امریکہ و یورپ کے مراکز کی تحریک پر والہانہ لبیک ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1984ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 29 جون 1984ء
امریکہ و یورپ کے مراکز کی تحریک پر والہانہ لبیک
خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1984ء۔۔۔۔اس ماہ کے آغاز میں، میں نے یورپین مراکز کے قیام کے لئے تحریک کی تھی کہ دو مراکز
کے لئے یورپ کے احباب چندہ دیں۔اور ایک مرکز اس سے انشاء اللہ تعالیٰ جرمنی میں بنانے کا ارادہ تھا
اور ایک انگلستان میں۔اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت نے غیر معمولی اخلاص کا نمونہ دکھایا
ہے اور قربانی کے نئے سنگ میل رکھتے ہیں۔اسی طرح میں نے امریکہ میں پانچ مراکز کے لئے دو سال قبل
تحریک کی تھی اور امریکہ کی جماعت کا ایک حصہ بھی خدا کے فضل سے قربانی کے میعار میں بہت آگے ہے۔اور بعض انفرادی نمونے قربانی کے تو حیرت انگیز ہیں۔لیکن ان دونوں مراکز میں ، جو اس وقت صورت حال
نظر آ رہی ہے ، وہ یہی ہے کہ اس تحریک کو مزید پھیلانا پڑے گا۔جہاں تک امریکہ کا تعلق ہے، امریکہ میں تو ابھی ایک حصہ ایسا ہے، جو قربانی میں حصہ لینے کی
استطاعت رکھتے ہوئے بھی حصہ نہیں لے رہا۔معلوم ہوتا ہے، امریکہ کی جماعت کا یہ حصہ عدم تربیت کا
شکار رہا ہے اور اس طرف جماعت کو توجہ کرنی چاہئے۔اور ایک طبقہ ان میں سے ایسا بھی ہے، جو خواہش
رکھتا ہے، بلند ارادے رکھتا ہے لیکن ان
کو توفیق نہیں ہے۔اور ایک مخلصین کا ایسا حصہ ہے کہ جو صف اول
میں بھی سابقون میں ہیں۔یعنی صف اول کے اگلے حصوں میں نمایاں ہیں۔اور یہ وہ حصہ ہے، جس کے
متعلق میں نے تجربہ کیا ہے کہ جب بھی مجھے جماعت امریکہ کی طرف سے یہ اطلاع ملتی ہے کہ ابھی
ضرورت پوری نہیں ہوئی، ابھی ہم ضرورت سے پیچھے ہیں، آپ دوبارہ تحریک کریں تو جب میں تحریک کرتا
ہوں تو یہی لوگ دوبارہ پھر اسی میں حصہ لیتے ہیں اور سہ بارہ تحریک کروں ، تب بھی یہی لوگ حصہ لیتے ہیں
اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔پھر اور بعض تو اپنی استطاعت کے آخری کناروں تک پہنچ گئے ہیں۔پہلے کسی
نے اگر دس ہزار ڈالر کا وعدہ کیا تھا، دوبارہ تحریک کی تو پچیس ہزار کا کر دیا۔حالانکہ دوبارہ ان
کو تحریک نہیں کی
گئی تھی۔پھر جب تحریک کی گئی کہ ابھی امریکہ کی جماعت کو مزید ضرورت ہے تو بچھپیں کی بجائے پچاس
ہزار کر دیا۔تو گوشیخ مبارک احمد صاحب کا خط آیا تھا، ان کو میں نے جواب یہ دیا ہے کہ اب میں امریکہ میں
*
891

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 29 جون 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
مزید تحریک نہیں کروں گا کیونکہ مجھے علم ہے کہ وہی لوگ، جو حد استطاعت تک پہنچ چکے ہیں، انہوں نے
مزید قربانیاں کرنی ہیں۔اور اپنے وہ حقوق بھی وہ تلف کر دیں گے، جن کے متعلق قرآن کریم حفاظت
کرنے کی تلقین فرماتا ہے۔اولاد کے بھی حقوق ہیں، دوسرے بھی حقوق ہیں نفس کے بھی حقوق ہیں۔اور
یہ نہیں ہوسکتا کہ خلیفہ وقت اس جرم میں شریک ہو جائے کہ اتنا زیادہ قربانی طلب کرے اور قبول کرلے کہ
جو قرآن کریم کی ہدایات کے خلاف ہوں۔چنانچہ افریقہ سے بھی ایک احمدی خاتون کا خط آیا ہے۔آپ مانگیں، نہ مانگیں ، میں نے تو زیور
دے دیا ہے۔اب اٹھا لیں، اس کو۔جس طرح مرضی کرنا ہے۔ہم کیوں محروم رہیں، اس نیکی سے۔چنانچہ
ان کو میں نے لکھا کہ ٹھیک ہے، آپ محروم نہیں ہوں گی۔آپ جماعت کو زیور پیش کر دیں۔اسی طرح بہت سے دیگر ممالک سے خط آ رہے ہیں۔ایک پاکستان سے ایک بچی نے خط لکھا
مجھے ایک غیر متوقع طور پر پچاس ہزار روپیہ خدا تعالیٰ نے عطا فر ما دیا تو وصیت کا میرا باقی تھا، وہ میں نے
ادا کر دیا ہے۔باقی پندرہ ہزار بچے ہیں اور یہ آپ نے مانگا تو نہیں ہے مگر میں نے دے کے چھوڑنا ہے۔یورپ والی جو تحریک ہے، اس میں آپ ضرور مجھ سے لے لیں۔وہ بچی ہماری عزیز ہے۔بے تکلف ہے، وہ
اسی قسم کے خط لکھا کرتی ہے کہ بس میں نے دینا ہی ہے۔اب آپ جس طرح بھی ہے، لینا ہی پڑے گا ، اس
کو۔اور امانت پڑی ہوئی ہے، مجھے فور ابتائیں کہ کہاں داخل کراؤں؟
اسی طرح پاکستان کی ہی ایک اور بچی کا خط آیا ہے کہ میں نے کافی دیر سے جوڑ کر ڈیپ فریزر کی
خواہش میں پیسے جمع کئے تھے۔لیکن میری خوش قسمتی کہ جب اتنے پیسے ہوئے، جتنے میں اس وقت ڈیپ
فریزر آتا تھا۔جب میں نے جمع کرنے شروع کئے تھے اور وہ میرا ٹارگٹ تھا تو بجٹ آ گیا اور قیمتیں بڑھ
گئیں، ڈیپ فریزر کی۔اور ساتھ ہی یورپ کی تحریک بھی میرے کانوں تک پہنچ گئی تو اس وقت میں نے
اپنی خوش قسمتی پر ناز کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اس طرح مجھے بچالیا ہے۔ورنہ میں خرید لیتی۔اور یہ روپیہ اب میں
یورپ کی تحریک کے لئے پیش کر رہی ہوں۔تو خدا تعالیٰ کی راہ میں دینے والے مچل رہے ہیں۔ہر جگہ بے قرار ہیں، روھیں۔ایک بیمار
عورت، جو ہسپتال میں ہے، اس کا خط آیا ہے کہ میرازیور تو ایسی جگہ پڑا ہے کہ میں جاؤں خود ہی نکالوں جا
کے۔اور میں بڑی بے قرار ہوں کہ میرا پتہ نہیں کیا بنتا ہے؟ میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے جلد
توفیق دے۔میرے پر ایک بوجھ بن گیا ہے، زیور۔جب تک میں دے نہ لوں، مجھے تسلی نہیں ہوگی۔892

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 29 جون 1984ء
ہسپتال سے فارغ ہوں اور جاؤں اور پھر تلاش کر کے دوں۔اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جو میرے ہاتھ
میں ہے، اس وقت وہ تو میں دے رہی ہوں۔تو خدا کے کام تو نہیں رکیں گے۔سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایک ملک کی ضروریات ، اگر وہ ملک
پوری نہیں کر سکتا تو دوسرے ملک ان ضروریات کو پورا کریں گے۔لیکن فکر کرنی چاہئے ، ایسے احمدیوں کی
جن کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔خصوصاً ایسے حالات میں جب کہ قوم بہت عظیم خطرات کے دور میں
سے گزر رہی ہو۔اس وقت قوم کے ایک حصہ کو غیر معمولی قربانیاں کرتے ہوئے دیکھنا اور پھر خاموش بیٹھے
رہنا، یہ اتنا بڑا گناہ ہے، اتنی بڑی سخت دلی ہے کہ اگر ان کو فور اسنبھالا نہ گیا تو یہ لوگ ضائع ہو جائیں گے
اور خدا کی ناراضگی کے نیچے آجائیں گے۔اس لئے ان کی فکر کریں۔ان سے بالکل پیسہ نہ مانگیں ، ان کو
پیار سے سمجھا ئیں محبت سے جماعت کے قریب لائیں۔معلوم کریں کیا وجہ ہوگئی ؟ کیوں یہ اکھڑ گئے ہیں؟
عبادتوں میں کمی تھی یا کوئی اور دنیا داری کی چیزوں نے ان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے؟ بہر حال ایک مہم چلا
کر ان کی تربیت کی طرف توجہ کرنی چاہیئے۔اب میں آپ کو چند مثالیں دیتا ہوں کہ کس طرح جماعت کے دوست قربانی میں اپنے اخلاص،
اپنی محبت میں کیسے کیسے بلند مقامات کو چھورہے ہیں۔زیورات کی تحریک تو نہیں کی گئی تھی۔مستورات نے
خود ہی انگلستان کی مستورات نے زیورات دینے شروع کئے اور بہت ہی اعلیٰ نمونہ دکھایا ہے ، انگلستان کی
خواتین نے۔جب اس کا ذکر آیا جمعہ میں تو بات پھیل گئی اور جرمنی میں جو احمد کی نو جوان ہیں ، ان کی بیویوں
نے بھی اس میں حصہ لینا شروع کیا۔اور جہاں تک جرمنی کی جماعت کا تعلق ہے، اب تک کے اعداد و شمار
سے تو یہی لگتا ہے کہ وہ بعد میں آنے کے باوجود آپ سے آگے بڑھ گئے ہیں۔یعنی انگلستان کی جماعت
سے۔اور غیر معمولی طور پر اپنی آمد کے مقابل پر انہوں نے خدا کی راہ میں زیادہ کھل کر چندے دیئے ہیں۔یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ انفرادی طور پر ہر فرد آگے بڑھ گیا۔یہ تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔اللہ کے سوا کوئی نہیں
جان سکتا کہ انفرادی طور پر کون آگے بڑھ رہا ہے؟ دل کے حالات پر خدا کی نظر ہے۔کمزوریوں پر
مجبوریوں پر خدا کی نظر ہے۔اس لئے یہ فتویٰ تو نہ میں دینے کا اہل ہوں ، نہ مجاز ہوں، نہ دوں گا۔لیکن جو
عمومی نظر آتی ہے چیز، ایک تصویر عمومی ابھرتی ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ جرمنی کی جماعت اللہ کے فضل
سے بہت آگے بڑھ گئی ہے۔چنانچہ آپ اس سے اندازہ کریں، جہاں تک تعداد جماعت کا تعلق ہے،
انگلستان کی جماعت جرمنی کی جماعت کے مقابل پر چھ سات گنا کم سے کم زیادہ ہے۔اور اگر مالی حالات
893

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 29 جون 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
برابر سمجھے جائیں، حالانکہ برابر نہیں ہیں، کیونکہ وہاں بہت سے نوجوان بے کار بھی ہیں اور کئی قسم کی مشکلات
میں گھرے ہوئے ہیں، کئی ہیں، جو صرف حکومت سے جو گزارے مل رہے ہیں، اسی پر رہ رہے ہیں۔یہاں بھی ایسے ہوں گے مگر وہاں تعداد زیادہ ہے۔تو بہر حال چھ، سات گنا زیادہ تعداد ہے، انگلستان کے
احمدی احباب کی۔اور اب تک انگلستان کی طرف سے پاؤنڈوں میں اگر پیش کیا جائے تو دولاکھ، ترانوے
ہزار تین سو، نناوے پاؤنڈ چندہ موصول ہوا ہے۔یعنی وعدے موصول ہوئے ہیں اور جرمنی کی طرف سے
اب تک دولا کچھ بتیس ہزار دوسو، چالیس پاؤنڈ کے وعدے موصول ہو چکے ہیں۔جہاں تک دیگر قربانیوں کے نمونوں کا تعلق ہے، اس لحاظ بھی خدا کے فضل سے جرمنی پیچھے نہیں
ہے۔بلکہ بعض بڑے دلچسپ ایمان افروز واقعات پہنچ رہے ہیں۔مثلاً ایک نو جوان آئے ہوئے تھے میٹنگ
کے سلسلے میں فرینکفرٹ اور وہیں ان
کو اطلاع ملی کہ یورپ کے لئے تحریک ہوئی ہے۔اس سے پہلے ان کے
وکیل کی چٹھی آچکی تھی کہ تمہارا جو کیس چل رہا ہے عدالت میں، اس کی میری دو ہزار مارک فیس ہے، وہ تیار
رکھو کیونکہ اس کے بغیر وہ کیس نہیں چلے گا۔تو دو ہزار مارک ہی ان کے پاس تھا اس وقت۔انہوں نے فیصلہ کیا
کہ میں نے تو اب اس تحریک میں حصہ لینا ہی ہے۔دیکھا جائے گا، ملک مجھے باہر نکالتا ہے یا رہنے دیتا ہے؟
وکیل کی فیس دے سکوں یا نہ دے سکوں؟ کانوں میں آواز پہنچ گئی ہے، اس لئے میں نے بہر حال یہ روپیہ
دے دینا ہے۔چنانچہ وہاں سے وہ دے کر اٹھے اور واپس جانے کے بعد ان کو وکیل کی طرف سے چٹھی آئی
کہ تم بالکل فکر نہ کرو، حکومت نے تمہاری طرف سے فیس ادا کر دی ہے۔عجیب اللہ کی شان ہے۔اس لئے
کوئی نہیں کہہ سکتا کہ دل کی کیا کیفیت تھی، قربانی کے وقت؟ اور خدا تعالیٰ کس حالت میں انسان کو پاتا ہے؟
اور کس طرح اس پر رحمت کی نظر فرماتا ہے؟ ہم تو جو اطلا میں ملتی ہیں، ان سے اندازہ لگاتے ہیں۔مگر خدا عالم
الغیب ہے، عالم الشہادۃ ہے، ہر چیز پر نظر رکھتا ہے۔یہ یقینی طور پر ایک ضمانت ہے کہ خدا کسی قربانی کرنے
والے کی کسی محسن کی قربانی کو ضائع نہیں فرمائے گا۔بلکہ بندے اسے ہمیشہ غفور اور رحیم پائیں گے۔ایک جرمنی میں ایک احمدی دوست نے چٹھی لکھی، مبلغ کو۔وہ انہوں نے پھر مجھے بھجوا دی۔اس
میں ایک عجیب نقشہ کھینچا ہوا تھا۔جو کچھ ان کے پاس تھا، وہ تو انہوں نے چندہ میں دے دیا اور واپس جا کر
ساتھ ٹیپ لے گئے ، کیسٹ ایک خطبہ کی ، جس میں قربانی کرنے والوں
کا ذکر تھا اور اپنی بیوی کو سنانی شروع
کی۔وہ معلوم ہوتا ہے، غریب لوگ ہیں، زیادہ ان کے پاس زیور نہیں تھا، خاتون کے پاس۔لیکن انہوں
نے جو نقشہ کھینچا ہے، وہ بڑا ہی دردناک ہے۔کہتے ہیں، وہ ٹیپ سنتی جاتی تھی اور بلک بلک کر رو رہی تھی کہ
894

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 29 جون 1984ء
تحریک جدید - ایک اللہی تحریک
کاش میرے پاس بھی ہوتا تو میں پیش کرتی۔اور جو ہے، وہ اتارتی جاتی تھی ، ساتھ ساتھ۔اور بالکل خالی
ہو گئی۔یہ جو کچھ ہے، یہ تو فوراً بھجواؤ۔لیکن میں اس بات پر رو رہی ہوں کہ کاش میرے پاس ہوتا۔یہ تو پیش
کرنے والی چیز کوئی نہیں ہے۔اس خاتون کو بھی میں خوشخبری دیتا ہوں تمہارا بھی قرآن کریم میں ذکر
اللہ تعالیٰ ان رونے والوں کا جب ذکر فرماتا ہے تو تم بھی اس میں شامل ہو۔کتنی عجیب کتاب ہے، کیسا عظیم
کلام ہے اور کیسے عظیم ہمارے آقا ہیں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کہ جس حالت میں بھی ہمیں وہ خدا پاتا ہے
آپ کی غلامی میں، ہم پر رحمت اور فضل ہی کی نظر ڈالتا ہے۔ایک اور بچی کے متعلق اطلاع ملی کہ نئی نئی دلہن پاکستان سے آئی تھی۔اور زیورات جو دئیے تھے،
اس کی خواہش تو یہی تھی کہ جاؤں گی خاوند سے ملوں گی تو زیورات پہن کر سچ کر پھر مجالس میں جایا کروں
گی۔تو جب اطلاع ملی تو ابھی اس نے زیور پہنا نہیں تھا کوئی۔چنانچہ ایک دفعہ بھی نہیں پہنا، ساراز یوراسی
وقت جماعت کی خدمت میں پیش کر دیا۔اور پھر ایسے جو قربانی کرنے والے ہیں، وہ اپنے اوپر کوئی رحم نہیں
کرتے۔یعنی یہ خیال نہ کریں کہ وہ بڑے درد محسوس کرتے ہیں کہ ہم سے یہ کیا ہو گیا ، ہمارے ہاتھ خالی ہو
گئے۔کیونکہ جو خط آتے ہیں، اس میں اصل لطف کی بات یہ ہے، وہ اتنے پیار اور محبت سے اپنے خالی
ہاتھوں پر نظر ڈالتی ہیں عورتیں، پھر جب شیشوں میں دیکھتی ہیں اپنے چہروں کو کہ وہاں جھوم نہیں ہیں کوئی،
کوئی بندے باقی نہیں رہے، کوئی بالی باقی نہیں رہی تو بڑا ہی سرور حاصل کرتی ہیں۔کہتی الحمد للہ۔یہ ہے
زینت، جو خدا کی راہ میں ہمیں نصیب ہوئی ہے۔تو یہ ایک ایسی جماعت ہے، جس کی کوئی مثال نہیں۔ساری کائنات میں جماعت احمد یہ جیسی آج
کوئی جماعت نہیں ہے۔یہ خلاصہ ہے کا ئنات کا۔کیسے ممکن ہے کہ خدا اس جماعت کو مٹنے دے۔سوال ہی نہیں
پیدا ہوتا۔بڑے بڑے متکبر آئے ہیں، پہلے بھی مٹانے کے لئے۔اور خود مٹ کر صفحہ ہستی سے غائب ہو گئے۔اور ابھی بہت آئیں گے۔کیونکہ جماعت کا جو رستہ ہے، یہ تو رستہ ہی قربانیوں کا رستہ ہے۔لیکن یہ میں آپ کو
یقین دلاتا ہوں کہ ان بندوں کو خدا انہیں مٹنے دے سکتا، جن کے اندر خدا کی محبت اس طرح ٹھاٹھیں مار رہی ہو۔اور جو کچھ خدا نے دیا ہو، وہ پیش کرتے ہوں اور پھر روتے ہوں کہ ہم پیش کچھ بھی نہیں کر سکے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، بہت سے خطوط ہیں۔اس کثرت سے روزانہ آتے ہیں کہ جو زخم
غیر لگاتے ہیں، وہ ان کے اوپر لگتا ہے، پھاہ رکھ رہے ہیں۔یعنی بیک وقت ایسی اطلاعیں ملتی ہیں کہ
جماعت کے دوستوں کے اوپر ظلم ہورہا ہے، احمدیت پر مظالم ہورہے ہیں، جس سے سینہ چھلنی ہو جاتا ہے۔895

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 29 جون 1984ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
اور ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ یہ اپنی رحمتیں نازل فرماتا ہے۔اس قسم کے نمونوں کے ساتھ کہ جماعت کے اندر
جو ا خلاص بڑھ رہا ہے ، پہلے سے محبت بڑھتی چلی جارہی ہے، قربانی کی روح بڑھتی چلی جارہی ہے۔جس
طرح وہ اظہار کرتے ہیں، اپنا سب کچھ خدا کی راہ میں پیش کرنے کی تمنائیں لے کر آتے ہیں۔وہ ساری
ایسی چیزیں ہیں، جو ساتھ ساتھ ان زخموں کو مندمل کرتی چلی جاتی ہیں۔ورنہ جس قسم کے حالات میں سے
جماعت گزر رہی ہے، وہ کوئی زندہ رہنے والے حالات نہیں ہیں۔یہ جماعت کا اخلاص ہی ہے، جو بچائے
چلے جا رہا ہے، سہارے دیتا چلا جا رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ شعر یاد آ جاتا ہے کہ
ہیں تیری پیاری نگاہیں دلبرا ایک تیغ تیز
جن سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑا غم اغیار کا
سرمه چشم آربیه، روحانی خزائن جلد دوم، صفحه 52)
تو بیک وقت غم اغیار بھی ہے اور دلبرا کی پیاری نگاہیں بھی ہیں، جو ثم اغیار کے جھگڑے کو کاٹتی
چلی جاتی ہیں۔ایک انگلستان کی بچی کے ذکر کے بعد میں اس مضمون کو فی الحال ختم کرتا ہوں۔بچیوں کا بھی تو
ذکر آنا چاہئے کہ احمدی بچیاں کس مزاج کی ہیں؟ ایک بچی لکھتی ہے کہ یہ جو پاؤنڈ ہے، ایک پاؤنڈ ، یہ مجھے
فلاں وقت حضرت چھوٹی آپا نے انعام دیا تھا۔اور یہ جو پیسے ہیں، یہ سیدہ مہر آیا جب آئی تھیں تو انہوں نے
انعام دیا تھا۔اور یہ جو پیسے ہیں، یہ طاہرہ صدیقہ جب تشریف لائی تھیں، پچھلی دفعہ تو انہوں نے میری حسن
تلاوت یا حسن قرات پر انعام دیا تھا۔اور یہ جو پیسے ہیں، یہ سکول نے مجھے اچھی تقریر پر انعام دیا تھا۔اور یہ
جو پیسے ہیں، یہ مجھے فلاں وقت انعام میں دیا تھا۔اور میں نے سب جمع کئے ہوئے تھے۔اب تحریک سن
سے میں سارے پیش کر رہی ہوں۔لیکن اس التجا کے ساتھ کہ دعا یہ کریں ، اب کہ آئندہ جب بھی مجھے خدا دیا
کرے، میں تھوڑے سے اپنے پاس رکھ لیا کروں باقی سارے خدا کی راہ میں پیش کر دیا کروں۔عجیب
نمونے ہیں، جو میں کہہ رہا تھا کہ نئے سنگ میل رکھے جارہے ہیں، اس کوئی مبالغہ نہیں۔چھوٹی سی عمر کی
بچی، اس کے جذبات کا اندازہ کریں کہ کس طرح خدا کی راہ میں پیش کر رہی ہے اور پھر یہ تمنا لے کر آتی
ہے، درخواست یہ کر رہی ہے کہ آئندہ بھی ساری زندگی کے لئے میرے لئے یہ دعا کریں کہ تھوڑ اسا اپنے
پاس رکھا کروں باقی سارا اپنے اللہ کی راہ میں پیش کر دیا کروں۔تو جماعت جس درد کے دور سے گزر رہی ہے، اس کے ساتھ انعام بھی تو نازل ہو رہے ہیں ، خدا
کے۔دن بدن ، لمحہ بہ لمحہ اس جماعت کی کایا پلٹ رہی ہے۔نئی رفعتیں حاصل ہو رہی ہیں۔آج جماعت اس
896

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔اقتباس از خطبه جمعه فرموده 29 جون 1984ء
مقام پر
نہیں کھڑی ، جس پر جماعت آج سے دو مہینے پہلے کھڑی تھی۔اگر آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو جس طرح
پیچھے
بہت بلند پہاڑوں پر چڑھنے والے کوہ پیما جایا کرتے ہیں تو تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد وہ نیچے نظر ڈالتے ہیں
تو بہت پیچھے بہت نیچے اپنی پرانی جگہیں دکھائی دیتی ہیں تو مجھے تو یوں ہی لگ رہا ہے کہ میں ایک عظیم پہاڑ
کے اوپر چڑھ رہا ہوں، جماعت کے ساتھ اور ہر آن جب میں نظر ڈالتا ہوں تو پہلا مقام بہت پیچھے اور
بہت نیچے دکھائی دیتا ہے۔اس لئے خدا سے بھی شکوہ کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوسکتا۔جو مصیبتوں کے وقت
بھی ایسے فضل اور ایسے انعام لے کر آتا ہے۔پس اپنے صبر کا معیار بھی بڑھائیں، اپنے شکر کا معیار بھی بڑھا ئیں۔اور پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ
آپ کو دن بدن کتنی ترقیات عطا فرمائے گا۔اور ابھی اس کے نزدیک یہ ابتلاء کا دور ہے، انعام کے
دروازے ابھی کھلنے والے ہیں۔یہ ابتلاء ہیں، جو انعام بن کر آرہے ہیں ، جماعت کے لئے۔اور اس کے
بدلے میں پھر انعام آنے والے ہیں۔اللہ کے فضلوں کی کوئی انتہاء نہیں ہوتی۔اس کا کوئی کنارہ نہیں ہے،
اس کے فضلوں کے سمندر کا کہ جس تک آپ پہنچ کر کہیں کہ اب ہم یہاں پہنچ گئے۔اس لئے آپ کی زندگی
اس کے فضلوں کے اندر ختم ہوگی۔اس کے فضل آپ کی زندگیوں میں ختم نہیں ہو سکتے۔ایسے خدا سے ہم
نے تعلق جوڑا ہے، ایسے خدا سے سودا کیا ہے۔آخر پر میں اب یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ وہ سب دوست ، مردوخواتین، جو مجھے باہر سے خطوط
لکھ رہے ہیں کہ نہیں بھی ضرور موقع دیں۔کیونکہ یہ آج کل خاص ایام ہیں اور غیر معمولی لذت پاتی ہے،
جماعت قربانی میں۔اس لئے میں اپنے پہلے فیصلے کو بدلتا ہوں اور یورپ اور امریکہ کے مراکز کے لئے
سیاری جماعت کو اجازت دیتا ہوں کہ جس جس جگہ سے بھی کوئی مخلص کچھ پیش کرنا چاہے ، وہ پیش کر دے۔لیکن یہ خیال رکھیں کہ حد اعتدال میں رہیں۔بعض اوقات ایسے آتے ہیں قوموں پر جبکہ ابھارنا پڑتا ہے کہ
ابھی تمہارا معیار تھوڑا ہے اور بلند کرو۔آج جس دور سے ہم گزر رہے ہیں، مجھے اب یہ فکر ہے کہ ذرا کم کرو۔اتنا زیادہ آگے نہ بڑھو کیونکہ مجھے ذہن میں ہمیشہ وہ حقوق آتے ہیں، جو خدا تعالیٰ نے فرض فرما دیئے ہیں۔اور یہ خوف پیدا ہوتا ہے کہ وہ بنیادی حقوق تلف کر کے
کہیں قربانی کی راہوں میں آگے نہ بڑھیں۔اس لئے
توازن کو قائم رکھتے ہوئے ، اپنے دوسرے حقوق ادا کرتے ہوئے عفو کا جو طریق خدا تعالیٰ نے بیان فرمایا
ہے کہ جو بچتا ہے، پھر وہ سب کچھ پیش کر دو۔تو ساری دنیا کی جماعتیں اب آزاد ہیں کہ حسب توفیق عفو کے
مطابق قرآنی تعلیم کی حدود میں رہتے ہوئے ، وہ بھی ان لذتوں سے حصہ پائیں ، جن لذتوں سے آج اہل
یورپ بالخصوص اور اہل امریکہ کا ایک حصہ، ایک طبقہ بڑے نمایاں طور پر حصہ پارہا ہے۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 3 ، صفحہ 335 تا 348
897

آج 10 میں سے 10 باقی