احمدیت ، ساری دنیا سے مختلف ایک قوم بن کر ابھری ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 10 اگست 1984ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 اگست 1984 ء
احمدیت ،ساری دنیا سے مختلف ایک قوم بن کر ابھری ہے
خطبه جمعه فرموده 10 اگست 1984ء
چنانچہ یہ جو مختلف وقتوں میں جماعت کی طرف سے قربانی کی اطلاعیں آرہی ہیں اور
مختلف ممالک سے یہ اس کثرت کے ساتھ ہیں کہ ناممکن ہے، انہیں ایک دو خطبات میں بیان کیا جاسکے۔بلکہ ہرا ہا صفحات کی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔میں نے بعض قربانیوں کا ذکر گزشتہ ایک خطبہ میں کیا تھا لیکن
اس کے بعد بعض ایسے غرباء کی بعض بچوں کی بعض کمزور لوگوں کی ایسی عظیم الشان قربانیوں کی اطلاعیں ملی
ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ ان کو بھی اس ذکر میں شامل کرنا ضروری ہے۔کیونکہ جماعت کے امیر بھی جس
طرح قربانی کر رہے ہیں ، اسی طرح جماعت کے غریب بھی قربانیاں کر رہے ہیں۔اور جماعت کے غرباء
کی بعض صورتوں میں قربانیاں اتنی عظیم الشان ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ یہ قربانیاں زیادہ اہمیت
رکھتی ہیں خدا کی نظر میں یا امراء کی قربانیاں۔آج تو یہ کیفیت نظر آتی ہے کہ
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
امیر اور غریب اپنی قربانیوں میں بالکل ایک صف میں کھڑے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔مگر
پھر بھی غریب چونکہ اس سطح پر اپنی اقتصادی لحاظ سے اس ادنی سطح پر واقع ہوتا ہے کہ جب وہ قربانی دیتا ہے تو
اسے بھوک کی شدت بھی برداشت کرنا پڑتی ہے، اسے دوسری تنگیاں بھی اٹھانی پڑتی ہیں، اس لئے اس پہلو
سے وہ یقیناً امراء پر فضیلت لے جاتا ہے۔اور بعض لوگ کچھ بھی پیش نہیں کر سکتے ، سوائے رونے کے۔اور
میں سمجھتا ہوں کہ ان کے وہ آنسو ہیں، جو خدا کی نظر میں موتیوں سے بڑھ کر قیمتی ہو جاتے ہوں گے۔چنانچہ ایک صاحب اس سلسلہ میں مجھے لکھتے ہیں کہ آپ نے جو نئے مشن کی تحریک فرمائی، اس
کی کیسٹ گھر میں سن رہے تھے، میری بچیاں بھی ساتھ بیٹھی تھیں۔جب آپ نے یہ فرمایا کہ فلاں بچی نے
زیور دیا اور فلاں بچی نے یہ روپیہ دیا تو یہ آواز سن کر اس عاجز کی بچیاں آنکھوں سے آنسو بہا کر پکار اٹھیں کہ
کاش ہمارے پاس بھی زیور یا روپیہ ہوتا تو حضور کے قدموں میں رکھ دیتیں۔اس وقت تو قرضہ کا بوجھ اس
قدر ہے کہ یہ خط لکھتے وقت اپنی بچیوں کا وقت یاد آ گیا اور میری آنکھوں سے بھی آنسو جاری ہیں۔907

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 اگست 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
تو یہ وہ جماعت ہے، جس کا رد عمل ان مصیبتوں اور دکھوں کے وقت اللہ کی راہ میں اور بھی زیادہ
قربانیاں دینے کی تمنا کی صورت میں ظاہر ہو رہا ہے۔بچوں کے متعلق ایک دوست لکھتے ہیں کہ میرے بچوں نے جو پیسے ان کے پاس تھے ، کہا کہ امی
ہم نے یہ رقم دینی ہے۔میری ایک بچی جس کی کراچی سے روانہ ہوتے وقت آخری دن آپ کی ملاقات
ہوئی تھی اور آپ نے از راہ شفقت اس کو قلم دیا تھا، اس نے اپنے جیب خرچ میں سے اپنے گلہ میں ، وہ مٹی کا
برتن، جس میں پیسے جمع کرتے ہیں بچے، جو کچھ بھی جمع کیا ہوا تھا، وہ سارا اس نے پیش کر دیا۔ایک بچہ، جو بڑی عمر کا ہے نسبتا، اس نے موٹر سائیکل کے شوق میں پیسے جمع کئے ہوئے تھے اور
اب تک اس کے پاس 2,100 روپے جمع ہو چکے تھے۔اس نے مجھے لا کر دیئے کہ ابا میں بالکل موٹر سائیکل
لینا نہیں چاہتا، مجھے کوئی شوق نہیں رہا، اس لئے یہ ساری رقم یورپ کے ان مراکز کے چندے میں پیش کر
دیں۔اور میری طرف سے درخواست کریں کہ مولا ہماری یہ حقیر قربانی قبول فرمائے۔ایک بچی لکھتی ہے، ہمارے ایک مبلغ کی بچی ہے کہ میں نے تین سال کی عرصہ میں جیب خرچ
اور عیدی کی ساری جمع شدہ رقم کا گلہ مشنری انچارج (Missionary Incharge) یعنی اپنے ابا کے
سپر د کر دیا ہے۔جو پانچ صد شیلنگ بنتے ہیں۔اس رقم کو قبول فرمائیں۔ایک مربی سلسلہ اطلاع کرتے ہیں اور جتنے بھی خدا کے فضل سے مربیان سلسلہ ہیں، ان سب کا
یہی حال ہے۔کوئی ایک کا ذکر کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی دوسرا قربانی میں پیچھے ہے۔صرف نمونہ
جماعت کے سامنے لانے کے لئے بعضوں کو میں نے چنا ہے۔کہتے ہیں : نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد
سیدھا مر بی ہاؤس گیا فوراًبیوی سے ملا اور اس کی طرف دیکھتا رہ گیا کیونکہ میں اس امید کے ساتھ گیا تھا کہ
میرے جانے سے قبل میری بیوی اپناز یورا تار چکی ہوگی۔جاتے ہی مجھے کہے گی کہ یہ لو، اسے حضور کی
خدمت میں پیش کر دو۔میں نے جب اس کے بدن پر زیور دیکھا تو میں نے اس سے کہا کہ میں یہ کیا دیکھ رہا
ہوں؟ میں تو اس امید سے آیا تھا کہ تم سارا زیور اتار چکی ہوگی۔اس پر اس نے کلائی میری طرف بڑھائی
اور کہنے لگی کہ خودا تارو۔اور کہنے لگی: خدا کی قسم! میں تو یہ زیور اس وقت سے وقف کر چکی ہوں، جب حضور
نے تحریک فرمائی تھی۔اور انتظار کر رہی تھی کہ کب ہمیں بھی اجازت ہو، اس تحریک میں شامل ہونے کی ؟ لو،
اسے اتارو، اب میں اسے نہیں پہن سکتی۔کہنے لگی: کچھ زیور میرا فلاں گھر پڑا ہے ، وہاں سے منگوالو۔ایک
ہلکا سا لاکٹ اور بالیاں کانوں میں دیکھیں تو میں نے کہا: یہ کیوں نہیں اتار رہی؟ تو اس نے جواب دیا کہ
908

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 اگست 1984ء
حضور نے فرمایا ہے کہ کچھ اپنے بچوں کے لئے بھی رکھو۔میں محض خدا کی ناراضگی کے خوف سے یہ نہیں
اتارتی کہ نافرمانی نہ ہو جائے۔لیکن جو ہلکا زیور ہے، وہ اپنے بچوں کے لئے رکھ لیا ہے اور جو کچھ بھاری
زیور تھا، وہ خدا کی راہ میں پیش کر دیا ہے۔ایک پرانے خادم سلسلہ، جو اکثر زندگی کا حصہ کلرک کے طور پر گزارتے رہے اور ابھی بھی کلرک کی
او پر کی سطح کے آدمی ہیں۔وہ یہ لکھتے ہیں: اس وقت دل میں اپنے مولی کے ساتھ آپ کی تحریک میں مبلغ تیرہ
ہزار روپے (13000:RS) جو میری ساری عمر کی کوڑی کوڑی پس انداز کی ہوئی رقم ہے، دینے کا وعدہ کر لیا
ہے۔میری یہ پس خوردہ رقم حاضر ہے، جس مرکز کے لئے چاہیں، خرچ کریں۔اور مجھے جمع کروانے کا ارشاد
فرمائیں۔اللہ تعالیٰ میری یہ حقیر قربانی قبول فرمائے۔آئندہ بھی محض اپنے فضل سے مزید قربانیوں کی توفیق عطا
فرماتا چلا جائے۔یہ پس انداز کی ہوئی رقم کچھ رقم تو بچیوں کے وظیفوں کے تھی، کچھ تھوڑی تھوڑی اپنی بچت اور
کچھ بڑے بچے کی دی ہوئی امداد، یہ سب اس لئے اکٹھی کر رہا تھا کہ دو بڑی بچیاں، جن کا نکاح جلسہ پر ہوا تھا،
ان کا رخصتانہ کرنا باقی ہے۔بہر حال
اللہ تعالیٰ ان بچیوں کے رخصتانے کا انتظام تو خود فرمادے گا۔لیکن یہ حیرت انگیز قربانیاں تو ایسی نہیں ہیں، جو خدا والوں کے سوا کوئی اس دنیا میں پیش کر سکے۔احمد بیت تو یوں لگتا ہے، ساری دنیا سے مختلف ایک اور قوم بن کر ابھری ہے۔اس زمانے میں اس دنیا کے
لوگ ہی یہ نہیں نظر آتے۔اگر خدا نے ہمیں نہ بتایا ہوتا، اتنا پیارا پیارا محاوراد بیون تو ہم نہیں کہہ سکتے تھے کہ
ان
کو کیا کہیں؟ تو اللہ تعالیٰ نے اس قوم کا نام ربیون رکھ دیا ہے۔رب والے لوگ ہیں۔یہ دنیا سے تعلق
رکھنے والے لوگ نہیں۔ایک غریب استانی لکھتی ہیں: آپ کی باتیں سن کر دل ابھر آیا اور آنکھیں نم ناک ہوگئیں، قربانی
کے لئے دل مچل اٹھا۔لیکن میرے پاس کوئی قیمتی چیز نہیں، جس کو جماعت کی نظر کر سکوں۔کوئی زیور نہیں،
کوئی بینک بیلنس نہیں۔ہاں، ایک سفید پوشی کا بھرم ہے۔تمام اخراجات کے بعد میرے پاس ساٹھ روپے
بچتے ہیں، جو کہ میں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ ہر ماہ چندہ دیا کروں گی۔روزانہ کھانے پینے کے اضافی
اخراجات کو امرکافی حد تک ختم کرنے کی کوشش کروں گی۔قادیان کی لجنات کے متعلق مجھے ایک رپورٹ ملی ہے اور اس کا مجھے انتظار تھا۔کیونکہ جب
تحریک جدید کی قربانیوں کا آغاز ہوا تھا تو قادیان کی مستورات کے غیر معمولی قربانی کے مظاہرہ کی توفیق ملی
تھی۔اب تو بہت تھوڑی خواتین وہاں رہ گئی ہیں۔لیکن جتنی بھی ہیں، مجھے انتظار تھا کہ ان کے متعلق بھی
909

اقتباس از خطبه جمعه فرمود: 10 اگست 1984ء
تحریک جدید - ایک الہلی تحریک جلد ششم
اطلاع ملے۔کیونکہ ان کا حق ہے کہ وہ قربانی کے میدان میں آگے رہیں اور قادیان کا نام جس طرح اس کو
زمانے میں خواتین نے اونچا کیا تھا، آج پھر اسے اونچا کریں۔تو الحمد للہ کہ وہاں کی رپورٹ بھی موصول
ہوئی ہے۔صدر لجنہ اماءاللہ بھارت اطلاع دیتی ہے کہ میں نے قادیان کی لجنہ اور ناصرات کے وعدے
نئے مراکز کے لئے حضور کی خدمت میں 16 جولائی کو لکھے تھے۔حضور کے خطبات نے ایک تڑپ یہاں کی
عورتوں میں پیدا کر دی اور محض اللہ کے فضل سے جو کچھ ان کے پاس تھا، انہوں نے پیش کر دیا ہے۔لیکن
پیاس ہے کہ ابھی نہیں بھی، اتنی شدید تڑپ ابھی ہے کہ اور ہو تو خدا کے کاموں کے لئے اور بھی پیش کر
دیں۔چھوٹی چھوٹی بچیوں نے اپنی کجیاں ، جن میں پانچ پانچ ، دس دس پیسے کر کے کچھ جمع کیا تھا، تو ڑ تو ڑ کر
جو کچھ نکلا، اللہ کے حضور پیش کر دیا۔اللہ تعالیٰ کا شکر اور احسان ہے کہ اس وقت تک قادیان کی عورتوں اور
بچیوں کا وعدہ زیور کی قیمت لگا کر اور نقدی ملا کر چھیالیس ہزار نوسو، تیرہ روپے اور ادائیگی چھتیں ہزار، آٹھ
سو، چونسٹھ روپے ہو چکی ہے۔لیکن قادیان کی لجنہ کی شدید خواہش ہے کہ حضور دعا کریں، اللہ تعالی محض
اپنے فضل سے نہیں اور دے اور ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم مزید اس مد میں ادا کرسکیں۔ایک عورت
لکھتی ہیں کہ میں نے جب یہ تحریک سنی، بڑا دردناک خط ہے کہ میرے دل کی کیا
حالت ہوئی۔میں نے جب سنا کہ عورتوں نے یہ قربانی کی اور زیوروں کے سیٹ اتارا تار کر دیئے تو دل کی
جو کیفیت تھی ، وہ خدا ہی بہتر جانتا ہے۔میرے پاس تو کچھ نہیں ہے۔میرے آقا! میرے پاس کوئی زیور،
کوئی جائیداد نہیں۔ہم غریب طبقے کے لوگ ہیں۔لیکن میرے پاس تین لڑکے ہیں، میں اپنا ایک بیٹا قربانی
کے لئے دینا چاہتی ہوں، اسے قبول فرمائیں۔ایک خاتون لکھتی ہیں کہ جب میں نے سنا کہ ہمیں بھی اجازت مل گئی ہے تو میرا دل خوشی سے بھر
گیا۔میرا ساراز یور آج سے چھ سال قبل چوری ہو گیا تھا، ایک نیکلس ہاراس بکس میں پڑا ہوا ہے، جو
چوروں کی نظر سے بچ گیا تھا۔اس ہار کو میں آقا کے حضور اس تحریک میں پیش کرتی ہوں۔سید وہ جماعت ہے، جس کو مٹانے کا بعض بدقسمت لوگ منصوبہ بنارہے ہیں۔بڑی بدبختی ہے کہ جو
یہ
خلاصہ ہوں کا ئنات کا، جن سے انسانیت کی اقدار زندہ ہوں، جو گزشتہ مذہبی تاریخوں کو کہانیوں سے نکال کر عمل
کی دنیا میں ڈھال دیں، ان
کو برباد کرنے کے در پر ہو جائے دنیا۔اس سے زیادہ بدم
ہ بد قسمتی اور کیا ہو سکتی ہے؟
خطبات طاہر جلد 3 ، صفحہ 427 تا 442)
910

آج 10 میں سے 10 باقی