خدا کی تقدیر ہے کہ سرزمین افریقہ اسلام کی نشاة ثانیہ میں خاص رول ادا کرے گی

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ گھانا
خدا کی تقدیر ہے کہ سرزمین افریقہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں خاص رول ادا کرے گی
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ گھانا منعقدہ 12 تا 14 جنوری 1984ء
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
گھانا کی سرزمین میں بسنے والے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عزیزم مکرم عبدالوہاب بن آدم امیر و مشنری انچارج گھانا نے مجھ سے آپ کے سالانہ جلسہ پر
پیغام بھجوانے کے لئے کہا ہے۔اس جلسہ میں شامل ہونے والے اور گھانا کے ہر باشندے کو میرا محبت بھرا پر
خلوص سلام پہنچے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اپنی رحمتوں اور فضلوں کے سایہ تلے رکھے۔وہ آسمانی
آقا آپ کو اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس کا پیار آپ کو میسر ہو، اس کا قرب آپ کو
نصیب ہو۔آمین یا رب العالمین
آپ کا یہ جلسہ سالانہ ، اس جلسہ کا ظل ہے، جس کی بنیاد 1892ء میں مامور زمانہ نے قادیان
میں رکھی۔اور اس جلسہ کی غرض حضور نے یہ بیان فرمائی:۔وو۔اس جلسہ سے مدعا اور اصل مطلب یہ تھا کہ ہماری جماعت کے لوگ کسی طرح
بار بار کی ملاقاتوں سے ایک ایسی تبدیلی اپنے اندر حاصل کر لیں کہ ان کے دل
آخرت کی طرف بکلی جھک جائیں۔اور ان کے اندر خدا تعالیٰ کا خوف پیدا ہو۔اور
وہ زہد اور تقویٰ اور خدا ترسی اور پرہیز گاری اور نرم دلی اور باہم محبت اور مواخات
میں دوسروں کے لئے ایک نمونہ بن جائیں۔اور انکسار اور تواضع اور راست بازی
ان میں پیدا ہو۔اور دینی مہمات کے لئے سرگرمی اختیار کریں۔شہادت القرآن صفحہ 98، روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 394)
اس اقتباس کے ایک ایک لفظ پر غور کریں اور پھر محاسبہ کریں کہ کیا ہم جلسہ کی اغراض کو پورا کر
رہے ہیں؟ کیا ہمارے دل آخرت کی طرف جھک گئے گئے ہیں؟ اور ہم دنیا کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں
841

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ گھانا
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
دیکھتے ؟ کیا اخوت کو وہ نمونہ ہم دکھا رہے ہیں، جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ تم ایسے
ہو جاؤ، جیسے ایک ماں کے پیٹ سے پیدا ہوئے دو بھائی؟ کیا خدا کا خوف دلوں میں جاگزیں ہو گیا ہے؟
ایسا خوف کہ جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔گر آں چیزے کہ مے بینم غریزاں نیز دیدندے
زونیا توبه کردند بچشم زار و خوانبارے
کہ وہ چیز ، جو میں دیکھتا ہوں، دوسرے عزیز بھی دیکھیں تو دنیا سے توبہ کرلیں اور خون کے آنسو روئیں۔کیا زہد، خداترسی، تقوی، پرہیز گاری، نرم ولی جیسے اعلیٰ خلق، جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام اس
جلسہ کے ذریعہ ہم میں پیدا کرنا چاہتے تھے، وہ ہم میں پیدا ہو گئے ہیں؟ کیا دینی مہمات کے لئے ہم کمر
بستہ ہو گئے ہیں؟ کیا ہم نے اس بار کو اٹھانے کے لئے اپنے آپ کو تیار کر لیا ہے، جو ہمارے کندھوں پر رکھا
گیا ہے؟ کیا ہم دوسروں کے لئے نیکی میں نمونہ بن گئے ہیں؟ کیا انکساری، تواضع اور راست بازی ہمارا
شعار بن چکا ہے؟
حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے خدام کو یہ ماٹو دیا تھا کہ:
تیری عاجزانہ را ہیں اس کو پسند آئیں"
پس عاجزی سے، نمناک آنکھوں سے شکر گزار دل سے آگے بڑھیں اور اس سے دعائیں کرتے
ہوئے عمل میں جت جائیں کہ ہمارے خدا کو عاجزی اور انکساری پسند ہے۔متکبر تو خدا سے لڑتا ہے۔اور خدا سے
لڑنے والا کب کامیاب ہوتا ہے؟ کبر اور بڑائی خدا کا لباس ہے، عاجز بندوں کو یہ لباس زیب نہیں دیتا۔شہادت القرآن میں مامور زمانہ فرماتے ہیں:۔وو
مبارک وہ لوگ جو اپنے تئیں سب سے زیادہ ذلیل اور چھوٹا مجھتے ہیں اور شرم
سے بات کرتے ہیں اور غریبوں اور مسکینوں کی عزت کرتے اور عاجزوں
کو تعظیم سے
پیش آتے ہیں۔اور کبھی شرارت اور تکبر کی وجہ سے ٹھٹھا نہیں کرتے اور اپنے رب
اور
کریم کو یا درکھتے ہیں اور زمین پر غریبی سے چلتے ہیں۔( شہادت القرآن صفحہ 102 ، روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 398)
شجر احمدیت کی سرسبز شاخو! اس کے بعد میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ افریقہ میں تبلیغ اسلام
چاہتا تبلیغ
کی طرف حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے خاص وجوہات کی بنا پر توجہ فرمائی تھی۔خدا کی تقدیر ہے کہ
842

تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ گھانا
سرزمین افریقہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں خاص رول ادا کرے گی۔یہ سرزمین نہ صرف یہ کہ خود اسلام کے نور
سے منور ہوگی بلکہ یہ اس روشن دنیا کو بھی منور کرے گی۔اور دنیا
أَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُوْرِ رَبِّهَا
کے جلوہ کو مشاہدہ کرے گی۔افریقہ کے متعلق حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:۔وہاں کے باشندوں میں اسلام کا تعارف اور استحکام نہ صرف ان لوگوں کی زندگی کا
باعث ہوگا بلکہ ساری دنیا کو زندہ کرنے کا موجب بن جائے گا“۔عزیز بھائیو! خوشی سے اچھلو کہ خدا کی نگاہ انتخاب تم پر پڑی ہے۔نہ صرف یہ کہ آپ کو نئی زندگی
نصیب ہوگی بلکہ آپ دوسروں کو زندہ کرنے کا موجب ہوں گے۔آپ کے ہاتھوں میں آج آب حیات
کے جام تھمائے گئے ہیں۔اٹھو اور پیاسی دنیا کو اسلام کے پیغام سرمدی سے روشناس کرو۔غلبہ اسلام کا جو
وعدہ اللہ نے اس آیت میں بیان فرمایا :۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
یہ مہدی موعود کے وقت میں پورا ہوگا۔پس اپنی کوششوں کو خدا کی تقدیر سے ہم آہنگ کروتا اس کی منشاز مین پر آ جائے۔میں ان
قدموں کی چاپ سن رہا ہوں، جو فوج در فوج اسلام کے دامن اور قلعہ میں داخل ہوں گے۔ان شاء اللہ ، وہ
دن دور نہیں، جب دنیا
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا
کا نظارہ اپنی آنکھوں سے کرے گی۔میری آنکھ اسلام کے جھنڈے کو بلند ہوتے اور کفر کے
سارے جھنڈوں کو سرنگوں ہوتے دیکھ رہی ہے۔یہ خدا کی تقدیر ہے، جو پوری ہو کر رہے گی۔دنیا کی کوئی
طاقت اب اس کو روک نہیں سکتی۔جب کابل میں حضرت صاحبزادہ عبداللطیف نے اپنے خون سے شجر احمدیت کو سینچا تو مامور زمانہ
نے اپنی کتاب تذکرۃ الشهادتين تالیف فرمائی۔جس میں شہید مرحوم کی ایمانی جرات اور صدق و وفا کا
ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔”اے عبداللطیف! تیرے پر ہزاروں رحمتیں کہ تو نے میری زندگی میں ہی اپنے
صدق کا نمونہ دکھایا۔اور جولوگ میری جماعت میں سے میری موت کے بعد ر ہیں
گے، میں نہیں جانتا کہ وہ کیا کام کریں گے؟“
( تذكرة الشهادتين، روحانی خزائن جلد 20 صفحه 60)
843

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ گھانا
اس کتاب کے آخر میں حضور فرماتے ہیں:۔اور ڈر
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اے تمام لوگو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے، جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ
اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کی رو سے سب پر
ان کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہو
گا، جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ
اور فوق العادت برکت ڈالے گا۔اور ہر ایک کو، جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا
ہے، نامرادر کھلے گا۔اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا، یہاں تک کہ قیامت آجائے گی۔(تذکرۃ الشہادتین، روحانی خزائن جلد 20 صفحه (66)
پس اٹھو اور دیکھو کہ افق پر غلبہ اسلام کو سوبر طلوع ہو رہا ہے۔غفلت کے لحاف پھینک دو اور اس
کے استقبال کے لئے تیار ہو جاؤ اور آگے بڑھو۔ان دنوں کے استقبال کے لئے ، اس کی حمد اور کبریائی کے
ترانے گاتے ، آگے آؤ۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔آپ کے قدموں کو استحقام بخشے۔آپ کی کوششوں میں برکت ڈالے۔آپ کو غلبہ اسلام کے لئے ان مساعی کی توفیق بخشے، جو اس کی رضا کا موجب ہوں۔مجھے امیر صاحب کے خط
سے معلوم ہوا ہے کہ اب گھانا کے معاشی حالات قدرے سدھرے ہیں۔اللہ ہم ضعیف بندوں کی دعاؤں کو
قبول فرمائے۔میں اور جماعت کے دوسرے احباب آپ کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ
کے ملک کو ہر مصیبت سے نجات دلائے اور آپ
کو توفیق عطا فرمائے کہ آپ ملکی ترقی کے لئے بھی دوسروں سے
بڑھ کر خدمات بجالا سکیں۔یہ آپ کا دینی اور ملی فرض ہے۔آپ مصیبت زدہ بھائیوں کی ہر طرح مدد کریں کہ
ان کی خدمت آپ کا ملکی اور ملی فرض ہے۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔آپ کا حافظ و ناصر ہو۔آپ کے قدموں کو
ثبات و استحکام عطا فرمائے۔آپ کو دین و دنیا میں ترقیات عطا فرما دے۔(آمین)
والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
( مطبوعه روز نامه الفضل 24 جنوری 1984ء)
844

آج 10 میں سے 10 باقی