اللہ تعالیٰ کی تقدیر دشمن کو گھیر کر آخری میدان جنگ کی طرف لے آئی ہے ۔ ارشاد فرمودہ 16 فروری 1985

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
مفہوم ارشاد فرموده 16 فروری 1985ء
اللہ تعالیٰ کی تقدیر دشمن کو گھیر کر آخری میدان جنگ کی طرف لے آئی ہے
ارشاد فرمودہ 16 فروری 1985ء
مسجد فضل لندن میں منعقدہ مجلس عرفان کے آخر میں حضور نے انگریزی زبان میں جو نہایت اہم
ارشاد فرمایا، اس کا اردو مفہوم حسب ذیل ہے:۔اب میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں کلمہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے متعلق کیا ہورہا
ہے۔یہ تحر یک دونوں اطراف سے دن بدن شدت اختیار کرتی چلی جارہی ہے۔ایک طرف احمدی یہ تہیہ
کیے ہوئے ہیں کہ خواہ کچھ بھی ہو جائے، وہ نہ صرف کلمہ طیبہ پر ایمان رکھیں گے بلکہ اس کا اظہار بھی کریں
گے۔چنانچہ وہ اپنی ٹوپیوں پر کلمہ کے بیج اور کاروں پر کلمہ کے لیبل لگاتے ہیں۔اس تحریک کے نتیجہ میں بعض
مقامات پر بہت سے غیر احمدی احباب بھی اب کلمہ کے بیجوں کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔اس کے برعکس
حکومت پاکستان کا رویہ بھی دن بدن شدید سے شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔وہ احمدیوں کو صرف اس جرم میں
جیلوں میں بھر رہے ہیں کہ وہ کلمہ کا بیج لگاتے ہیں۔گرفتاریوں کا یہ سلسلہ فیصل آباد سے شروع ہوا، جہاں
تیس سے زائد احمدی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔بعض اور مقامات پر بھی احمدیوں کو پولیس نے زود کوب کیا
ہے۔لیکن بعض مقامات پر پولیس نے یہ کہتے ہوئے حکومت سے تعاون کرنے سے انکار بھی کیا ہے کہ کلمہ
مٹانا، ہمارے فرائض میں شامل نہیں۔بعض اور مقامات پر پولیس نے احمدیوں کوز و دکوب کرنے کے علاوہ
ان
کی مملوکہ اشیاء چھین کر ان کو جیل میں بھیج دیا ہے۔ان سب احمدیوں کا صرف یہ جرم بتایا گیا ہے کہ وہ کلمہ
کے بیج لگائے ہوئے تھے۔جو بات اس وقت میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں، وہ یہ ہے کہ اب یہ آخری میدان جنگ ہے، جس
کی طرف اللہ تعالیٰ کی تقدیر دشمن کو گھیر کر لے آئی ہے۔اور انشاء اللہ تعالی یہاں دشمن کو کھلی کھلی شکست کا سامنا
کرنا پڑے گا۔لیکن بیرون پاکستان کے احمدیوں کو اپنے پاکستانی احمدی بھائیوں کی جس رنگ میں مدد کرنی
چاہئے ، وہ ابھی تک ان کی طرف سے ظہور میں نہیں آئی۔میں نے ذمہ دار عہد یداران کو یہ ہدایت کی ہے کہ
وہ دنیا بھر کے تمام احمدیوں
کو میرا یہ پیغام پہنچائیں کہ وہ کلمہ دشمنی کی اس تحریک کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں۔اور دنیا کو بتائیں کہ حکومت پاکستان اسلامی حکومت کے نام پر کیا کچھ کر رہی ہے۔دنیا کو بتایا جائے کہ کون کلمہ
9

مفہوم ارشاد فرموده 16 فروری 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
کی حفاظت کر رہا ہے اور کون اس پر حملہ آور ہورہا ہے۔عربوں، افریقوں، یورپین اور دیگر تمام لوگوں کو اس
امر سے اچھی طرح آگاہ کیا جائے۔ابھی تک مجھے ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ اشاعت کی یہ تحریک با قاعدہ
طور پر شروع کر دی گئی ہے۔دشمن سے ہماری جنگ کا یہ انتہائی اہم اور فیصلہ کن مقام ہے۔یہ آواز دنیا کے
کونے کونے میں پہنچنی چاہئے کہ یہ وہ آخری مقام ہے، جہاں دشمن پہنچ چکا ہے۔اور اس کے اصلی ارادے
اب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔یہ کلمہ کے محافظ نہیں بلکہ کلمہ کے دشمن ہیں۔انگلستان کی جماعت کے تمام
افراد بھی اس کام میں مصروف ہو جائیں اور جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، کریں۔دنیا بھر کے تمام پاکستانی سفارتخانوں
کو تسلسل کے ساتھ اس بات کی طرف متوجہ کیا جائے۔عرب لوگوں اور عرب اخبارات کو احتجاجی خطوط لکھیں۔تمام عرب، افریقی اور دوسرے مسلمان سفارتخانوں کو بتائیں کہ دین اسلام اب اس حد تک تنزل کا شکار ہو
چکا ہے۔انہیں اس بات کی طرف متوجہ کریں کہ کلمہ سے ہی اسلام کا آغاز ہوا تھا اور یہی وہ کلمہ تھا، جس کی
خاطر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا تھا۔ان سے دریافت کریں
کہ کیا حضرت بلال نے کلمہ کی خاطر جو قربانیاں دیں تھیں، وہ اسی مقصد کے لئے تھیں، جو آج حکوم
پاکستان کر رہی ہے۔کیا تمام اسلامی دنیا خاموش تماشائی بن کر یہ سب کچھ دیکھتی رہے گی۔یہ ایک ایسا جرم
تعظیم ہے کہ اگر انہوں نے پاکستان یا کسی بھی جگہ کے کلمہ دشمن افراد کے خلاف اپنی آواز بلند نہ کی تو وہ کبھی
آسمانی سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔اگر وہ کلمہ دشمن افراد کا مادی اسباب کے ساتھ ہاتھ روک سکتے ہیں تو انہیں
ضرور ایسا کرنا چاہئے۔یقینا انہیں اس کی استطاعت بھی حاصل ہے۔بعد ازاں اس سوال کے جواب میں کہ کیا مظاہروں اور جلوس کے ذریعہ اس کلمہ دشمن تحریک کی
تشہیر کی جاسکتی ہے؟ حضور نے فرمایا:۔یہ کام ایسے رنگ میں نہ ہو ، جیسے سیاسی پارٹیاں کرتی ہیں۔بلکہ قرآنی حدود کے اندر رہتے ہوئے
اور جماعت احمدیہ کی روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے جدو جہد کریں۔ہمیں سنجیدہ ، صاحب عزم محتاط اور با مقصد
ہونا چاہئے۔مقصد یہ ہونا چاہئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی حفاظت کی آڑ میں جماعت احمدیہ
کی مخالفت کرنے والی ضیاء حکومت، ان کے حواریوں اور ملاؤں کا اصلی روپ ساری دنیا کو دکھایا جائے۔اور
بتایا جائے کہ چونکہ ان لوگوں نے کلمہ پر حملہ کیا ہے، اس لئے در حقیقت یہ لوگ خدا تعالیٰ کی توحید اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے عقیدہ پر حملہ آور ہور ہے ہیں۔پس آپ
کی صدا اتنی بلند ہونی چاہئے کہ اسلام آباد
میں بار بارسنی جائے اور آپ کی صدا کی بازگشت سے اسلام آباد لرز اٹھے“۔( مطبور ہفت روزہ النصر 22 فروری 1985ء)
10

آج 10 میں سے 10 باقی