جو آج اس غلبہ اسلام کے لیے سرگرداں ہیں ، عزت کا تاج ان کے سروں پر ہوگا
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون
جو آج اس غلبہ اسلام کے لئے سرگرداں ہیں، عزت کا تاج ان کے سروں پر ہوگا
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون منعقدہ 10 تا12 فروری 1984ء
بسم الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
مسیح پاک کے دامن سے وابستہ ہونے والو!
اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے علم بردارو!!
میرے پیارے احباب جماعت سیرالیون !!!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کے اس اجتماع کو ہر جہت سے آپ کے لئے ، آپ کے ملک کے لئے
بابرکت فرمائے۔جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں کے لئے مسیح پاک علیہ السلام نے جو دعائیں کی ہیں ، وہ
سب آپ
کو پہنچیں۔جو احباب کسی مجبوری کی وجہ سے اس بار شامل نہیں ہو سکے، اللہ تعالیٰ انہیں ان کی نیتوں کے
مطابق ثواب عطا فرمادے اور آئندہ سالوں میں انہیں اس اجتماع میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمادے۔عزیزو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بیعت کے وقت جن امور کی تاکید فرمایا کرتے تھے، ان میں
سے ایک اطاعت ہے۔حضرت عبادہ بن صاحت روایت کرتے ہیں کہ :۔بايعنا رسول الله صلى الله عليه وسلم على
السمع والطاعة في منشطنا ومكرهنا وعسرنا ويسرنا
واثرة علينا ولا تنازع الدمراهله
کہ ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس امر پر بیعت کی کہ ہم سنیں گے اور اطاعت کریں
گے۔خواہ وہ امر ہماری مرضی کے مطابق ہو یا خلاف۔خواہ تنگی ہو یا آسائش۔خواہ ہم پر دوسروں کو ترجیح دی
جائے۔اور یہ کہ جن کے سپر د ہمارا معاملہ ہے، ان سے جھگڑا نہ کریں گے۔851
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اسلام کے پہلے عرب اپنی خود پسندی اور انانیت کی وجہ سے اس امر پر فخر کرتے تھے کہ ہم کسی کی
اطاعت نہیں کرتے۔ہم مطیع نہیں، مطاع ہیں۔اور اپنی جھوٹی انا کی خاطر بعض اوقات خون ریز جنگیں لڑتے ،
بیسیوں خاندان
تباہ ہو جاتے اور کئی جانیں تلف ہو جاتیں۔اس کی وجہ سے کئی دفعہ ان کی قومی زندگی خطرہ میں پڑا
جاتی۔اسلام نے آکر انہیں وحدت کا سبق دیا، اطاعت کی تلقین کی۔عرب، جو ریت کے ذروں کی مانند متفرق
تھے ، اب ایک مضبوط چٹان بن گئے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں اپنی اس نعمت کا ذکر یوں فرماتا ہے:۔وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ
اِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاء فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا
وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا
(آل عمران: 104)
کہ خدا کی رسی کو اکٹھے ہو کر مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ نہ کرو۔اور اللہ کی نعمت کو یاد کرو کہ تم باہم
دشمن تھے ، اس خدا نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کی۔جس کے نتیجہ میں تم بھائی بھائی بن گئے۔تم آگ
کے گڑھے کے کنارہ پر تھے، خدا نے تمہیں اس سے بچالیا۔اس سورۃ میں آگے چل کر فرمایا:۔وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِيْنَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَ هُمُ الْبَيِّنَتُ
وَأُولَكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمُ
(آل عمران : 106)
کہ دیکھو اب ان لوگوں کی طرح نہ ہونا، جنہوں نے تفرقہ اور اختلاف کیا بعد اس کے کہ ان کے
پاس کھلے کھلے نشانات آئے۔یہی لوگ ہیں، جن کے لئے درد ناک عذاب ہے۔ابن جریح راوی ہیں کہ جب یہ آیت اتری۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِى الْأَمْرِ مِنْكُمْ
کہ اے ایمان دار و اللہ کی اطاعت کرو، اس کے رسول کی اطاعت کرو اور اپنے امیروں کی
اطاعت کرو تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔فقد
من اطاعني فقد اطاع الله ومن يعصنى
الله ومن يعطع الأمير فقد اطاعنى
ومن يعص الأمير فقد عصاني
852
(مسلم باب وجوب طاعتہ الامراء)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون
کہ جس نے میری اطاعت کی، اس نے خدا کی اطاعت کی۔اور جو میری نافرمانی کرے گا ، و
خدا کا نافرمان ہے۔اور جو امیر کی اطاعت کرتا ہے، اس نے میری اطاعت کی۔اور جو امیر کی نافرمانی کرتا
ہے یا کرے گا، اس نے میری نافرمانی کی۔واضح رہے کہ عربی میں مضارع ، حال اور مستقبل دونوں زمانوں پر حاوی ہوتا ہے۔پس میری پہلی نصیحت اور پیغام آپ سے یہی ہے کہ اطاعت کا سبق اختیار کیجئے۔اطاعت
صدیق بناتی ہے، اطاعت نور الدین بناتی ہے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:۔صحابہ کے دلوں پر نور اطاعت رسول کے نتیجہ میں نازل ہوا۔المفوظات جلد اوّل صفحہ 188
حضرت مسیح موعود کی بدولت اللہ تعالیٰ نے ہمیں پھر ایک ہاتھ پر جمع کیا ہے۔ہم نے حبل اللہ کو
تھاما ہے۔اس کو مضبوطی سے تھام لو اور ہر قسم کے تفرقہ سے بچو کہ تفرقہ اور اختلاف جماعتی طاقت کو کمزور کرتا
ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمُ
(انفال: 47)
کہ آپس میں اختلاف نہ کر دور نہ دل چھوڑ بیٹھو گے اور تمہاری طاقت جاتی رہے گی، ہوا اکھڑ جائے گی۔حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔من فارق الجماعة شبراً فمات مية جاهلية“۔(مسلم باب وجوب معذرت جماعت اسلمین )
کہ جو جماعت سے ایک بالشت بھی ادھر ادھر ہوا ، وہ گویا اسلام سے پہلے جاہلیت کی زندگی
کی طرف عود کر گیا۔پس سیرالیون میں بسنے والے احمد یو! میرا پیغام یہ ہے کہ اطاعت کو لازم پکڑو کہ یہ خدا کے فضلوں
کو جذب کرنے کا ذریعہ ہے۔تفرقہ نہ کرو کہ یہ جماعت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے اور خدا کی ناراضگی کا
سبب۔تاریخ اسلام شاہد ہے، جب تک مسلمانوں میں خلافت راشدہ رہی، نبوت سے متعلق انعامات
مسلمانوں کو ملتے رہے۔وہ ایک ہاتھ پر جمع رہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خلفائے راشدین کے
طریق کو اپنانے کی تلقین فرمائی۔آپ فرماتے ہیں:۔علیکم بسنتی وسنة الخلفاء الراشدين المهديين
853
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اب پھر یہ نعمت خلافت بموجب حدیث خدا نے جماعت احمدیہ کو عطا فرمائی۔اس نے
مسلمانوں کو ایک ہاتھ پر جمع کرنے کے لئے یہ نعمت عطا فرمائی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب
شہادۃ القرآن میں خلافت کا فلسفہ بیان فرماتے ہوئے یہی فرماتے ہیں کہ نبوت کی نعمت کو لمبا کرنے کے
لئے خدا خلافت کے سلسلہ کو جاری فرماتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے قدرت ثانیہ کے نام
سے موسوم فرمایا ہے۔اور اسے ہمارے لئے بہتر اور دائمی قرار دیا ہے۔احمدیت کی تاریخ گواہ ہے کہ جو گروہ خلافت سے وابستہ رہا، ترقی کی منازل کی طرف وہی
گامزن ہوا۔اور جنہوں نے خدا کی اس نعمت کی ناقدری کی ، وہ اوج ثریا سے زمین پر آرہے۔پس عزیز و دوسری میری نصیحت اور پیغام آپ سے یہ ہے کہ خلافت احمدیت میں آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے تحت قائم ہوئی۔اس نعمت کی قدر کرو۔خدا کی نعمت کی قدر اس کی برکت کو آپ
کے لئے بڑھائے گی۔مسیح پاک کے درخت وجود کی سرسبز شا خو! مسیح پاک فرماتے ہیں۔میں وہ درخت ہوں، جو قادر
خدا نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے۔آپ کے آنے کی غرض خدا نمائی تھی۔اس غرض کو وہی پورا کرتا ہے، جو
اپنے اعمال میں لاہمیت پیدا کرتا ہے۔جس کے اعمال ، حرکات و سکنات خدا کے لئے ہیں، جس کی اپنی کوئی
غرض نہیں، جس نے اپنی خواہشات اور ارادے خدا کے لیے وقف کیے، وہی مقبول بارگاہ اللہ ہے اور وہی
خداوند کریم سے ثواب کا مستحق ہے۔پس دین کو خالص اللہ کے لئے کرو کہ خدا کی رضا کے دروازے سے
کوئی نفس کی فربہی رکھنے والا داخل نہیں ہوسکتا۔وہ فرماتا ہے:۔أَلَا لِلَّهِ الدِّينُ الْخَالِصُ
(زمر:04)
که سنو! سنو!! دین کو خدا کے لئے خالص کرو۔تقوی اختیار کرو کہ ہر نیکی کی جڑ تقویٰ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یدا ہامی مصرعہ ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے کلام میں بار بار تقویٰ کے حصول کی طرف توجہ دلائی ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔" یقیناً یادرکھو کہ کوئی عمل خدا تک نہیں پہنچ سکتا، جو تقویٰ سے خالی ہے۔ہر ایک نیکی کی
جڑ تقویٰ ہے۔جس عمل میں یہ جڑ ضائع نہیں ہوگی ، وہ عمل بھی ضائع نہیں ہوگا“۔کشتی نوح صفحه 15 روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 17)
854
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
یام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون
حضور فرماتے ہیں:۔” جب تک کوئی جماعت خدا تعالیٰ کی نگاہ میں متقی نہ بن جائے ، خدا کی نصرت اس
کے شامل حال نہیں ہو سکتی۔عزیز و! اگر خدا کی نصرت حاصل کرنا چاہتے ہو تو تقویٰ اختیار کرو۔پاک تبدیلی پیدا کرو کہ اللہ
انہیں سے خارق عادت سلوک کرتا ہے، جو اپنے اندر خارق عادت تبدیلی پیدا کرتے ہیں۔اور آخری نصیحت اور میرا پیغام آپ کو یہ ہے کہ عجب اور دریا سے پر ہیز کر و۔خود پسندی اور
دکھلاوے کے لئے کام نہ کرو۔یہ خدا کو پسند نہیں بلکہ وہ اس کی ناراضگی کا باعث بنتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:۔من برائ برائ الله به ومن يسمع يسمع الله به“۔ترندی باب ما جاء في الرياء والسمعة )
کہ جولوگوں کے دکھلاوے کے لئے کام کرتا ہے، اللہ اس کے عیوب کو ظاہر کرتا ہے۔اور جو اپنے
کاموں
کی تشہیر کی خاطر کام کرتا ہے، اللہ اس کے عیوب کی تشہیر کرے گا۔امام ترمذی اس باب میں ایک لمبی حدیث شفیا اور بیجی سے لائے ہیں کہ قیامت کے دن ایک
مالدار، ایک قرآن کا قاری، ایک عالم لایا جائے گا۔خدا ان سے دریافت فرمائے گا، تمہیں مال ، علم ، قرآن،
دیا تھا، بتاؤ تم نے کیا کیا؟ وہ کہیں گے، خداوند! امال ، علم، قرآن سے لوگوں
کو فائدہ پہنچایا۔اللہ کہے گا تو نے
یہ سب کچھ اس لئے کیا تھا کہ لوگوں سے واہ واہ حاصل کرے، سو تمہیں یہ غرض حاصل ہو گئی۔جاؤ، اب مجھ
سے کس ثواب کے امید وار ہو۔حدیث میں آتا ہے، یہ تین وہ پہلے آدمی ہوں گے، جن پر جہنم کی آگ
بھڑ کائی جائے گی۔پس تکبر اور ریا سے بچو۔خود نمائی کو ترک کر دو کہ مومن صرف خدا کے لئے نیکیاں بجالاتا ہے۔اور یہ دونوں بدخلق تو نیکیوں کو ضائع کرتے ہیں۔مامور زمانہ فرماتے ہیں:۔عجب اور ریاء بہت مہلک چیزیں ہیں، ان سے انسان کو بچنا چاہیے۔انسان ایک
عمل کر کے لوگوں کی مدح کا خواہاں ہوتا ہے۔بظاہر وہ عمل عبادت وغیرہ کی صورت
میں ہوتا ہے، جس سے خدا تعالیٰ راضی ہو۔مگر نفس کے اندر ایک خواہش پنہاں ہوتی
ہے کہ فلاں فلاں لوگ مجھے اچھا کہیں۔اس کا نام ریا ہے۔اور عجب یہ کہ انسان اپنے
855
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
عمل سے اپنے آپ کو اچھا جانے کہ نفس خوش ہو۔ان سے بچنے کی تدبیر کرنی چاہئے
کہ اعمال کا اجر ان سے باطل ہو جاتا ہے۔۔ریا اور عجب بڑی بیماریاں ہیں، ان سے
بچنا چاہیے اور بچنے کے لئے تدابیر بھی کرنی چاہئیں اور دعا بھی کرنی چاہیے۔( ملفوظات جلد 6 صفحہ 336-335
عزیز و ا تم خوش قسمت ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اپنے مسیح کے لئے منتخب فرمایا۔آج اسلام کے
غلبہ کی مہم کے لئے اس قادر مطلق نے تم کو چنا۔سو اپنے فرض کو پہچانو ، خدا کی نعمت کا شکر ادا کرو۔جس حبل
اللہ کو تم نے تھاما ہے، اسے مضبوطی سے تھامے رکھو۔میں وہ دن سامنے دیکھ رہا ہوں، جب دنیا میں ایک ہی
مذہب ہوگا، یعنی اسلام اور ایک ہی حکم ہوگا۔لا الہ الا الله محمد رسول الله
جو آج اس غلبہ اسلام کے لئے سرگرداں ہیں ، عزت کا تاج ان کے سروں پر ہو گا۔ان کی نسلیں
اس خدمت پر فخر کریں گی۔لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ نیکی میں قدم آگے بڑھاتے جاؤ اور کوئی ایسا عمل اور
حرکت نہ کرو، جو اس مشن کو کمزور کرنے کا موجب ہو۔اسلام کے قلعہ کے سپاہی بنے ہو تو سینے تان کر آگے
بڑھو۔اس نیک مقصد کے لئے جانیں نچھاور کرو کہ جو اس کے لئے موت کو قبول کرتا ہے، اللہ اسے نئی زندگی
عطا کرتا ہے۔پس زندگی کے خواہاں بنو۔خدا تمہیں ابدی زندگی عطا کرے۔آمین۔یا رب العالمین۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
خليفة المسيح الرابع
مطبوعه روزنامه الفضل 27 فروری 1984ء ) |
856