جو حیرت انگیز تبدیلیاں جماعت میں پیدا ہو رہی ہیں ، یہ تقویٰ من اللہ ہی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 4 جنوری 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 جنوری 1985ء
جو حیرت انگیز پاک تبدیلیاں جماعت میں پیدا ہو رہی ہیں، یہ تقویٰ من اللہ ہی ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 04 جنوری 1985ء
قوموں پر دو قسم کے حالات آتے ہیں۔ایک وہ جس میں تقویٰ محنت اور کسب سے کمایا جاتا
ہے اور ایک وہ حالات جبکہ خدا کے فضل کی طرح خدا کی رحمت کی بارش کی طرح تقومی آسمان سے برستا ہے۔جماعت احمد یہ اس وقت ایسے ہی دور میں داخل ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کے احسانات کے جو کرشمے ہم دیکھ رہے
ہیں، جو نیکیاں دلوں کو عطا ہورہی ہیں، جو اللہ تعالیٰ کی رضوان کی محبت دلوں میں بڑھ رہی ہے، جو عبادات کا
ذوق و شوق پیدا ہورہا ہے، جو حیرت انگیز پاک تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں جماعت میں، اس میں جماعت کے
کسب کا کوئی حصہ نہیں۔کسی انتظامی کوشش یا جد و جہد کا کوئی حصہ نہیں۔یہ تقویٰ من اللہ ہی ہے۔خالصہ آسمان
سے خدا کے فرشتے وہ تقوی قلوب پر نازل فرمارہے ہیں، جس کے نتیجہ میں خداتعالی نئ نئی عظیم الشان عمارتوں
کی خوشخبری دے رہا ہے۔ایسے عظیم الشان کاموں کی بنیادیں قائم کر رہا ہے اس تقویٰ کے اوپر، جس کے نتیجہ
وو
میں جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک بالکل نئے انقلابی دور میں داخل ہو جائے گی“۔گذشتہ سال کے حالات اور واقعات کا جائزہ لیا جائے تو ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ نے ہر جہت سے، ہر سمت میں جماعت احمدیہ کا قدم آگے بڑھایا ہے۔کوئی ایک بھی شعبہ زندگی نہیں
ہے، جس میں جماعت احمدیہ نے گذشتہ سال نمایاں ترقی نہ کی ہو۔کوئی ایک بھی ملک ایسا نہیں ہے، جس میں
جماعت احمدیہ نے نمایاں ترقی نہ کی ہو۔پاکستان جیسے ملک میں جہاں جماعت کی ہر آزادی پہ پہرے بٹھا
دیئے گئے ہیں، وہاں بھی جماعت کی ہر تحریک نشو نما پارہی ہے اور پہلے سے آگے بڑھ رہی ہے۔۔۔۔جہاں تک جماعت کے اوپر اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کا تعلق ہے، ان
کا تو شمار ممکن
نہیں ہے۔اور جتنے شعبے جماعت کے کام کر رہے ہیں، ان سب کا ذکر کر کے اگر خدا تعالیٰ کے بے شمار
فضلوں
کو سمیٹنے کی کوشش کی جائے تو وہ بھی ایک خطبہ جمعہ میں تو ممکن ہی نہیں ہے۔اس سے پہلے جب جلسہ
سالانہ کی اجازت ہوتی تھی تو دوسرے دن کی تقریر میں جماعت احمدیہ کی مختلف جہت میں ترقیات کا ذکر ہوا
کرتا تھا۔اور اس میں بھی میں نے دیکھا ہے کہ انتہائی کوشش کے باوجود بھی پچھلے دو سالوں کا تجربہ تو یہ ہے
کہ کبھی بھی پورے واقعات نوٹس (Notes) کے مطابق بیان نہیں کر سکا۔حالانکہ دو، تین گھنٹے کی کھلی تقریر
1

لام
2
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 04 جنوری 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
ہوتی ہے۔بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔لیکن بار بار نوٹس چھوڑ کر بعض جگہوں سے آگے گذر کر جلدی میں ہی
باتیں بیان کرنی پڑتی تھیں۔تا کہ کچھ اور اہم نکتے جو بعد میں آنے ہوتے ہیں، وہ رہ نہ جائیں۔تو یہ تو ممکن
ہی نہیں ہے کہ ایک جمعہ کے محدود عرصہ میں، میں یہ ساری باتیں بیان کر سکوں۔لیکن بعض پہلوؤں سے میں
نے چند چیزیں صرف اخذ کی ہیں تا کہ جماعت احمدیہ کو جو شوق ہے، ہمیشہ سے خوشخبریاں سننے کا اللہ تعالیٰ
ان کے دل راضی کرے اور ان کو بتائے کہ یہ جو گذشتہ سال گزرا ہے، یہ کسی لحاظ سے بھی پہلے سالوں سے کم
نہیں آیا بلکہ بہت ہی زیادہ برکتیں لے کر آیا ہے۔سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ تبلیغ کے معاملے میں جماعت میں ایک عظیم الشان ولولہ پیدا ہو گیا
ہے پچھلے سال۔اور کوئی ایک بھی ملک ایسا نہیں ہے، جہاں نئے نئے داعی الی اللہ پیدا نہیں ہور ہے۔اور
کثرت کے ساتھ ان کی کوششوں کو پھل لگنے لگے ہیں۔نئی نئی جماعتیں خدا تعالیٰ نے عطا فرمائی ہیں۔نئے
نئے ملکوں میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کا پودا لگایا ہے۔اور بعض ملکوں میں تو جماعتوں کے طور پر جس کو فوج در
فوج کہتے ہیں، اس طرح لوگ داخل ہوئے ہیں۔اور چونکہ یہ صورت حال یعنی تبلیغ میں ایک نیا ولولہ اور نیا
جوش ساری
دنیا میں نمایاں ہے، اس لئے کسی ایک ملک کا نام تو نہیں لیا جاسکتا۔لیکن آپ چونکہ یورپ میں
رہنے والے ہیں، اس لئے آپ کو آپ کے ملکوں کے متعلق میں بتاتا ہوں۔اور کیونکہ آپ میرے اوّلین
مخاطب ہیں کہ انگلستان میں بھی یہ پاک تبدیلی بڑے نمایاں طور پر سامنے آرہی ہے۔اور یورپ کے دیگر
ممالک میں بھی میرا یہ ارادہ تھا، خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق کے مطابق کہ کوشش کروں کہ
ہر جہت سے گذشتہ سالوں کے مقابل پر اس سال دس گنازیادہ تبلیغ کی رفتار ہو جائے۔تو جہاں تک یورپ
کا تعلق ہے، وہاں تو اللہ تعالیٰ نے یہ فضل پوری طرح حساب سے بھی بڑھ کر عطا فرما دیا۔انگلستان میں بھی
گذشتہ سال کی نسبت دس گنا سے زیادہ تبلیغ میں اضافہ معلوم ہوا اور جرمنی میں بھی گذشتہ سال کے مقابل پر
دس گنازیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اور دیگر ملکوں کی تمام تفاصیل تو میرے سامنے نہیں ہیں۔لیکن جیسا کہ
میں نے بیان کیا ہے کہ میں ابھی یورپ کے سفر سے بھی آیا ہوں، حیرت انگیز طور پر نو جوانوں میں تبلیغ کی
لگن اور جوش ہے۔اور طبیعتیں مائل ہو رہی ہیں اس طرف۔اس لئے میں خدا کے فضل سے امید رکھتا ہوں
کہ یہ جس کام کی بنیاد پڑگئی ہے کہ ہر احمدی تبلیغ کرے، اس کے نتائج اب انشاء اللہ تعالیٰ اس طرح نہیں
آگے بڑھیں گے کہ ایک سے دو ہو جائیں اور دو سے تین اور تین سے چار بلکہ جیسا کہ میری دلی تمنا ہے اور
دعا ہے، یہ آپس میں ضرب کھانے لگ جائیں گے۔انشاء اللہ دو سے چار اور چار سے آٹھ اور آٹھ سے سولہ
اس رفتار سے ہمیں آگے بڑھنا ہے اور اس کے بغیر ہمارا چارہ نہیں ہے۔

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 جنوری 1985ء
امر واقعہ یہ ہے کہ رفتار خواہ کتنی بھی تیز ہو، رفتاروں کے ذریعہ دنیا میں انقلاب برپا نہیں ہوا
کرتے بلکہ ایکسلا ریشن Acceleration کے ذریعہ انقلاب ہوا کرتے ہیں۔ایکسلا ریشن
(Acceleration) کہتے ہیں، ترقی پذیر رفتار کو۔یعنی آج اگر دس میل کی رفتار سے آپ چل رہے ہیں تو
کل دس میل کی رفتار سے نہیں بلکہ گذشتہ دس میل جمع اور دس میل یعنی میں میل کی رفتار سے آپ چل رہے
ہوں اور اس سے اگلے سال میں میل کی رفتار سے نہیں چلیں بلکہ ہیں + دس میل اور تو اس تدریجی رفتار کو
انگریزی میں Acceleration کہتے ہیں۔اور دنیا میں جتنا بھی کارخانہ قدرت چل رہا ہے، اس کی بنیاد
خدا تعالیٰ نے Acceleration پر رکھی ہے۔کیونکہ بنیادی طور پر آخری انرجی کی جو صورت ہے، جو
Gravitation ہے یعنی زمین کی قوت جاذ بہ یا مادہ کی قوت جاز بہ ، جس کو کشش ثقل بھی کہا جاتا ہے، اس
کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ Acceleration پیدا کرتا ہے۔اور جتنی انرجیز (Energies) کی مختلف شر
ہیں، خواہ وہ بجلی ہو یا مقناطیس یا کوئی اور شکل ہو ، وہ بالآخر اسی آخری شکل کی مرہون منت ہیں اور اسی کی
بدلی ہوئی مختلف صورتیں ہیں دراصل۔تو جب خدا تعالیٰ نے اپنے نقشے کی بنیاد Acceleration پر رکھی
ہے اور ہمیں متوجہ فرمایا ہے کہ تم قانون قدرت پر غور کرو اور اس سے نصیحت پکڑو اور میری سنت کے راز
معلوم کرو اور میرے طریق سیکھو تو روحانی دنیا میں بھی نئی عظیم الشان تخلیقات کے لئے نئے نئے کارخانے
شکلیں
جاری کرنے کے لئے لازم ہے کہ ہم خدا کی اس جاری کردہ سنت پر غور کریں اور اسی کو اپنائیں۔پس آئندہ سال کے لئے اگر یہاں انگلستان میں مثلاً ایک سال میں ساتھ ہوں اور جرمنی میں ایک
سودس یا ایک سو ہیں اور ہو جائیں تو یہ تو Stagnation کی علامت ہوگی ہے، ایک مقام پر کھڑے ہو جانے
والی بات ہے۔اگر دس داعی الی اللہ یہاں پیدا ہوئے تھے تو اگلے سال کم سے کم نہیں ہونے چاہئیں یا اس سے
بھی زیادہ۔اور جرمنی میں اگر پچاس پیدا ہوئے تھے تو اگلے سال سو یا اس سے بھی زیادہ ہونے چاہئیں۔اسی
طرح باقی ملکوں کو بھی میں یہی پیغام دیتا ہوں کہ نئے سال میں یہ عہد کریں اپنے رب سے کہ اے خدا! تو نے
اپنے فضل سے ہمیں جو تیز رفتاری بخشی ہے، اس تیز رفتاری کو Acceleration میں تبدیل فرما دے،
ہمارے ہر کام میں غیر معمولی سرعت ہی نہ ہو بلکہ بڑھتی رہنے والی سرعت عطا ہو، دنیا ہر سال ہمیں ایک نئے
دور میں داخل ہوتا دیکھے، تیری راہ میں قدم بڑھانے کی مزید توانائی ہمیں نصیب ہو اور تیری طرف حرکت کے
لئے نئے نئے پر ہمیں عطا ہوتے رہیں۔ان دعاؤں کے ساتھ ہمیں نئے سال کا آغاز کرنا چاہیے۔جہاں تک اس تبلیغ کے نتائج کا تعلق ہے اور روحانی طور پر اللہ تعالیٰ نے تقویٰ عطا فر مایا ہے اور
اپنی رضا بخشی ہے، ہمیں اس کا تعلق ہے۔اس کے نتیجہ میں ظاہری لحاظ سے کچھ مشکلات بھی دکھائی دیتی
3

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 جنوری 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
ہیں۔اور وہ مشکلات بھی دراصل اللہ کا فضل ہیں۔مشکلات یہ ہیں کہ وہ مساجد، جو پہلے ہمارے لئے کافی
ہوا کرتی تھیں، اب کافی نہیں رہیں۔کچھ نئے آنے والے آئے ہیں، کچھ پرانے جو غافل تھے ، وہ بڑی
تیزی کے ساتھ جماعت کی طرف دوبارہ پلٹے ہیں۔باہر جانے کی بجائے ان کا رخ اندر کی طرف ہو گیا
ہے۔چنانچہ وہ مساجد، جو گذشتہ دوروں میں مجھے کافی محسوس ہوتی تھیں، اب تو بالکل اتنی چھوٹی دکھائی دی
ہیں کہ حیرت ہے کہ ان سے ہمارے کام کیسے چل سکیں گے۔چنانچہ میں نے تو دو یوروپین مشنز کی تحریک کی تھی لیکن اب معلوم ہو رہا ہے کہ دو تو نہیں ، یہ تو لمبا
سلسلہ چلنے والا ہے۔چنانچہ انگلستان کا جہاں تک تعلق ہے، خدا تعالیٰ نے آپ کو تو ایک بڑا وسیع مشن بھی
عطا فر ما دیا لیکن پھر بھی جو دوسری ضروریات ہیں ، وہ پوری نہیں ہو سکتیں۔اس لئے یہاں بھی ہمیں جگہ جگہ
نئی جگہیں خریدنا پڑیں گی۔اور اس کا ہم جائزہ لے رہے ہیں۔ایک خوشخبری یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے گلاسگو میں ہمیں ایک بہت عظیم الشان عمارت
خریدنے کی توفیق مل گئی ہے۔جو دہاں کی جماعت کا ایک حصہ سمجھتا ہے کہ بہت دیر تک ہماری ضروریات
پوری ہوتی رہیں گی۔لیکن میں سمجھتا ہوں، وہ یہ باطنی کر رہے ہیں اپنے رب پر۔اگر بہت دیر تک ان کی
ضروریات پوری ہوتی رہیں گی تو پھر وہ بڑھ نہیں رہے۔اس لئے میری تو دعا ہے کہ کل ضروریات ان کی
پوری نہ ہو سکیں ، اتنی جلدی وہ پھیلیں اور نشو و نما پائیں اور اس تیزی سے آگے قدم بڑھا ئیں کہ ہم دیکھتے رہ
جائیں کہ یہ عمارت چھوٹی ہو گئی اور جماعت اس سے بڑی ہو گئی۔اس لئے اب گلاسگو کی جماعت کو میری
خاص نصیحت یہ ہے کہ خدا کی اس نعمت کا شکر اس رنگ میں ادا کریں کہ اس عمارت کو بھرنے کی کوشش
کریں۔جلد سے جلد اور خدا کی رحمت پر توقع رکھیں کہ جب وہ بڑھیں گے تو خدا اور عمارتیں بھی عطا کر
دے گا۔خدا تعالیٰ نے اس لحاظ سے جماعت کو کبھی بھی محروم نہیں رکھا۔جرمنی کا سفر میرا خصوصیت کے ساتھ اس لئے تھا کہ وہاں دوسرا ایوروپین مشن خریدنے کے لئے
جائزہ لیا جائے۔لیکن جب ہم ہالینڈ میں اترے وہاں کی مسجد کو دیکھ کر ہمیں تعجب ہوا کہ ہالینڈ کی مسجد بھی
چھوٹی ہوگئی ہے۔بہت سے لوگ جو پہلے تعلق نہیں رکھتے تھے، وہ کثرت کے ساتھ تعلق رکھنے لگے۔نئے
نئے احمدی ان میں داخل ہوئے اور اللہ کے فضل سے وہ جو پہلے بڑی کھلی جگہ دکھائی دیا کرتی تھی، بالکل
چھوٹی ہو کے رہ گئی ہے۔چنانچہ وہاں بھی خدا تعالیٰ نے توفیق دی۔اگر چہ دو، تین دن کا قیام تھا لیکن
جماعت نے بھی بڑی بھاگ دوڑ کی، نئی جگہیں تلاش کیں اور اس جگہ کو بھی نئی وسعت دینے کے لئے
آرکیٹکٹ بلا کر ان کے ساتھ معاملات طے ہوئے۔تو امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ جلد خدا تعالیٰ کے۔4

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی
اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 04 جنوری 1985ء
فضل کے ساتھ ہالینڈ میں بھی دو طرح ہمارے مشن وسعت پذیر ہوں گے۔ایک موجودہ عمارت کی توسیع
کی جائے گی اور دوسرے ایک نیا مشن وہاں قائم کرنا ہے، انشاء اللہ۔جب جرمنی پہنچے تو پتہ چلا کہ وہاں تو ہیمبرگ میں بھی ضرورت ہے، وہاں کولن ایک جگہ ہے ، وہاں
بھی ضرورت ہے اور میونخ میں بھی ضرورت ہے۔وہاں تو جماعتیں شور مچار ہی تھیں کہ ہماری ضرورتیں
پوری کرو۔آپ ایک مشن کی بات کر رہے ہیں، یہاں تو جگہ جگہ خدا کے فضل نئے مشنوں کے تقاضے کر
رہے ہیں۔چنانچہ یہی فیصلہ کرنا پڑا کہ ایک تو بڑا مرکز قائم کیا جائے ، فرینکفرٹ کے قریب۔اور وہاں خدا
کے فضل سے ایک بہت اچھی اور با موقع جگہ پسند کر لی گئی ہے اور Negotiations کے لئے کہہ دیا ہے۔بہر حال جو قیمت بھی طے ہوگی ، ہم انشاء اللہ دیں گے اس کی۔اور ہیمبرگ مشن کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔دو، تین ان کی جو تجاویز تھیں، وہ سامنے بھی آئیں
لیکن وہ بھی پوری نہیں تھیں۔ان سے میں نے کہا تھا کہ بڑی جگہ بنا ئیں تو ان کے جو حوصلہ کی چھلانگ تھی،
اسی وجہ سے کہ شاید اگلی پانچ سال کی یا دس سال کی ضرورتیں ہماری پوری ہو جائیں گی ، انہوں نے چھوٹی
جگہ تجویز کردی۔ان سے میں نے کہا ہے کہ آپ کتنے سال پھل کھاتے رہے ہیں گذشتہ لوگوں کی محنت کا۔اب ان کا شکریہ ادا کرنے کا تو یہ طریق ہے کہ آئندہ ارادہ یہ کریں کہ گویا آئندہ ہیں یا تمہیں سال تک کی
ضروریات کے لئے آپ نے کشادہ جگہ لینی ہے۔اور دعا یہ کریں کہ خدا کرے، اگلے سال ہی ہمیں اور جگہ
لینی پڑے۔یہ ڈھنگ ہیں، جو قدرت نے ہمیں سکھائے ہیں۔اس طریق پر خدا تعالیٰ نے دنیا میں نشو و نما
فرمائی ہے۔اور یہ جاری قوانین ہیں اللہ تعالیٰ کے، جن کے نتیجے میں تمام کائنات ترقی پذیر ہے۔اس لئے
خدا تعالی کی اس جاری سنت
کو دیکھ کر ان سے جب ہم زندہ رہنے کے اسلوب سیکھتے ہیں تو پھر یہی نتائج
سامنے آتے ہیں، جو میں آپ کے سامنے سنا رہا ہوں۔سوئٹزر لینڈ گئے تو وہاں بھی جگہ بہت چھوٹی نظر آئی۔اگر چہ وہاں بہت زیادہ مہنگائی ہے لیکن پھر
بھی ہمیں جو فوری ضروریات ہماری ہیں ، وہ تو بہر حال پوری کرنی ہیں۔یعنی سوئٹزر لینڈ میں انگلستان کے
مقابل پر دس گنا سے بھی زیادہ قیمتیں ہیں جائیدادوں کی۔بہر حال ایک جگہ تو زمین کے متعلق ان کا مطالبہ
تھا کہ ہمیں جلد لے کر دی جائے۔ان سے تو میں نے کہا ہے کہ آپ لوگ چونکہ تبلیغ میں سست ہیں، اس لئے
ابھی آپ کا حق نہیں ہے۔آپ پہلے اپنا حق قائم کریں، ہر احمدی میں ایک جذبہ اور جوش پیدا ہو، پھر انشاء
اللہ تعالیٰ چاہے جہاں سے مرضی روپیہ لانا پڑے، ہم آپ کی ضرورت پوری کر دیں گے۔لیکن ابھی ان کو
5

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 جنوری 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
ایک سال کی میں نے مہلت دی ہے۔اس لئے فی الحال سوئٹزر لینڈ میں سوائے پرانے مشن کی کچھ توسیع
کے اور کوئی پروگرام نہیں ہے۔جب فرانس آئے تو معلوم ہوا کہ وہاں بھی جماعت میں ایک حیرت
انگیز تبدیلی ہے۔ہم تو سمجھا
کرتے تھے کہ وہاں دس پندرہ کی ایک کمزوری جماعت ہوگی لیکن جب جمعہ پہ ہم اکٹھے ہوئے تو صرف
میر دہی پینسٹھ تھے خدا کے فضل سے اور عورتیں اس کے علاوہ بھی تھیں۔اور جو خدمت کرنے والی خواتین
تھیں، جو سب کا خیال رکھ رہی تھیں اور کھانا وغیرہ پکاتی تھیں اور ہر قسم کی خدمت کر رہی تھیں، ان میں ایک
یوروپین خاتون بھی تھیں، جو حیرت
انگیز اخلاص سے دن رات محنت کر رہی تھیں وہاں۔تو وہاں تو بالکل ایک
نیا نقشہ نظر آیا جماعت کا۔وہاں خدا کے فضل سے پیرس کے ایک بہت اچھے علاقے میں جو صاف ستھرا اور
معاشرہ کے لحاظ سے بھی صحت مند علاقہ ہے، وہاں ایک بہت اچھا مشن خرید لیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت
کو یہ مبارک فرمائے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ اس کی جو قانونی Transaction ہے، وہ بھی ایک دو مہینہ کے
اندر ہو جائے گی اللہ تعالیٰ کے فضل سے۔سودا ہو چکا ہے پختہ، رقم کا ایک حصہ ادا کر دیا گیا ہے اور دوسرا
موجود ہے۔اسی طرح ایک اور جگہ بھی وہاں جائزہ لینے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے تا کہ فرانس میں ایک
نہیں بلکہ دوشن قائم کئے جائیں۔تو جہاں تک بیرونی دنیا کا تعلق ہے ، اخلاص کا حال دیکھیں تبلیغ کا ذوق وشوق دیکھیں ،عبادتوں کا
شوق دیکھیں، نئے نئے مشنز کا قیام دیکھیں، کسی لحاظ سے یہ سال برا گذرا ہے؟ امر واقع یہ ہے کہ اتنے
غیر معمولی فضل ہر سمت سے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوئے ہیں کہ اس کا شکر ادا کرنے کی طاقت ہم نہیں
رکھتے۔یہ حق ادا نہیں ہوسکتا ہم سے۔اس لئے خدا کی رحمت کے سامنے سر جھکاتے ہوئے پرانے سال کی
دہلیز سے گذریں اور نئے سال میں داخل ہوں۔اور خدا کی رحمت کے حضور یہ سر پھر بلند اٹھیں نہ کبھی۔کیونکہ
جو خدا کے حضور شکرانہ کے طور پر اپنے سر جھکاتے ہیں، انہی کو ہمیشہ سر بلندیاں عطا ہوا کرتی ہیں۔اور میں
امید رکھتا ہوں کہ خدا کے فضلوں میں بھی اسی طرح Acceleration آئے گی انشاء اللہ جتنی آپ اپنی
کوششوں میں ایکسلا ریشن (Acceleration) کریں گے۔اللہ کی ہمیشہ سے یہ تقدیر جاری ہے کہ بندے
کے تھوڑے کے مقابل پر اپنا بہت زیادہ ڈالتا ہے۔ایک غریب آدمی کچھ تھوڑ اسا جب پیش کیا کرتا ہے کسی
امیر کو تو اتنا تو ہیں لوٹایا کرتا۔اتنا تواگر وہ لوٹائے تو یہ بڑا ہی گھٹیا کام سمجھا جاتا ہے اور بہت ہی حقیر بات سمجھی
جاتی ہے۔تو اللہ نے اپنے بندوں کو اگر یہ فطرت عطا فرمائی ہے تو آپ تصور نہیں کر سکتے کہ خدا تعالیٰ کا رد عمل
کس قسم کا ہوتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف طریق پر ہمیں سمجھایا اور خلاصہ اس کا یہ ہے کہ آپ
6

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 جنوری 1985ء
ایک معمولی سی حرکت کرتے ہیں، اس کو خدا تعالیٰ ایک لامتناہی حرکت میں تبدیل کر دیتا ہے۔اتنے فضل
جاری فرماتا ہے کہ اس کو آپ گن نہیں سکتے ، ان کو آپ سمیٹ نہیں سکتے۔جہاں تک پاکستان کے حالات کا تعلق ہے، ان کے فیض سے بھی یہاں آپ کے اندر روحانی
تبدیلیاں ہورہی ہیں۔یعنی اگر آپ غور کریں تو ان ساری ترقیات کا منبع اور مرکز پاکستان میں پیدا ہونے
والا دکھ ہے۔اس لئے
وَعَلَى أَنْ تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ
(البقرة:217)
کا ایک عجیب منظر ہے، جو ہم دیکھ رہے ہیں۔جس طرح تمام دنیا کی توانائی، جو اس نظام کشی
میں ہم دیکھتے ہیں، یہ سورج سے نازل ہو رہی ہے، اسی طرح ہر قسم کی توانائی کے بعض مراکز ہوا کرتے
ہیں۔یہ جو توانائی ساری دنیا میں جماعت احمدیہ میں پھیل رہی ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کا مرکز
پاکستانی احمدیوں کے دکھوں میں ہے۔و ہیں فرانس میں ایک فرانس کے مقامی باشندے، جو خدا کے فضل سے مخلص احمدی ہیں، انہوں
نے ایک سوال کیا۔جس کے نتیجہ میں، میں ان کو سمجھا رہا تھا کہ اس دور میں خدا تعالیٰ نے کس کس قسم کے
فضل کئے ہیں۔میں نمونے ان
کو بتارہا تھا تو ایک میں نے ان
کو یہ بتایا کہ بڑی کوششیں کی گئیں کبھی خدام
الاحمدیہ کی طرف سے، کبھی انصار اللہ کے طرف سے مختلف نظاموں کی طرف سے لیکن کئی ایسے تھے
بیچارے نوجوان جو قابو ہی نہیں آتے تھے، تربیت کے لحاظ سے کبھی نماز کے قریب نہیں پھٹکا کرتے تھے۔ہر قوم میں کمزور ہوتے ہیں، ہمارے اندر بھی کمزور تھے۔لیکن کوشش کے باوجود ہماری پیش نہیں جاتی تھی
ان پر۔میں نے ان کو بتایا کہ اب یہ دیکھیں کہ کیسے ہم یہ کر سکتے تھے ؟ ہمارا تو اختیار ہی نہیں تھا کہ ایسے ایسے
نوجوان مجھے خط لکھتے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں بلکہ ہزار کے لگ بھگ اب تک خط ہو چکے ہوں گے
ایسے کہ جنہوں نے یہ اطلاع دی ہے کہ ہم جو نماز کے قریب بھی نہیں پھٹکا کرتے تھے ، ہم اب تہجد گزار ہو
گئے ہیں۔جب میں یہ واقعہ ان کو بتارہا تھا تو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے از دیا دایمان کا یہ سامان پیدا فرما دیا
کہ میرے پہلو میں دائیں طرف جو نو جوان بیٹھا ہوا تھا، وہ ایک دم بول پڑا کہ میں بھی ان میں سے ہی
ہوں ، میرا بھی یہی حال تھا، اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں تہجد پڑھتا ہوں، میں چندوں میں آگے آگیا
ہوں، میں قربانیوں میں آگے ہوں، تبلیغ کا شوق مجھ میں پیدا ہو گیا ہے۔حیران رہ گیا وہ فرانسیسی احمدی
نوجوان یہ دیکھ کر کہ کس طرح خدا تعالیٰ فورا گواہ بھی پیدا فرما دیتا ہے۔7

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 04 جنوری 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اور پاکستان کے اندر جو تبدیلیاں ہیں، وہ اس سے بہت زیادہ ہیں۔کیونکہ وہ اس توانائی کے مرکز
کے قریب تر بسنے والے لوگ ہیں۔غموں کی جو شدت وہ محسوس کرتے ہیں، جو تمازت ان کے دلوں پر پڑ رہی
ہے، آپ تو دور سے اس کا نظارہ کر کے اپنے اندر یہ تبدیلیاں محسوس کر رہے ہیں اور تصور نہیں کر سکتے کہ ان
کے دلوں پر کیا گذر رہی ہے اور کس طرح یہ آگ ان کے قلبی جو ہروں کو کندن بناتی چلی جارہی ہے۔اور
صرف یہی نہیں بلکہ آسمان سے کثرت کے ساتھ فضل نازل ہو کر ہر جگہ ان کے ایمان کو بڑھانے کا موجب
ہور ہے ہیں۔صرف کردار کی پاک تبدیلی نہیں ہے بلکہ نشانات بھی ان پر نازل ہورہے ہیں۔عزم کے نئے
وو
نٹے پہاڑ سر کر رہے ہیں اور ہر پہاڑ پر خدا کی رحمت اور اس کی رضا کی تجلیات بھی دیکھ رہے ہیں“۔بہر حال ہم نے تو ہمیشہ سے دیکھا اور اس دور میں پہلے سے بھی بڑھ کر دیکھا کہ ہر مصیبت
اور ہر آفت کے وقت خدا تعالیٰ نے ہمارے دلوں کو نئی تقویت، نیا ثبات قدم ہمیں عطا فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے
ہمیں ہر بلا سے محفوظ رکھا اور ہر روک ہمارے راستے سے دور کر دی اور ہمارے قدم پہلے سے زیادہ تیز رفتاری
کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔جہاں تک ہمارے مخالفین کا تعلق ہے، ان کو میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی زبان میں مخاطب کر کے یہ کہتا ہوں کہ:۔آسمان پر ایک شور برپا ہے اور فرشتے پاک دلوں کو کھینچ کر اس طرف لا رہے ہیں“۔روک سکتے ہو تو روک کے دیکھ لو تمہاری کچھ پیش نہیں جائے گی۔وہ سعید رو میں جو خدا کے فضل
سے اس کے فرشتوں کی تحریک پر جماعت کی طرف مائل ہو رہی ہیں اور پہلے سے بڑھ کر مائل ہورہی ہیں،
وہ جوق در جوق اس راہ میں آتی چلی جائیں گی۔اور کوئی نہیں ہے، جو ان کے قدم روک سکے۔۔۔۔آسمان پر ایک شور برپا ہے اور فرشتے پاک دلوں کو کھینچ کر اس طرف لا رہے
ہیں۔اب اس آسمانی کارروائی کو کیا انسان روک سکتا ہے؟ بھلا اگر کچھ طاقت ہے تو
روکو۔وہ تمام مکر و فریب جو نبیوں کے مخالف کرتے رہے ہیں، وہ سب کرو اور کوئی
تدبیر اٹھا نہ رکھو۔ناخنوں تک زور لگاؤ پھر دیکھو کہ کیا بگاڑ سکتے ہو؟“
اربعین نمبر 04 ، روحانی خزائن جلد 17 صفحہ نمبر 473)
خدا کی قسم تم کچھ بھی جماعت احمدیہ کا نہیں بگاڑ سکتے۔تمہاری نسلیں مخالفتوں پر ایک دوسرے کے
بعد نا کامی کی موت مرتی رہیں گی لیکن جماعت احمد یہ ہمیشہ اللہ کے فضلوں اور رحمتوں کے سائے کے نیچے
آگے سے آگے ، آگے سے آگے ، آگے سے آگے بڑھتی رہے گی۔8
مطبوعہ خطبات طاہر جلد 04 صفحه 02 تا20 |

آج 10 میں سے 10 باقی