انسانیت کو بچانے کے لیے ہی خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد شم
پیغام بر موقع آل کیرالہ احمدیہ
بر
انسانیت کو بچانے کے لئے ہی خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے
پیغام بر موقع آل کیرالہ احمدیہ مسلم کا نفرنس منعقدہ 13 تا 15 جنوری 1984ء
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
عزیز بھائیو اور بہنو!
هو الناصر
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ جماعت ہائے احمدیہ کیرالہ اپنا سالانہ جلسہ مؤرخہ 13,14
اور 15 جنوری کو Kodyathur میں منعقد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو بہت بابر کت کرے۔اسے کیرالہ
فضلوں سے
میں اور تمام بھارت میں اشاعت اسلام کا ذریعہ بنائے۔اور شامل ہونے والوں کو اپنے
نوازے۔اور انہیں یہ تو فیق عطا فرمائے کہ وہ جو کچھ اس جلسہ میں سیکھیں، اس پر عمل کر سکیں۔آمین
گزشتہ سال مشرق بعید کے دورہ سے واپسی پر سری لنکا میں بھارت کی جماعت ہائے احمدیہ کے
احباب اور نمائندگان سے ملنے اور ان کے حالات معلوم کرنے اور تبلیغ اسلام کے لئے نئی تجاویز سوچنے اور
نئے منصوبے تیار کرنے کا موقع بھی ملا تھا۔اور اس موقع پر خدا تعالیٰ کی طرف سے سپرد کی گئی، اس عظیم ذمہ
داری کو پورا کر نے لئے میں نے ہدایات بھی دی تھیں۔مجھے امید ہے کہ آپ اور بھارت کے دیگر احمدی
دوست ان ہدایات پر عمل کرنے کے لئے کوشاں ہوں گے۔اور تبلیغ اسلام کے کام کو وسیع کرنے کے لئے
مقدور بھر کوشش کر رہے ہوں گے۔حقیقت یہ ہے کہ آج دنیا کا ہر ملک اور ہر قوم ایک عظیم خطرے سے دوچار ہے اور ایک بھیانک
تباہی اس کی منتظر ہے۔انسانیت کو اس عظیم خطرے اور تباہ کن انجام سے بچانے کے لئے ہی خدا تعالیٰ نے
جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے۔پس آپ کے اس جلسہ کے موقع پر میں آپ کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اپنی اس ذمہ
داری کا احساس کریں اور تمام دنیا کوتاہی سے بچا کر فلاح اور کامیابی اور امن اور سلامتی کی راہ پر لے جانے
845
پیغام بر موقع آل
کیرالہ احمد یہ مسلم کا نفرنس
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
والی اس عظیم مہم کے لئے اپنے آپ کو اور اپنے بیوی بچوں
کو تیار کریں۔تقویٰ کی راہ پر قدم ماریں۔دنیا اور
اس کی لذتوں پر فریفتہ مت ہوں کہ وہ خدا سے جدا کرتی ہیں۔اپنے خالق و مالک سے اپنے پیوند کو مضبوط
کریں۔خدا کے لئے تھی کی زندگی کو اختیار کریں کہ وہ درد، جس سے خدا راضی ہو ، اس لذت سے بہتر ہے،
جس سے خدا ناراض ہو جائے۔اور شکست، جس سے خدا خوش ہو جائے ، اس فتح سے بہتر ہے، جو غضب
الہی کی موجب ہو۔اپنے دلوں، اپنے ذہنوں، اپنی آنکھوں اور اپنے کانوں کو پاک کر کے اپنے خدا کے
حضور جھکیں اور اس سے مدد مانگیں کہ وہ آپ کو اس ذمہ داری کو پورا کرنے اور اس فرض کو ادا کرنے کی
ہمت بخشے، جو اس نے آپ کے سپرد کیا ہے۔دنیا کو مصائب اور آلام سے نجات دلانے اور امن اور سلامتی
کی راہ پر چلانے کا یہ عظیم بوجھ اٹھانا، ہمارے بس کی بات نہیں۔یہ کام ہماری طاقت سے بڑھ کر اور یہ ذمہ
داری ہماری ہمت سے نہیں زیادہ ہے۔پس اپنے خدا کے حضور جھکیں کہ وہی ہے، جو تمام طاقتوں اور تمام قوتوں کا سر چشمہ ہے۔اور وہی
ہے، جو ہماری کوششوں
اور قربانیوں میں برکت ڈال سکتا ہے۔اپنی راتوں کو زندہ کریں اور اپنی آنکھوں کے
پانی سے اپنی سجدہ گاہوں کو تر کر دیں۔اور بے چین دل اور مضطرب روح کے ساتھ اپنے قادر و توانا خدا کے
حضور عرض کریں کہ اے ارحم الراحمین! آج دنیا تباہی کے کنارے پر کھڑی ہے اور ایک ہولناک مستقبل تیری
مخلوق کے انتظار میں ہے۔اے ہماے آقا! اور اے ہمارے مالک !! تو نے دنیا کو اس تباہی سے بچانے کا
عظیم کام ہمارے سپرد کیا ہے اور ہمارے دلوں میں یہ تڑپ پیدا کی ہے کہ ہمارے بھائی تباہی اور بربادی کی
طرف لے جانے والے اس راستہ کو چھوڑ کر امن اور سلامتی کی راہ پر قدم ماریں۔تو اے ہمارے رحمن اور رحیم
خدا! ہمیں اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی توفیق بھی عطا فرما۔اے جی و قیوم خدا! ہماری عاجزانہ دعائیں سن اور
ہمیں وہ قوت دکھا کہ دنیا ایک اور رنگ میں آجائے۔اور مصائب اور آلام اور تکالیف کے بادل چھٹ جائیں
اور تمام انسانیت سلامتی اور امن کے شہزادہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے۔اے ہمارے
قادر خدا! ہمیں یہ تبدیلی دنیا میں دیکھا اور ہماری دعائیں قبول کر کہ ہر طاقت اور قوت تجھ ہی کو ہے۔والسلام
خاکسار
( وشخط) مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
مطبوعه روز نامه الفضل یکم مارچ 1984ء، نیشکر هفت روزه بدر قادیان 9 فروری 1984 صفحه 5
846