اسلام کے نمائندے کے طور پر جماعت تمام مذاہب سے برسر پیکار ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مارچ 1985ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مارچ 1985ء
اسلام کے نمائندے کے طور پر جماعت تمام مذاہب سے برسر پیکار ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مارچ 1985ء۔۔پس جماعت احمد یہ تو خدا کے فضل سے قیام پاکستان سے پہلے قائم ہو چکی تھی اور تمام دنیا
میں پھیل چکی تھی۔پاکستان بننے کے بعد تو تم نہیں پھیلے۔چنانچہ امریکہ میں 1920ء میں با قاعدہ مشن قائم
ہو چکا تھا۔انگلستان میں 1913ء میں مشن قائم ہوا۔یہ جگہ جہاں آپ اس وقت بیٹھے ہوئے ہیں،
1920ء میں خریدی گئی۔انگلستان کے پہلے مبلغ حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب رضی اللہ عنہ تھے۔غانا اور نائیجریا، مغربی افریقہ میں 1921ء میں مشن نے کام کرنا شروع کیا۔مشرقی افریقہ میں 1896ء
یعنی بیسویں صدی سے بھی پہلے جماعت احمدیہ قائم ہو چکی تھی۔ویسے باقاعدہ مشن 1934ء میں کھولا گیا۔ہنگری، پولینڈ اور چیکوسلواکیہ میں 1930ء میں تبلیغی مراکز کھولے جاچکے تھے۔اسی طرح پین ، اٹلی اور
البانیہ میں بھی 1936ء میں مشن قائم ہوئے۔برما میں بھی 1935ء میں تبلیغی مشن قائم کیا گیا۔غرضیکہ آپ کو
سارے عالم کا جائزہ لیں تو یہ امر بخوبی سمجھ میں آجاتا ہے کہ جماعت احمد یہ تو خدا کے فضل سے مدتوں پہلے
اکناف عالم میں پھیل بھی چکی تھی۔اور دنیا میں کیا کام کر رہی تھی ؟ اب یہ حصہ رہ گیا ہے۔تو اب اس کو بھی میں بیان کر دیتا ہوں۔اور اس سلسلہ میں ایسے ایسے لوگوں کی رائے آپ کو سناتا ہوں، جن کی آراء پر تمہیں اعتماد کرنا پڑے گا۔یہ
احمدی تو نہیں مگر اس کے باوجود حق بات ان کی زبان پر جاری ہو رہی ہے۔چنانچہ اخبار زمیندار نے دسمبر
1926ء میں لکھا:۔ہم مسلمانوں سے دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ دنیا میں اپنے دین مقدس کو
پھیلانے کے لئے کیا جد و جہد کر رہے ہیں؟ ہندوستان میں سات کروڑ مسلمان آباد
ہیں، کیا ان کی طرف سے ایک بھی قابل ذکر تبلیغی مشن مغربی ممالک میں کام کر رہا
ہے؟ ( مگر لکھنے والے کو پتہ نہیں تھا کہ ابھی تیل دریافت نہیں ہوا۔ناقل ) گھر بیٹھ کر
احمدیوں کو برا بھلا کہہ لینا نہایت آسان ہے لیکن اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ یہی
11
اقتباس از خطبه جمعه فرمود ه 22 مارچ 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
ایک جماعت ہے، جس نے اپنے مبلغین انگلستان میں اور دیگر یوروپین ممالک میں
بھیج رکھے ہیں۔کیا ندوۃ العلماء، دیو بند، فرنگی محل اور دوسرے علمی اور دینی مرکزوں
سے یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ تبلیغ واشاعت حق کی سعادت میں حصہ لیں؟ کیا ہندوستان
میں ایسے متمول مسلمان ہیں، جو چاہیں تو بلا دقت ایک ایک مشن کا خرچ اپنی گرہ سے
دے سکتے ہیں؟ یہ سب کچھ ہے لیکن افسوس کہ عزیمت کا فقدان ہے۔فضول جھگڑوں
میں وقت ضائع کرنا اور ایک دوسرے کی پگڑی اچھالنا، آج کل کے مسلمانوں کا شعار
ہو چکا ہے۔اللہ تعالیٰ اس بے راہ قوم پر رحم کرے۔( زمیندار دسمبر 1926ء)
اور انقلاب 02 مئی 1930ء لکھتا ہے:۔دو تبلیغی مذہب والے کو اس چیز کی نشر و تبلیغ کی دھن ہوتی ہے، جس کو وہ سچا سمجھتا ہے"
پھر لکھتا ہے:۔د مسلمانوں کی موجودہ خوابیدہ حالت کو دیکھ کر ماننا پڑتا ہے کہ ان کے پاس حق ایک
شمہ برابر نہیں ہے۔ورنہ کیا وجہ ہے، انہیں تمام عالم میں نشر واشاعت کی دھن نہیں۔ان کے مقابلہ میں ایک اکیلی جماعت احمد یہ ہے، جس کے مخالف نہ صرف تمام دیگر
مذاہب ہیں بلکہ مسلمانوں کی انجمنیں بھی خاص اسی جماعت کے در پئے ایزار رہتی
ہیں۔لیکن باوجود اس کے یہ چھوٹی سی جماعت دن رات اس کوشش میں لگی ہوئی ہے
کہ اسلام کی نعمت سے خود ہی لطف اندوز نہ ہو بلکہ ساری دنیا کو فائدہ اٹھانے کے
قابل بنا دے۔اب دیکھیں کس طرح ان
کا جھوٹ کھل جاتا ہے۔مزعومہ قرطاس ابیض میں نقشہ یہ کھینچ رہے ہیں
کہ احمدی ساری دنیا میں مسلمانوں کے اندر فساد پھیلانے کے لئے پھیلے ہیں۔پاکستان میں چونکہ فساد نہیں
کروا سکے ، اس لئے بیرونی ملکوں میں پھیل گئے۔اور 1953ء کے بعد یہ برآمد ہوئے پاکستان سے انس الله
وانا اليه راجعون۔نه تاریخ کا ان کو کوئی پتہ ہے، نہ دنیا کے حالات کی کوئی واقفیت ہے اور نہ عقل۔یہ رسالہ
ان کی جدید تحقیقی کوششوں کا نچوڑ ہے۔اس کی تو دو کوڑی کی بھی حیثیت نہیں ہے۔اور واقعات کیا ہیں؟ خود
ان کے اخبارات، جن کا احمدیت سے کوئی تعلق نہیں، وہ لکھتے ہیں کہ دنیا کے سارے مذاہب جماعت احمدیہ
کے دشمن ہیں۔کیونکہ اسلام کے نمائندے کے طور پر جماعت تمام مذاہب سے برسر پیکار ہے۔اور پھر ظلم کی
12
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 22 مارچ 1985ء
حد یہ ہے کہ خود مسلمان بھی اس کے دشمن ہوئے جاتے ہیں۔یعنی صرف دیگر مذاہب ہی جماعت احمدیہ کے
مخالف نہیں بلکہ مسلمانوں کی انجمنیں بھی خاص طور پر اس جماعت کے در پئے ایذا رہتی ہیں۔پس کون فساد
کرا رہا ہے؟ کون ایذا دہی کے سامان بہم پہنچارہا ہے، جماعت احمد یہ یا مسلمانوں
کی یہ انجمنیں؟ لیکن باوجود
اس کے کہ جماعت احمد یہ ایک چھوٹی سی جماعت ہے، پھر بھی دن رات اس کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ اسلام
کی نعمت سے خود ہی متمتع نہ ہو بلکہ ساری دنیا کو اس سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے۔چنانچہ رسالہ ”حنیف نومبر 1925ء میں غازی محمود دھرم پال صاحب نے ایک مقالہ لکھا، جس
میں وہ لکھتے ہیں:۔”مولانا ظفر علی کے وہ مضامین میری نظر سے گزرتے تھے، جواحمدیوں
کی تکفیر اور
ارتداد کی تائید میں زور و شور سے زمیندار کے کالموں میں شائع ہورہے تھے تو ان میں
سے ہر ایک مضمون کا ایک ایک لفظ دو دھاری تلوار کی طرح میرے دل کو کا تنا اور پارہ
پارہ کرتا تھا۔میں اکثر یہ اعلان کر چکا ہوں کہ احمدی نہیں ہوں اور احمدیوں کے بعض
عقائد کے ساتھ دیانتداری کے ساتھ اختلاف ہے۔مگر باوجود اختلاف کے میں ان
کو مسلمان سمجھتا ہوں اور ہندوستان کے اندر اور باہر وہ غیر مسلموں کے حملوں سے
اسلام کے تحفظ کے متعلق جو بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان کو قدر و منزلت
کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔کیا یہ وہ فساد ہے، جو احمدی ساری دنیا میں پھیلا رہے ہیں؟ پھر مغربی افریقہ کے مسلمانوں
کی بیداری پر تبصرہ کرتے ہوئے لندن کا رسالہ ”دی افریقن ورلڈ (The African World) اس
رائے کا اظہار کرتا ہے کہ
نائیجریا میں احمدی جماعت آزادی حقوق کی جدوجہد میں سب سے پیش پیش
ہے۔( یہ ہے وہ فتنہ وفساد، جو احمدیت کے نام پر پاکستان سے بقول قرطاس ابیض
دساور کو بھیجا جا رہا ہے۔چند سال ہی کی بات ہے کہ وہاں احمدی وکیل اور احمدی
ڈاکٹر پریکٹس کرتے نظر آئیں گے۔کیونکہ ان لوگوں کی رفتار نائیجریا میں روز افزوں
ترقی پر ہے۔یہ یقینی بات ہے کہ چند سال میں ہی افریقی مسلمان زندگی کے ہر شعبے
میں اس ملک کے عیسائیوں کے دوش بدوش نظر آئیں گے اور سیاست مدن کے ایک
دانا مبصر کو یہ بات نظر آ رہی ہے“۔13
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 22 مارچ 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
پاکستان سے ایک دفعہ ایک وفد نائیجریا گیا۔اس کا سارا خرچ حکومت پاکستان نے برداشت کیا
تھا۔اس وفد کو اس لئے بھجوایا گیا تھا کہ مغربی افریقہ کے ممالک میں دورہ کر کے جماعت احمدیہ کے خلاف
نفرت پھیلائی جائے اور ان لوگوں کو اکسایا جائے کہ وہ بھی احمدیت کے مخالفین میں شامل ہو جائیں تاکہ مل
کر اس جماعت کی بیخ کنی کی جائے۔یہ پرانی بات ہے۔اس وقت مولانا نسیم سیفی صاحب نائیجریا میں
ہمارے مبلغ انچارج ہوا کرتے تھے۔تو اس وفد کے متعلق یہ دلچسپ بات معلوم ہوئی کہ ان کی کسی نے
پذیرائی ہی نہ کی۔نہ تو ان کو ریڈیو پر موقع ملا اور نہ ہی ان
کو ٹیلی ویژن میں آنے دیا گیا۔اخباروں نے بھی
کوئی خبر شائع نہ کی۔تو احمدیت کی بیخ کنی پر مامور پاکستانی وفد ہمارے مبلغ سے درخواست کرنے پر مجبور ہو
گیا اور کہنے لگا: بڑے بے عزت اور ذلیل ہورہے ہیں، خدا کے لئے ہمارا کچھ انتظام کرو، ہم واپس جا کر کیا
منہ دکھائیں گے۔چنانچہ ہمارے مبلغ نے اس وقت کے نائب وزیر اعظم سے درخواست کی کہ پاکستانی
ہمارے بھائی ہیں، اتنا ظلم نہ کرو۔خواہ کسی بھی نیت سے آئے ہیں، ان کی تھوڑی سی حوصلہ افزائی تو ضرور
ہونی چاہیے۔چنانچہ نائب وزیر اعظم صاحب نے کہا: ہم ان کی دعوت کرتے ہیں اور آپ بھی تشریف
لائیں اور خطاب کریں۔چنانچہ وفد کی دعوت کی گئی اور وہاں انہوں نے جو خطاب کیا، اس میں بھی وہ
شرارت سے باز نہ آئے اور بعض ایسے فقرے استعمال کر دیئے، جن سے جماعت احمدیہ کے متعلق شکوک
پیدا ہو سکتے تھے۔نائب وزیر اعظم صاحب بڑے ذہین آدمی تھے، مسکرا کر سنتے رہے۔آخر میں جب وہ
تقریر کے لئے کھڑے ہوئے تو انہوں نے کہا کہ میاں! آپ کسی جہان کی بات کر رہے ہیں۔افریقہ پر
جب دنیا کی نظر ہی کوئی نہیں تھی، کیونکہ یہ ایک تاریک براعظم تصور کیا جاتا تھا، جب افریقہ کا نام مصیبتوں
اور دکھوں کے ساتھ وابستہ تھا، اس وقت آپ لوگ تو ابھی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔کس نے ہماری فکر کی یہ
جماعت احمدیہ ہے، جس نے ہمیں عیسائیوں کے چنگل سے نجات دلائی۔یہ جماعت احمدیہ ہے، جس نے
ہمیں انسانیت کے سبق سکھائے۔اس جماعت کے متعلق آج تم یہ کہنے کے لئے آگئے ہو کہ تمہارے
تعلقات کی بناء پر ہم اس جماعت کی دشمنی شروع کر دیں تو یہ خیال دل سے نکال دو۔یہ خیال واپس لے
جاؤ اپنے ملک میں۔یہ جماعت ہماری حسن ہے۔اور ہم اور جو کچھ بھی ہوں محسن کش بہر حال نہیں۔مگر اب یہ لوگ سارے واقعات بھول گئے ہیں اور سمجھتے ہیں، افریقہ میں پتہ ہی کچھ نہیں کیا ہو
رہا ہے۔بس قرطاس ابیض پڑھیں گے اور ایک دم کہ دیں گے، اوہ بڑی خراب جماعت ہے۔اس کو ہلاک
کر دینا چاہیے۔ساری دنیا ہوش رکھتی ہے، بے عقل نہیں ہے۔ان کو پتہ ہے، کیا ہورہا ہے؟ وہ نہ صرف اپنی
تاریخ سے واقف ہیں بلکہ تمہاری تاریخ سے بھی واقف ہیں۔14
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 مارچ 1985ء
اور پھر اور سینے۔شیخو شغاری صاحب، جونا ئیجریا کے سابق صدر تھے، انہوں نے جماعت
احمدیہ کی طرف سے کیا فساد دیکھا اور کس طرح اس مسئلہ کو نمٹایا، اس کا پتہ ذیل کے اقتباس سے لگ جاتا
ہے۔ویسے پاکستان میں تو کہتے ہیں کہ نمٹ لیا گیا ہے، ختم ہو گیا ہے یہ مسئلہ اور باہر کی دنیا میں تھے ہی
تھوڑے، اس لئے بیرونی دنیا خود ہی اس مسئلہ کونمٹا چکی ہے۔پس جرات دیکھیں کہ نہ صرف یہ کہ ایک
سراسر جھوٹا رسالہ شائع کیا بلکہ مختلف زبانوں میں ترجمہ کروا کر اسے ساری دنیا میں پھیلا رہے ہیں۔پڑھنے
والا ان کے متعلق کیا سوچے گا کہ جماعت احمد یہ یورپ میں بھی نہیں رہی، افریقہ میں بھی نہیں رہی، امریکہ
میں بھی نہیں رہی۔ہر ایک ملک میں ان کی صف لپیٹ دی گئی ہے کیونکہ یہ بالکل معمولی سی تعداد میں تھے۔اس لئے ہر ملک میں بڑی عمدگی سے اس مسئلہ سے نمٹا جا چکا ہے۔لیکن دیکھنا یہ ہے کہ جماعت احمد یہ کیا فساد
مچاتی ہے۔شیخو شغاری صاحب نے اپنی تقریر میں فرمایا:۔یہ امر میرے لئے باعث سکون ہے کہ جماعت احمدیہ تبلیغ اسلام، سکولوں اور
ہسپتالوں کے قیام میں بدستور بڑے عزم و ثبات کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔اس
جہت میں جماعت کی مساعی انتہائی قابل تعریف اور دوسری رضا کار تنظیموں کے لئے
باعث تقلید ہیں، جن پر جماعت احمد یہ بجا طور پر فخر کر سکتی ہے۔یہ ہے مسئلہ، جو دساور کو بھیجا گیا تھا اور اس سے اس طرح نمٹ لیا گیا ہے۔اور سیرالیون مسلم کانگریس کے صدر اور ملک کے وزیر مملکت مصطفیٰ سنوسی نے فرمایا:۔احمدیت ایک سچائی ہے اور سچائی کے لئے دن رات ہماری بے لوث خدمت کر رہی
ہے۔12 سیکنڈری سکول اور 50 پرائمری سکول چلانا، معمولی بات نہیں۔یہ کام صرف
اخلاص، جذبہ، نیک نیتی جیسی خوبیوں سے آراستہ لوگ ہی سرانجام دے سکتے ہیں۔جماعت احمدیہ کی تعلیمی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے سیرالیون کے وزیر رسل در سائل آنریبل
کا نڈے بورے نے ایک موقع پر فرمایا:۔ایک بہت ہی قلیل عرصہ میں جماعت احمدیہ نے بڑے کارنامے کر دکھائے ہیں۔تعلیم کے لحاظ سے بہت سے پرائمری سکولوں کے علاوہ سیکنڈری سکول بھی قائم کئے
ہیں۔لوگوں کی خدمت کے لئے احمدی ڈاکٹر تشریف لا رہے ہیں اور لوگوں کی
روحانی اصلاح کے لئے مبلغین ملک کے تقریباً ہر حصہ میں موجود ہیں۔(بحوالہ روزنامہ الفضل 18 فروری 1962 )
15
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 مارچ 1985ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد هفتم
اور خود پاکستانی نمائندے، جو مختلف وقتوں میں وہاں دورہ کرتے رہے ہیں، ان میں سے ایک
کی زبانی سینے کہ جماعت احمد یہ کیا ہے؟ اور کس طرح اس مسئلہ سے نمٹا جا چکا ہے؟ پاکستان ٹائمنر لاہور میں
ایک مضمون شائع ہوا، جسے مشرق وسطی کے نمائندہ خصوصی فرید ایس جعفری نے لکھا تھا۔جعفری صاحب
حکومت پاکستان کی طرف سے بھجوائے جانے والے اس کشمیر ڈیلی گیشن کا ذکر کرتے ہیں، جو افریقہ کے
دورہ پر گیا تھا۔جعفری صاحب خود بھی اس وفد میں شامل تھے۔انہوں نے یہ نوٹ انگریزی میں لکھا ہے،
میں اس کا اردو میں ترجمہ پڑھ کر سنا دیتا ہوں :۔احمدی مبلغین حیرت انگیز طور پر بہت مقبول ہیں۔یہاں تک کہ صدر نکرومہ کے
نزدیک بھی وہ ہر دل عزیز ہیں۔مجھے بتایا گیا کہ وہ حقیقی معنوں میں انسانی خدمت کر
رہے ہیں۔کیونکہ وہ نانا کے نو جوانوں کو مذہبی اور دنیوی تعلیم دیتے ہیں اور کسی قسم کی
تلخی یا نفرت لوگوں کے درمیان پیدا نہیں کرتے۔( تم تو کہتے ہو، تلخی پیدا کرنے
جاتے ہیں، نفرت پیدا کرنے جاتے ہیں۔لیکن تمہارے یہ اپنے نمائندے، جو وفد کا
حصہ تھے ، وہ کہ رہے ہیں کہ احمدی کسی قسم کی تلخی اور نفرت پیدا کرنے کے لئے نہیں
آئے بلکہ ) وہ درحقیقت لوگوں کے درمیان اتحاد کے لئے کام کر رہے ہیں۔مجھے
بتایا گیا ہے کہ احمدی مبلغین کا لوگوں سے رابطہ عیسائی مبلغین سے بھی بہتر ہے۔انہیں خوش آمدید کہا جاتا ہے اور پسند کیا جاتا ہے۔مجھ سے
پاکستان ٹائمنر لاہور 14 اگست 1964 ، صفحہ 14-12)
اس قسم کے اور بھی بہت سے حوالے ہیں لیکن اس مضمون کا ایک اور حصہ بیان کرنا ضروری ہے،
"
اس لئے اس کو میں سر دست ختم کرتا ہوں“۔تمہارے لئے ایک ہی راستہ ہے کہ اس شخص کو قبول کرو، جسے خدا نے علم و عرفان بخشا ہے۔جس کے متعلق حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشخبری ہے۔وہ، جو خدا کی طرف سے تمہارے لیے ہر
مصیبت، ہر بیماری کا علاج لے کر آیا تھا۔اس کو تو تم نے رد کر دیا ہے۔اب پیچھے اپنے لئے تم کیا چاہتے
ہو۔یہ جو کچھ تھا، یہ میں نے تمہیں پڑھ کر سنا دیا، اس کے سوا تمہارا اور کوئی مقدر نہیں۔اگر زندگی چاہتے ہو تو
ان لوگوں سے نجات حاصل کرو، جن کو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام فتنوں کی آماجگاہ
قرار دیا اور تمام فتنوں
کا منبع و ماولی قرار دیا۔یاد رکھو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے انکار کے بعد تم
16
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 مارچ 1985ء
زندگی کی راہ ہر گز نہیں دیکھ سکتے۔جو مرض، آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تشخیص فرما دی، اسے لا ز مامانا پڑے
گا۔آج نہیں مانو گے تو کل تمہاری نسلیں قبول کریں گی۔اور اس مرض کا وہی علاج ہوگا ، جو حضرت اقدس
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے تجویز فرمایا۔یعنی امام مہدی، امام ربانی کو قبول کرنا پڑے گا۔اس مسیح موعود کو
ماننا پڑے گا، جسے خدا نے اسلام کے احیاء نو کے لئے مبعوث فرمایا ہے۔اگر نہیں مانو گے تو پھر ہمیشہ کے
لئے تمہارے مقدر میں ایک موت ہے، اس کے سوا اور کچھ نہیں“۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 14 صفحہ 245 تا 278)
17