لوائے ما پنہ ھر سعید خواھربود ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 مئی 1984ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید- ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 18 مئی 1984ء
لوائے ما پنه هر سعید خواهد بود
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 مئی 1984ء
اس لئے مبارک ہو آپ کو کہ ان کے ارادے بہت بد ہیں کیونکہ خدا کے ارادے بہت ہی
نیک ہیں۔ہمارے حق میں ہر بد ارادے کو توڑ دیا جائے گا اور الٹ نتیجے پیدا کئے جائیں گے۔لیکن ایک یہ
پیدا
بات بھی ہے کہ جب خدا کی تقدیر کی ہوا چلتی ہے تو ہماری تقدیروں کو بھی تو اس کی سمت میں چلنا چاہئے۔اسی طرف قدم اٹھانے چاہئے۔یہ تو نہیں ہوا کرتا کہ خوش گوار ہوائیں چلیں تو کشتی والے اپنے بادبان
لپیٹ لیں۔وہ تو کھول دیتے ہیں بادبانوں کو اور اسی کا نام تدبیر ہے۔خدا کی تقدیر کے رخ پر قوموں کو تدبیر
اختیار کرنی چاہئے۔اس وقت تو بعض اوقات چیو بھی لہرانے لگتے ہیں ساتھ کہ پھر کبھی ایسی اچھی ہوا ملے کہ
نہ ملے۔اس لئے اپنے دست بازو کی کوشش کو بھی ساتھ شامل کر لو۔آج وہی وقت ہے، جماعت پر۔اس
لئے ہر تدبیر کے مقابل پر ہم بھی ایک خدا کی تقدیر کے تابع ہیں۔اس کی ہواؤں کے رخ پر چلنے والی تدبیر کو
ظاہر کریں گے اور یہی جماعت کا ہمیشہ سے طریق رہا ہے اور یہی انشاء اللہ تعالیٰ ہو کر رہے گا۔چنانچہ اس ضمن میں، میں ایک سات نکات کا پروگرام آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔عبادت کو
روکنے کی انہوں نے کوشش کی ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔تمام دنیا میں ہر احمدی اپنی عبادت کے
معیار کو بلند کر دے۔یعنی اپنے عجز کو، بجز کے معیار کو ایسا بلند کرے کہ خدا کے حضور اور زیادہ جھک جائے ، اس
کی روح سجدہ ریز رہے، خدا کے حضور۔اور وہ اپنی زندگی کو عبادت میں ملا جلا دے۔ایسے گویا کہ اس کی
زندگی عبادت بن گئی ہو۔عبادت والوں کو خدا کبھی ضائع نہیں کیا کرتا اور عبادت سے روکنے والوں کو خدا نے
کبھی پنپنے نہیں دیا۔سب سے زیادہ قوی ہتھیار عبادت ہے، ایک روحانی جماعت کے ہاتھ میں۔یہ
دعائیں وغیرہ، یہ سب عبادت کا حصہ ہیں۔اس لئے وہ کہتے ہیں کہ ہم عبادت سے روکیں گے تو ہم عبادت
میں پہلے سے بڑھ جائیں گے۔یہی جواب ہونا چاہیے۔مجھ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ ان کی سی آئی ڈی
پھر رہی ہے۔ہر جگہ ہر جگہ لوگ ٹوئیں لیتے پھر رہے ہیں کہ ان کا رد عمل کیا ہے؟ کہ ہمارا رد عمل تو وہی ہوگا،
جو الہی جماعتوں کا ہوا کرتا ہے۔جس سمت میں تم روکیں ڈالو گے، اس سمت کے مخالف ہمارا رد عمل ہوگا۔اللہ
875

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 مئی 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کی تقدیر کے مطابق ہمارا رد عمل ہوگا۔ایک مذہبی جماعت کا اول رد عمل یہ ہوتا ہے کہ جب خدا سے دور کرنے
کی کوشش کی جاتی ہے تو وہ اور خدا کے قریب ہو جاتی ہیں۔پس عبادت سب سے اہم بات ہے۔لوگ پوچھتے ہیں کہ ہمیں قربانی کی طرف بلاؤ، بتاؤ کیا کرنا ہے؟ آپ اگر اپنا وقت خدا کی خاطر
قربان نہیں کر سکتے ، اگر آپ اللہ کے حضور عبادت کا حق ادا نہیں کر سکتے تو باقی قربانیاں بے معنی ہیں۔کیونکہ
یہی مقصد حیات ہے۔اس کی خاطر خدا نے انسان اور جن کو پیدا فرمایا۔اس لئے عبادت پہلا جواب ہے۔اور یہی سب سے اہم طریقہ کار ہے۔ہمارے ہاتھ میں یہی سب سے بڑی تدبیر ہے، ہماری۔اس لئے
اس تدبیر پر زور ماریں۔جس حد تک ممکن ہے، عبادت کی طرف توجہ کریں۔اپنے گھروں کا جگا دیں۔عبادت کے لئے بچہ بچہ، بوڑھا بوڑھا، عورتیں، مرد سارے عبادت گزار خدا کے بندے بن جائیں۔دوسرا ہمیں تبلیغ سے روکا جا رہا ہے۔اس لئے ظاہر بات ہے کہ الٹ رد عمل ہوگا۔رد عمل تو کہتے
ہی اس بات کو ہیں کہ کوئی چیز جس طرف سے روکے، اس کے مخالف ایک قوت پیدا ہو جائے۔اور یہی
زندگی کی ایک نشانی ہے۔اس لئے ہم تو زندہ قوم ہیں، اللہ کے فضل سے ہمیں تو جس سمت میں تم روکو گے،
اس سمت میں آگے بڑھیں گے، اپنے رب کے فضل کے ساتھ اور اس کی نصرت کے ساتھ۔اس لئے تبلیغ کو
پہلے سے کئی گنا زیادہ تیز کر دیں۔مجھے علم ہے کہ پہلے سے بہت زیادہ تعداد میں لوگ تبلیغ میں مصروف ہیں۔کئی نوجوان بھی ہیں ہمارے ہاں، اس وقت اس جمعہ میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں کہ ایک ہندو سے مسلمان
ہونے والے نوجوان، جن کو احمدی نوجوانوں نے تبلیغ کی ہے، عیسائیوں سے بھی انفرادی تبلیغ کے نتیجہ میں
مسلمان ہو رہے ہیں۔تو ہر جگہ، ہر مذہب میں، ہر طبقہ فکر میں تبلیغ کو تیز کرنا ہے اور انفرادی تبلیغ پر زور دینا ہے۔اور ہر احمدی عہد کرے کہ اب میں نے اگر پہلے ایک بنانا تھا تو اب پانچ بناؤں گا۔اور اگر اور زور ڈالیں گے
کہ تبلیغ بند کرنی ہے تو پھر میں دس بنا کے دکھاؤں گا۔اور اللہ کے فضل سے جب آپ خدا کی خاطر یہ عہد
کریں گے تو خدا پورا کرنے کی توفیق بھی عطا فرمائے گا۔اور اس میں ہر طبقہ کے احمدی کو شامل ہونا ضروری
ہے۔ہمارے اندر کوئی چوہدریوں
کا طبقہ نہیں ہے کہ وہ سمجھیں کہ ہم چونکہ بڑے لوگ ہیں، اس لئے ہم تبلیغ
نہیں کر سکتے۔ہم اپنے طبقے میں شرماتے ہیں، تبلیغ کرنے سے۔یہ تو درمیانے لوگوں کا کام ہے۔اگر یہ
درمیانے لوگوں کا کام ہے تو درمیانوں کو خدا بڑا کرے گا اور ان کو چھوٹا کر دے گا، جو اپنی بڑائی کی وجہ سے
تبلیغ سے باز رہتے ہیں۔خدا کی خاطر تبلیغ سے شرمانا ! کون ہے، جو خدا کے حضور بڑا ہو سکتا ہے؟ وہی جو خدا
کے حضور گرنا جانتا ہو۔اس لئے ہر گز کوئی خیال نہیں کرنا کہ میں ٹکس طبقے سے تعلق رکھتا ہوں۔لوگ کیا کہیں
876

گے؟
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 مئی 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
سیاست دان تھا، اتنا بڑا سائنس دان تھا، یہ اتنا بڑا بیورو کریٹ تھا، اس کو کیا ہو گیا ہے کہ اپنے
دوستوں میں تبلیغ شروع کر دی ہے۔اچھے بھلے ہمارے تعلقات، اچھے بھلے ہمارے مراسم، اس کا مذہب
اپنی جگہ، میرا اپنی جگہ تبلیغ تو کبھی اس نے نہیں کی تھی پہلے۔اس شرم کو تو ڑنا ہے۔یہ جھوٹی شرم ہے اور
احمدیت کی راہ میں روک بنی ہوئی ہے۔اس لئے جب دشمن نے للکارا ہے تو غور کریں کہ کیا نقائص ہیں،
آپ کے؟ ان نقائص کو دور کریں۔لٹریچر کی اشاعت پر پابندی ہے۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ کے فضل اور
رحم اور اس کی توفیق کے ساتھ ساری دنیا میں اشاعت لٹریچر کے کام کوکئی گناہ زیادہ بڑھا دینا ہے۔اتنا کہ ان
سے سنبھالا نہ جائے۔جتنی فرضی دنیا کی دولتیں ان کی پس پشت پر ہوں، میں جانتا ہوں کہ کس قسم کا لٹریچر یہ
شائع کرنا چاہتے ہیں اور کر رہے ہیں اور کہاں سے پیسہ آرہا ہے؟ لیکن ہمارے غریبانہ پیسے میں جو خدا نے
برکت دینی ہے، اس کے ساتھ دنیا کے پیسے کا مقابلہ ہی کوئی نہیں ہو سکتا۔اس پیسے میں تو جلنے کی سرشت
شامل ہے۔اس لئے وہ پیسہ تو جل کر خاک ہو جائے گا۔جماعت احمدیہ کا پیسہ تو آنسوؤں سے بنتا ہے، یہ تو
جل ہی نہیں سکتا، دنیا کی طاقتوں کے مقابل پر۔اس لئے جماعت کے پیسے میں بہت برکت ہوگی، انشاء
اللہ تعالی۔تمام دنیا میں اشاعت کتب کا، اشاعت لٹریچر کا ایک بہت زبردست منصوبہ ہے، میرے ذہن
میں۔جس کو انشاء اللہ تعالیٰ حسب توفیق آہستہ آہستہ کھولوں گا اور جہاں تک خدا توفیق عطا فرمائے گا ، اس پر
عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔لٹریچر کی اشاعت میں نئی زبانوں کو شامل کرنا ہے۔اور اس ذریعہ سے کثرت کے ساتھ ایسے
ممالک میں داخل ہونا ہے، جہاں ابھی تک احمدیت داخل نہیں ہوئی۔ایسی قوموں میں داخل ہونا ہے، جہاں
ابھی تک احمدیت داخل نہیں ہوئی۔ایسے طبقات میں داخل ہونا ہے، جہاں ابھی تک احمدیت داخل نہیں
ہوئی۔اور بہت سے جزیرے بنے ہوئے ہیں، بہت سے خلا ہیں۔کئی قسم کے لوگ ہیں، کئی قسم کی بولیاں
بولنے والے، کئی قسم کے طبقات فکر سے تعلق رکھنے والے۔اتنے بڑے بڑے خلا ہیں، جن تک ہم ابھی اس
لئے نہیں پہنچ سکتے کہ ہمارے پاس لٹریچر نہیں ہے۔تو نہ صرف یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
کتب اور موجودہ لٹریچر کو زیادہ شائع کرنا ہے بلکہ نئی زبانوں میں لٹریچر پیدا کرنا ہے۔لہذا ترجمہ کرنے والوں
کی ضرورت پیش آئے گی۔ترجمہ کرنے والوں کو اپنے آپ کو خدا کے حضور پیش کرنا پڑے گا۔اور کثرت سے
ایسے رضا کار چاہئے ہوں گے، جو دن رات اس کام میں مدد کریں۔مثلاً ہمارے یہاں ایک گجراتی جاننے
والا خاندان ہے، انہوں نے ہی مجھے مشورہ دیا اور لکھا ایک خط چند دن ہوئے کہ گجراتی زبان میں بہت بڑا خلا
877

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 مئی 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہے، اس کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔یہ بالکل درست ہے۔اور گجراتی لوگوں میں نیکی بھی۔احمدیت کی
مخالفت نیکی کی وجہ سے کرتے ہیں اپنی طرف سے۔اور ان
کو کچھ علم نہیں کہ جماعت احمد یہ کیا ہے؟ چنانچہ
بسا اوقات ایسا ہوا ہے، جو لکھوکھا روپیہ دیا کرتے تھے ، جماعت کی مخالفت میں، جب ان
کو علم ہوا کہ کس تماش
کے لوگوں کو دے رہے ہیں اور کیسے لوگ ہیں، جن کی مخالفت میں دے رہے ہیں تو وہ باز آ گئے۔فوراً انہوں
نے ہاتھ روک لیا۔تو ان کے اندر ایک سادگی بھی ہے۔ایک بنیادی شرافت موجود ہے۔اس لئے اس طبقے کو
ضرور ہمیں مخاطب کرنا چاہئے۔اور جو لوگ گجراتی جانتے ہیں، ان کو پیش کرنا چاہئے کہ ہم گجراتی میں تیار ہیں،
لٹریچر کے تراجم کے لئے۔اسی طرح فریج میں تو پہلے بھی ہیں مگر بہت زیادہ ضرورت ہے۔اٹالین تقریباً خالی
پڑی ہے۔سپینش میں اللہ تعالیٰ نے آدمی دے دیئے ہیں لیکن ابھی کافی کام باقی ہے۔اسی طرح پولش ہے،
چیکوسلواکین ہے اور اس طرح یوگو سلاو کی کئی زبانیں ہیں۔البانین ہے ، سلاوک اور ایک زبان کہلاتی ہے۔رشین زبان میں تو بہت بڑا خلا ہے۔ہنگرین زبان ہے۔بہت ساری زبانیں ہیں، جن میں تقریباً خلا ہے،
کلیتہ جماعت کے لٹریچر کا تو اس کے لئے انشاء اللہ کوشش کی جائے گی۔اور لٹریچر کی اشاعت کے ساتھ سمعی و بصری ذرائع کے متعلق ایک الگ پروگرام ہے۔چنانچہ اس
سلسلہ میں میری بعض غیر ملکوں سے بات ہوئی ہے اور وہ اس بات پر تیار ہیں کہ اگر انگریزی میں ان کو ہم
لیسٹس تیار کر دیں تو وہ اپنی زبان میں کچھ اجرت پر اور بعض دیسے تیار تھے شوقیہ کہ ہم خدمت کے لئے تیار
ہیں، اپنی زبان میں اس کا ترجمہ کریں گے۔اور پھر اچھی طرح بھر پور آواز کے ساتھ اس کو بھر دیں گے۔تو
بکثرت یہ کام پھیلایا جا سکتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔لٹریچر کی تقسیم میں بھی بعض وقتیں ہوتی
ہیں۔لٹریچر کی طباعت میں بھی بعض وقتیں ہوتی ہیں اور زیادہ روپیہ پھنسانا پڑتا ہے۔لیکن آڈیو ویژول یعنی
سمعی و بصری ذرائع کو اگر ہم استعمال کریں تو فوری کام شروع ہو سکتا ہے اور تھوڑے خرچ سے۔اور آج کل
زمانہ بھی ایسا ہے کہ آہستہ آہستہ طبیعتیں نظر کونرمی کا عادی بنا رہی ہیں۔یعنی آسانی پیدا کر رہی ہیں۔نظر کے
لئے بھی بیٹھ کر passively وہ ایک نظارہ دیکھ لیں اور خود بخود کانوں میں ایک آواز آرہی ہو، اس کو زیادہ
پسند کرتے ہیں۔یہ نسبت اس کے کہ محنت سے توجہ سے پڑھیں۔تو اس میں کچھ خرابیاں بھی ہیں، کچھ بد قسمتی
بھی ہے، اس دور میں۔لیکن فوائد بھی کچھ ہیں۔تو ہمیں دونوں طرح کے مزاج کے لوگوں کو احمدیت اور
اسلام کی طرف متوجہ کرنا ہے۔اس لئے یہ ایک الگ سکیم چلے گی ساتھ۔قرآن کریم کی اشاعت کے کام کو تیز کرنا ہے۔اور نئی زبانوں میں اب اس کو شائع کرنا ہے۔اس وقت اب خدا کے فضل سے فرانسیسی کا کام تقریباً مکمل ہے۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ ایک مہینہ یا دو
878

تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 مئی 1984ء
مہینے میں جیسا کہ آفتاب احمد خان صاحب، جن کے سپرد یہ کام ہے، وہ مجھے تسلی دلاتے ہیں
کہ مہینے یارو مہینے
تک انشاء اللہ پریس میں چلا جائے گا۔اٹالین کے متعلق ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے ذمہ داری لی تھی کہ
ترجمہ اور اس کی تصیح اور دہرائی وغیرہ وہ سارا اپنے خرچ پر کریں گے۔چنانچہ ان کی طرف سے ان کی بیگم
نے تین دن ہوئے خوشخبری دی تھی کہ آدھا کام ہو چکا ہے، اللہ کے فضل سے۔اسی طرح اور زبان روسی
ہے۔روسی میں قرآن کریم کا ترجمہ موجود تو ہے لیکن ہمیں ابھی تسلی نہیں کہ وہ بعینہ قرآن کے مطابق بھی ہے
کہ نہیں۔اس لئے کچھ روسی جاننے والے سکالرز کی ضرورت ہے اور کچھ کو ہم تیار کر رہے ہیں۔وہ تو ایسے
اللہ کے فضل سے جامعہ احمدیہ سے فارغ التحصیل ہیں، دین کا علم بھی خوب جانتے ہیں اور اگر وہ روسی زبان
علم
سیکھ جائیں گے تو پھر انشاء اللہ تعالیٰ تسلی ہوگی کہ یہ جو ہمارا ترجمہ ہے، قرآن کے مطابق ہے، بالکل۔مگر اور
بھی اگر دنیا میں کہیں روسی زبان کے احمدی ماہرین ہوں، جیسا کہ ہندوستان میں مجھے علم ہے کہ ایک ہیں
لیکن بدقسمتی سے وہ کچھ ٹھنڈے ہو گئے ہیں، خدمت دین میں۔تو بہر حال جس کے کان میں بھی میری
آواز پڑے، وہ روسی زبان میں مدد کر سکتا ہو، اسے اپنا نام پیش کرنا چاہئے۔ان اغراض کو پورا کرنے کے
لئے ایک بہت بڑے Complax کی ضرورت ہے۔اور ایک جگہ نہیں، کئی جگہ کہ جن مختلف ملکوں میں ہم
ایسی تعمیرات کریں، ایسے بڑے بڑے مشن قائم کریں، جن میں ان ساری چیزوں کے لئے سامان
مہیا ہوں اور پھر مختلف ملکوں کے سپر د مختلف کام کر دیں۔کیونکہ یہ بہت بڑے کام ہیں۔یہ انگلستان کے بس
کی بات ہی نہیں ہے۔یا جرمنی کے بس کی یا صرف امریکہ کے بس کی۔تمام دنیا میں ایسے بڑے بڑے
مراکز قائم کرنے پڑیں گے، جن کے سپرد کر دیا جائے گا کہ اس کام کا بیڑا آپ اٹھا لیں۔اس کام کا فلاں
مشن اٹھائے۔اس کام کا فلاں مشن اٹھائے۔اس غرض سے امریکہ میں پہلے سے میری سکیم یہ تھی کہ پانچ بڑے مراکز قائم کئے جائیں۔اس کے
لئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت امریکہ نے بہت وسعت قلبی سے قربانی کا مظاہرہ کیا ہے۔اور بعض جگہ تو
حیرت انگیز قربانی کا مظاہرہ ہوا ہے کہ انسان کی روح وجد کرنے لگتی ہے۔اپنی ساری عمر کی کمائیاں بعض لوگوں
نے پیش کر دی ہیں اور بڑے جوش و خروش کے ساتھ اپنے مکان چھوڑ دیئے، دوسرے کام چھوڑ دیئے اور اس
طرف توجہ کی۔لیکن ایک ابھی بڑا طبقہ وہاں بھی موجود ہے، جو اپنے معیار اور توفیق کے مطابق ابھی سامنے نہیں
آیا۔لیکن بہر حال مجھے شیخ مبارک احمد صاحب نے جائزہ لینے کے بعد تسلی دلائی ہے کہ اس وقت تک ہمیں تسلی
ہے کہ انشاء اللہ تعالی امریکہ اس بوجھ کو اٹھا لے گا اور کام پیچھے نہیں رہیں گے، پیسے کی کمی کی وجہ سے۔چنانچہ تین
879

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 مئی 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
مشن اس وقت تک وہاں نئے پروگرام کے مطابق لئے جاچکے ہیں اور وسیع زمین خریدی جا چکی ہے۔ایک جگہ
عمارت خریدی گئی ہے۔تو انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد وہاں اس کام کو بڑھا دیا جائے گا۔دونئے مراکز یورپ کے لئے بنانے کا پروگرام ہے۔ایک انگلستان میں اور ایک جرمنی میں۔انگلستان کو یورپ میں ایک خاص حیثیت حاصل ہے۔اس لئے انگلستان میں بہر حال ایک بہت بڑا مشن
چاہئے۔جس ضرورت کو یہ مشن پورا نہیں کر سکتا۔سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، اب تو۔آپ کو عید کی نماز کے لئے
بھی مشکل پڑ جاتی ہے، جمعہ کی نماز کے لئے بھی مشکل پڑ جاتی ہے۔روز کی شام کی مجلس کے لئے بھی مشکل
پڑ جاتی ہے۔تو یہ مسجد تو کافی نہیں ہے، اس کے لئے۔پھر دفاتر ہیں، کئی قسم کی ضروریات ہیں، جونئی سامنے
آئیں گی۔اس لئے ایک انگلستان میں بہت بڑا مرکز قائم کرنا ہے، انشاء اللہ تعالی۔اس کے لئے کمیٹی بٹھا
دی گئی ہے۔اور ایک جرمنی میں۔کیونکہ جرمنی کی جماعت بہت مخلص اور تبلیغ میں دن رات منہمک ہے
بہت بچارے غریب مزدور پیشہ لوگ ہیں، علم بھی زیادہ نہیں۔پاکستان سے نہایت غریب سوسائٹی سے اکثر
تعلق رکھنے والے ہیں۔لیکن ایسا اللہ نے ان کو اخلاص بخشا ہے کہ جب چندے کی ضرورت پڑی تھی تو
جرمنی کا مشن بہت سے دوسرے مشنوں کے لئے کفیل بن گیا تھا اور حیرت انگیز قربانی کے مظاہرے انہوں
نے کئے تھے۔اب جب تبلیغ کا کہا تو لاعلمی کے باوجود انہوں نے کیسٹس پکڑیں اور ٹپس (Tapes)
اٹھا ئیں اور ہر طرف تبلیغ شروع کر دی۔اور خدا کے فضل سے ایک انقلاب آ رہا ہے، جرمنی میں تبلیغی نقطہ
نگاہ سے۔تو جرمنی کی جماعت کا حق ہے کہ اسے بہت وسعت دی جائے۔اس لئے ایک مشن وہاں بنانا
ہے۔اس کے لئے اللہ تعالیٰ رو پید اپنے فضل سے مہیا کرے گا۔ایک ہمشیرہ ہیں ہماری ، سعیدہ، جو غالبا عبد اللطیف صاحب ایڈوکیٹ ہیں ان کے رشتہ دار
ہیں ) بہر حال سعیدہ بیگم نام ہے۔انہوں نے اس علم سے پہلے ہی کہ میں کیا سکیم پیش کرنے والا ہوں، چھ
ہزار کچھ سو پونڈ ، جو ایک لاکھ روپے کے برابر رقم بنتی ہے، از خود مجھے بھجوا دیئے ہیں، چیک کی شکل میں۔اور
کہا کہ اس کو جماعت کی نئی ضروریات سامنے آرہی ہیں ، ضرور پیدا ہوں گی ، اس لئے میں ان کے لئے یہ
پیش کرتی ہوں۔تو اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزا دے۔انشاء اللہ تعالیٰ روپیہ تو آئے گا، اللہ کے فضل سے۔کبھی یہ
ہوا ہی نہیں کہ ضرورت پڑی ہو اور روپیہ مہیا نہ ہو گیا ہو۔اس طرح میں اس تحریک کا آغاز کرتا ہوں اور یہ یورپی ممالک کے لئے ہے۔یعنی یورپین
ممالک میں بسنے والے احمدی اس میں حصہ لیں گے۔لیکن فی الحال ہر ملک میں نہیں بلکہ ان دو ممالک میں
مراکز قائم کئے جائیں گے، جو سارے یورپ کے لئے ہوں گے۔ان کے مشترکہ کاموں کو سرانجام دیں
880

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 مئی 1984ء
گے۔بہر حال جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، ہم نے تو وہی کرنا ہے، جس کی خاطر خدا نے ہمیں پیدا فرمایا ہے
اور ہمیشہ یہی کرتے چلے آئے ہیں۔ہمارے کام تو رکنے نہیں ہیں اور جتنی بڑی روکیں دشمن ڈالتا چلا جاتا
ہے، ہم نے ہمیشہ یہی دیکھا ہے کہ خدا کا فضل اتنا ہی زیادہ قوت پیدا کرتا چلا جارہا ہے۔ہماری روش میں
اور پہلے سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ ہم آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔اس لئے ان بادلوں سے ڈریں
ت مصلح موعودؓ نے بہت ہی خوب فرمایا تھا کہ
تم دیکھو گے کہ انہی میں سے قطرات محبت ٹپکیں گے
بادل آفات و مصائب کے چھاتے ہیں اگر تو چھانے دو
( کلام محمود صفحه 154)
اس لئے بجلیاں ہیں تو کسی اور کے لئے ہوں گی، ہمارے لئے تو رحمت کی بارشیں ہی ہیں۔اس
لئے ہرگز کوئی خوف نہیں کرنا اور پہلے سے زیادہ ہمت اور توکل کے ساتھ خدا کی راہ میں آگے قدم بڑھانا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ شعر ہمیشہ پورا ہوتا رہے گا اور ایک دن ایسا نہیں آئے گا، اس شعر کی راہ
میں کوئی دن کھڑا ہو سکے۔ایک رات ایسی نہیں آسکتی ، جو اس شعر کے مضمون پر اندھیرا ڈال سکے۔لوائے ما پنہ ہر سعید خواهد بود
ندائے فتح نمایاں نشان ما باشد
( در شین فارسی صفحه 195)
کہ یہ ہمارا جھنڈا ہوگا، جو ہر سعید فطرت کے لئے پناہ کا موجب بننے والا ہے۔اور کوئی جھنڈا نہیں
ہے، دنیا میں۔نہ امریکہ کا جھنڈا، نہ روس کا جھنڈا ، نہ چین کا جھنڈا، نہ جاپان کا جھنڈا۔اگر سعید فطر توں کو کسی
جھنڈے کے نیچے پناہ ملنی ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جھنڈے کے نیچے پناہ ملنی ہے۔جو
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ہے۔آپ ہی کی غلامی میں دوبارہ کھڑا کیا گیا ہے۔لوائے ما پنہ ہر سعید خواهد بود
ندائے فتح نمایاں نشان ما باشد
ہمارا نمایاں نشان
تو یہ ہے کہ فتح نمایاں کی آواز جب اٹھے گی ، ہماری سمت سے اٹھے گی۔یہ اعلان بلند ہوگا، یہ نعرہ بلند ہو گا کہ نمایاں فتح نصیب ہوئی تو یاد رکھنا ہمیشہ ہماری سمت سے یہ آواز اٹھے گی۔کسی اور سمت سے کسی کو یہ آواز اٹھانے کی توفیق نہیں ملے گی۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 13 صفحہ 253 تا 267)
881

آج 10 میں سے 10 باقی