الہٰی جماعتیں پھولوں کی سیج پر سے گزر کر منزل مقصود کو نہیں پہنچا کرتی ۔ پیغام برموقع جلسہ سالانہ قادیان 1938 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ قادیان 1983ء
الہی جماعتیں پھولوں کی سیج پر سے گزر کر منزل مقصود کو نہیں پہنچا کرتیں
پیغام برموقع جلسہ سالانہ قادیان 1983ء
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الـ
الموعود
دیار سیح میں بسنے والے میری جان سے عزیزو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
خدا کی رحمت اور امان کا سایہ ہمیشہ تمہارے سروں پر ہو، اس کے فضلوں کی بارش تمہارے گھر بار
پر ہو۔تم اس مقدس بستی میں اکٹھے ہوئے ہو، جہاں مامور زمانہ نے جلسہ سالانہ کی بنیا د رکھی تھی۔ہاں ہاں !!
اس بستی میں، جہاں اس موعود کے مبارک قدم پڑے تھے اور جہاں وہ ابدی نیند سوتے ہیں۔خدا کے
لا تعداد نشان اس بستی میں ظاہر ہوئے۔اس بستی میں وہ انسان ظاہر ہوا ، جو ایمان کو ثریا سے لایا۔اس بستی
میں اس مبارک مصلح نے اسلام کی ترقیات کے لیے عاجزانہ پر سوز دعائیں کیں۔اللہ تعالیٰ نے ان دعاؤں
کو شرف قبولیت بخشا اور آج ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ وعدے، جو خدا نے اپنے پاک مسیح
سے کیسے، وہ پورے ہو رہے ہیں۔اس سال زمین کے ایک کنارے تک خود مجھے جانے کا اتفاق ہوا۔وہ
سچے وعدوں والا ہے، ابھی احمدیت کے قیام پر ایک صدی نہیں گزری کہ ساتویں براعظم میں احمدیت کا
جھنڈ ا نصب کر دیا گیا۔فالحمد لله علی ذلک و سبحان الذي صدق وعده وايد عبده۔میرے عزیزو! الہی جماعتیں پھولوں کی سیج پر سے گزر کر منزل مقصود کو نہیں پہنچا کرتیں۔ان کا
راستہ تو بہت کٹھن اور خاردار ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آزماتا ہے، انہیں امتحان میں ڈالتا ہے تا
کھوٹے اور کھرے کی پہچان ہو جائے اور مومنوں کا ایمان بڑھے۔خدا تعالیٰ فرماتے ہیں:۔أمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُم مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ
مَستَهُمُ الْبَاسَاءُ وَالضَّرَّاء وَزُلْزِلُوا حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ
مَتَى نَصْرُ اللَّهِ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ
(البقرة: 215)
801

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ قادیان 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
میں دیکھتا ہوں کہ جوں جوں اللہ تعالیٰ جماعت کو ترقی دے رہا ہے، حاسدین کا حسد بڑھ رہا
ہے۔لیکن یہ مخالفتیں ہمارے قدم نہیں روک سکتیں۔ہم دعاؤں، نرمی اور محبت سے ان نفرتوں کو بدلیں
گے۔خدا کے سارے وعدے پورے ہوں گے۔انشاء اللہ العزیز نفرتوں کے بادل چھٹ جائیں گے ، حق
وصداقت کا سورج طلوع ہوگا اور حضرت مسیح موعود کے اس شعر کی صداقت ظاہر ہوگی:۔امروز قوم من نه شناسد مقام من
روزے بگریه یاد کند وقت خوشترم
اس دن کو لانے کے لیے ضروری ہے کہ جبین نیاز اس احکم الحاکمین کے سامنے جھکی رہے۔پہلے بھی
اسلام دعاؤں سے غالب آیا تھا، اب بھی دعاؤں سے غالب آئے گا۔لیکن دعا رسمی نہیں۔وہ دعا ہونی چاہیے،
جو عرش کے پائے ہلا دے، جو رحمت خداوندی جذب کرلے، جو خدا کی تقدیر کوزمین پر لے آئے۔عزیزو! میرا پیغام یہی ہے کہ خدا کے ہو جاؤ۔ایسا نیک تغیر پیدا کریں کہ فرشتے بھی آسمان پر رشک
کریں۔اور دعاؤں پر زور دیں کہ سب قدرتیں اس قوی و عزیز کو حاصل ہیں۔اس کے ایک کن کہنے کی دیر ہوتی
ہے کہ دنیافیکون کا نظارہ دیکھتی ہے۔خدا آپ کے ساتھ ہو، خدا آپ کے ساتھ ہو، خدا آپ کے ساتھ ہو۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
( مطبوعه روزنامه الفضل 23 جنوری 1984ء)
802

آج 10 میں سے 10 باقی