الہٰی جماعتیں ، کسی حال میں بھی اپنے فرائض سے غافل نہیں رہتی ۔ پیغام فرمودہ یکم مئی 1984ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
پیغام فرمودہ یکم مئی 1984ء
الہی جماعتیں کسی حال میں بھی اپنے فرائض سے غافل نہیں رہتیں
پیغام فرموده یکم مئی 1984ء
الله الرحمان الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
میرے نہایت پیارے احباب جماعت احمدیہ!
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
و
آپ ہرلمحہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت اور رحمت کے سائے تلے رہیں اور ہر آن اس کی نصرت اور قربت
اور پیار کے جلوے دیکھیں۔وہ آپ کے ہر خوف کو امن میں بدل دے اور ہر بے چینی کو سکینت اور طمانیت
میں تبدیل فرما دے۔ہر حال میں آپ اس سے راضی رہیں اور اس کی رضا کی راہوں سے باہر قدم نہ رکھیں۔اور اٹھتے بیٹھتے ہوتے جاگتے اس کی رضا آپ کو حاصل رہے۔اور پیار کی نگاہیں آپ پر پڑیں۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں خالصہ اعلائے کلمۃ اللہ کی غرض سے میں نے سفر اختیار کیا ہے۔اور
احباب جماعت ربوہ اور احباب جماعت پاکستان سے یہ عارضی چند ماہ کی جدائی قبول کی ہے۔میرا دل آپ کی
جدائی سے سخت بے قرار ہے اور آنکھیں اس دن کی راہ دیکھ رہی ہیں، جب میری نظریں آپ کو دیکھ کر ایک
نا قابل بیان روحانی لذت پائیں گی۔لیکن عارضی جدائیاں کوئی نئی بات نہیں اور کوئی پہلا تجربہ نہیں۔گزشتہ دو
سالوں میں میرا یہی دستور رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے ماتحت دیگر عالمی جماعتوں سے ملاقات اور ان
کی تعلیم
و تربیت کی غرض سے اور اعلائے کلمۃ اللہ کی خاطر اور تمام جماعت کی بہبود کے لئے ایسے عارضی سفر اختیار
کرتا رہا ہوں اور آئندہ بھی جب تک اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرماتارہے گا، ایسا ہی کرتا رہوں گا۔یا درکھیں کہ الہی جماعتیں، جو اللہ کے ذکر کے ساتھ زندہ رہتی ہیں، کسی حال میں بھی اپنے
فرائض کی سرانجام دہی سے غافل نہیں رہتیں۔روشنی ہو یا اندھیرا، ہر حال میں وہ آگے بڑھتی ہیں اور گرجتے
ہوئے بادلوں کی ظلمات اور رعد اور برق ان کے قدم روک نہیں سکتیں۔لہذا موجودہ سنگین اور مخدوش حالات
871
پیغام فرمودہ یکم مئی 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
کے باوجود میں نے اس سفر کو منسوخ نہیں کیا، جو کئی ماہ پہلے سے تبشیر کی طرف سے تجویز کیا جا چکا تھا۔نہ
صرف یہ کہ میں نے اسے منسوخ نہیں کیا بلکہ اس کے دائرے میں کچھ اضافہ کرنا بھی ضروری سمجھا اور بعض
نئے ممالک کو بھی اس میں شامل کر لیا ہے۔میں آپ کے لئے مجسم دعا ہوں ، آپ بھی اس سفر کی ہر لحاظ سے
کامیابی کے لئے بکثرت دعائیں کریں۔إِنَّمَا أَشْكُوا بَى وَحُزْنِ إِلَى اللهِ
ترجمہ میں اپنی پریشانی اور غم کی فریاد اللہ
کے حضور کی ہی کرتا ہوں۔☆
رَبِّ إِنِّي لِمَا اَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ
ترجمہ: اے میرے رب اپنی بھلائی میں سے جو کچھ تو مجھ پر نازل کرے، میں اس کا محتاج ہوں۔ان نازک ایام میں میری آپ کو نصیحت بلکہ تاکیدی حکم یہ ہے کہ کسی حالت میں صبر کا دامن ہاتھ
سے نہیں چھوڑنا۔اور قرآن کریم کی غلامی اور حضرت اقدس سیدنا ومولانا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
قدموں سے بہر حال چھٹے رہنا ہے۔حق طریق سے حق بات کی نصیحت کرتے رہیں۔صبر پر قائم رہتے
ہوئے دوسروں کو بھی صبر کی تلقین کرتے رہیں۔مظلومیت ایک عظیم اور نا قابل تسخیر طاقت ہے، کسی قیمت پر
اسے ظالمیت میں تبدیل نہیں کرنا۔کسی کی طرف سے کوئی زیادتی آپ کو جو اب زیادتی پر آمادہ نہ کرے۔آپ
اس بات پر امین بنائے گئے ہیں کہ امن کو قائم رکھیں۔آپ کی طرف سے شر
نہیں بلکہ ہمیشہ خیر دوسروں کو
پہنچے۔اور فساد پھیلانے والے نہ ہوں بلکہ سلامتی کے شہزادے بنیں۔عالم الغیب خدا آپ کے ظاہری دکھوں سے بھی واقف ہے اور سینوں میں مخفی سکتے اور بلکتے
ہوئے عموں پر بھی اس کی نظر ہے۔خدا کے حضور بہنے والے آنسوؤں میں بہا کر اپنے ان غموں کا بوجھ ہلکا
کریں۔اور دردناک دعاؤں کے ذریعہ اپنے دلوں کے بخارات نکالیں۔اللہ پر توکل رکھیں اور اس سے
بے وفائی نہ کریں۔پہلے کب اس نے آپ کو تنہا چھوڑا ہے، جو آج چھوڑ دے گا ؟
پاکستان کے احمدیوں کے نام بالخصوص میرا یہ پیغام بھی ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس
مقدس فرمان کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں اور حرز جان بنائیں کہ
حب الوطن من الايمان
وطن کی محبت ایمان ہی کا ایک جز ہے۔وطن کی محبت میں اپنی سنہری درخشندہ تاریخ کی حفاظت
کریں۔یہ وہ عزیز وطن ہے، جس کے قیام میں آپ نے عظیم الشان قربانیاں پیش کی ہیں۔اور قائد اعظم محمد علی
872
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پیغام فرموده یکم مئی 1984ء
جناح نے جس خدمت کے لئے آپ کو بلایا، آپ نے پورے خلوص کے ساتھ ان کی آواز پر لبیک کہا۔جب بھی وطن عزیز کو کوئی خطرہ پیش آیا، آپ صف اول کی قربانیاں کرنے والوں میں شامل رہے۔تاریخ
پاکستان میں دوسرے محبان وطن کے دوش بدوش آپ کے نام بھی انمٹ سنہری حروف میں کندہ رہیں گے۔یا درکھیں ، آپ نے اپنی اس حیثیت کو ہمیشہ برقرار رکھنا ہے۔صف اول کی شہری کی یہی حقیقی تعریف ہے۔بلاشبہ وہی صف اول کا شہری ہوتا ہے، جو ابتلاؤں اور خطرات اور قربانیوں کے میدان میں صف اول کا محب
وطن ثابت ہو۔اگر آپ اپنے اس امتیاز کی حفاظت کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو صف دوم یا صف
سوم یا صف چہارم کا شہری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔دوسروں کے حقوق کے استحصال سے آپ کبھی
صف اول کا شہری نہیں بن سکتے۔ہاں اہل وطن کی خاطر اپنے حقوق کی قربانی سے آپ بلا شبہ ہمیشہ صف
اول کے شہریوں میں اپنے ممتاز مقام کو قائم رکھیں گے۔آخر پر میں اس مختصر پیغام کو حضرت اقدس مسیح موعود کے مقدس الفاظ پر ختم کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کی
بے شمار رحمتیں اور سلامتی ابد الآباد تک آپ پر نازل ہوتی رہیں:۔وو
میں اس وقت اپنی جماعت کو، جو مجھے مسیح موعود مانتی ہے، خاص طور پر سمجھاتا
ہوں کہ وہ ہمیشہ ان ناپاک عادتوں سے پر ہیز کریں۔مجھے خدا نے جو مسیح موعود کر کے
بھیجا ہے اور حضرت مسیح ابن مریم کا جامہ مجھے پہنا دیا ہے، اس لئے میں نصیحت کرتا
ہوں کہ شر سے پر ہیز کرو اور نوع انسان کے ساتھ حق ہمدردی بجالاؤ۔اپنے دلوں کو
بغضوں اور کینوں سے پاک کرو کہ اس عادت سے تم فرشتوں کی طرح ہو جاؤ گے۔کیا
ہی گندہ اور نا پاک وہ مذہب ہے، جس میں انسان کی ہمدردی نہیں۔اور کیا ہی ناپاک
وہ راہ ہے، جو نفسانی بغض کے کانٹوں سے بھرا ہے۔سو تم ، جو میرے ساتھ ہو، ایسے
مت ہو۔تم سوچو کہ مذہب سے حاصل کیا ہے؟ کیا یہی کہ ہر وقت مردم آزادی تمہارا
شیوہ ہو؟ نہیں۔بلکہ مذہب اس زندگی کے حاصل کرنے کے لئے ہے، جو خدا میں
ہے۔اور وہ زندگی نہ کسی کو حاصل ہوئی اور نہ آئندہ ہوگی۔بجز اس کے کہ خدائی صفات
انسان کے اندر داخل ہو جائیں۔خدا کے لئے سب پر رحم کرو تا آسمان سے تم پر رحم ہو۔آؤ میں تمہیں ایک ایسی راہ سکھاتا ہوں، جس سے تمہارا نور تمام نوروں پر غالب
رہے۔اور وہ یہ ہے کہ تم تمام سفلی کینوں اور حسدوں کو چھوڑ دو اور ہمدرد نوع انسان ہو
جاؤ۔اور خدا میں کھوئے جاؤ اور اس کے ساتھ اعلیٰ درجہ کی صفائی حاصل کرو کہ یہی وہ
873
پیغام فرموده تیم مئی 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
طریق ہے، جس سے کرامتیں صادر ہوتی ہیں اور دعائیں قبول ہوتی ہیں اور فرشتے مدد
کے لئے اترتے ہیں۔مگر یہ ایک دن کا کام نہیں۔ترقی کروہ ترقی کرو۔اس دھوبی سے
سبق سیکھو، جو کپڑوں کو اول بھٹی میں جوش دیتا ہے اور دیے جاتا ہے۔یہاں تک کہ
آخر آگ کی تاثیریں تمام میل اور چرک کو کپڑوں سے علیحدہ کر دیتی ہے۔تب صبح اٹھتا
ہے اور پانی پر پہنچتا ہے اور پانی میں کپڑوں کو تر کرتا ہے اور بار بار پھروں پر مارتا ہے۔تب وہ میل ، جو کپڑوں کے اندر تھی اور ان کا جزو بن گئی تھی ، کچھ آگ سے صدمات اٹھا
کر اور کچھ پانی میں دھوبی کے بازو سے مارکھا کر یکدفعہ جدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔یہاں تک کہ کپڑے ایسے سفید ہو جاتے ہیں، جیسے ابتداء میں تھے۔یہی انسانی نفس
کے سفید ہونے کی تدبیر ہے۔اور تمہاری ساری نجات اس سفیدی پر موقوف ہے۔یہی وہ بات ہے، جو قرآن شریف میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكْهَا
یعنی وہ نفس نجات پا گیا، جو طرح طرح کے میلوں اور چرکوں سے پاک کیا گیا۔۔۔دلوں کو پاک کریں اور اپنے انسانی رحم کو ترقی دیں اور دردمندوں کے ہمدرد نہیں۔زمین پر صلح پھیلائیں کہ اس سے ان کا دین پھیلے گا۔اور اس سے تعجب مت کریں کہ
ایسا کیونکر ہوگا اے حق کے بھو کو اور پیاسو ! سن لو کہ یہ وہ دن ہیں، جن کا ابتداء
سے وعدہ تھا۔خدا ان قصوں کو بہت لمبا نہیں کرے گا۔اور جس طرح تم دیکھتے ہو کہ
جب ایک بلند مینار پر چراغ رکھا جائے تو دور دور تک اس کی روشنی پھیل جاتی ہے اور
یا جب آسمان کے ایک طرف بجلی چمکتی ہے تو سب طرفیں ساتھ ہی روشن ہو جاتی
ہیں، ایسا ہی ان دنوں میں ہو گا۔والسلام
خاکسار
مرزا طاہر احمد
1۔5۔1363/1984
مطبوعه روزنامه الفضل 08 مئی 1984ء
874