دنیا بھر میں تبلیغی ثمرات اور افضال الہٰی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24 اگست 1984ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 اگست 1984ء
دنیا بھر میں تبلیغی ثمرات اور افضال الہی
خطبہ جمعہ فرمود و 24 اگست 1984ء
جانی قربانی اور مالی قربانی اور جذبات کی قربانی سے متعلق اور ان جہات میں اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کا ذکر میں بارہا پہلے کرتا آیا ہوں۔اب میں تبلیغ کے موضوع پر آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ساری دنیا میں تبلیغ کی ایک نئی روچل پڑی ہے۔اور ایسے ممالک، جہاں بہت ہی سست رفتار تھی ،
وہاں بھی خدا کے فضل سے بڑی تیزی آرہی ہے۔اور ایسی قو میں، جن میں احمدیت کا نفوذ بہت ہلکا تھا،
است روی پائی جاتی تھی، ان میں بھی بڑی تیزی سے اب جماعت کی طرف رجوع ہو رہا ہے۔چنانچه گذشتہ ایک، دوماہ کے اندر عربی بولنے والی قوموں میں سے خدا کے فضل سے 27 بیعتیں
موصول ہوئی ہیں۔اور اہل عرب خالص بھی ہیں اور شمالی افریقہ کے عرب بھی اس میں شامل ہیں۔تو یہ رحجان
پہلے نظر نہیں آتا تھا۔یورپ کے دو ممالک میں بلکہ تین میں خدا کے فضل سے عربوں نے وہاں بیعتیں کیں اور
بڑے مخلص ہیں۔ڈنمارک میں تو اوپر تلے دو عرب نوجوانوں نے بیعتیں کی ہیں اور بڑی تیزی کے ساتھ وہ
اخلاص میں ترقی کر رہے ہیں۔لٹریچر لے رہے ہیں، توجہ دلا رہے ہیں، مشورے دے رہے ہیں کہ کس طرح
کو
ہماری قوم میں تبلیغ ہونی چاہیے؟ اور اچھے خاصے وہاں کے تعلیم یافتہ اور اعلیٰ خاندانوں کے افراد ہیں۔تو یہ بھی ایک اللہ کا غیر معمولی فضل ہے، جس کو نظر میں رکھنا چاہیے۔صرف درد کے ساتھ دعا نہیں
ہونی چاہیے، شکر کے ساتھ بھی دعا ہونی چاہیے۔یہ پہلو جو ہے، اس کو آپ نظر انداز نہ ہونے دیں، کبھی
بھی۔کیونکہ درد سے ہلکی سی شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔جتنا زیادہ ادب کا مقام ہو، اتنا انسان اس شکایت کو
دبا لیتا ہے، اپنی آواز میں۔لیکن اس کی سسکیاں پھر بھی بیان کر دیتی ہیں اس شکایت کو چھپ تو نہیں سکتی۔اس لئے خدا کے حضور جہاں درد بھری سسکیاں لیتے ہیں، وہاں شکر کا بھی اظہار کیا کریں کہ ان اندھیروں
میں بھی وہ روشنی کے سامان پیدا فرما رہا ہے۔جرمنی کے متعلق میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ یورپ کے سب ملکوں میں سب سے آگے ہے،
خدا کے فضل سے۔اور سو (100) کا جو میں نے ان کو سال کا ٹارگٹ دیا تھا، اس میں سے وہ نصف تک پہنچ
911
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 اگست 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
چکے ہیں۔یعنی نصف جولائی تک ساڑھے چھ مہینے میں خدا کے فضل سے 50 بیعتیں وہاں ہو چکی ہیں اور ابھی
ساڑھے پانچ ماہ باقی ہیں۔اور جس طرح چندوں میں دیکھا جاتا ہے کہ آخر پر جا کر رفتار تیز ہو جاتی ہے، اگر
اس طرح ہم ان سے امید لگائیں تو امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ سو سے آگے بڑھ جائیں گے۔انگلستان دوسرے نمبر پر ہے۔اس میں 8 بیعتیں ہوئی ہیں۔حالانکہ جماعت بہت بڑی ہے۔کچھ خطوں سے لگتا ہے کہ توجہ شروع ہوئی ہے۔لیکن چونکہ Late Starters ہیں، بعد میں آنے
والے ہیں اور اس میدان میں اس لئے کچھ وقت لگے گا۔تبلیغ کے لئے تو پہلے تیاری ہوا کرتی ہے، واقعیت
پیدا کرنا، تعلقات بڑھانے ، پھر ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں، زمینیں بدلنی پڑتی ہیں ، بعض تجربے کئے ناکام
رہے، پھر دوسری جگہ شروع کئے۔بعض طرز اختیار کی ، وہ ناکام رہی ،نئی طرز پھر بدلی تو رفتہ رفتہ فن آئے گا۔ایک ہی دن میں تو انسان پہلوان نہیں بن جایا کرتے۔امید ہے، انشاء اللہ تعالیٰ جس طرح مجھے خطوط سے
اندازہ ہو رہا ہے، انگلستان کی جماعت بھی جب پوری طرح انہماک سے تبلیغ شروع کرے گی تو 7، 8 کا
قصہ نہیں بلکہ سینکڑوں میں بات جا پہنچے گی ، انشاء اللہ تعالی۔ڈنمارک اور سویڈن میں بھی جیسا کہ میں نے بتایا تھا، بیعتیں ہوئی ہیں۔اور دو جگہوں پر ایسی
بیعتیں ہیں، جو خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔(Iron Curtain) جو کہلاتا ہے، یعنی اشترا کی دنیا اس میں
ایک تو یوگوسلاویہ میں پہلے ہی خدا کے فضل سے جماعت قائم ہے اور وہاں جب بھی وقف عارضی والے
گئے ہیں، ان کو خدا تعالیٰ نے نیا پھل عطا فر مایا ہے۔وہاں امکانات ہیں اور جو یوروپین ممالک، ایسے
یوروپین ممالک، جن میں یوگو سلاو زیادہ کثرت سے جاتے ہیں، ان کو ان کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔ان
میں بیداری پیدا ہورہی ہے، اسلام کی طرف۔اسلام کی طرف رحجان پایا جاتا ہے۔اس لئے ان کو ضرور
خاص طور پر پیش نظر رکھیں۔دو ملکوں کی بیعتیں ، جن کا میں نے ذکر کیا ہے، وہ اس کے علاوہ ہیں۔پولینڈ سے ابھی تازہ اطلاع وقف عارضی کے وفد کی طرف سے آئی ہے کہ خدا کے فضل۔بیعتیں ہوئی ہیں اور امام زک کی کوششوں سے خدا کے فضل سے پھل مل ہے۔واقفین عارضی نے لکھا ہے کہ
یہ ہماری محنت سے نہیں بلکہ امام زک نے پہلے سے تیار رکھی ہوئی تھیں۔اور پولینڈ میں چونکہ پہلے بھی اسلام
کا اثر ہے اور اب چونکہ ایک بددلی پیدا ہو رہی ہے اشترا کی فلسفے سے، اسی لئے عیسائیت وہاں دوبارہ پنپ
رہی ہے۔تو اسلام کے پنپنے کے بھی خدا کے فضل سے امکانات ہیں۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے ، ان کو
مزید۔تو ایک بنیاد بن رہی ہے، جو انشاء اللہ تعالیٰ ایک مضبوط جماعت پر منتج ہوگی۔ترو
912
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 اگست 1984ء
Greece (یونان) میں پہلی مرتبہ گریکس کے مسلمان ہونے کی خوشخبری ملی ہے۔بیعت ہوئی
تو انگلستان میں ہی ہے۔لیکن دوگر یک مائیں ہیں، جنہوں نے احمدیت قبول کی ہے۔اور ان کے بچے بھی
ساتھ ہیں، خدا کے فضل سے تو یہ بہت خوشخبری کی بات ہے۔ایک تو واپس چلی گئی ہیں، یہاں سے۔اور
بہت ہی نیک ارادے لے کر گئی ہیں اور انہوں نے عہد کیا ہے کہ جا کے میں اپنے خاندان میں اور علاقے
میں تبلیغ کی کوشش کروں گی۔امریکہ میں اگر چہ جماعت بہت تعلیم یافتہ ہے اور مقامی طور پر امریکن بھی خدا کے فضل سے کافی
تعداد میں احمدی ہیں لیکن تبلیغ میں امریکہ پیچھے ہے۔ایک ڈیٹن کی جماعت کبھی کبھی جوش دکھاتی ہے اور
ایک دم پنپنا شروع کرتی ہے۔پھر ان پر نیند بھی آجاتی ہے، پھر کچھ دیر آرام کرتے ہیں۔تو امریکہ کو توجہ
دلانی چاہئے۔کچھ امریکن نمائندے یہاں موجود ہیں اس وقت ، ان کو میں خاص طور پر پیش نظر رکھ رہا ہوں
کہ امریکہ میں پاکستانی بالکل تبلیغ نہیں کر رہا۔جو امریکن افریقن ہیں، وہ تو خدا کے فضل سے کر بھی لیتے
ہیں۔اور ان میں وائٹس (Whites) بھی کرتے ہیں اور پچھلے سال بھی سفید فام امریکنوں میں بھی بیعتیں
ہوئیں۔لیکن وہ بھی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، کبھی اٹھتے ہیں، کبھی سو جاتے ہیں۔ایک استقلال، جو
مومن کی زندگی میں نظر آنا چاہئے ، وہ نہیں ہے۔اور پاکستانی تو تبلیغ میں بہت ہی سکتے ہیں بیچارے۔زیادہ
سے زیادہ جو بہت مخلص کہلاتے ہیں، وہ چندے میں مخلص ہیں۔اور بعض لوگ اپنے بچوں
کو قرآن شریف
وغیرہ پڑھا دیتے ہیں گھر میں اور تربیت بھی کر رہے ہیں۔یہ بڑا اہم کام ہے، بہت بنیادی کام ہے۔لیکن
تبلیغ میں پیچھے رہ گیا ہے، امریکہ۔خصوصاً امریکن پاکستانی شاید ان کو خدا تعالیٰ نے چونکہ سہولتیں زیادہ دی
ہیں، ان کے مقام زیادہ بلند ہیں مالی دنیاوی لحاظ سے تو شاید وہ سمجھتے ہوں کہ ہم تبلیغ والے لوگ نہیں ہیں۔تبلیغ تو نچلے آدمیوں کا کام ہے۔تو یہ درست نہیں ہے۔میں نے پہلے بھی کہا تھا: اونچاوی ہے، جو تبلیغ میں
اونچا ہے۔اور وہی اونچے ہوں گے آئندہ اور انہی کی نسلیں اونچی کی جائیں گی، جو تبلیغ میں اونچے ہوں
گے۔جو اس میں گر جائیں گے، ان کی نسلوں
کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے۔نائیجیریا سے فضل الہی صاحب انوری اطلاع دیتے ہیں، بعض خوشخبریاں دے رہے ہیں، ایک تو
نسروا کے مقام پر بارہ ایکٹر زمین برائے سکول مل گئی ہے۔وہاں ایک نیا سکول جاری کیا جائے گا، انشاء
اللہ۔اور اوگا تو نسر وا موشا سے پندرہ میل دور ایک قصبہ میں 16 افراد نے بیعت کی ہے اور ایک نئی جماعت
وہاں خدا کے فضل سے قائم ہوگئی ہے۔اور 16 سے 31 جولائی یعنی پندرہ دن میں 81 بیعتیں ہوئی ہیں،
نائیجیریا میں۔جو گزشتہ رجحان کو دیکھتے ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ رجحان بلندی کی طرف مائل ہے۔913
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 اگست 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
یوگنڈا میں پچھلے دو سال کے اندر 23 نئی جماعتیں قائم ہوئی تھیں۔لیکن گزشتہ چند ماہ سے وہاں
کمزوری آگئی ہے ، ستی آگئی ہے۔اس لئے یوگنڈا کو توجہ کرنی چاہئے۔وہ اپنے پہلے Momentum کو
قائم رکھیں ورنہ پھر وہیں۔اگر جماعتوں کو اسی حالت میں نیند آ گئی تو پھر دوبارہ جگانا مشکل ہو جائے گا۔چنانچہ وہاں سے دو دو، چار چار، پانچ پانچ بیعتوں کی تو اطلاعیں مل رہی ہیں، مختلف علاقوں سے۔مثلاً کمپالا
سے دو ہوئیں۔یا محمد علی صاحب کا ترے جہاں ہیں، وہاں سے اطلاع مل رہی ہے۔لیکن جو پہلے رو چلی
تھی ، وہ اب رو والی شکل نہیں رہی۔تنزانیہ میں خدا کے فضل سے مورد گور ومشنری ٹریننگ کالج کا افتتاح ہو گیا ہے۔اور ایک خوشکن
رپورٹ یہ بھی ہے کہ 51 افراد غیر مسلموں میں سے اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔جو پہلے اپنی بدقسمتی کے
نتیجہ میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک سے پر خاش رکھتے تھے اور نفرت رکھتے
تھے اور اب ایسی محبت میں ان کی حالت بدل گئی ہے کہ دل و جان نچھاور کر رہے ہیں۔نئے ممالک میں جماعتوں کے قیام کا منصوبہ جو بنایا گیا تھا، سب ممالک کے سپرد کئے گئے تھے کہ
تم نے فلاں ملک میں نئی جماعت قائم کرنی ہے۔اس میں بہت سے لوگ ستی سے کام لے رہے ہیں اور
با قاعدہ رپورٹیں نہیں بھیج رہے۔تو ان کا اگر یہ خیال ہو کہ میں بھول جاؤں گا ، یہ غلط ہے۔یہ تو میری زندگی کا
مقصد ہے۔میں کیسے بھول سکتا ہوں۔میں نے توجہ دلائی ہے تبشیر کو کہ بار باران کو لکھ کر پوچھیں اور وہ خود بھی
خیال کریں۔اور آپ کے انگلستان کی طرف سے بھی اس بارہ میں کوئی رپورٹ نہیں مل رہی۔حالانکہ یہاں تو
دو ہفتے کا کیا سوال ہے، ہر چوتھے پانچویں دن تبلیغی صورت حال کے متعلق رپورٹ مل سکتی ہے۔تو ہر ملک
کے امیر کو چاہئے کہ وہ ہر رپورٹ میں لازما ذ کر کرے کہ اس مہینہ میں کتنے احمدی ہوئے ہیں ، مقامی طور پر۔سال سے اب تک کتنے ہوئے ہیں۔اور نئے ممالک جو سپر د کئے گئے تھے، ان میں سے کن ممالک میں خدا
کے فضل سے پودا لگا ہے اور نئی جماعتیں بنائی تھیں۔یہ بھی ایک سکیم کا حصہ تھا۔تو تمہاری جماعتیں اگر سو
(100) ہیں تو ان کو ڈبل کرو، دو سو (200) کرو۔بعض بڑے اچھے مبلغ ہیں، جو توجہ سے ان باتوں کی طرف
رپورٹیں کرتے ہیں۔اور بعض پھر سو جاتے ہیں، سمجھتے ہیں، بھول گئے ہوں گے، سارے۔تو تنزانیہ کے مبلغ جو ہیں، وہاب صاحب، انہوں نے بڑی اچھی رپورٹ کی ہے۔وہ کہتے ہیں
کہ ہمارے سپر د جو نئے ممالک میں جماعتوں کے قیام کا منصوبہ تھا، اس میں ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جسے روانڈا کہتے ہیں، میں 16 مئی کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے 22 افراد پر مشتمل جماعت احمدیہ کی بنیا درکھ دیا
914
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 اگست 1984ء
گئی ہے۔اور اب ایک نیا ملک بھی جماعت احمدیہ کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔پہلے بھی اس میں تبلیغ ہو
کے کچھ احمدی ہوئے تھے۔لیکن باقاعدہ جماعت کا قیام اب ہوا ہے۔اور روانڈا کے علاقے کے چیف نے
جس جگہ بیعتیں ہوئی ہیں، چارا یکڑ زمین وقف کی ہے۔جو ایک نہایت ہی خوبصورت پہاڑی پر اونچی جگہ پر
واقع ہے اور باوجود شدید مخالفت کے اور سازشوں کے وہ اپنی بات پر قائم رہا ہے۔اور اس نے قطعاً کوئی
تر در نہیں کیا ، یہ تحفہ جماعت کو پیش کرنے میں۔اللہ تعالیٰ اس کو بھی جزاء دے۔سیرالیون میں سیکنڈری سکول لیوٹن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، جس کے اللہ تعالیٰ نے ڈیڑھ لاکھ
لیون
کا تو فورا ہی انتظام فرما دیا یعنی ستر ہزار پونڈ کا اور بقیہ جماعت اپنی طرف سے کوشش کر کے مزید کٹھا
کرلے گی ، انشاء اللہ۔فری ٹاون میں مسجد اور دفتر کی عمارت کا کام شروع ہو گیا ہے اور پندرہ روزہ رپورٹ
جو آتی ہے، اس میں 35 بیعتوں کا ذکر ہے۔سیرالیون کے لحاظ سے یہ بھی بہت تھوڑی ہیں۔ان کو مزید توجہ
کرنی چاہیے۔مگر گزشتہ کے مقابل پر اگر نظر ڈالیں تو بہت خدا کا فضل ہے۔ہر جگہ سے بالعموم الا ماشاء اللہ
اکثر ملکوں سے رحجان تیزی کی طرف دکھائی دے رہا ہے۔خانا میں چندہ کی رپورٹ جو انہوں نے بھیجی ہے، وہ تو یہ ہے کہ لجنہ کے اجتماع میں 36 ہزار،
خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں 40 ہزار اور وا کی ریجنل کانفرنس کے موقع پر 5 لاکھ اور ٹیما کی ریجنل کانفرنس
کے موقع پر 2 لاکھ 70 ہزارسیڈیز اکٹھی ہو ئیں۔اور وہ یہ کہتے ہیں کہ یہ اللہ کا خاص فضل ہے کہ اگر چہ
اقتصادی لحاظ سے بہت ہی گری ہوئی حالت ہے، خانا کی۔لیکن چندوں کے لحاظ سے گرنے کی بجائے
بڑھ رہی ہے۔جس کا مطلب ہے کہ جماعت میں اخلاص بڑا ترقی پر ہے۔تو یہ جو چندوں کا ذکر یہاں کیا
گیا ہے، دراصل یہ اخلاص کے پیمانے کے طور پر کہ شدید گرتی ہوئی اقتصادی حالت میں جہاں فاقے پڑا
رہے ہوں بلکہ فاقوں سے لوگ مررہے ہوں، وہاں احباب جماعت چندوں میں اضافے کر رہے ہوں،
یہ حیرت انگیز نشان ہے ، خدا کے فضل کا کہ اخلاص میں
کمی آنے کی بجائے ترقی ہو رہی ہے۔اور جہاں تک بیعتوں کا تعلق ہے، ان کی سو، ڈیڑھ سو بیعتیں ماہانہ کی اطلاعیں آتی ہیں۔لیکن ان
کے لحاظ سے بہت کم ہے۔سابقہ کے مقابل پر وہ خوش ہیں اور اس میں وہ حق بجانب ہیں کہ پہلے سے رفتار
تیز ہے۔لیکن غانا جیسے ملک میں جہاں جماعت کا غیر معمولی اثر ورسوخ ہے، وہاں رفتار زیادہ تیز ہو جانی
چاہیے۔بلکہ بیسیوں گنا سے زیادہ تیز ہونی چاہئے۔بہر حال یہ خوشکن خبر ہے۔وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے
حالات میں تبلیغ کی راہیں وسیع کر دی ہیں۔اور جب سے پاکستان سے احمدیوں پر مظالم کی خبریں آنی
915
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 اگست 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
شروع ہوئی ہیں، عوام الناس کے علاوہ بڑی تیزی کی ساتھ اہم شخصیات اور اداروں کا جماعت کی طرف
رحجان بڑھتا چلا جارہا ہے۔تو اس کے نتائج بھی انشاء اللہ اکٹھے نکلیں گے۔کیونکہ یہ رحجان جب پیدا ہوتے
ہیں تو چند دنوں میں تو نہیں وہ بیعتوں میں بدلا کرتے ، کچھ وقت لگتا ہے۔مگر امید ہے، انشاء اللہ تعالیٰ اس کا
بہت اچھا پھل ہمیں وہاں عطا ہو گا۔متفرق بعض ممالک ہیں، ان میں بھی بعض میں تو بالکل غیر معمولی رحجان میں تیزی آئی ہے۔گیمبیا والے نمبر تو لگا رہے ہیں، بیعتوں پر۔لیکن یہ نہیں بتارہے کہ یہ کتنی دیر کے نمبر لگے ہوئے ہیں۔مثلاً
ان کا جواب نمبر آیا ہے آخری ، وہ 2109 کا ہے۔اب یہ نہیں پتہ لگ رہا کہ ایک سال کے ہیں یا پانچ سال
کی ہیں۔تو اس لئے جو بھی رپورٹیں بھیجا کریں، اس میں وضاحت کر دیا کریں۔آئیوری کوسٹ چھوٹا سا ملک ہے، جماعت بھی چھوٹی سی ہے لیکن وہاں خدا کے فضل سے جولائی
کے مہینے میں 57 بیعتوں کی اطلاع ہے۔اور نبی میں 6 بیعتوں کی اطلاع ہے۔اور ایک نیا جزیرہ جہاں دو
رومن کیتھولک عیسائی، رومن تھے یا دوسرے چرچ سے مگر بڑے شدت کے عیسائی تھے، دو احمدی ہوئے
تھے، ان میں سے ایک تربیت حاصل کرنے کے لئے نجی سووا (Suva) پہنچا۔وہاں اس نے بڑے جوش و
خروش سے تربیتی کلاس میں حصہ لیا اور نئے ارادے لے کے اپنے جزیرہ میں واپس لوٹ رہا ہے۔وہ بھی
دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کو وہاں کا مبلغ بنادے۔ٹرینیڈاڈ کچھ عرصہ سے بالکل خاموش ہو گئی تھی۔اب پچھلے مہینے وہاں سے 47 بیعتوں کی اطلاع
ملی ہے۔ماریطانیہ بھی نیا ملک ہے، جہاں جماعت قائم ہوئی ہے۔وہاں سے بھی 16 بیعتوں کی اطلاع ملی
ہے۔اور بعض جگہ تو خدا کے فضل سے وہ
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا
کے رحجان ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں ، وہاں سے اطلاعیں آرہی ہیں۔(النصر : 03)
مطبوعہ خطبات طاہر جلد 13 صفحہ 459 تا 471)
916