نے مجبور کیا اور کہا کہ اب آپ کو حکم ہے کہ
آپ نے ان مجالس میں ، جن میں کوئی انگریز آیا ہو، اردو نہیں بولنی۔نتیجہ وہ جو آتے رہے ہیں ، وہ
سرک بھی جاتے رہے ہیں۔وہ سمجھتے تھے کہ یہ ان لوگوں کی جگہ ہے۔اب بھی بعض ملکوں میں اس واضح
ہدایت کے باوجود بھی پچھلے ہفتہ مجھے بعض شکائتیں ملی ہیں کہ آپ کے مبلغین اپنی زبان بولتے ہیں۔جب
مجلس لگتی ہے تو پنجابی یا پاکستانی آپس میں باتیں شروع کر دیتے ہیں۔اور ہم لوگوں کو ایک طرف باہر رکھا
ہوتا ہے۔جس طرح ہم اپنے ملک میں بھی غیر ملکی ہیں۔بات یہ عجیب ہے کہ ایک تو آپ ان کے دل جیتنے
جائیں اور پھر سلوک یہ کریں کہ اپنے ملک میں وہ غیر ملکی محسوس ہوں۔پھر وہ پیچھے ہٹنے لگ جاتے ہیں۔پچھلے دنوں میں ایک سے زائد ایسے خط آئے ہیں تو اس وقت تحریک جدید کے صدر اور وکیل اعلیٰ بھی موجود
ہیں، وہ اس پہلو سے بھی یہ بات نوٹ کریں۔798
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب بر موقع استقبالیہ مجلس انصار اللہ مرکزیہ
آپ سے میں یہ کہتا ہوں کہ آپ زبانیں سیکھئے۔جتنے انصار ہیں آپ کی عمرایسی نہیں ہے کہ آپ
سیکھ نہ سکیں۔پس آپ کو خدا تعالیٰ نے جو بچپن کا ملکہ عطا فرمایا ہے، وہ حاصل کر لیں اور سیکھنے میں بے تکلف ہو
جائیں، کوئی شرم محسوس نہ کریں۔ٹوٹے پھوٹے جتنے فقرے سیکھے جاتے ہیں، بیشک سیکھیں اور انہیں بولیں۔اور اپنے لئے زبانیں چنیں۔کیونکہ اب اگر آپ کو باہر جانے کی توفیق نہ ملے تو باہر والوں نے تو یہاں آنا ہی
آنا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے رخ پڑ چکا ہے، وہ دن بہ دن پھیلتا چلا جائے گا۔انہیں سنبھالنے کے لئے
مرکز میں ایسے آدمی ہونے چاہئے ، جو ان کی زبانیں جاننے والے ہوں اور بول سکتے ہوں۔پس انصار اللہ کو یہ مہم چلانی چاہیے اور کوشش کریں کہ کوئی نہ کوئی زبان آجائے۔اگر باہر کی نہیں سیکھ
سکتے تو اپنے ملک کے دوسری زبانیں سیکھئے۔سندھ میں ہمارے مربی ہیں اور اکثر ایسے ہیں، جنہیں سندھی نہیں
آتی۔وہ کام کس طرح کریں گے؟ کچھ سمجھ نہیں آتی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے بعض کو تو آتی ہے لیکن ایک بڑی
تعداد ایسی ہے کہ ان کی پوسٹنگ میں یہ پرابلم بن جاتی ہے۔تو انجمن کو بھی چاہیے کہ اپنے مربیان کی زیادہ
دلچسپی کے ساتھ نگرانی کرے۔اگر آپ نے تیاریاں نہ کیں تو یہ پھیلتے ہوئے کام آپ سے سمیٹے نہیں جائیں
گے۔جو جہاد کی تیاری کرتا ہے، وہی اللہ تعالیٰ سے پھل پاتا ہے۔اسی کو پھر ہمت کی توفیق ملتی ہے۔ورنہ ایسے
وقت میں پکڑا جاتا ہے کہ تیاری نہیں ہوتی۔وقت باہر جانے کا آتا ہے اور وہ ابھی جو تیاں تلاش کر رہے ہوتے
ہیں۔تو پھر وہ لوگ ایسے موقعوں سے پیچھے رہ جایا کرتے ہیں۔اب چونکہ TEMPO تیز ہو رہا ہے اور اللہ
تعالی ساری دنیا میں انقلابی تبدیلیاں پیدا فرمارہا ہے، اس لئے اب انصار میں کوئی بڑھا نہیں رہنا چاہیے۔سارے جوان ہوں ماشاء اللہ۔اور ہمت اور کوشش کے ساتھ قدم آگے بڑھائیں۔اللہ تعالی مدد فرمائے ، اللہ
تعالٰی راہنمائی فرمائے اور حو صلے اور طاقتوں میں وسعتیں عطا فرمائے۔(آمین)۔مطبوع روزنامه الفضل 09 جنوری 1984ء)
799