ایک ہی خدا ہو اور ایک ہی رسول ہو اور ایک ہی راجدھانی ہو ۔ خطاب فرمودہ 16 نومبر 1984ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 نومبر 1984ء
ایک ہی خدا ہو اور ایک ہی رسول ہو اور ایک ہی راجدھانی ہو
وو
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 نومبر 1984ء
تمام دنیا میں تمام جماعت کے ذرائع اس بات پر صرف ہورہے ہیں کہ احمدی جلد از جلد
مبلغ بن جائے۔اور اس کوشش کے نتیجے میں اس وقت جو منظر ہے، وہ یہ ہے کہ کہیں کہیں سے کوئی سبزی کا
دانہ پھوٹتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔اس کے پیچھے جماعت کی انتظامیہ کی طاقت ہے، جو اس پیج کی طرح
ابھی ان کی سر پرستی کر رہی ہے، اس روئیدگی کو بڑھا رہی ہے۔لیکن عنقریب آپ دیکھیں گے کہ جب
ساری دنیا کا احمدی روئیدگی بن کر پھوٹے گا اور پھر مبلغ کی کونپل اس سے نکلے گی اور مضبوط ہو جائے گی اور
پھر وہ ایک تناور درخت کی طرح اپنے قدموں پر کھڑا ہو جائے گا۔تو ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ایک عظیم انقلاب بر پا ہو جائے گا۔یہ فرضی باتیں نہیں ہیں۔ہر جگہ نئے مبلغ پیدا ہور ہے ہیں۔نئے آدمی اپنے آپ کو دن رات
تبلیغ کے لئے وقف کر رہے ہیں، دعائیں کر رہے ہیں اور ابھی ان کی کوششیں بھی پوری طرح روئیدگی میں
تبدیل نہیں ہوئیں کیونکہ ساری جماعت کی کوششیں مبلغ بنانے والی تو ابھی نسبتا بہت ہی کم ہیں، جو روئیدگی کی
صورت میں پھوٹی ہیں۔میں تو اس تصور کے ساتھ ہی ایک عجیب عالم میں پہنچ جاتا ہوں، خوشی کے کہ جب
ساری جماعت اللہ کے فضل سے مبلغین کی جماعت بن چکی ہو اور لکھوکھا احمدی ساری دنیا میں مختلف ادیان
کے اوپر اسلام کو اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو غالب لانے کے لئے دن رات وقف کئے ہوئے ہوں۔اور
یہ تصور ہی اتنا پیارا ہے، اتنا حسین ہے کہ اس میں کھو کر انسان جنت میں پہنچ جاتا ہے۔جب یہ ہوتا دیکھیں
گے ہم تو کیا عالم ہوگا، ہمارے دل کا۔ساری دنیا کی طاقتیں آپ کو سمیٹنے کی کوشش کریں گی ، تمام دنیا کی
طاقتیں آپ کے گرد باڑ میں لگانے کی کوشش کریں گی، تمام دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں دیوار میں کھڑی کریں
گی۔جس طرح پاکستان کی حکومت آج کل دیوار میں کھڑی کرنے میں مصروف ہے۔لیکن خدا کی قسم آپ
کے اندر ایسی قوتیں پیدا ہو جائیں گی، خدا کی طرف سے کہ آپ چھلانگیں لگاتے ہوئے ہر اونچی دیوار کو
پھلانگ کر آگے نکل جائیں گے، ہر حد کو توڑ دیں گے اور لازماً اسلام کی یہ لہر ساری
دنیا پر غالب آتی چلی جائے
947

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 نومبر 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
-
گی۔یہ مقدر ہے احمدیت کا، جو مجھے اس دشمنی کے پار اس کے دوسری طرف نظر آ رہا ہے۔اس لئے جماعت
کارد عمل یہی ہونا چاہئے ، جو قرآن کریم نے مقرر فرمایا ہے۔اس غیظ و غضب کو بھول جائیں اور اپنی ترقی کی
طرف نگاہ کریں اور روئیدگی کی طرح پھوٹیں اور پھر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں۔پھر اس کے بعد جو مبلغ بن جائے گا، پھر اس کو جماعت کو کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔یہ نقشہ بھی
قرآن کریم نے کھینچا ہوا ہے۔اور بالکل فطرت کے مطابق ہے۔ابتداء میں مبلغ کو بنانے کے لئے محنت کرنی
پڑتی ہے۔وہ بیج سے طاقت لے کر مبلغ بنتا ہے۔مگر ایک دفعہ بن جائے تو پھر سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔بیج جس
کے ساتھ وابستہ ہی نہیں رہا کرتا، وہ تعلق بھی بعض دفعہ ٹوٹ جاتا ہے، پھر بھی بڑھتا ہے اور پھولتا ہے اور پھلتا
ہے اور نشونما پاتا ہے۔یہ ایک ایسا چسکا ہے کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا، جس کو تبلیغ کا چسکا ایک دفعہ
لگ جائے، پھر اس کو کہنے کی ضرورت نہیں ہوا کرتی کہ تم تبلیغ کرو۔ہاں بعض دفعہ روکنے کی ضرورت پڑتی
ہے کہ میاں ذرا ہوش سے، آہستگی سے، ملامت سے، نرمی سے، اتنا بھی زیادہ زور نہ دکھاؤ، روکنا پڑتا ہے۔پھر کئی مبلغین جن کو مجھے سمجھانا پڑتا ہے کہ اتنی تیزی سے نہ کرو، کچھ حکمت سے بھی کام لو۔ذرا نرم روش اختیار
کرو۔لیکن جو مبلغ بنا ہوا ہو، اس کو پھر یہ Coax کرنے کی یا انگیخت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ تم نے تبلیغ
کرنی ہے۔بعض گھرانے جو مبلغ بن چکے ہیں، وہ رفتہ رفتہ اتنا بڑھ گئے ہیں کہ نہ ان کے اپنے آرام ان کے
پیش نظر ہیں، نہ بچوں کے آرام پیش نظر ہیں۔بعض دفعہ انگلستان میں ہی بعض خاندان ہیں، ساری ساری
رات
پھر وہ تبلیغ میں صرف کر دیتے ہیں۔ہم دیکھتے ہیں تو لگتا ہے، باہر والے قربانی دے رہے ہیں۔لیکن ان
سے پوچھیں تو وہ ایک ایسی لذت پاتے ہیں کہ ان کو روکنے والا ، ان کو برا لگتا ہے کہ یہ مجھے کیا کہہ رہا ہے۔پس
وہ کیفیت ہے، جماعت کی جس کا نقشہ قرآن کریم نے کھینچا ہے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم اس کی طرف بڑھ
رہے ہیں اور اور بھی زیادہ تیزی سے قدم بڑھائیں گے۔ابھی تک افریقن ممالک اور انڈونیشا کے بعد جرمنی اپنی بیداری کے لحاظ سے آگے آگے بڑھ رہا
ہے۔اور انگلستان ابھی بہت پیچھے ہے۔چودہ صرف بیعتیں ہوئی ہیں، ان کی ، جب سے میں آیا ہوں۔اور
جرمنی کی ستر سے اوپر ہو چکی ہیں، اللہ کے فضل سے۔اور جو تیاری کی خبریں آرہی ہیں، اس سے لگتا ہے کہ
بہت سے بیچ ، جوبس پھوٹنے کے لئے تیار بیٹھے ہوئے ہیں۔اسی طرح ہالینڈ خدا کے فضل سے بہت اچھا
کام کر رہا ہے۔بہت چھوٹی سی جماعت ہے لیکن گزشتہ چند مہینوں میں سات بہت اچھے قابل تعلیم یافتہ
احمدی ہوئے ہیں۔جن کے ساتھ انشاء اللہ ان کا خاندان بھی آئے گا۔948

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 16 نومبر 1984ء
اور پھر جو احمدی ہوتے ہیں، ان کے ساتھ خدا تعالیٰ اپنے فضل کے بھی عجیب عجیب کھیل کھیلتا
ہے۔ایسی معجزانہ شان سے ان پر ظاہر ہوتا ہے کہ وہ واقعات، عجیب رو پرور واقعات ہیں۔کثرت سے مختلف
لوگ وہ واقعات لکھتے ہیں۔بعض نواحمدی خود اپنے واقعات لکھتے ہیں کس طرح خدا نے ان سے پیار کا سلوک
کیا۔خوابوں کے ذریعہ ان پر ظاہر ہوا، ان کو تقویت دی اور پھر معجزانہ طور پر اپنے قرب کا اور اپنے پیار کا جلوہ
دکھا کر ان کے دلوں کو زیادہ مطمئن کیا۔اپنی ذات پر زیادہ گہرا ایمان ان کے اندر پیدا کر دیا۔ان واقعات میں سے ایک ہالینڈ کا واقعہ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ایک تعلیم یافتہ عیسائی دوست
تھے ، ان کو اسلام میں دلچسپی پیدا ہوئی۔انہوں نے مسجد سے رابطہ قائم کیا۔اور یہ دلچسپی در اصل پیدا اس لئے
ہوئی تھی کہ وہ کینسر کے مریض تھے اور ڈاکٹروں نے یہ اعلان کر دیا تھا ان کے متعلق یعنی ظاہر کر دیا تھا کہ
ہماری سائنس کے مطابق پندرہ دن سے زیادہ یہ زندہ نہیں رہ سکتا۔تو ان کو شدید گھبراہٹ پیدا ہوئی کہ میں
مرنے سے پہلے سچا رستہ تو پالوں۔اپنے رب کے حضور جاؤں گا تو اس سوال کا کیا جواب دوں گا کہ تم نے
مجھے تلاش بھی کیا تھا یا کہ نہیں؟ اس جذبہ سے اس فکر کے نتیجہ میں انہوں نے جستجو شروع کی اور جب وہ ہالینڈ
مسجد پہنچے تو ایک دو دن کے اندر ہی ان کو اطمینان ہو گیا اور انہوں نے کہا: الحمد للہ اب میں نے فیصلہ کر لیا
ہے اور بیعت فارم پر کر دیا۔اور ساتھ ہی دعا کے لئے کہا کہ اب دعا کرو، اللہ تعالیٰ مجھے کچھ زندگی اسلام
میں دے تا کہ میں اسلام میں رہ کر کچھ خدمت کر سکوں۔چنانچہ وہ پندرہ دن کی جو پیشگوئی تھی ، اس کو اب
سات مہینے گزر چکے ہیں اور ان کی صحت بجائے گرنے کے اتنی بہتر ہوگئی کہ اب وہ سفر پر آج کل امریکہ
گئے ہوئے ہیں۔اور وہ خود حیرت زدہ ہیں کہ یہ مجھ سے کیا ہو گیا۔میں نے تو جانے کی تیاری میں بیعت
فارم پر کیا تھا، یہ تو میرے جانے کے تو دن ہی ٹل گئے۔وو
اللہ تعالیٰ نے پہلے مجھے رویا کے ذریعہ بعض خوشخبریاں عطا فرما ئیں اور پھر ایک بہت ہی
پیارا کشفی نظارہ دکھایا، جو میں آپ کے سامنے بیان کرنا چاہتا ہوں۔چند روز پہلے، تقریبا دو ہفتے پہلے شاید
اچانک میں نے ایک نظارہ دیکھا کہ اسلام آباد، جو انگلستان میں ہے، اس وقت ہمارا یورپین مرکز انگلستان
کے لئے ، وہاں میں داخل ہورہا ہوں۔اس کمرے میں جہاں ہم نے نماز پڑھی تھی اور سب دوست صفیں بنا
کر بیٹھے ہوئے ہیں، اسی طرح انتظار میں۔تو عین مصلے کے پیچھے چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب اپنی
اس عمر کے ہیں، نظر آرہے ہیں، جو 20/15 سال پہلے کی تھی۔اور رومی ٹوپی پہنی ہوئی ہے، وہ جو پرانے
زمانہ میں پہنا کرتے تھے۔اور نہایت ہشاش بشاش عین امام کے پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں۔مجھے دیکھتے ہی وہ
اور
**
949

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 نومبر 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
نماز کی خاطر اٹھ کر کھڑے ہوئے اور میں ان کی طرف بڑھنے لگا کہ پوچھوں چوہدری صاحب آپ کہ
گئے ، آپ تو بیمار تھے؟ اچانک کیسے آنا ہوا ؟ تو وہ نظارہ جاتا رہا۔آنکھیں کھلی تھیں اور جو منظر سا سامنے ویسے تھا ،
وہ سامنے آگیا۔تو اللہ تعالیٰ ایسی خوشخبریاں بھی عطا فرمارہا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کی نصرت اور
اس کے ظفر کے وعدے انشاء اللہ تعالیٰ جلد پورے ہوں گے۔تو یہ باتیں ان کے علاوہ ہیں۔جماعت تو ہر حال میں ترقی کر ہی رہی ہے۔جتنا خدا انتظار
کروائے، ہم کریں گے، انشاء اللہ۔کیونکہ ہم کو کچھ نہیں رہے، ہمارے ہاتھ سے جا کچھ نہیں رہا۔ایک دیکھ
ہے اللہ کے لئے ، جو ہمیں پہلے سے زیادہ اور آگے بڑھاتا چلا جارہا ہے۔اس لئے نقصان کا کوئی سودا تو ہے
ہی نہیں۔میں اس لئے تسلی نہیں دے رہا۔مگر میں یہ بتا رہا ہوں کہ اللہ کے رنگ عجیب ہیں۔وہ بظاہر قربانی لیتا
ہے اور حقیقت میں وہ ترقی ہورہی ہوتی ہے۔اور پھر اس مزے اس روحانی لذت کے بھی بدلے عطا فرماتا
ہے۔یہ وعدے ہیں خدا کے، جن کی طرف میں آپ کو توجہ دلا رہا ہوں۔چنانچہ اس کشفی نظارہ کے بعد پھر اللہ
تعالیٰ نے ایک اور کرم یہ فرمایا : جن دنوں پاکستان کے حالات کی وجہ سے بعض شدید کرب میں راتیں گزریں
تو صبح کے وقت الہا ما بڑی شوکت کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: السلام علیکم۔اور ایسی پیاری، ایسی روشن، پکھلی
آواز تھی اور آواز مرزا مظفر احمد کی معلوم ہو رہی تھی۔یعنی بظاہر جو میں نے سنی آواز اور یوں لگ رہا تھا، جیسے وہ
میرے کمرے کی طرف آتے ہوئے، السلام علیکم کہتے ہوئے ، باہر سے ہی شروع کر دیا، السلام علیکم کہنا۔اور اندر داخل ہونے سے پہلے السلام علیکم کہتے ہوئے آنے والے ہیں۔تو اس وقت تو خیال بھی نہیں تھا کہ یہ
الہامی کیفیت ہے۔کیونکہ میں جاگا ہوا تھا پوری طرح۔لیکن جو ماحول تھا اس وقت، اس سے تعلق کٹ گیا
یا۔چنانچہ فور امیر ارد عمل ہوا کہ میں اٹھ کر باہر جا کر ملوں ان کو اور اسی وقت وہ کیفیت جو تھی، وہ ختم ہوئی۔اور
مجھے پتہ چلا کہ یہ تو خدا تعالیٰ نے نہ صرف یہ کہ السلام علیکم کا وعدہ دیا ہے بلکہ ظفر کا وعدہ بھی ساتھ عطا فر ما دیا
ہے۔کیونکہ مظفر کی آواز میں السلام علیکم پہنچانا، یہ ایک بہت بڑی اور دوہری خوشخبری ہے۔اور پہلے بھی
ظفر اللہ خاں ہی خدا تعالیٰ نے دکھائے اور دونوں میں ظفر ایک قدر مشترک ہے۔تو اس لئے میں آپ
کو اطمینان دلاتا ہوں، یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ علم کی آگ بھڑ کا نا بند کردیں گے۔ابراہیم علیہ السلام کے مخالفین نے ظلم کی آگ بھڑ کانی بندتو نہیں کی تھی۔بھڑ کانے کے نتیجہ میں خدا نے فرمایا تھا۔ينَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَّا عَلَى إِبْرَاهِيمَ
(الانبياء: 70)
950

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 نومبر 1984ء
چنانچہ آگ شاید اور بھی بھڑ کا ئیں۔لیکن یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ آگ اسی طرح
آپ کی بھی غلام ہوگی، جیسے مسیح موعود علیہ السلام کی غلام بنائی گئی تھی۔اور خدا تعالیٰ کی سلامتی کا وعدہ آپ کی
حفاظت فرمائے گا۔بالکل بے خوف ہوں اور شیروں کی طرح غراتے ہوئے اس میدان میں آگے بڑھتے
چلے جائیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ اس الہام کے بعد مجھے کامل یقین ہے، ایک ذرہ بھی اس میں شک نہیں۔سارے میرے خوف خدا نے دور فرما دیئے ہیں۔اور میں کامل یقین رکھتا ہوں کہ یہ چند مولویوں کی لعنتیں
کیا چیز ہیں۔ساری دنیا کی زمینی اگر لعنتیں ڈالیں گے، کروڑوں، اربوں لعنتیں بھی اگر زمین سے اٹھیں گی
تو خدا کی قسم زمین کی لعنتیں آپ کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکیں گی۔میرے خدا کا ایک سلام ایسی قوت رکھتا ہے کہ
ساری لعنتیں اس سے ٹکرا کر پارہ پارہ ہو جائیں گی اور نا کام ہوں گی اور نامراد ہوں گی۔خدا کی آواز میں السلام علیکم جماعت کو میں پہنچاتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ یہ سلامتی آپ کے
مقدر میں لکھی جاچکی ہے۔کوئی نہیں ، جو اس سلامتی کو مٹا سکے۔یہ کیا چیز ہیں؟ ان کی گالیاں کیا چیز ہیں؟ ان
کا ایک ہی جواب ہے۔پہلے سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ آپ آگے بڑھیں۔زیادہ شان کے ساتھ
اسلام کا قافلہ شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے سے آگے بڑھتا چلا جائے۔یہ شور و غوغا یہ تو قافلوں کے مقدر میں
لکھا ہوا ہے۔ان کی آوازیں بے معنی اور حقیر ہیں اور یہ پیچھے رہ جانے والی آوازیں ہیں۔ہر منزل پر نئے
شور آپ سن سکتے ہیں۔لیکن ہر منزل کے شور مچانے والے پیچھے رہتے چلے جائیں گئے۔ایک ہی علاج ہے
کہ اپنی رفتار کو تیز سے تیز تر کر دیں۔یہاں تک کہ ان کا شور و غوغا آپ کی گرد کو بھی نہ پہنچ سکے۔اس تیزی
کے ساتھ اس شان کے ساتھ غلبہ اسلام کی شاہراہ پر آگے بڑھتے چلے جائیں کہ دیکھتے دیکھتے وہ وعدہ ، جو
اس آیت میں کیا گیا ہے:۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
آپ کے ذریعہ، ہاں آپ کے ذریعہ وہ دن ہم اپنی آنکھوں کے ساتھ ابھرتا ہوا دیکھیں ، وہ سورج
اپنی آنکھوں کے سامنے ابھرتا ہوا دیکھیں کہ اسلام سارے ادیان پر غالب آچکا ہو اور میرے آقا و مولا ، آپ
کے آقا ومولا ، ہمارے آقا و مولا حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تمام دنیا پر غالب آچکے ہوں۔ایک ہی خدا
ہو اور ایک ہی رسول ہو اور ایک ہی راجدھانی ہو اور وہ اسلام کی راجدھانی ہو۔(آمین)۔خطبات طاہر جلد 13 صفحہ 663 تا 682
951

آج 10 میں سے 10 باقی