جماعت احمدیہ کے جذبہ قربانی کی چند مثالیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جولائی 1984ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جولائی 1984ء
وو
جماعت احمدیہ کے جذبہ قربانی کی چند مثالیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جولائی 1984ء
مالی قربانی کے متعلق پہلے بھی میں بیان کر چکا ہوں۔یہ رد عمل ہے دل آزاری کا رد عمل
ایک وہ ہے اور ایک یہ ہو رہا ہے۔اور عجیب بات ہے کہ یہ خاص دور ہے۔پہلے دوروں میں زبردستی مالی
قربانی ہم سے لی جاتی تھی ، غیر کی طرف سے۔اور جماعت تو طوعی قربانی کرتی چلی آئی ہے۔لیکن اس دفعہ
اس میں کمی آئی ہے اور اس کو خدا نے اس طرح پورا فرما دیا کہ جماعت از خود دونوں ہاتھوں سے اپنے
اموال کو لٹا رہی ہے۔ایک بچی لکھتی ہے، میں اپنے زیور کے سیٹ میں سے ایک سیٹ دینا چاہتی ہوں، جو میں نے
ابھی پہنا نہیں ہے۔اور شاید وہ میرے استعمال میں اسی لئے نہیں آیا کہ احمدیت کے لئے وقف تھا۔آپ
اس سیٹ کو جس مرضی تحریک میں شامل کر لیں۔چاہے یورپ کی تحریک میں شامل کر لیں ، چاہے امریکہ کی
تحریک میں شامل کر لیں۔میں نے یہ سیٹ وقف کر دیا ہے، اب آپ جس مرضی تحریک میں شامل کر لیں۔لیکن پلیز (Please) مجھے انکار نہ کریں۔اگر خدانخواستہ انکار بھی کیا تو یہ سیٹ میرے کسی کام کا نہیں رہے
گا اور نہ کبھی میں اس کو استعمال کروں گی۔اس لئے پلیز میرے اس سیٹ کو کسی بھی تحریک میں ضرور شامل کر
لیں اور میرے دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس سے بھی زیادہ قربانی دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ایک نوجوان لکھتے ہیں: پیارے آقا عید الفطر کی نماز پر فرینکفرٹ گیا تھا، ہائی وے پر کار کو او ور
ٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک ذہن میں سوال پیدا ہوا کہ اس رفتاری میں مسابقت کا نتیجہ کیا ہوگا ؟
سوائے اس کے کہ مال و جان کا نقصان اور اس کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں۔اور پھر یہ سوال پیدا ہوا کیوں
نہ اس مسابقت کی روح کو مذہبی دنیا میں تبدیل کیا جائے؟ اور میں نے نیت کر لی کہ یورپین مراکز کی تحریک
میں جس شخص کا سب سے زیادہ وعدہ ہوگا، اس سے بڑھ کر وعدہ اور ادائیگی کروں گا۔مسجد پہنچنے پر معلوم ہوا
کہ ایک تاجر احمدی دوست جو یہاں مستقل رہائش پذیر ہیں، انہوں نے چالیس ہزار ڈ منیش مارک کا وعدہ
کیا ہے۔میں نے پوری تحقیقات کرنے کے بعد کہ اس سے بڑھ کر کسی کا وعدہ نہیں ہے، چالیس ہزار پانچ
903

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جولائی 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
سوڈینیش مارک کا وعدہ اپنے دل میں خدا تعالیٰ کے ساتھ کر لیا۔چالیس ہزار مارک جو میرا اندوختہ ہے اور
پانچ سو انشاء اللہ تعالیٰ اس ماہ کی تنخواہ سے مل جائیں گے۔میں مجبور ہوں، میرا قصور نہیں، میرے بس کی
بات نہیں۔میں کیا کروں؟ دشمن کی دن رات کی ذلیل حرکتوں اور کاروائیوں سے جو آپ کو تکلیف پہنچ رہی
ہے، میرا دل یہ کرتا ہے کہ جو مجھ سے ہو سکے، وہ تو کر گزروں۔ایک نوجوان یہ خبر دے رہے ہیں اور یہ عجیب ہے کہ اللہ تعالیٰ کی دین کا ، اس کی عطا کا سلسلہ بھی
اس شدت کے ساتھ جاری ہے کہ کوئی اس میں ادھار نہیں ہے۔قرض نہیں رکھتا، اللہ تعالیٰ۔ایک نوجوان
جرمنی کے لکھتے ہیں کہ میں بہت ہی دلبر داشتہ تھا کہ میرے پاس کچھ زیادہ نہیں۔اور مجھے جو آٹھ سو مارک
ملتے ہیں، یہ حکومت کی طرف سے ہیں۔اس میں مجھے نوکری نہیں ملی ہوئی۔کوئی اس میں سے چار سو کرائے
کے نکل جاتے ہیں اور باقی چار سو میں گزارہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔لیکن ایسی سخت میرے دل میں تمنا تھی کہ
میں نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر وعدہ کر لیا اور دوسرے ہی دن اللہ تعالیٰ نے مجھے نوکری عطا فر مادی اور میں
نے یہ چندہ جتنا بھی لکھوایا تھا، وہ خدا کے فضل سے پورا ادا کر دیا ہے۔ہالینڈ کی جماعت کے متعلق اطلاع ہے کہ مربی لکھتے ہیں کہ جس والہانہ انداز سے انہوں نے
آواز پر لبیک کہا ہے، مستورات نے زیور دے دیئے اور سب نے اپنی توفیق سے بڑھ کر قربانیاں دی ہیں،
وہ معجزہ سے کم نہیں۔احباب کو جلد از جلد ادائیگی کی طرف توجہ دلائی جارہی ہے۔ان سب منا
مخلصین کے لئے
دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 103 صفحہ 363 تا374)
904

آج 10 میں سے 10 باقی