ساری کائنات مٹ سکتی ہے لیکن احمدیت کی روح نہیں مٹ سکتی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 9 نومبر 1984ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 09 نومبر 1984ء
ساری کائنات مٹ سکتی ہے لیکن احمدیت کی روح نہیں مٹ سکتی
دو
خطبہ جمعہ فرمودہ 09 نومبر 1984ء
ابھی پچھلے دنوں بہت زیادہ چرچا ہوا ہے، ابے سینیا میں یعنی حبشہ میں فاقہ کی آفات کا۔اور اچانک ٹیلی ویژن میں، ریڈیو میں، اخباروں میں بڑی شدت سے وہاں کے متعلق خبریں آنے لگی ہیں
اور قومیں حرکت میں آئی ہیں۔یورپ حرکت میں آگیا ہے، امریکہ حرکت میں آگیا ہے، روس حرکت میں آ
گیا ہے۔اور اس سے پچھلے سال سینی گال میں اور دوسرے ممالک میں اس قدر فاقے پڑے ہیں کہ جانور
تباہ ہو گئے بھوک سے، انسان تباہ ہو گئے ، بچے مارے گئے۔اتنے خوفناک مناظر ہیں، اس زمانے کے، جو
بعد میں تصویروں میں پیش کئے گئے کہ علاقے کے علاقے صحرا پنجروں سے بھرے پڑے ہیں۔جو جانور
ایک ساتھ رہ نہیں سکتے ، بھوک کی شدت نے ان کو ایک انسانی زندگی کے انس کے نتیجہ میں اکٹھا کر دیا۔شیر بھی وہیں مرا پڑا ہے، بکری بھی وہیں مری پڑی ہے۔ہاتھی بھی وہیں مرا پڑا ہے، خرگوش بھی وہاں مرا پڑا
ہے۔اور ان کے پنجر بتا رہے ہیں کہ ان میں یہ بھی استطاعت نہیں رہی تھی آخر پہ آ کر کہ وہ ایک دوسرے کو
نقصان پہنچا سکیں۔پانی نہیں تھا، جب پیاس کی شدت ہو جائے اور جسم نڈھال ہو جائے تو کھانے کی
خواہش ہی باقی نہیں رہتی۔ہاتھیوں نے پاؤں سے گڑھے نکالے، کنویں نکالے، جس حد تک بھی ہاتھی کو
استطاعت ہے اور وہ کافی گہرا گڑھا کھود لیتا ہے۔ان کے نکالے ہوئے کنوؤں سے مٹی چوس چوس کے
جانوروں نے پانی پئے۔یہاں تک انسان وہاں پہنچتے رہے، وہ پانی بھی خشک ہو گیا اور کوئی قوم حرکت میں
نہیں آئی۔نہ روس کو خیال آیا کہ اس طرح انسانیت بھوکوں مررہی ہے اور نہ امریکہ کو خیال آیا۔نہ یورپ کی
تو میں جا گئیں۔اب افریقہ ایک حصہ میں صرف یعنی ابی سینیا میں جو بھوک پڑی ہے تو اچانک یہ بیدار ہو
گئے ہیں۔وجہ یہ ہے کہ وہاں ان کی سیاسی کشمکش چل رہی ہے۔دونوں گروہوں یعنی مشرق اور مغرب کی
طاقتیں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ان کو پتہ ہے کہ آج جو ان کا پیٹ
بھرے گا ، وہ اس کے غلام ہو جائیں گے، اس کے ساتھ اس کے سیاسی روابط بڑھ جائیں گے۔تو جب
مغرب کو یہ پتہ چلا کہ روس نے کثرت کے ساتھ ٹرکس بھجوانے شروع کر دیئے ہیں اور کچھ گندم کے ذخائر
935
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 نومبر 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
بھجوانے لگے ہیں تو اچانک ان کی دلی ہمدردی، انسانی ہمدردی جاگ گئی اور بڑی تیزی کے ساتھ وہاں
ایک دوسرے سے انہوں نے دوڑ شروع کر دی۔اور دوڑ کا آخری مقصد کیا ہے کہ اس ساری قوم کو ہم اپنا
غلام بنائیں۔اس کے ساتھ چاڈ بھی ہے، وہاں بھی لوگ بھوکوں مر رہے ہیں ، اس کا کوئی خیال نہیں آرہا اور
دیگر ممالک بھی ہیں۔میں جب مجھے یہاں کے بعض دوستوں نے بھی توجہ دلائی لیکن اس سے پہلے ہی میں سوچ
رہا تھا، افریقہ کے لئے بھی تحریک کروں تو بعض دوستوں کے خطوں سے مجھے خیال آیا کہ وہ سمجھ نہیں رہے
کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ چنانچہ ایک صاحب نے تو از خود ہی ان کو چندہ دے دیا، ابے سینیا کے لئے۔ان کو
جواب میں ، میں نے یہ لکھا:۔الامام جنة يقاتل من ورائه
( صحیح بخاری، کتاب الجهاد والسیر ، باب یقاتل من وراء الامام و یتقی به)
امام تو ڈھال ہوتا ہے، اس کے پیچھے رہ کر لڑنا چاہیے۔تم نے جلد بازی کی ہے۔مجھے خود احساس
ہے، تم سے زیادہ احساس ہے کہ کیا ہورہا ہے؟ ساری دنیا کی ضرورتیں میرے پیش نظر ہیں۔اسلام کی
ساری ضروریات پیش نظر ہیں۔اور تمہارے لکھنے سے پہلے میں فیصلہ کر چکا تھا کہ تمہیں ساری بات سمجھا کر
پھر تحریک کروں گا۔جہاں تک جماعت کی استطاعت کا تعلق ہے، اس میں تو کوئی شک نہیں کہ ساری جماعت اپنی ساری
دولت بھی لٹا دے تو اس وقت جو بھوک کا دن آگیا ہے، اس کو دور نہیں کر سکتی۔آٹے میں نمک کے برابر بھی
ہمارے اندر توفیق نہیں کہ ہم ان لوگوں کی تکلیف دور کر سکیں۔لیکن اس وقت ایک میدان خالی ہے، جہاں
يَّتِيمَا ذَا مَقْرَبَةِ
موجود ہے یا
أَوْ مِسْكِيْنًا ذَا مَتْرَبَةِ
بھی موجود ہے۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ چاڈ کے فرانس سے تعلقات ہیں، وہ مدد دے یا لیبیا سے
تعلقات ہیں، قذافی کیوں نہیں دیتا ان کو؟ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ نائیجر کا فرق ہی کوئی نہیں پڑتا ، جتنے مرضی
بھوکے مر جائیں۔ان سے کیا فرق پڑتا ہے؟ نہ وہ اس طرف کے اور نہ وہ اس طرف کے۔936
أَوْ مِسْكِيْنًا ذَا مَتْرَبَةِ
بھی وہاں موجود ہیں۔
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 09 نومبر 1984ء
چنانچہ پیشتر اس کے کہ میں تحریک کرتا، میں نے تمام افریقہ کے مبلغین کو یہ لکھوایا ہوا ہے کہ آپ
پوری طرح جائزہ لیں کہ کس طرح ان غریبوں کی جماعت مدد کر سکتی ہے؟ کون سا بہترین ذریعہ ہے اور اس
میں مسائل کیا در پیش ہوں گے؟ صرف ٹرانسپورٹ ہی ایک ایسی چیز ہے کہ اگر ہم ٹرانسپورٹ پیدا کرنے کی
کوشش کریں اپنے لئے تو سارے وسائل کام آجائیں گے لیکن ہم نہیں کر سکیں گے۔لیکن اس سے قطع نظر
ہمیں اپنے دل کا اطمینان ہونا چاہیے۔میں جو تحریک کر رہا ہوں، وہ اس وجہ سے کر رہا ہوں کہ قطع نظر اس کے
کہ کام ہماری طاقت سے بڑھ کر ہے۔ہماری نیت یہ ہونی چاہئے کہ ہم اپنے رب کے حضور اپنے ضمیر کو
مطمئن پائیں۔ہمارے دل میں یہ تسکین ہو کہ ہم بھی ان لوگوں میں شامل تھے، جن کا قرآن کریم میں ذکر
ہے۔شدید مشکلات میں مبتلا تھے، اپنے وطنوں میں احمدی بے وطن ہورہے تھے، ان کے اقتصادی ذرائع پر
ضر میں لگائی جا رہی تھیں، ان کو ہر طرح بدحال اور مفلوک الحال کیا جار ہا تھا ، ان پر دنیا کو احمدی مسلمان بنانے
کی ذمہ داریاں
تھیں، ان کو بے شمار میدانوں میں لٹریچر پر خرچ کرنا تھا تنظیموں پر خرچ کرنا تھا، مساجد پر خرچ
کرنا تھا، نیکیوں کے نئے سے نئے رستے کھلتے چلے آرہے تھے اور ہر آواز پر وہ اپنی ساری طاقتیں خرچ کر
کے اپنی طرف سے جیبیں خالی کر چکے تھے، اس وقت خدا کی نظریہ دیکھے گی اور دیکھ رہی ہے کہ اسی جماعت کو
جب تحریک کی گئی کہ آج اس بھوک کے دن مٹانے کے لئے بھی کچھ نہ کچھ پیش کرو تو وہ ضرور کچھ نہ کچھ پیش
کرتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں، جن کا قرآن کریم میں ذکر ہے۔اور یہ اللہ کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں ان
لوگوں میں سے بنایا ہے۔قطع نظر اس کے کہ وہ مسلمان ہیں یا غیر مسلم ہیں؟ احمدی ہیں یادشمن ہیں احمدیت
کے؟ جہاں بھی تکلیف ہوگی ، وہاں جماعت احمدیہ ضرور تکلیف کو دور کرنے کی کوشش کرے گی۔چنانچہ ابھی کراچی میں کچھ عرصہ پہلے جب بہت خطرناک بارش ہوئی اور بہت ہی زیادہ تکلیف
پہنچی ہے، غریب گھرانوں
کو تو احمدی عورتیں لجنہ کی ، جو کچھ ان کے بس میں تھا، کوئی کمبل، کپڑے، کوئی کھانا
لے کر غریبوں کے گھر پہنچیں اور خدمت شروع کی۔اور کوئی تبلیغ کی نیت نہیں تھی، نہ ان کا ارادہ، نہ اس خیال
سے وہاں وہ گئیں۔صرف تکلیف دور کر رہی تھیں تو بعض احمدی بہنوں نے مجھے جو یہ واقعات لکھے ہیں،
حیرت انگیز ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ بعض لوگ اکٹھے ہو کر ہمارے پیچھے پڑ گئے کہ تم ہمیں بتاؤ تم کون ہو اور کیوں
آئے ہو؟ انہوں نے کہا کہ ہم تمہیں نہیں بتانا چاہتے تمہیں تکلیف ہوگی۔اور اگر ہم نے بتادیا ، ہوسکتا ہے، تم
ہم سے لینا بند کر دو۔تم اپنی ضرورت پوری کرو، تمہیں اس سے کیا غرض ہے؟ کون آیا تھا؟ کیوں آیا تھا؟ کیا
دے گیا ؟ اس پر وہ کہتے ہیں کہ عجیب نظارے ہم نے دیکھے۔بعض لوگوں نے کہا کہ دیکھو، ہم یہ جانتے ہیں
937
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 نومبر 1984ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
اس بھرے پاکستان میں اور کسی کو خیال نہیں آسکتا، تم احمدی تو نہیں ؟ تمہارے دل پر بیتی ہے اور کسی اور کے
دل پر نہیں بیتی ہم نے ہمارا دکھ محسوس کیا اور کسی اور نے محسوس نہیں کیا۔ہم تمہاری پیشانیوں سے پہچانتے ہیں،
تم چھپاؤ، جو چاہو کرو، ہمیں پتہ لگ گیا ہے کہ تم کون ہو؟ چنانچہ مجبوراً پھر ان کو بتانا پڑا۔تو جس قوم نے مظالم کی
حد کر دی تھی ، جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے یا آئندہ پہنچے گی تو تب بھی انشاء اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ پیش پیش
ہوگی اور جہاں تک جیبوں کا تعلق ہے، یہ نہ میں نے بھری تھیں، نہ آپ نے بھری ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ عطا
کرنے والا ہے اور اپنی راہ میں خرچ کرنے والوں کا نقشہ یہ کھینچا ہے:۔وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ
ہم نے جو ان کو عطا کیا ، اس سے وہ خرچ کرتے چلے جاتے ہیں۔اور جتنا وہ خرچ کرتے۔جاتے ہیں، ہم عطا کرتے چلے جاتے ہیں۔یعنی ایک سلسبیل ہے، ایک جاری سلسلہ ہے، جو کبھی ختم نہیں ہو
سکتا۔ایک طرف سے پانی بہہ رہا ہے لیکن بہنے کے سوراخ تو چھوٹے ہیں کیونکہ انسانی ہاتھوں کے بنائے
ہوئے ہیں، ایک طرف سے پانی آ رہا ہے اور وہ آسمان کا سوراخ ہے، جو خدا کے ہاتھوں کا بنایا ہوا ہے۔اس لئے ناممکن ہے کہ آنے والی راہ نکلنے والی راہ سے چھوٹی ہو جائے۔ایک جاری مضمون ہے،
وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ
ہمیشہ ایسا ہوتا چلا جاتا ہے۔پس جماعت احمدیہ کو تو اس بات کا کوئی خوف نہیں، جتنی توفیق ہوگی ، ہم اتنا ضرور دیں گے۔اور
صرف یہی نہیں کریں گے کہ آج کی ضرورت پوری کرنے کی کوشش کریں بلکہ جس طرح ہم نے افریقہ میں
پہلے سے ہی پروگرام شروع کر دیا ہے، ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی ہم نے جو کوشش کرنی ہے، یہ آتے
ہیں اور فقیروں کی طرح تقسیم کر کے چلے جاتے ہیں۔اور یہ نہیں دیکھتے کہ ان کو زراعت میں تعلیم دینے کی
ضرورت ہے، ان کو زراعت میں خود کفیل کرنے کی ضرورت ہے، اس معاملہ میں وہ بالکل بے خبر، بے پرواہ
ہوتے ہیں۔تا کہ وہ قومیں ہماری محتاج رہیں اور جب احتیاج ہو تو پھر ہماری طرف دوڑیں۔ہم نے افریقہ میں ایک سکیم شروع کی تھی اللہ کے فضل سے بہت کامیاب رہی۔اور ساری قوم
نے اس کو امید کی نظروں سے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ایک ہزارا ایکٹر کا فارم لے کر اگر چہ پہلے سال شدید
نقصان ہوا لیکن میں نے ان سے کہا کہ اب جاری رکھیں، کوئی پرواہ نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کی خاطر ہم کر رہے
ہیں، وہ خود فضل کرے گا۔چنانچہ اس دفعہ رپورٹ یہ آئی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر فصل بہت ہی اچھی
ہوئی ہے اور نہایت کامیاب تجربہ رہا ہے۔938
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 09 نومبر 1984ء
اسی طرح نائیجریا کو ہم نے خود کفیل بنانے کے طریق سکھانے شروع کر دیئے ہیں۔بہر حال ہم
سکھا تو سکتے ہیں اور حتی المقدور کوشش بھی کر سکتے ہیں۔اس لئے باقی ممالک میں بھی ہم اس سکیم کو عام کریں
گے اور بعض احمدی وہاں وقف کر کے گئے ہیں، اسی نیت سے۔جنہوں نے ان کو کام سکھانے کی نیت کی
ہوئی ہے، ان کی خاطر وہ بڑی مشکلات میں مصیبتوں میں پڑ کر وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دن رات محنت کر
رہے ہیں۔اور آہستہ آہستہ سلیقہ دے رہے ہیں، ان کو۔ان کو بالکل علم نہیں تھا کہ چاول کس طرح لگایا جاتا
ہے، گندم کس طرح لگائی جاتی ہے، ان سب چیزوں سے وہ نابلد تھے۔تو یہ اللہ کا احسان ہے کہ وہ ہمارے لئے نیکیوں کی راہیں کھول رہا ہے۔اور نیکی کی راہوں میں
ہمیں آگے سے آگے بڑھاتا چلا جارہا ہے۔ان فضلوں کو جب ہم دیکھتے ہیں تو پھر ان کے دیئے ہوئے دکھ،
ان کی دی ہوئی گالیاں ، ان کی لغو باتیں، ان کے فضول قصے، بالکل حقیر اور بے معنی دکھائی دینے لگتے ہیں۔اس وقت دل حمد سے بھر جاتا ہے اور اللہ کے حضور حمد و شکر سے بھر کر آنکھیں آنسو بہاتی ہیں اور یہ عرض کرتی
ہیں اپنے رب سے کہ:
ہیں تری پیاری نگاہیں دلبرا اک تیغ تیز
جس سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑا غم اغیار کا
(در شین)
تو خدا کے فضل اس کثرت سے نازل ہو رہے ہیں اور ہر جگہ نازل ہو رہے ہیں کہ آپ باوجود
اس علم کے کہ ہورہے ہیں، پھر بھی تصور نہیں کر سکتے۔کیونکہ آپ کو ساری اطلاعیں اس کثرت سے نہیں آ
ر ہیں، جس طرح مجھے آتی ہیں۔کوئی جاپان سے خط آ رہا ہے اور کوئی پاکستان سے خط آ رہا ہے۔کوئی افریقہ
کے ممالک سے خط آ رہا ہے، کوئی ہندوستان سے آ رہا ہے۔گاؤں کے گاؤں احمدی ہوتے چلے جارہے
ہیں۔ایسی تیزی آگئی ہے تبلیغ میں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔انگلستان بھی جاگ رہا ہے، اللہ کے فضل سے۔پہلے میں نے آپ کو خوشخبری دی تھی کہ ایک جوڑا،
نہایت ہی سلجھا ہوا مخلص انگریز میاں بیوی کا نوجوان جوڑا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نشان دیکھ کر احمدی
ہوا ہے۔اسی جگہ سے یعنی یارک شائر سے۔اب کل رات مجھے چٹھی ملی ہے کہ ایک اور خاتون احمدی ہوئیں
تھیں، کچھ عرصہ پہلے وہ ایک اور خاتون کو ساتھ لانے لگیں اور کل انہوں نے ایک بہت زبردست تبلیغی پارٹی
کی ہوئی تھی۔بڑا ہی خدا کے فضل سے ان کو جنون ہے، یعنی ڈاکٹر سعید اور سلمی سعید، جو ان کی بیگم ہیں۔تو اسی
939
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 نومبر 1984ء
*
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
(80) آدمی قریب بلائے ہوئے تھے، اڑھائی گھٹے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں تبلیغ کا موقع ملا اور کثرت سے پہلے کئی
دن دعائیں کرتے رہے کہ اے اللہ! ہمیں تو علم نہیں ہے، تو ہمیں روشنی عطا فرما، حکمت عطا فرما، ہماری زبان
کھول۔سلمی سعید لکھتی ہیں کہ میں حیران ہو گئی تھی کہ مجھے جواب کیسے آرہے ہیں اور کس طرح میری زبان
چل رہی ہے، خود بخود یہاں تک کہ اس کثرت سے فون آنے شروع ہوئے کہ اب ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ
تمہارا اسلام سچا ہے اور باقی سب جو قصے ہیں، فرضی باتیں ہیں۔بعض لوگوں نے کہا کہ ہمیں تو نفرت تھی۔اسلام کے نام سے۔یہ جو ملا ازم اسلام پیش کر رہا ہے، جس قسم کے تنگ نظر وہ اسلام کی طرف منسوب کر کے
پیش کرتے ہیں، جس قسم کا تمہارے رسول کا تصور انہوں نے بنایا ہوا ہے، انہوں نے بتایا سلمی سعید کو کہ ہم تو
دن بدن نفرتوں سے بھر رہے تھے۔آج ہمارے دل میں اسلام کی محبت پیدا ہوگئی ہے۔بعضوں نے دعا کے
لئے کہا کہ دعا کرو، اب ہمیں اللہ جلد ہدایت نصیب کرے۔ایک لڑکی ، جس کا میں نے ذکر کیا ہے، اس نے کہا کہ میں نے ابھی بیعت کرنی ہے۔جو ساتھ
لے کر آئی ہوئی تھی، اس نے کہا کہ بی بی ابھی بیعت نہ کرو، کچھ اور سوچ لو۔ابھی تو تم نئی ہو۔اس نے کہا:
تمہیں نہیں پتہ کیا بات ہے۔میں نے چند دن ہوئے ایک خواب دیکھی اور اس خواب میں ایک موسیٰ کا ذکر
تھا اور ایک کفن کا ذکر تھا۔اعصائے موسیٰ اور اس کا جیت جانا۔اور ایک کفن کا ذکر تھا، جو مسیح کا کفن تھا اور
مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ خواب کیا ہے؟ جب یہ سلمی سعید سوال کا جواب دے رہی تھیں تو جو الفاظ ان
کے منہ سے نکلے بعینہ وہی خواب میں مجھے بتائے گئے تھے۔اور کفن کا جوذ کر انہوں نے کیا ہے، وہی ذکر
خواب میں چل رہا تھا۔تو اب تو میں ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتی۔چنانچہ وہاں سے واپس جا کر گھر پھر انہوں
نے فون کیا ، انہوں نے کہا: میں بے قرار ہو گئی ہوں، مجھ سے ابھی بیعت لو۔چنانچہ انہوں نے پھر بلایا اور
بیعت ان کی لی۔اور اب خدا کے فضل سے وہ بیعت مجھے رات ہی بھجوا دی گئی۔-
جرمنی میں خدا کے فضل سے ستر سے اوپر احمدی ہو چکے ہیں۔اللہ کے فضل سے جو تازہ اطلاع ملی
ہے اور رحجان بڑھ رہا ہے، تیزی سے۔ہندوستان میں جیسا کہ میں نے بیان کیا، گاؤں کے گاؤں بعض
علاقوں میں احمدی ہورہے ہیں۔کل ایک خط آیا ہے کہ وہاں جب احمدیت کے پھیلنے کی خبریں ملیں تو دور دراز
سے بڑے بڑے علماء پہنچے، نفرتیں پھیلانے کے لئے پہنچے۔اور ان لوگوں کو علماء کو گاؤں والوں نے نکال دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تمہارا اسلام نہیں چاہئے۔تم نفرتیں لے کر آئے ہو، تم گالیاں لے کر آئے ہو۔انہوں
نے تو ہمیں زندہ کر دیا ہے، انہوں نے تو ہمیں خدا کا پیار عطا کیا ہے۔تم کیا باتیں کرتے ہو۔یہ کس طرح
940
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 09 نومبر 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جھوٹے ہو گئے، جو خدا کی باتیں اور رسول کی باتیں کرتے ہیں۔جنہوں نے ہمیں اللہ کی محبت سکھائی،
جنہوں نے ہمیں نماز ، روزہ بتایا اور تم ہمیں آکر ان کے خلاف گالیاں دے کر ان سے بدظن کرنا چاہتے ہو۔تمہارا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔بعض گاؤں والوں نے ان سے کہا: یہ ہند و علاقہ تھا، جب ہندو ہمیں ہندو بنا
تھے، جب ہماری تہذیب تباہ ہورہی تھی، اس وقت تمہارا اسلام کہاں سویا ہوا تھا؟ تمہیں کوئی خیال نہیں
آیا کہ علاقوں کے علاقے ایسے پڑے ہوئے ہیں ہندوستان میں، جہاں ہندو کلچر مسلمانوں کو تباہ کر رہا ہے۔اور دن بدن ان کو اسلام سے متنفر کر کے خاموشی کے ساتھ ہندو ازم کی طرف واپس لے جا رہا ہے۔اس وقت
تمہارے کانوں پر جوں نہیں رینگی۔اور اب جبکہ احمدی یہاں پہنچے ہیں، ہمیں اسلام سکھانے کے لئے اور ان
سے مقابلہ سکھانے کے لئے غیروں سے تو اب تم آگئے ہو کہ ان کو چھوڑ دو۔رہے۔افریقہ میں جو صد سالہ سکیم تھی، اس کے تابع ہم نے بعض ممالک کے سپردہ، بعض ممالک کئے
تھے، جہاں کوئی بھی احمدی نہ تھا۔اور یہ فیصلہ تھا کہ اللہ کے فضل کے ساتھ ہر ملک سو سالہ جو بلی کے تحفے کے
طور پر دو یا تین ملک ایسے خدا کے حضور پیش کرے، جہاں پہلے احمدیت نہیں ہے۔چنانچہ افریقہ کے ایک
ملک کے متعلق پہلے بھی اچھی خبر آئی تھی ، اب کل پھر اطلاع ملی ہے، غانا کے سپر د کیا گیا تھا کہ خدا کے فضل
سے وہاں دیہات کے دیہات احمدی ہوئے ہیں۔اور اب ان کی طرف سے مطالبہ آیا ہے کہ فوراً آکر
ہمارے اندر جماعتیں قائم کرو، ہمیں نظام سکھاؤ۔اور اللہ کے فضل سے رجحان ایسا تیزی سے پھیل رہا ہے
کہ وہ کہتے ہیں : ہمیں فوری طور پر وہاں مبلغ مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔چنانچہ ان کو میں نے لکھا ہے:
آپ خود جا ئیں تنظیم قائم کریں اور آگے پھر اس
کو سنبھالیں تو خدا کی دین ہے، وہ تو نہیں رکتی۔جتنا یہ روک رہے ہیں، اتنا ہی خدا کھولتا چلا جارہا ہے، ہماری راہیں۔جتنا یہ ہمارے رزق پر
ہاتھ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، اتنا ہی اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے چندوں میں برکت ڈالتا چلا جارہا ہے۔ے
جتنا یہ گندی گالیاں ہمیں دیتے ہیں، اتنا ہی اللہ تعالیٰ ہمیں روحانی وجود بناتا چلا جارہا ہے۔جتنا یہ متنفر
کرتے ہیں، ہمارے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دین سے، اتنا ہی زیادہ عشق بڑھتا چلا جا
رہا ہے اور اسی کثرت سے احمدی درود بھیج رہا ہے۔جتنا یہ مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دیتے ہیں، اتنا زیادہ
احمدیوں میں حضرت مسیح موعود کی محبت موجیں ماررہی ہے۔یہ دو الگ الگ واقعات رونما ہور ہے ہیں۔ایک مغضوب علیہم اور ضالین کی راہ ہے، جو پہچانی جاتی ہے۔اور ایک وہ راہ ہے، جن پر خدا نے
انعام فرمایا اور وہ بھی پہچانی جاتی ہے۔941
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 نومبر 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
چنانچہ وہ کام جو ہماری تربیتی تنظیمیں کبھی بھی نہیں کر سکتی تھیں، وہ کام خود بخود خدا کی تقدیر ظاہر فرما
رہی ہے۔اس کثرت سے اطلاعیں ملتی ہیں، ایسے احمدیوں کی ، جو یا تقریباً بے دین خدا تعالیٰ سے اپنے
گناہوں کی وجہ سے تھے یا بے تعلق تھے یا نمازوں میں ست تھے۔کوئی دین کی محبت ان میں نہیں تھی یا
چندے ادا نہیں کرتے تھے۔ان کی چٹھیاں پڑھتا ہوں میں تو آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ خدا کی حمد سے
دل کس طرح بھر جاتا ہے۔اور کس طرح آنکھیں اللہ کے حضور شکر کے آنسو بہاتی ہیں۔ٹھیک ہے، بہت
گند بکنے والے لوگ ہیں ، اس دنیا میں۔ٹھیک ہے، بہت دکھ دیئے ہیں۔لیکن ان انعامات کو بھی دیکھیں کہ
اس کے مقابل پر آپ سے خدا کیا سلوک کر رہا ہے۔پس پاکستان کے احمدیوں کو خصوصا میں توجہ دلاتا ہوں کہ خدا کی پیاری نگاہوں کو دیکھنا شروع کر دیا
کریں، جب یہ دکھوں اور مصیبتوں کے انبار آپ پر پھینکتے ہیں۔ایک ہی علاج ہے اور اس علاج کے سوا کوئی
علاج نہیں ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتایا ہے، اس وقت اللہ تعالیٰ کے لطفوں کو یاد کیا کریں۔اللہ تعالیٰ کے احسانات کو یاد کیا کریں۔خدا کے کرم جو بارش کی طرح برس رہے ہیں، ان
کو دیکھا کریں۔چنانچہ میں آپ کو ایک بچے کا مثال کے طور پر میں نے بعض خط چنے ہیں، ایک نوجوان کا خط میں
آپ کو بتاتا ہوں۔یہ ایک مثال نہیں ہے، ایسی سینکڑوں مثالیں ہیں اور ہزار ہا اور ایسی مثالیں ہیں۔لیکن ہر نوع
کے احمدیوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک پاک تبدیلی پیدا ہورہی ہے۔ایک صاحب لکھتے ہیں، غیر ملک
سے یعنی پاکستان کے باہر کسی ملک سے کہ میں گزشتہ چھ سال احمدیت سے کافی دور چلا گیا تھا۔نہ نماز نہ روزہ۔لیکن اس آرڈینینس کے بعد خدا کے فضل اور بزرگوں کی دعاؤں سے واپس کھنچا چلا آیا ہوں۔میں نے خدا تعالیٰ
سے اپنے گناہوں کی توبہ کی اور نمازیں اور روزے شروع کئے اور ہر نماز میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس نے
دوبارہ مجھے نیکی کی توفیق عطا فرمائی۔گویا کہ یہ آرڈینینس میرے لئے تو بڑا ہی بابرکت ثابت ہوا۔اور اس وقت
آپ کے یہ الفاظ میرے کان میں گونج رہے ہیں کہ اگر مسلمان کو آگ میں ڈالا جائے تو وہ کندن بن کر نکلتا
ہے۔اس تبدیلی کی ایک خاص وجہ یہ تھی کہ آرڈینینس کے معابعد میں نے اپنے والدین، جو کہ پاکستان میں
ہیں، ان کو خط لکھا کہ آپ لوگ اپنے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی مجھے بھیجیں تا کہ میں آپ کا ویزہ بھیج کر آپ لوگوں کو
یہاں بلوالوں۔اس خط کا جواب اس طرح آیا، اگر بیٹا تم نے سیر کی غرض سے بلوایا ہوتا تو ہم ضرور آتے لیکن
تم حالات سے ڈر کر ہمیں بلوار ہے ہو تو یہ ذہن سے نکال دو کہ ہم ڈر کی وجہ سے آجائیں گے۔ہم تو شہید ہونے
کے لئے بے چینی سے وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔وہ بچہ لکھتا ہے کہ خط مجھ پر بجلی بن کر گرا اور اس کے بعد پھر
942
تحریک جدید -- ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 نومبر 1984ء
میں نے احمدیت کی کتابیں پڑھنی شروع کیں اور اب تو جہاں موقع ملتا ہے تبلیغ کی بھی کوشش کرتا ہوں۔میری
اس تبدیلی کو دیکھ کر دوست احباب حیران ہو جاتے ہیں کہ اسے کیا ہو گیا ہے؟
تو یہ ایک انعام ہے، جو اللہ تعالیٰ عطا کر رہا ہے، جماعت کو۔اور کثرت سے عطا کر رہا ہے۔چھوٹے
چھوٹے بچے ولی بن رہے ہیں اور خدا کی راہ میں آنسو بہانے لگے ہیں۔ایک صاحب لکھتے ہیں کہ بعض
اوقات تو بڑے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آتے ہیں، جب ہم خطبات کی کیسٹس (Cassettes سنتے ہیں تو
دوست اتنا روتے ہیں، اتنا روتے ہیں کہ بعض دفعہ برداشت نہیں ہوتا تو اونچی آوازوں سے رونا شروع کر دیتے
ہیں۔وہ دوست، جن کو کبھی نمازوں میں ست دیکھا جاتا ، وہ بھی اب عبادت کے وقت زار و قطار آنسو بہانے
لگتے ہیں۔سمجھ نہیں آتی کہ اتنی جلدی ، چند ماہ میں یہ حیرت انگیز تبدیلی پیدا کیسے ہوگی؟
جہاں تک چندوں کا تعلق ہے، اس کثرت سے خطوط ہیں، حیرت انگیز قربانیوں کے کہ ناممکن
ہے کہ میں آپ کو بتا سکوں۔وہ محفوظ کئے جارہے ہیں اور انشاء اللہ تعالی آئندہ زمانے کے لئے یہ تاریخ
محفوظ کی جائے گی۔ایسے عجیب خدا تعالٰی نے دلوں کے اوپر تصرفات فرمائے ہیں اور ایسی ایسی ہمتیں عطا
کی ہیں، قربانی کے لئے ایسا جوش پیدا کیا ہے، ایسی لذتیں عطا کی ہیں، قربانی کرنے والوں کو کہ یہ تو اب
ٹھہرنے والا قصہ ہی نہیں ہے، یہ تو میں روکتا ہوں تو رکتے نہیں ہیں۔بعض دفعہ میں واپس کرتا ہوں کہ یہ
تمہاری طاقت سے بڑھ کر ہے منتیں کر کے دوبارہ دیتے ہیں۔کئی دفعہ ایسا ہوا، ایک دفعہ نہیں ہوا۔ایک نوجوان سے میں نے کہا کہ یہ تمہاری ساری عمر کی کمائی ہے۔علم ہے، میں یقین دلاتا ہوں
کہ خدا کی راہ میں یہ منظور ہو گئی ہے اور میں یہ تمہیں واپس کر رہا ہوں۔تم بالکل فکر نہ کرو لیکن اتنا حصہ میں
تمہارا قبول کرتا ہوں۔اس کی وہ کیفیت ہوئی خط پڑھ کر کہ میری قربانی کو گو یار د کر دیا گیا ہے کہ ایسا روحانی
عذاب میں بے چارہ مبتلا ہوا کہ بعد میں یہ مجھے پتہ چلا تو شدید مجھے دکھ پہنچا کہ میں نے کیوں اسے ایسا کہا
تھا۔اور آخر اس نے وہ دے کر ہی چھوڑا۔تو بظا ہر جو لوگ محروم رہے ہیں، ان کو اللہ تعالیٰ اب ایسی روحانی
لذتیں عطا کر رہا ہے ، اس کا تصور بھی کوئی دنیا میں نہیں کر سکتا۔ایک غریب عورت نے یہ لکھا کہ جب میں نے دیکھا اپنی بہنوں
کو قربانی کرتے ہوئے ، ہر
طرف تو اس قدر مجھے شدید تکلیف تھی کہ میں کیا کروں؟ میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔کہتی ہیں: اچانک
مجھے خیال آیا کہ یہ جو گائے میں نے لی ہے، بچوں کو دودھ پلانے کے لئے، یہ تو ہے۔تمہارے پاس اگر
تمہیں اس گائے سے محبت ہے اور دل میں خواہش قربانی کی زیادہ ہے تو پھر اس گائے کو پیش کر دو۔چنانچہ
943
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 09 نومبر 1984ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
آج کے بعد سے یہ گائے میری نہیں ہے۔جب تک آپ اس کو سنبھال کر یا بیچ کر انتظام نہیں کر لیتے ، اس
وقت تک جو دودھ میں اس سے لوں گی، اس کے پیسے ادا کروں گی۔عجیب دیوانے لوگ ہیں۔دنیا تو تصور بھی نہیں کر سکتی کہ احمدی کیا ہے؟ اس کی حقیقت کیا ہے؟ وہ تو
آپ کے ظاہر
کو بھی نہیں پہچانتی۔آپ کے باطن میں کیسے اس کی نگاہیں اتر سکتی ہیں؟ ایک بچی کا بہت پیارا خط
آیا۔کہتی ہے: (Cassette) کیسٹ چل رہی تھی، عورتوں کی قربانیوں کے، جو آپ واقعات بیان کر رہے
تھے، چھوٹی بچی ہے، وہ کہتی ہے کہ میرے دل میں عجیب تڑپ اٹھی اور میں نے اپنی ماں کو کہا کہ امی آپ کے
دل پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔کہتی یہ کہتے کہتے ، جو میری نظر اٹھی تو دیکھا کہ ماں اپنی بالیاں اتار رہی ہے اور روتی چلی
جارہی ہے۔اس وقت مجھے خیال آیا کہ میں نے اپنی ماں پر بدظنی کی تھی۔وہی بالیاں اس کے پاس تھیں۔اور
ادھر بیٹی کے دل میں یہ تڑپ پیدا ہوئی، ادھر وہ ماں کے ہاتھ پہلے ہی اس طرف اٹھ چکے تھے۔یہ قوم ہے، جس کو ظالم ہٹائیں گے۔خدا کی قسم آپ نہیں مٹ سکتے۔آپ ہمیشہ زندہ رہنے کے
لئے پیدا کئے گئے ہیں۔یہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی روحیں ہیں، جو آپ کے اندر زندہ ہو رہی ہیں۔یہ محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات ہیں، جو آپ کو نئی زندگی عطا کر رہی ہیں ، ان کو خدا مٹنے دے گا۔یہ تو ہو ہی
نہیں سکتا، یہ ناممکن ہے۔ساری کائنات مٹ سکتی ہے لیکن احمدیت کی روح نہیں مٹ سکتی۔کیونکہ یہ محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کی روح ہے اور خدا اس روح
کو کبھی مٹنے نہیں دے گا“۔خطبات طاہر جلد 13 صفحہ 641 تا 661)
944