لازماً جماعت احمدیہ جیتے گی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جون 1984ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ششم
مراکز
وو
لازماً جماعت احمد یہ جیتے گی
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم جون 1984ء
خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جون 1984ء
یہ جماعت کوئی مٹنے والی جماعت تو نہیں ہے۔کون دنیا کی طاقت ہے، جو ایسی جماعت کو
مٹا سکے؟ جو ہر ظلم کے وقت زیادہ روشن ہوتی چلی جائے ، ہر اندھرے پر اس کو نیا نور خدا کی طرف سے عطا
ہو۔چنانچہ باہر کی جماعتوں میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہی اخلاص، یہی جذبہ ہے۔گزشتہ خطبہ میں، میں نے مالی قربانی کی تحریک پیش کی تھی کہ یورپ میں سر دست دو یورپ کے
مرا کز بنانے کا ارادہ ہے۔کیونکہ سلسلہ کے کام بہت تیزی سے پھلتے چلے جارہے ہیں اور یہ چھوٹا سا رقبہ ، جو
کسی زمانے میں بہت بڑی جگہ نظر آیا کرتی تھی، یہ تو بالکل ناکافی ہو چکا ہے۔لنڈن کی جماعت کے لئے
بھی ناکافی ہو چکا ہے، کجا یہ کہ انگلستان یا یورپ کے ایک حصہ کا مرکز بنے۔اور پھر جو تبلیغ کے لئے منصوبے
نئے بن رہے ہیں عظیم الشان۔ان کے لحاظ سے تو بہت بڑے بڑے کام ہونے والے ہیں۔بہت بڑے
بڑے دفاتر کی ضرورت ہے، مشینوں کی ضرورت ہے، کام کرنے والوں کی ضرورت ہے۔اس لئے لازما
ہمیں سر دست دو مرکز ضرور یورپ میں بنانے پڑیں گے، وسیع پیمانے پر۔ایک انگلستان میں اور ایک جرمنی
میں۔پھر آہستہ آہستہ اور مراکز بن جائیں گے اور ایک ایک ملک کا ایک مرکز ہو جائے گا۔تو اس تحریک کے نتیجہ میں خدا کے فضل سے اب تک اگر چہ بہت سے احباب کے وعدے آنے
والے ہیں لیکن جو سر دست وعدے آئے ہیں، انگلستان کے وعدے ایک لاکھ ، اکانوے ہزار سات سو،
باون پاؤنڈ کے وصول ہو چکے ہیں اور مغربی جرمنی کی طرف سے پچاسی ہزار، پانچ سو، پچاس پاؤنڈ کے
وعدے آچکے ہیں۔اسی طرح امریکہ کی طرف سے ایک لاکھ ، چالیس ہزار ، آٹھ سو پینتالیس پونڈ کے
وعدے وصول ہو چکے ہیں۔اور کل وعدے اب تک چار لاکھ ، انیس ہزار ایک سو سینتالیس پاؤنڈ کے بنتے
ہیں۔جن میں سے پینتالیس ہزار پاؤنڈ سے کچھ اوپر یا چھیالیس کے قریب یہ تو نقد وصول ہو گئے ہیں اور
بعض دوستوں نے مثلاً ایک ہمارے انگلستان کے ایک بڑے مخلص دوست ہیں، انہوں نے پچاس ہزار
پاؤنڈ کا وعدہ کیا ہے۔وہ فرماتے تھے کہ میں جون میں ادا کر دوں گا۔وہ آج کل بیمار بھی ہیں، ان کے لئے
885

اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم جون 1984ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
دعا بھی کریں، اللہ تعالیٰ فضل فرمائے۔اور اسی طرح امریکہ کے ایک نوجوان ڈاکٹر نے باوجود اس کے کہ
امریکہ کو براہ راست مخاطب نہیں کیا گیا تھا، پچاس ہزار ڈالر کا وعدہ کیا ہے، جو وہ عنقریب بھجوا دیں گے،
انشا اللہ تعالٰی۔یہ وعدے تو ہیں عموماً موٹی موٹی رقموں کے۔لیکن جماعت کے دونوں کنارے اللہ تعالیٰ نے
قربانی اور اخلاق کے ساتھ مزین کر رکھے ہیں۔ایک طرف ایسے ایسے مخلص افراد ہیں، جو لکھوکھا کے
وعدے کر رہے ہیں اور دوسرے طرف ایسے غرباء ہیں، جن کے پاس سو پاؤنڈ جمع تھے یا دو سو پاؤنڈ جمع تھے،
کسی ضرورت کے لئے رکھے ہوئے تھے ، بلاتر دو انہوں نے وہ پیش کر دیتے ہیں۔اور پھر وہ نظارہ نظر آرہا ہے، جو تحریک جدید کے آغاز پر مستورات کا میں بچپن میں اپنے گھر میں
دیکھا کرتا تھا۔عورتیں بچیاں کسی نے چوڑی پکڑی ہوئی ،
کسی نے کڑا پکڑا ہوا، کسی نے بندے اور بڑے
عجیب جذبے، جوش کے ساتھ حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت میں حاضر ہوا کرتی تھیں کہ ہماری یہ قربانی قبول
فرمائیں۔انگلستان کی جماعت میں بھی بکثرت ایسی مستورات ہیں، جنہوں نے بڑے ذوق و شوق کے
ساتھ اپنے ہاتھوں کے کنگن اتار دیتے ، اپنی چوڑیاں اتار دیں، اپنے بندے اتار دیئے، اپنے سر کے زیور
اتار دیئے۔اور بعضوں نے تو ایسی پیاری ادا کے ساتھ بھیجوایا ہے کہ بچیوں کی انگوٹھیاں اور ان کے بندے
چھوٹے چھوٹے ہر ایک کا نام لکھ کر سجا کر جس طرح جاہل لوگ دنیا میں بکرے سجاتے ہیں، وہ تو اپنی ریاء
کی خاطر سجاتے ہیں لیکن خدا کے بندے اپنے تحفوں کو خدا کے حضور سجا کے پیش کرتے ہیں۔کسی ریاء کی
خاطر نہیں بلکہ محض للہی محبت میں۔تو بڑے پیار میں ان زیوروں کو سجا کر بھجوایا گیا۔بعض نوجوان جوڑوں
نے اس قربانی کا مظاہرہ کیا۔خصوصاً ان کی بیویاں تو غیر معمولی طور پر دعاؤں کی مستحق ہیں کہ خاوند نے اپنی
جگہ چندے دیئے اور بیوی کی تسکین نہیں ملی۔اس نے کہا کہ جب تک میں زیور نہیں دوں گی، مجھے تو چین
نہیں ملے گا۔چنانچہ باوجود اس کے کہ خاوند نے سارے خاندان کو شامل کیا ہوا تھا ، انہوں نے پھر بھی اپنا
زیور بھجوادیا۔ایک بچی نے معلوم ہوتا ہے کہ اپنا وہ سیٹ بھی بھجوا دیا ہے، جو اس کو بری میں ملا تھا۔اور وہ بھی
بھجوا دیا، جو جہیز میں ملا تھا۔کیونکہ دو مکمل سیٹ ہیں اور بڑی عاجزی کے ساتھ یہ عرض کرتے ہوئے کہ اس کو
قبول فرما ئیں اور میرے دل کی تسکین کا سامان کریں۔تو عجیب دنیا ہے یہ۔کچھ لوگ ہیں ، جو ناحق لوگوں
کے چھین کر اپنے ہاتھوں میں پہنتے ہیں اور لوگوں کی دولتوں کو اپنی گردنوں کے کڑے بنا دیتے ہیں، جو آخر
طوق بننے والے ہیں۔لیکن ایسے بھی لوگ دنیا میں ہیں اور کچھ ایسے ہیں، جن کو اپنے ہاتھوں کے زیور برے
لگنے لگتے ہیں، ان سے نفرت ہونے لگتی ہے۔وہ اپنے گلوں کے ہارا تار دیتے ہیں خدا کی خاطر اور اس بات
ا
میں ان
کو تسکین ملتی ہے کہ ہم خالی ہو گئے ہیں، اپنے رب کے حضور۔886

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده کیم جون 1984ء
اس جماعت کو دنیا کی کون سی طاقت مار سکتی ہے؟ بڑا ہی جاہل ہے، وہ شخص جو سمجھتا ہے کہ میں
اٹھا ہوں، اس جماعت کو تباہ کرنے کے لئے۔بڑے بڑے پہلے آتے ہیں، بڑے بڑے ہم نے دیکھے
ہیں، آئے اور نیست و نابوت ہو گئے ، ان کے نشان مٹ گئے اس دنیا سے۔لیکن ان غریبوں کی قربانیوں کو
خدا تعالیٰ نے قبول فرمایا اور پہلے سے بڑھ کر عظمت اور شان عطا کی۔جنہوں نے اپنے گھر خدا کے لئے
خالی کئے ، ان پر اتنی برکتیں نازل فرمائی کہ آج ان کی اولادیں بھی ان کی نیکیوں کا پھل کھا رہی ہیں اور وہ ختم
نہیں ہو رہا۔تو اس نئی قربانی کے دور میں جماعت جو داخل ہوئی ہے، نئی خوش خبریوں کے دور میں داخل
ہوئی ہے، نئی عظیم الشان ترقیات کے دور میں داخل ہوئی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی تیزی کے
ساتھ اب ہم ان مقاصد کو بھی حاصل کر رہے ہیں، جن کی خاطر ان چندوں کی تحریکات کی گئی تھیں۔چنانچہ آج ہی امریکہ سے یہ خوشخبریاں موصول ہوئی ہیں، جو جماعت کو معلوم ہونی چاہئیں۔کیونکہ
جہاں اللہ کی راہ میں دکھ کا مزہ ہے، وہاں خدا کی طرف سے جو فضل نازل ہوتے ہیں، ان کا بھی تو ایک مزہ
ہے۔اور وہ عجیب مزہ ہے۔اس لئے یہ دونوں باتیں اکٹھی چلنی چاہئیں۔اور مومن کی عجیب شان ہے، اس
کے دکھ میں بھی لذت ہے، اس کی خوشی میں بھی لذت ہے۔اس کا دکھ بھی آنسو بن کر گرتا ہے، خدا کے حضور۔اس کی خوشیاں بھی خدا کے حضور آنسو بن کر گرتی ہیں۔یہ دنیا ہی الگ ہے۔اور دنیا والے اس دنیا کو سمجھ نہیں
سکتے۔بہر حال جو واشنگٹن سے شیخ مبارک احمد صاحب نے خوشخبریاں بھجوائی ہیں، وہ میں آپ کو بتا تا ہوں کہ
نیو یارک میں ایک بہت ہی عظیم الشان بہت ہی مفید اور سلسلہ کی ضروریات کو بہت حد تک پورا کرنے والی
عمارت کا چار لاکھ ، ستاون ہزار ڈالرز میں سودا ہو چکا ہے۔اور ماہرین نے جو دیکھا ہے، وہ انہوں نے کہا ہے
کہ یہ اس کی قیمت چھ لاکھ ڈالرز سے کم نہیں تھی۔یہ جماعت کی خوش قسمتی ہے کہ اتنی اچھی عمارت نیو یارک
میں اتنی اچھی جگہ پر ان کو میسر آ جائے۔اور ساتھ ہی ایک احمدی دوست نے یا بعض احمدی دوستوں نے مل کر
ایک ملحقہ پلاٹ، جس پر رہائشی مکان بھی موجود ہے ، انہوں نے جماعت کو تحفہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تا کہ
مبلغ جو وہاں ٹھہرے، اس کی ضروریات الگ بھی پوری ہو سکیں اور ایک مہمان خانہ بھی مل جائے۔لاس اینجلس میں چارا یکڑ کا پلاٹ خریدا جا چکا ہے۔اور شکاگو میں پانچ ایکڑ کا پلاٹ خریدا جا چکا
ہے۔ڈیٹرائٹ میں جہاں مظفر شہید ہوئے تھے ، سات ایکڑ کا ایک پلاٹ کا سودا ہو چکا ہے۔اور اس کے
ساتھ مکان بھی شامل ہے۔اور واشنگٹن میں جو ہمارا مرکز ہے، وہاں خدا کے فضل سے چوالیس ایکڑ کا رقبہ
خرید لیا گیا ہے۔اور اب صرف Formalities باقی ہیں۔یہ تو پانچ وہ مراکز ہیں، جن کے متعلق میں نے
887

اقتباس از خطبه جمعه فرموده تیم جون 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
نشان دہی کر کے اہل امریکہ سے
کہا تھا کہ یہ پانچ مراکز وہ جلد از جلد قائم کریں۔لیکن ساتھ ہی میں نے
اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر دس ہو جائیں اور باقی جو پانچ ہیں ، وہ جماعت مقامی طور پر اس قربانی کے
وہ
کوشش کر کے بنائے تو اس سے مجھے بہت خوشی پہنچے گی۔ایک تحریک کا ذریعہ تھا، چنانچہ جماعت نے
اس کو بھی قبول کیا اور یارک میں ایک عمدہ عمارت اس چندے کی تحریک کے علاوہ خریدی جا چکی ہے۔اور وہ
یارک کا سنٹر بن گیا ہے۔اور نیوجرسی میں ایک کونے کا نہایت عمدہ پلاٹ جو ایک ایکڑ کا ہے، وہاں کے ایک
مخلص احمدی ڈاکٹر ، جو پچیس ہزار ڈالر چندے کا اس تحریک میں بھی دے چکے تھے، انہوں نے خواہش ظاہر
کی ہے بلکہ خرید کر پیش کر دیا ہے اور کاروائی مکمل ہو رہی ہے۔تو یہ خوش خبریاں بھی ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔اور آج ہم انشاء اللہ تعالیٰ شام کو ایک
پلاٹ دیکھنے جائیں گے، جو آپ کے یورپ کے پہلے مرکز کے لئے خریدا جا رہا ہے۔احباب دعا کریں، اللہ
تعالی اس میں ہماری راہنمائی فرمائے۔اور وہ ایک غالباً سولہ ایک یا اٹھارہ ایکٹر ، سولہ سے اٹھارہ ایکڑ کا رقبہ
ہے، جس میں ایک عمارت بھی بنی ہوئی ہے اور ساتھ وسیع پیمانے پر زمین بھی مل رہی ہے۔میرا جو اندازہ تھا ،
وہ یہ تھا کہ پانچ پانچ لاکھ پاؤنڈ کے دومراکز ہم سر دست قائم کریں گے تو اس لحاظ سے تو امید نظر آ رہی ہے کہ
انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد یہ ٹارگٹ پورا ہو جائے گا۔کیونکہ پانچ لاکھ کے لگ بھگ تو چندے کے وعدے آچکے
ہیں اور زیورات کی قیمتیں لگ کر ابھی اس میں داخل کرنا باقی ہے۔تو بہر حال جو بھی اللہ تعالیٰ عطا فرمائے ،
اس کے بہترین مصرف کی توفیق عطا فرمائے۔اور جو ہم عمارت خریدیں، اس کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ
ہمیشہ اسے اسلام کی خدمت میں، ہر ہر اینٹ اس کی اسلام کی خدمت میں استعمال ہو، ہر ہر کو نہ اس کا ہر
سائے کی جگہ، ہر دھوپ کی جگہ، اندر اور باہر اللہ کی برکتیں اس پر نازل ہوں۔اور قیامت تک کے لئے وہ
عمارتیں ان لوگوں کے لئے دعا بن جائیں، جنہوں نے ان کی خرید میں قربانیاں پیش کی ہیں اور اس کی تعمیر
میں حصہ لیا ہے۔تو ایک اہم عمارت کا جائزہ لینے ہم آج جائیں گے، جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔اللہ تعالیٰ
توفیق عطا فرمائے۔جرمنی کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد جائزہ لیں۔تو دشمن تو ہمیں مارنے کے منصوبے بنا رہا ہے۔ہمیں کچھ اور نظر آرہا ہے۔بالکل الٹ نتائج
ظاہر ہورہے ہیں۔زیادہ قوت، زیادہ شان کے ساتھ جماعت آگے بڑھ رہی ہے۔اور تمام دنیا سے میرا
ارادہ ہے اور ایک حصہ اس کا پورا بھی ہو چکا ہے کہ باری باری مختلف جگہوں سے وفود منگوا کر ان سے ان
علاقوں میں خصوصی تبلیغ کی مہم تیز کرنے کے لئے مشورے ہوں گے اور پھر ان منصوبوں پر عمل درآمد ہو گا۔888

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده کیم جون 1984ء
چنانچہ ایک وفد حال ہی میں رخصت ہوا ہے۔ابھی تقریباً ہفتے سے زائد انہوں نے یہاں پر قیام کیا۔ان کا
سے بڑی تفصیلی گفتگو ہوئی اور نہایت مفید مشورے ہوئے۔ایسے ایسے Avenues، ایسے ایوان کھلے
کاموں کے کہ پہلے اس کے طرف تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔تو اس طرح مختلف جگہوں کے بعض جگہ دورہ
کرنا ہے، بعض جگہ لوگوں کو یہاں بلوانا ہے۔تو میں امید کرتا ہوں کہ جس طرح ہمیشہ دشمن کو اس کی مخالفت
اس کی توقع سے زیادہ مہنگی پڑی ہے، یہ مخالفت اتنی مہنگی پڑے گی ، اتنی مہنگی پڑے گی کہ اس کی نسلیں
پچھتائیں گی ، جودشمن رہیں گی اور آپ کی نسلیں دعائیں دیں گی ، ایک وقت آکر ان لوگوں کو، جن کی بے
حیائی کے نتیجہ میں اللہ نے اتنے فضل ہمارے اوپر فرمائے ہیں۔ایک یہ بھی طریق ہوتا ہے جواب کا کہ ہم
دعا دیتے ہیں، ظالم تجھے کہ تیرے ظلم کے نتیجہ میں اتنے فضل خدا نے ہم پر نازل فرما دیئے۔چنانچہ ایک دفعہ ایک ایسا ہی واقع گزرار بوہ میں، ایک پرانے زمانے کی بات ہے۔یعنی اتنی پرانی
بھی نہیں لیکن تقریباً تیرہ، چودہ سال کی ، ایک پیپلز پارٹی کے راہنما جو وزیر بھی تھے ، وہ ربوہ دیکھنے کے لئے آ
گئے۔اور حضرت خلیفة المسیح الثالث نے مجھے فرمایا کہ تم ان کو دکھاؤ۔چنانچہ ان کو دکھاتے دکھاتے ،
جب میں نے تحریک جدید کا دفتر دکھایا تو انہوں نے کہا: یہ کی چیز ہے؟ میں نے کہا: یہ آپ لوگوں کا تحفہ ہے۔انہوں نے کہا: ہم نے کون سا تحفہ دیا ہے؟ میں نے کہا نہیں، آپ سے پہلے لوگ دے چکے ہیں۔اور پھر
:
وقف جدید کا دکھایا تو انہوں نے کہا: یہ کیا ہے؟ میں نے کہا: یہ بھی آپ لوگوں کا تحفہ ہے۔پھر انہوں نے تعجب
کیا تو میں نے کہا: یہ آپ سے پہلے لوگ دے چکے ہیں تحفہ۔لیکن میں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ آپ بھی ایک
تحفہ دینے والے ہیں اور وہ بعد میں ظاہر ہوگا۔تو آخر انہوں نے بے چین ہو کر کہا کہ کچھ بتاؤ تو سہی اب کہ کیا
کہہ رہے ہو ؟ کن معموں میں باتیں کر رہے ہو؟ میں نے کہا: تحریک جدید کا آغاز اس وقت ہوا تھا جبکہ
جماعت نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے توفیق پا کر مسلمانوں کی ایک بہت عظیم الشان خدمت کی تھی، یعنی کشمیر
میں۔اور بد قسمتی سے اس دور کے راہنماؤں نے سمجھا کہ اب اگر اس خدمت کو قبول کر لیا گیا تو جماعت بڑی
تیزی سے پھیل جائے گی۔اس لئے اس کا بدلہ ظلم کے سوا اور کوئی بدلہ نہیں ہے۔چنانچہ مجلس احرار قائم ہوئی
اور یہ ارادے ہوئے کہ قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔یہ دعوے ہوئے کہ ایک بھی نہیں بچے گا
یہاں اس بستی میں، جو مرزا صاحب کا نام بھی جانتا ہو۔اس وقت ایک اور آواز ہم نے اٹھتی ہوئی سنی اور وہ
آواز یہ اعلان کر رہی تھی کہ میں احرار کے پاؤں تلے سے زمین نکلتی ہوئی دیکھ رہا ہوں۔اور اس کثرت سے
خدا ہمیں پھیلا دے گا اور دنیا کے کونے کونے میں کناروں تک اللہ اپنے فضل کے ساتھ مسیح موعود کی تبلیغ کو
889

اقتباس از خطبه جمعه فرموده کیم جون 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پہنچائے گا۔چنانچہ وہی ہوا اور اس ظلم کے بدلہ میں اللہ تعالیٰ نے تحریک جدید کے طور پر ہم پر فضل نازل
فرمائے۔تو یہ ایک ایسا تحفہ ہے تمہارے ظلم کا کہ جب خدا کی تقدیر ہم تک پہنچانے سے پہلے پہلے اسے فضل
میں بدل دیتی ہے، جو تم ظلم دے کر چلاتے ہو، وہ فضلوں میں تبدیل ہوتا چلا جاتا ہے۔میں نے کہا: یہ کوئی نیا
واقعہ نہیں ہے، یہ ازل سے اسی طرح ہوتا آیا ہے۔ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ کیا ہوا تھا ؟ آگ ہی
بھڑ کائی گئی تھی نا لیکن ابراہیم تک پہنچنے سے پہلے ہی وہ گلزار میں تبدیل ہو چکی تھی۔ينَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَّا عَلَى إِبْرَاهِيمَ
(الانبياء (70)
کی آواز حائل ہو جاتی ہے، رستہ میں تو تحفے تو تمہارے ہی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں۔لیکن
اللہ کی تقدیر ایک Swarm) کرتی چلی جاتی ہے۔جس طرح گندگی کو نہایت ہی خوبصورت پھولوں اور
پھلوں میں تبدیل کر دیتی ہے، خدا کی تقدیر اللہ سے کون لڑ سکتا ہے؟ تم گندگی کے تحفے بھیجتے ہو، وہ رحمتوں
سے پھول بن کر ہم پر برستے ہیں۔تم ظلم کے تھے بھیجتے ہو، وہ فضل بن کر ہم پر نازل ہوتے ہیں۔تو ہے
تمہارا ہی تحفہ اس میں کوئی شک نہیں۔لیکن تقدیر الہی سے ہو کر آیا ہے، ہم تک۔پھر وقف جدید کا میں نے بتایا اور ابھی وہ موومنٹ نہیں چلی تھی، جو بعد میں پیپلز پارٹی نے
چلائی۔تو میں نے ان کو کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ آپ بھی ایک تحفہ دیں گے ہمیں۔اور اس تحفے کو بھی خدا
فضلوں میں تبدیل کرے گا۔اور جماعت پہلے سے بہت زیادہ تیزی کے ساتھ بڑھے گی۔چنانچہ یہی ہم
نے دیکھا۔تو جس خدا کی یہ اہل تقدیر جماعت نے دیکھی ہو اور ہر دکھ کو رحمتوں اور فضلوں اور خوشیوں میں
تبدیل ہوتے دیکھا ہو، اس جماعت کے حوصلے کون مٹا سکتا ہے؟ اس جماعت کو شکست کون دے سکتا ہے؟
اس لئے لازماً جماعت احمد یہ جیتے گی۔لازماً آپ جیتیں گے اور خدا کے یہ عاجز اور غریب بندے جیتیں
گے، جن کو آج دنیا کمزور سمجھ کر، جو ظالم اٹھتا ہے، اس پر ظلم شروع کر دیتا ہے۔مگر تقدیر الہی نے آپ کا کبھی
ساتھ نہیں چھوڑتا۔کبھی ہمت نہ ہاریں، ہمیشہ دعاؤں اور صبر کے ساتھ اپنی اس راہ پر قائم رہیں اور دیکھیں
کہ اللہ تعالیٰ کس کثرت کے ساتھ آپ پر فضل نازل فرماتا ہے۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 13 صفحہ 281 تا 295)
890

آج 10 میں سے 10 باقی